মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১১৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے یہ حکم لکھا کہ کوئی شخص بغیر ازار کے حمام میں داخل نہ ہو۔
(۱۱۸۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَتَبَ لاَ یَدْخُلْ أَحَدٌ الْحَمَّامَ إِلاَّ بِمِئْزَرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٢) حضرت عمر بن عبدالعزیز نے بصرہ کے گورنر کے خط میں یہ حکم لکھا کہ اپنے علاقہ کے لوگوں کو بلا ازار حمام میں داخل ہونے سے منع کرو۔
(۱۱۸۲) حَدَّثَنَا زِیَادُ بْنُ الرَّبِیعِ ، عَنْ غَالِبِ الْقَطَّانِ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَتَبَ إلَی عَامِلِہِ عَلَی الْبَصْرَۃِ ، أَمَّا بَعْدُ : فَانْہَ مَنْ قِبَلَکَ أَنْ یَدْخُلُوا الْحَمَّامَ إِلاَّ بِمِئْزَرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٣) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں بلا ازار حمام میں داخل ہونا حرام ہے۔
(۱۱۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ دَاوُدَ الضَّبِّیِّ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : حَرَامٌ عَلَیْہِ دُخُولُ الْحَمَّامِ ، بِغَیْرِ إِزَار۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٤) حضرت زیاد بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے ابوجعفر کو حمام میں داخل ہوتے دیکھا، ان کے گھٹنوں تک ازار تھا، جبکہ اس حمام میں بغیر ازار کے بھی لوگ موجود تھے۔
(۱۱۸۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ زِیَادِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا جَعْفَرٍ دَخَلَ الْحَمَّامَ وَعَلَیْہِ إزَارٌ إلَی الرُّکْبَتَیْنِ ، وَفِیہِ أُنَاسٌ بِغَیْرِ أُزُر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٥) حضرت محمد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ آدمی بغیر ازار کے حمام میں داخل ہو اور اس بات کو بھی مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی ازار پہن کر داخل ہو لیکن دوسرے لوگ بلا ازار ہوں۔ اس سے یہ ان کی شرم گاہ دیکھ کر گناہ کا مرتکب ہوگا۔
(۱۱۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ سَلَمَۃَ وَأَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَدْخُلَ الْحَمَّامَ بِغَیْرِ إِزَارٍ ، وَکَرِہَ أَنْ یَدْخُلَہُ بِإِزَارٍ ، وَغَیْرُہ لَیْسَ بِإِزَارٍ ، یَقُولُ : یُرَی عَوْرَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٦) حضرت عمر نے لشکروں کے قائدین کو یہ خط لکھا کہ کوئی مرد بغیر ازار کے حمام میں داخل نہ ہو اور کوئی عورت بغیر بیماری کے حمام میں داخل نہ ہو۔
(۱۱۸۶) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ إلَی أُمَرَائِ الأَجْنَادِ : أَنْ لاَ یَدْخُلَ رَجُلٌ الْحَمَّامَ إِلاَّ بِمِئْزَرٍ ، وَلاَ امْرَأَۃٌ إِلاَّ مِنْ سُقَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٧) حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی حمام یا فرات میں داخل ہو تو ازار پہنے اور جانگھیا پہن لے۔
(۱۱۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ قَالَ : إذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْحَمَّامَ، أَوِ الْفُرَاتَ فَلْیَتَّزِرْ ، وَیَلْبَسْ ثِیَابًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٨) حضرت عمر بن عبدالعزیز صاحب حمام اور اس شخص کو مارتے تھے جو حمام میں بغیر ازار کے داخل ہو۔
(۱۱۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَضْرِبُ صَاحِبَ الْحَمَّامِ ، وَمَنْ دَخَلَہُ بِغَیْرِ إزَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٨٩) حضرت موسیٰ بن عبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو دیکھا کہ وہ بغیر ازار کے حمام میں داخل ہونے والے کو کوڑا مار رہے تھے اور حمام کے مالک کو بھی سزا دے رہے تھے۔
(۱۱۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَجْلِدُ فِی الْمِنْدِیلِ فِی الْحَمَّامِ، وَیُعَاقِبُ صَاحِبَ الْحَمَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٩٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مردوں اور عورتوں کو حمام میں داخل ہونے سے منع فرمایا ہے البتہ مریض اور نفاس والی عورت حمام میں داخل ہوسکتی ہے۔
(۱۱۹۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ أَبِی عُذْرَۃَ ، وَکَانَ قَدْ أَدْرَکَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی الرِّجَالَ وَالنِّسَائَ عَنِ الْحَمَّامَاتِ ، إِلاَّ مَرِیضَۃً ، أَوْ نُفَسَائَ۔ (ابوداؤد ۴۰۰۵۔ ترمذی ۲۸۰۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٩١) حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص حمام میں داخل ہوجائے وہ ستر ڈھانپ لے۔
(۱۱۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ رَفَعَہُ ؛ قَالَ : مَنْ دَخَلَہُ مِنْکُمْ فَلْیَسْتَتِرْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب حمام میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
(١١٩٢) حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد حمام میں داخل ہوئے اور انھوں نے اس میں نورہ اپنے بدن پر لگایا۔
(۱۱۹۲) حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ کَامِلٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، قَالَ : دَخَلَ الْحَمَّامَ عَطَائٌ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٌ ، فَاطَّلَوْا فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نورہ کو غسل کے وقت جسم پر لگانے کا بیان
(١١٩٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر جسم پر نورہ نہیں لگاتے تھے۔
(۱۱۹۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبُو بَکْرٍ ، وَعُمَرُ ، لاَ یَطَّلُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نورہ کو غسل کے وقت جسم پر لگانے کا بیان
(١١٩٤) حضرت عبداللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ بلقیس کی پنڈلی پر بہت سے بال تھے۔ حضرت سلیمان نے پوچھا کہ یہ بال کیسے ختم ہوں گے ؟ لوگوں نے بتایا کہ نورہ کے ذریعہ، اس کے بعد سے نورہ بالوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال ہونے لگا۔
(۱۱۹۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : فَلَمَّا رَأَتْہُ حَسِبَتْہُ لُجَّۃً وَکَشَفَتْ عَنْ سَاقَیْہَا ، فَإِذَا امْرَأَۃٌ شَعْرَائُ ، قَالَ : فَقَالَ سُلَیْمَانُ : مَا یُذْہِبُ ہَذَا ؟ قَالُوا : النُّورَۃُ ، قَالَ : فَجُعِلَتِ النُّورَۃُ یَوْمَئِذٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نورہ کو غسل کے وقت جسم پر لگانے کا بیان
(١١٩٥) حضرت عمر بن حمزہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن کے جسم پر بہت بال تھے وہ نورہ نہیں کرتے تھے۔
(۱۱۹۵) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ رَجُلاً أَزَبَّ ، وَکَانَ لاَ یَطَّلِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نورہ کو غسل کے وقت جسم پر لگانے کا بیان
(١١٩٦) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت سالم کبھی نورہ لگاتے تھے اور کبھی نہیں لگاتے تھے۔
(۱۱۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَۃَ ؛ أَنَّ سَالِمًا اطَّلَی مَرَّۃً ، وَتَسَرْوَلَ أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نورہ کو غسل کے وقت جسم پر لگانے کا بیان
(١١٩٧) حضرت جابر بن زید نے نورہ استعمال کیا ہے۔
(۱۱۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ : اطَّلَی فِی الْعَشْر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نورہ کو غسل کے وقت جسم پر لگانے کا بیان
(١١٩٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نورہ کو بالوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال فرماتے تو زیر ناف حصے پر بھی لگاتے تھے۔
(۱۱۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ وَشَرِیکٌ ، عَنْ لَیْثٍ أَبِی الْمَشْرَفِیِّ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا اطَّلَی وَلِیَ عَانَتَہُ۔ (ابن ماجہ ۳۷۵۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نورہ کو غسل کے وقت جسم پر لگانے کا بیان
(١١٩٩) حضرت علی بن ابی عائشہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے جسم پر بہت سے بال تھے۔ وہ اپنے جسم کے بالوں کو مونڈا کرتے تھے۔ ان کے سامنے کسی نے نورہ کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نورہ تو خوش پروری کا حصہ ہے۔
(۱۱۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ الأَسَدِیِّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ رَجُلاً أَہْلَبَ ، فَکَانَ یَحْلِقُ عَنْہُ الشَّعَرَ ، وَذُکِرَتْ لَہُ النُّورَۃَ فَقَالَ : النُّورَۃُ مِنَ النَّعِیمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک غسل خانہ میں پیشاب کرنا مکروہ ہے
(١٢٠٠) حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ جس نے غسل خانے میں پیشاب کیا وہ پاک نہیں ہوا۔
(۱۲۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ، قَالَ : مَنْ بَالَ فِی مُغْتَسَلِہِ ، فَلَمْ یَتَطَہَّرْ۔
তাহকীক: