মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১১২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١٢١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ سوائے جنابت کے ہر حال میں قرآن کی تلاوت کرلو۔
(۱۱۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : اقْرَإِ الْقُرْآنَ عَلَی کُلِّ حَالٍ مَا لَمْ تَکُنْ جُنُبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
(١١٢٢) ایک آدمی حضرت ابن مسعود کے ساتھ تھا، اس نے پیشاب کیا، جب وہ واپس آیا تو ابن مسعود نے فرمایا اس کو ” پڑھو “۔
(۱۱۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ مَعَہُ رَجُلٌ فَبَالَ ثُمَّ جَائَ ، فَقَالَ لَہُ ابْنُ مَسْعُودٍ : اِقْرَہْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو کے قرآن مجید کی تلاوت کا حکم
missing
(۱۱۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ عُمَرَ کَانَا یَقْرَآنِ الْقُرْآنَ بَعْدَ مَا یَخْرُجَانِ مِنَ الْحَدَثِ ، قَبْلَ أَنْ یَتَوَضّآ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کو صحرا میں حدث لاحق ہو جائے تو کیا کرے
(١١٢٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی صحرا میں جنبی ہوجائے اور اس کے پاس بہت تھوڑا پانی ہو تو وہ اپنی جان کو پانی پر ترجیح دے اور مٹی سے تیمم کرلے۔
(۱۱۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ فِی أَرْضٍ فَلاَۃٍ وَمَعَہُ مَائٌ یَسِیرٌ ، فَلْیُؤْثِرْ نَفْسَہُ بِالْمَائِ ، وَلْیَتَیَمَّمْ بِالصَّعِیدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کو صحرا میں حدث لاحق ہو جائے تو کیا کرے
(١١٢٥) حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب تم سفر میں ہو اور تمہارے پاس تھوڑا سا پانی ہو تو تیمم کرلو اور پانی کو بچا کر رکھو۔
(۱۱۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس قَالاَ : إذَا کُنْتَ فِی سَفَرٍ وَلَیْسَ مَعَک مِنَ الْمَائِ إِلاَّ یَسِیرٌ ، فَتَیَمَّمْ ، وَاسْتَبِقْ مَائَکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کو صحرا میں حدث لاحق ہو جائے تو کیا کرے
(١١٢٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب تم حالت سفر میں جنبی ہوجاؤ یا تمہارا وضو ٹوٹ جائے اور وضو کرنے کی صورت میں تمہیں خوف ہو کہ پیاس سے مر جاؤ گے تو وضو نہ کرو اور پانی کو اپنے لیے بچا کر رکھ لو۔
(۱۱۲۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا کُنْتَ مُسَافِرًا وَأَنْتَ جُنُبٌ ، أَوْ أَنْتَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ ، فَخِفْت إِنْ تَوَضَّأْت أَنْ تَمُوتَ مِنَ الْعَطَشِ ، فَلاَ تَوَضَّہْ وَاحْبِسْہُ لِنَفْسِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی کو صحرا میں حدث لاحق ہو جائے تو کیا کرے
(١١٢٧) حضرت سعید بن جبیر سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۱۲۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ پیشاب کرنے کے بعد پانی استعمال کرے یا تیمم کرے
(١١٢٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر پیشاب کرنے کے بعد تیمم کرتے اور فرماتے میں اس لیے تیمم کرتا ہوں تاکہ تسبیح میرے لیے حلال ہوجائے۔
(۱۱۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَانَ إذَا بَالَ تَیَمَّمَ ، قَالَ : أَتَیَمَّمُ حَتَّی یَحِلَّ لِی التَّسْبِیحُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ پیشاب کرنے کے بعد پانی استعمال کرے یا تیمم کرے
(١١٢٩) حضرت ابن عمر جب پیشاب کرتے اور پھر ان کا کچھ نوش فرمانے کا ارادہ ہوتا تو وضو کرتے لیکن پاؤں نہ دھوتے۔
(۱۱۲۹) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إذَا بَالَ فَأَرَادَ أَنْ یَأْکُلَ تَوَضَّأَ ، وَلَمْ یَغْسِلْ رِجْلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ پیشاب کرنے کے بعد پانی استعمال کرے یا تیمم کرے
(١١٣٠) حضرت واصل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضرت ابراہیم کے ساتھ تھے۔ وہ پیشاب کرنے گئے اور واپس آ کر پانی سے ہاتھ دھوئے۔ پھر فرمایا اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ پیشاب کے بعد پانی سے ہاتھ دھوئے جائیں۔
(۱۱۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَاصِلٍ ، قَالَ : کُنَّا نَکُونُ عِنْدَ إبْرَاہِیمَ فَیَذْہَبُ فَیَبُولُ ، ثُمَّ یَجِیئُ فَیَمَسُّ الْمَائَ وَیَقُولُ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یَمَسُّوا الْمَائَ إذَا بَالُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ پیشاب کرنے کے بعد پانی استعمال کرے یا تیمم کرے
(١١٣١) حضرت طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس دونوں کو دیکھا کہ بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد ان کے پاس پانی کا برتن لایا جاتا جس سے وہ اپنے چہروں اور ہاتھوں کو دھوتے تھے۔
(۱۱۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ کِلاَہُمَا : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ إذَا خَرَجَا مِنَ الْغَائِطِ تُلُقِّیَا بِتَوْرٍ ، فَیَغْسِلاَنِ وُجُوہَہُمَا وَأَیْدِیَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے ہیں کہ پیشاب کرنے کے بعد پانی استعمال کرے یا تیمم کرے
(١١٣٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد وضو فرماتے یا پانی سے ہاتھ دھویا کرتے تھے۔
(۱۱۳۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَدْخُلِ الْخَلاَئَ إِلاَّ تَوَضَّأَ ، أَوْ مَسَّ مَائً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٣٣) حضرت ابوبکر نے خطبہ دیا جس میں ارشاد فرمایا اے مسلمانو کی جماعت اللہ سے شرم کرو۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ میں جب سر ڈھانپ کر کسی جگہ رفع حاجت کے لیے جاتا ہوں تو اس وقت بھی اللہ تعالیٰ سے شرم محسوس کرتا ہوں۔
(۱۱۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عُرْوَۃُ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ ، قَالَ ، وَہُوَ یَخْطُبُ النَّاسَ : یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِینَ ، اسْتَحْیُوا مِنَ اللہِ ، فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إنِّی لاَظَلُّ حِین أَذْہَبُ إلَی الْغَائِطِ فِی الْفَضَائِ ، مُغَطّیًا رَأْسِی اسْتِحْیَائً مِنْ رَبِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٣٤) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ میں تاریک کمرے میں غسل کرتا ہوں پھر بھی کپڑے اتار کر میں اللہ تعالیٰ سے شرم کی بنا پر کمر کو جھکا لیتا ہوں۔
(۱۱۳۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : إنِّی لاَغْتَسِلُ فِی الْبَیْتِ الْمُظْلِمِ ، فَأَحْنِی ظَہْرِی إذَا أَخَذْتُ ثَوْبِی حَیَائً مِنْ رَبِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٣٥) حضرت عبدالرحمن بن ابو قراد فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج فرمایا، آپ رفع حاجت کے لیے بہت دور تشریف لے گئے۔
(۱۱۳۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْخِطْمِیِّ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ خُزَیْمَۃَ ، وَالْحَارِثِ بْنِ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی قُرَادٍ ، قَالَ : حَجَجْت مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَذَہَبَ لِحَاجَتِہِ ، فَأَبْعَدَ۔
(احمد ۳/۴۴۳۔ ابن ماجہ ۳۳۴)
(احمد ۳/۴۴۳۔ ابن ماجہ ۳۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٣٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے کبھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شرم گاہ کو نہیں دیکھا۔
(۱۱۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ مَوْلًی لِعَائِشَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا قَالَتْ : مَا نَظَرْت ، أَوْ مَا رَأَیْت فَرْجَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَطُّ۔
(احمد ۶/۶۳۔ ترمذی ۳۵۹)
(احمد ۶/۶۳۔ ترمذی ۳۵۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٣٧) حضرت عبداللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میرے والد نے مجھے اس حال میں دیکھا کہ میں اور ایک آدمی دونوں غسل کر رہے تھے وہ مجھ پر پانی ڈال رہا تھا اور میں اس پر پانی ڈال رہا تھا۔ انھوں نے مجھے زور سے آواز دی اور فرمایا ” کیا ایک مرد دوسرے کا ستر دیکھ سکتا ہے ؟ خدا کی قسم ! تم میرے اچھے جانشین نہیں ہو۔ “
(۱۱۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : رَآنِی أَبِی ، أَنَا وَرَجُلٌ نَغْتَسِلُ ، یَصُبُّ عَلَیَّ وَأَصُبُّ عَلَیْہِ ، قَالَ : فَصَاحَ بِنَا وَقَالَ : أَیَرَی الرَّجُلُ عَوْرَۃَ الرَّجُلِ ؟! وَاللَّہِ إنِّی لاَرَاکُمَ الْخَلَفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٣٨) حضرت عمر نے فرمایا کوئی مرد دوسرے کا ستر نہیں دیکھ سکتا۔
(۱۱۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لاَ یَرَی الرَّجُلُ عَوْرَۃَ الرَّجُلِ ، أَوْ قَالَ : لاَ یَنْظُرُ الرَّجُلُ إلَی عَوْرَۃِ الرَّجُلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٣٩) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ میں مروں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مروں پھر زندہ کیا جاؤں، پھر مروں پھر زندہ کیا جاؤں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں کسی آدمی کا ستر دیکھوں یا کوئی آدمی میرا ستر دیکھے۔
(۱۱۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ نُسَیٍّ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : لأَنْ أَمُوتَ ثُمَّ أُنْشَرَ، ثُمَّ أَمُوتَ ثُمَّ أُنْشَرَ، ثُمَّ أَمُوتَ ثُمَّ أُنْشَرَ، أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَرَی عَوْرَۃَ الرَّجُلِ، أَوْ یَرَاہَا مِنِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٤٠) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ میں مروں اور پھر زندہ کیا جاؤں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ کوئی میرا ستر دیکھے۔
(۱۱۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ نُسَیٍّ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : لأَنْ أَمُوتَ ثُمَّ أُنْشَرَ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ تُرَی عَوْرَتِی۔
তাহকীক: