মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১১৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حوض سے غسل تو کر لیا جائے لیکن یہ کافی نہیں
(١١٦١) حضرت عبداللہ ابن عمرو حوض کے پانی سے غسل کیا کرتے تھے۔
(۱۱۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْحَمَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حوض سے غسل تو کر لیا جائے لیکن یہ کافی نہیں
(١١٦٢) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ دو پانی غسل کے لیے کافی نہیں ایک سمندر کا پانی اور دوسرا حوض کا پانی۔
(۱۱۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مَائَانِ لاَ یُجْزِیَانِ : مَائُ الْبَحْرِ ، وَمَائُ الْحَمَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حوض سے غسل تو کر لیا جائے لیکن یہ کافی نہیں
(١١٦٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حمام سے نکلنے کے بعد غسل کرو۔
(۱۱۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ کُلْثُومٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ یَقُولُ : إذَا خَرَجْتَ مِنَ الْحَمَّامِ ، فَاغْتَسِلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
(١١٦٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جانور کے منہ کی جھاگ میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۱۶۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِنَخرِ الدَّابَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
(١١٦٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ گدھے کے لعاب میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۱۶۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِلُعَابِ الْحِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
(١١٦٦) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں جانور کے منہ سے نکلنے والی جھاگ سے بچتا ہوں۔
(۱۱۶۶) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : أَتَّقِی مَا یَسِیلُ مِنْ فَمِ الدَّابَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
(١١٦٧) حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت یونس سے گدھے کے پسینے اور اس کے لعاب کے بارے میں سوال کیا کہ اگر وہ کپڑوں کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا : یہ ناپاک تو نہیں البتہ کپڑے کو گندا کر دے گا۔
(۱۱۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ یُونُسَ عَنْ عَرَقِ الْحِمَار وَلُعَابِہِ یُصِیبُ الثَّوْبَ ؟ فَقَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا إِلاَّ أَنْ یَقْذَرَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
(١١٦٨) حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ ایک کتے نے میرے کپڑوں کو منہ لگایا ہے۔ اب کیا کروں ؟ فرمایا : کیا اس کا تھوک تمہارے کپڑوں سے لگا ؟ میں نے عرض کیا نہیں، فرمایا : پھر کوئی نقصان کی بات نہیں۔
(۱۱۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ عَن کَلْبٍ أَصَابَ ثَوْبِی ؟فَقَالَ : أَلَطَّخَک بِشَیْئٍ؟ فَقُلْتُ : لا، فَقَالَ : لاَ یَضُرُّک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گدھے کے لعاب اور جانور کے منہ کی جھاگ کے احکام
(١١٦٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ گدھے کے لعاب میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۱۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عبیدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِلُعَابِ الْحِمَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونا نا پسندیدہ ہے
(١١٧٠) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین حمام میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۱۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ دُخُولَ الْحَمَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونا نا پسندیدہ ہے
(١١٧١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حمام میں داخل نہ ہو کیونکہ یہ نئی ایجاد کردہ خوش پروری کی چیزوں میں سے ہے۔
(۱۱۷۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ تَدْخُلِ الْحَمَّامَ ، فَإِنَّہُ مِمَّا أَحْدَثُوا مِنَ النَّعِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونا نا پسندیدہ ہے
(١١٧٢) حضرت علی فرماتے ہیں کہ بدترین کمرہ حمام ہے۔
(۱۱۷۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : بِئْسَ الْبَیْتُ الْحَمَّامُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونے کی رخصت ہے
(١١٧٣) حضرت ابوالدرداء حمام میں داخل ہوا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ حمام بہترین کمرہ ہے، یہ میل کو دور کرتا ہے اور آگ کی یاد دلاتا ہے۔
(۱۱۷۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا دَاوُد بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَطِیَّۃَ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَدْخُلُ الْحَمَّامَ ، قَالَ : وَکَانَ یَقُولُ : نِعْمَ الْبَیْتُ الْحَمَّامُ ، یُذْہِبُ الصَّنَّۃ ، یَعْنِی : الْوَسَخَ ، وَیُذَکِّرُ النَّارَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونے کی رخصت ہے
(١١٧٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ حمام میں داخل ہوئے۔
(۱۱۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُ دَخَلَ الْحَمَّامَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونے کی رخصت ہے
(١١٧٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس مقام جحفہ کے حمام میں داخل ہوئے۔
(۱۱۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ دَخَلَ حَمَّامَ الْجُحْفَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونے کی رخصت ہے
(١١٧٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حمام بہترین کمرہ ہے میل کو دور کرتا ہے اور آگ کی یاد دلاتا ہے۔
(۱۱۷۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عُمَارَۃَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : نِعْمَ الْبَیْتُ الْحَمَّامُ ، یُذْہِبُ الدَّرَنَ ، وَیُذَکِّرُ النَّارَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونے کی رخصت ہے
(١١٧٧) حضرت عثمان بن قیس کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضرت جریر کے ساتھ جمعہ کے دن ان کے حمام میں گیا تھا جو مقام عاقول میں تھا۔
(۱۱۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ جَرِیرٍ یَوْمَ جُمُعَۃٍ إلَی حَمَّامٍ لَہُ بِالْعَاقُولِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونے کی رخصت ہے
(١١٧٨) حضرت ابو خالد کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی نے میرا قرضہ دینا تھا، میں تقاضے کے لیے ان کے پاس آیا تو وہ حمام سے نکل رہے تھے۔ ان کے بالوں پر مہندی کے نشانات تھے اور ان کی ایک باندی مہندی کے نشان کو ایک شیشی سے صاف کر رہی تھی۔
(۱۱۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ لِی عَلَی الْحُسَیْنِ بْنِ عَلِیٍّ دَیْنٌ ، فَأَتَیْتُہُ أَتَقَاضَاہُ ، فَوَجَدْتُہ قَدْ خَرَجَ مِنَ الْحَمَّامِ وَقَدْ أَثَّرَ الْحِنَّائُ بِأَظَافِرِہِ ، وَجَارِیَۃٌ لَہُ تَحُکُّ عَنْہُ أَثَرَ الْحِنَّائِ بِقَارُورَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حمام میں داخل ہونے کی رخصت ہے
(١١٧٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حمام بہترین کمرہ ہے، میل کو دور کرتا ہے اور آگ کی یاد دلاتا ہے۔
(۱۱۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ قُرَّۃَ، عَنْ عَطِیَّۃَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: نِعْمَ الْبَیْتُ الْحَمَّامُ، یُذْہِبُ الدَّرَنَ، وَیُذَکِّرُ النَّارَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٠) حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں حمام کی طرف جا رہا تھا کہ مجھے ابو صادق نے دیکھ لیا اور فرمایا تمہارے پاس ازار ہے، کیونکہ حضرت علی فرمایا کرتے تھے کہ جس شخص نے اپنا ستر ظاہر کیا اللہ تعالیٰ اس سے اعراض فرماتے ہیں۔
(۱۱۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ ، مَرَرْتُ إلَی الْحَمَّامِ فَرَآنِی أَبُو صَادِقٍ ، فَقَالَ: مَعَک إزَارٌ فَإِنَّ عَلِیًّا کَانَ یَقُولُ ، مَنْ کَشَفَ عَوْرَتَہُ أَعْرَضَ عَنْہُ الْمَلَکُ۔
তাহকীক: