মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১১০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١١٠١) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کرے گی۔
(۱۱۰۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : الْحَائِضُ لاَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١١٠٢) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کرے گی۔
(۱۱۰۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : الْحَائِضُ لاَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١١٠٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حائضہ ایک آیت سے کم پڑھ سکتی ہے ایک پوری آیت نہیں پڑھے گی۔
(۱۱۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تَقْرَأ مِمَّا دُونَ الآیَۃِ ، وَلاَ تَقْرَأُ آیَۃً تَامَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١١٠٤) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کرے گی۔
(۱۱۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عُمَرَ ، قَالَ : لاَ تَقْرَأُ الْحَائِضُ الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی کے لیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے
(١١٠٥) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حائضہ قرآن کی تلاوت نہ کرے گی۔
(۱۱۰۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ لاَ تَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١٠٦) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت سلمان کے ساتھ تھے، حضرت سلمان رفع حاجت کے لیے تشریف لے گئے، جب واپس آئے تو ہم نے کہا کہ وضو کر لیجیے، شاید ہم آپ سے کسی آیت قرآنی کے بارے میں پوچھ لیں۔ فرمایا تم پوچھ لو، میں قرآن کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا کیونکہ اسے تو صرف پاک لوگ ہاتھ لگا سکتے ہیں۔ پھر ہم نے ان سے قرآن کے بارے میں پوچھا اور انھوں نے وضو سے پہلے ہمیں اس میں سے پڑھ کر سنایا۔
(۱۱۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ سَلْمَانَ فِی حَاجَۃٍ ، فَذَہَبَ فَقَضَی حَاجَتَہُ ثُمَّ رَجَعَ ، فَقُلْنَا لَہُ : تَوَضَّأْ ، یَا أَبَا عَبْدِ اللہِ لَعَلَّنَا أَنْ نَسْأَلَک عَنْ آیٍ مِنَ الْقُرْآنِ ؟ قَالَ : قَالَ : فَاسْأَلُوا ، فَإِنِّی لاَ أَمَسُّہُ ، إِنَّہُ لاَ یَمَسُّہُ إِلاَّ الْمُطَہَّرُونَ ، قَالَ : فَسَأَلْنَاہُ ، فَقَرَأَ عَلَیْنَا قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١٠٧) حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے وضو کے بغیر ہمارے سامنے قرآن کی تلاوت کی۔
(۱۱۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ وَالأَسْوَدِ ؛ أَنَّ سَلْمَانَ قَرَأَ عَلَیْہِمَا بَعْدَ الْحَدَثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١٠٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد وضو کرنے سے پہلے قرآن مجید کی تلاوت کرلیا کرتے تھے۔
(۱۱۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَا یَقْرَآنِ أَجْزَائَہُمَا مِنَ الْقُرْآنِ بَعْدَ مَا یَخْرُجَانِ مِنَ الْخَلاَئِ ، قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١٠٩) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ بیت الخلاء سے نکلتے اور سورت کی تلاوت کرلیتے تھے۔
(۱۱۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ کَانَ یَخْرُجُ مِنَ الْمَخْرَجِ ، ثُمَّ یَحْدُرُ السُّورَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٠) حضرت محمد کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر نے رفع حاجت کے بعد قرآن مجید کی تلاوت شروع کردی ابو مریم نے کہا اے امیر المومنین اگر آپ وضو کرلیں تو اچھا ہو۔ فرمایا ” کیا تجھے مسیلمہ نے یہ فتوی دیا ہے ؟ !
(۱۱۱۰) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ قَضَی حَاجَتَہُ ، ثُمَّ أَخَذَ یَقْرَأُ ، فَقَالَ لَہُ أَبُو مَرْیَمَ : لَوْ تَوَضَّأْت یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : أَمُسَیْلِمَۃُ أَفْتَاک ذَاکَ ؟!۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١١) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۱۱۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ۔ وَعَنْ أَبِی مَرْیَمَ ، عْن عُمَرَ ، بِمِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٢) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے اور قرآن مجید کی ایک آیت تلاوت فرمائی۔ آپ سے کسی نے کہا کہ آپ بےوضو ہو کر یوں پڑھتے ہیں ؟ فرمایا میں نہیں پڑھوں گا تو کیا مسیلمہ پڑھے گا ؟ !
(۱۱۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ عُمَرُ مِنَ الْخَلاَئِ فَقَرَأَ آیَۃً مِنْ کِتَابِ اللہِ ، فَقِیلَ لَہُ : أَتَقْرَأُ وَقَدْ أَحْدَثْت؟ قَالَ : أَفَیَقْرَأُ ذَلِکَ مُسَیْلِمَۃُ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٣) حضرت علی فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت جنابت کے علاوہ ہر حال میں قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
(۱۱۱۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ عَلَی کُلِّ حَالٍ ، مَا لَمْ یَکُنْ جُنُبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٤) حضرت نافع بن جبیر بغیر وضو کے تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۱۱۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا بِالْقُرْآنِ عَلَی غَیْرِ طَہَارَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٥) حضرت علی بن حسین بےوضو ہونے کی حالت میں تلاوت قرآن کیا کرتے تھے۔
(۱۱۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ عَلِیُّ بْنُ حُسَیْنٍ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ بَعْدَ الْحَدَثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٦) حضرت عطاء سے پوچھا گیا کہ ایک آدمی رفع حاجت کر کے قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے ؟ فرمایا پاکی میں کرنا زیادہ بہتر ہے البتہ ایک آدمی آیت یا کچھ حصہ پڑھ لے تو کوئی حرج نہیں۔
(۱۱۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُہْرِیقُ الْمَائَ ، یَقْرَأُ الْقُرْآنَ ؟ قَالَ : یَکُونُ عَلَی طُہْرٍ أَحَبُّ إلَیَّ ، إِلاَّ أَنْ یَکُونَ یَقْرَأُ طَرَفَ الآیَۃِ ، أَوِ الشَّیْئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٧) حضرت سعید بن جبیر فرماتے کہ بعض اوقات سفر میں رفع حاجت کے بعد ساتھیوں سے ملنے تک اور وضو کرنے سے پہلے میں قرآن مجید کا ایک حصہ پڑھ لیتا ہوں۔
(۱۱۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : رُبَّمَا نَزَلْتُ وَأَنَا فِی السَّفَرِ لاَقْضِیَ حَاجَتِی مِنَ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ ، فَمَا أَلْحَقُ بِأَصْحَابِی حَتَّی أَقْرَأَ جُزْئً ا مِنَ الْقُرْآنِ ، قَبْلَ أَنْ أَتَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٨) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ میں مصحف میں سے تلاوت کررہا تھا کہ میرے والد بیت الخلاء سے باہر تشریف لائے۔ مجھے ایک آیت کے بارے میں مشکل پیش آئی تو انھوں نے میری راہنمائی فرما دی۔
(۱۱۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : کُنْتُ أَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ ، فَخَرَجَ أَبِی مِنَ الْخَلاَئِ ، وَقَدْ تَعَایَیْتُ فِی آیَۃٍ ، فَأَذْکَرَنِیہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١١٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ حالت جنابت کے علاوہ ہر حال میں قرآن مجید کی تلاوت کرو۔
(۱۱۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَی کُلِّ حَالٍ مَا لَمْ تَکُنْ جُنُبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١٢٠) حضرت ابن سیرین حدث کے بعد بھی قرآن مجید کی تلاوت کرلیا کرتے تھے۔
(۱۱۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْرَأُ بَعْدَ الْحَدَثِ۔
tahqiq

তাহকীক: