মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১০৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
(١٠٨١) حضرت طاؤس مریض کے بارے میں جو جنبی ہوجائے اور غسل کرنے کی صورت میں جان جانے کا اندیشہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ تیمم کرے۔
(۱۰۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی الْمَرِیضِ یَجْنُبُ فَیُخَافُ عَلَیْہِ إنِ اغْتَسَلَ ، قَالَ : یَتَیَمَّمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
(١٠٨٢) حضرت مجاہد (پھوڑوں کے شکار اور اس جیسے دوسرے معذورین جنہیں جان جانے کا اندیشہ ہو) فرماتے ہیں کہ یہ مسافر کی طرح ہیں اور تیمم کریں گے۔
(۱۰۸۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ قَالَ فِی الْمَجْدُورِ وَأَشْبَاہِہِ : إذَا خُشِیَ عَلَیْہِمْ ، فَہُمْ بِمَنْزِلَۃِ الْمُسَافِرِ یَتَیَمَّمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس جنبی کے احکام جس کے جسم میں پھوڑے نکلے ہوں
(١٠٨٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ایک شخص کو احتلام ہوگیا اس کے جسم پر پھوڑے پھنسیاں نکلے ہوئے تھے۔ لوگوں نے اسے غسل دیا تو اس کا انتقال ہوگیا جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات پہنچی تو آپ نے فرمایا ” ان لوگوں نے اسے ضائع کیا اللہ انھیں ضائع کرے، انھوں نے اسے قتل کیا اللہ انھیں مار ڈالے۔ “
(۱۰۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِی فَرْوَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً احْتَلَمَ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ مَجْدُورٌ ، فَغَسَّلُوہُ ، فَمَاتَ ، فَبَلَغَ ذَلِکَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : ضَیَّعُوہُ ضَیَّعَہُمُ اللَّہُ ، قَتَلُوہُ قَتَلَہُمُ اللَّہُ۔ (ابوداؤد ۳۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٨٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوائے حالت جنابت کے ہر حال میں قرآن کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
(۱۰۸۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ عَلَی کُلِّ حَالٍ ، إِلاَّ الْجَنَابَۃَ۔ (ابوداؤد ۲۳۲۔ ترمذی ۱۴۶۔ احمد ۱/۱۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٨٥) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۰۸۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٨٦) حضرت عمر فرماتے کہ جنبی قرآن نہ پڑھے۔
(۱۰۸۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ شَقِیقٍ، عَنْ عَبِیْدَۃَ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: لاَ یَقْرَأُ الْجُنُبُ الْقُرْآنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٨٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود دریائے فرات کی طرف جا رہے تھے اور ایک آدمی کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ حضرت ابن مسعود نے پیشاب کیا تو وہ آدمی تلاوت سے رک گیا۔ حضرت ابن مسعود نے اس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا کہ آپ نے پیشاب کیا ہے۔ فرمایا میں جنبی تو نہیں ہوں۔
(۱۰۸۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ یَمْشِی نَحْوَ الْفُرَاتِ ، وَہُوَ یُقْرِئُ رَجُلاً ، فَبَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَکَفَّ الرَّجُلُ عَنْہُ ، فَقَالَ : ابْنُ مَسْعُودٍ : مَا لَکَ ؟ قَالَ : إنَّک بُلْت ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إنِّی لَسْتُ بِجُنُبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٨٨) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ جنبی قرآن کی تلاوت نہ کرے۔
(۱۰۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْمُہَاجِرِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، قَالَ: لاَ یَقْرَأُ الْجُنُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٨٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں جنبی قرآن کی تلاوت نہ کرے۔
(۱۰۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ یَقْرَأُ الْجُنُبُ الْقُرْآنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٩٠) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جنبی اور حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کریں۔
(۱۰۹۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ لاَ یَقْرَآنِ الْقُرْآنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٩١) حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ جنبی اور حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کریں۔
(۱۰۹۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَیَّارٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : لاَ یَقْرَأُ الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ الْقُرْآنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٩٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جنبی قرآن کا ایک حرف بھی نہ پڑھے۔
(۱۰۹۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ عَامِرِ بْنِ السِّمْطِ، عَنْ أَبِی الْغَرِیفِ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: لاَ یَقْرَأُ، وَلاَ حَرْفًا، یَعْنِی: الْجُنُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے
(١٠٩٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جنبی قرآن کی تلاوت نہ کرے اور فرمایا کہ اگر وہ قرآن پڑھتا ہے تو نماز بھی پڑھے۔
(۱۰۹۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یَقْرَأُ الْجُنُبُ الْقُرْآنَ ، وَقَالَ : إِنَّہُ إذَا قَرَأَ صَلَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١٠٩٤) حضرت جعفر کہتے ہیں کہ ان کے والد اس بات کو برا نہیں سمجھتے تھے کہ جنبی یا حائضہ قرآن کی تلاوت کریں۔
(۱۰۹۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَقْرَأَ الْجُنُبُ وَالْحَائِضُ الشَّیئَ مِنَ الْقُرْآنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١٠٩٥) حضرت عکرمہ اس بات کو برا نہیں سمجھتے تھے کہ جنبی قرآن مجید کی ایک یا دو آیتیں پڑھ لے۔
(۱۰۹۵) أَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَقْرَأَ الْجُنُبُ الآیَۃَ وَالآیَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١٠٩٦) حضرت ابراہیم اور حضرت سعید بن جبیر جنبی اور حائضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ آیت کی ابتداء سے شروع کریں گے لیکن آخر تک پورا نہیں کریں گے۔
(۱۰۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ۔ وَعَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الْحَائِضِ وَالْجُنُبِ یَسْتَفْتِحُونَ رَأْسَ الآیَۃِ ، وَلاَ یُتِمُّونَ آخِرَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١٠٩٧) حضرت علی فرماتے ہیں کہ وہ نہیں پڑھے گا اور ایک حرف بھی نہیں پڑھے گا۔
(۱۰۹۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ السِّمْطِ ، عَنْ أَبِی الْغَرِیفِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ یَقْرَأُ ، وَلاَ حَرْفًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١٠٩٨) حضرت عمر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے پوچھا جنبی اور حائضہ قرآن کی تلاوت کرسکتے ہیں ؟ فرمایا ایک یا دو آیتیں پڑھ سکتے ہیں۔
(۱۰۹۸) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ : تَقْرَأُ الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ ؟ قَالَ : الآیَۃَ وَالآیَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١٠٩٩) حضرت ابن معقل سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۰۹۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ مَعْقِلٍ ، مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١١٠٠) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا کہ جنبی قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے۔ میں نے اس بارے کا تذکرہ حضرت ابراہیم سے کیا تو انھوں نے اسے ناپسند فرمایا۔
(۱۱۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یَقْرَأُ الْجُنُبُ الْقُرْآنَ ، قَالَ : فَذَکَرْتُہُ لإِبْرَاہِیمَ ، فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক: