মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১১৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٤١) حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے حکم دیا کہ میں بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت اپنا سر ڈھانپ لوں۔ راوی نے پوچھا کہ انھوں نے آپ کو یہ حکم کیوں دیا فرمایا میں نہیں جانتا۔
(۱۱۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، قَالَ : أَمَرَنِی أَبِی إذَا دَخَلْتُ الْخَلاَئَ أَنْ أُقَنِّعَ رَأْسِی ، قُلْتُ : لِمَ أَمَرَک بِذَلِکَ ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٤٢) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کوئی مرد کسی مرد کا ستر نہ دیکھے اور کوئی عورت کسی عورت کا ستر نہ دیکھے۔
(۱۱۴۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عْن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ یَنْظُرُ الرَّجُلُ إلَی عَوْرَۃِ الرَّجُلِ ، وَلاَ الْمَرْأَۃُ إلَی عَوْرَۃِ الْمَرْأَۃِ۔ (ابوداؤد ۴۰۱۴۔ نسائی ۹۲۲۹)q
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٤٣) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا، آپ نے فرمایا کہ اے مغیرہ برتن پکڑو “ میں نے اسے اٹھایا اور آپ کے ساتھ چل پڑا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے اتنا آگے اور چلے گئے کہ دکھائی نہ دیتے تھے، پھر آپ نے رفع حاجت فرمایا۔
(۱۱۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ ، فَقَالَ : یَا مُغِیرَۃُ ، خُذِ الإِدَاوَۃَ ، قَالَ : فَأَخَذْتُہَا ، ثُمَّ خَرَجْت مَعَہُ ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی تَوَارَی عَنِّی ، فَقَضَی حَاجَتَہُ۔ (بخاری ۳۶۳۔ نسائی ۹۶۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٤٤) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا۔ جب آپ کو رفع حاجت کی ضرورت پیش آتی تو اتنا دور تشریف لے جاتے کہ دکھائی نہ دیتے۔
(۱۱۴۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنِی إسْمَاعِیلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنِ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : خَرَجْت مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ ، وَکَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ یَأْتِی الْبَرَازَ حَتَّی یَتَغَیَّبَ ، فَلاَ یُرَی۔ (ابوداؤد ۲۔ ابن ماجہ ۳۳۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٤٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب رفع حاجت کی ضرورت پیش آتی تو اتنا دور جاتے کہ کسی کو دکھائی نہ دیتے اور زمین کے انتہائی قریب ہو کر آپ کپڑا اوپر کیا کرتے تھے۔
(۱۱۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَرَادَ الْحَاجَۃَ بَرَزَ حَتَّی لاَ یَرَی أَحَدًا ، وَکَانَ لاَ یَرْفَعُ ثَوْبَہُ حَتَّی یَدْنُوَ مِنَ الأَرْضِ۔ (ترمذی ۱۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرم گاہ کا ظاہر ہونا، ناپسندیدہ ہے
(١١٤٦) حضرت ابوموسیٰ فرماتے ہیں کہ اسلام قبول کرنے کے بعد دوران غسل میں نے کبھی اپنی کمر کو سیدھا نہیں کیا۔
(۱۱۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو مُوسَی : مَا أَقَمْتُ صُلْبِی فِی غُسْلِی مُنْذُ أَسْلَمْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٤٧) حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ کیا میں حمام کے پانی سے غسل کرسکتا ہوں ؟ فرمایا ہاں اگر تم نے ایک کنارے سے لیا تو تمہارے لیے جائز ہے۔
(۱۱۴۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : أَغْتَسِلُ مِنْ مَائِ الْحَمَّامِ ؟ قَالَ : إذَا أَخَذْتہ مِنْ حَجْرۃٍ أَجْزَأَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٤٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر میں اس سے غسل کروں تو میں پھر دوبارہ غسل نہ کروں گا۔
(۱۱۴۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَوِ اغْتَسَلْتُ مِنْہُ مَا اغْتَسَلْت بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٤٩) حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے پوچھا کہ حمام سے مجوسی اور جنبی بھی غسل کرتے ہیں فرمایا پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۱۴۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : الْحَمَّامُ یَدْخُلُہُ الْمَجُوسُ وَالْجُنُبُ ؟ فَقَالَ : الْمَائُ طَہُورٌ ، لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٠) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ جنبی کے لیے حمام کا پانی کافی ہے۔
(۱۱۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : یُجْزِئُ الْجُنُبَ مَائُ الْحَمَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥١) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم حمام میں داخل ہوتے تو نکلتے وقت پرنالے کے نیچے غسل کرتے پھر باہر آتے۔
(۱۱۵۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَدْخُلُہُ ، وَإِذَا کَانَ عِنْدَ خُرُوجِہِ اسْتَقْبَلَ الْمِیزَابَ ، فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ خَرَجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٢) حضرت شعبی حمام میں داخل ہوتے اور وضو کرتے، پھر فرماتے کہ اگر میں اس میں سے غسل کرتا تو اس میں داخل نہ ہوتا۔
(۱۱۵۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ؛ أَنَّہُ کَانَ یَدْخُلُ وَیَغْتَسِلُ فِیہِ وَیَقُولُ: لَوِ اغْتَسَلْتُ مِنْہُ مَا دَخَلتُہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٣) حضرت علقمہ اور حضرت اسود حمام کے پانی سے غسل کرتے اور پھر اس کے بعد دوبارہ غسل نہ کیا کرتے تھے۔
(۱۱۵۳) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہُرَیْمٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَلْقَمَۃُ وَالأَسْوَدُ یَغْتَسِلاَنِ مِنْ مَائِ الْحَمَّامِ ، وَلاَ یَغْلِیَانِہِ بِغُسْلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٤) حضرت ابن ابزیٰ فرماتے ہیں کہ حمام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس سے پاکی حاصل کی جائے اس لیے نہیں کہ اسے استعمال کر کے پاک ہونے کی ضرورت ہو۔
(۱۱۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، عَنِ الْہَزْہَازِ ، عَنِ ابْنِ أَبْزَی ، قَالَ : إنَّمَا جُعِلَ الْحَمَّامُ لِیُتَطَہَّرَ بِہِ ، وَلاَ یُتَطَہَّرَ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٥) ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔
(۱۱۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، عَنِ ابْنِ أَبْزَی ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٦) حضرت یحییٰ بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس سے حمام کے پانی کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ پانی کسی کو ناپاک نہیں کرتا۔
(۱۱۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عُبَیْدٍ الْبَہْرَانِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ مَائِ الْحَمَّامِ ؟ فَقَالَ : الْمَائُ لاَ یَجْنُبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٧) حضرت ابوفروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے پوچھا کیا آپ حالت جنابت میں حمام کے پانی سے غسل کریں گے ؟ فرمایا ہاں پھر میں اسے اپنا بہترین غسل شمار کروں گا۔ میں نے کہا کیا آپ حمام سے نکلنے کے بعد پھر غسل کریں گے ؟ فرمایا : تو پھر اس میں داخل کیوں ہوتا ؟
(۱۱۵۷) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃَ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ الْہَمْدَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ أَتَغْتَسِلُ مِنْ مَائِ الْحَمَّامِ إذَا کُنْتَ جُنُبًا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، ثُمَّ أَعُدُّہُ أَبْلَغَ الْغُسْلِ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ : أَتَغْتَسِلُ إذَا خَرَجْت مِنْہُ ؟ قَالَ : لِمَ أَدْخُلُہُ إذن؟
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٨) حضرت حسن حمام کے پانی سے غسل کرنے کو مکروہ خیال کرتے تھے۔
(۱۱۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَغْتَسِلَ مِنْ مَائِ الْحَمَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حوض کے پانی سے غسل کا بیان
(١١٥٩) حضرت سیار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو دیکھا کہ حمام سے نکل کر حمام کے پانی سے اپنے جسم کو دھونے لگے لیکن اپنے پاؤں نہیں دھوئے۔ میں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا میں ایک ایسا آدمی ہوں جس کی طرف دیکھا جاتا ہے۔
(۱۱۵۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ سَیَّارٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الشَّعْبِیَّ خَرَجَ مِنَ الْحَمَّامِ فَجَعَلَ یَخُوضُ مَائَ الْحَمَّامِ ، وَلَمْ یَغْسِلْ قَدَمَیْہِ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ فِی ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : إنِّی رَجُلٌ یُنْظَرُ إلَیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حوض سے غسل تو کر لیا جائے لیکن یہ کافی نہیں
(١١٦٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حمام کے پانی سے غسل جائز ہے۔
(۱۱۶۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: الغُسْلُ مِن مَاء الْحَمَّامِ۔
তাহকীক: