মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১২৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو جانور جگالی کرتا ہے اس کا پیشاب پاک ہے۔
(۱۲۴۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَا اجْتُرَّ فَلاَ بَأْسَ بِبَوْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤٢) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سم والے جانوروں کے پیشاب میں رخصت دی گئی ہے۔
(۱۲۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : رُخِّصَ فِی أَبْوَالِ ذَوَاتِ الْکُرُوشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤٣) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے بکری کے پیشاب کے بارے میں پوچھا تو حضرت حماد نے فرمایا کہ اسے دھویا جائے گا اور حضرت حکم نے فرمایا کہ اسے دھونے کی ضرورت نہیں۔
(۱۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنْ بَوْلِ الشَّاۃِ ؟ فَقَالَ : حَمَّادٌ : یُغْسَلُ ، وَقَالَ الْحَکَمُ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہر چیز کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔
(۱۲۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَرَی أَنْ تُغْسل الأَبْوَالُ کُلُّہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سارے پیشاب کو دھویا جائے گا البتہ سم والے جانوروں کے پیشاب میں رخصت ہے۔
(۱۲۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَغْسِلُ الْبَوْلَ کُلَّہُ ، وَکَانَ یُرَخِّصُ فِی أَبْوَالِ ذَوَاتِ الْکُرُوشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤٦) حضرت نافع اور حضرت عبدالرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ اگر جانوروں کا پیشاب تمہارے ساتھ لگ جائے تو اسے دھو لو۔
(۱۲۴۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ أَنَّہُمَا قَالاَ : اغْسِلْ مَا أَصَابَک مِنْ أَبْوَالِ الْبَہَائِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤٧) حضرت شعبی سے بکری کے پیشاب کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا اسے دھونے کی ضرورت نہیں۔
(۱۲۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ مَیْسَرَۃَ، مَوْلًی لِلْحَیِّ، قَالَ: سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ بَوْلِ التَّیْسِ؟ فَقَالَ: لاَ تَغْسِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے ان کا پیشاب پاک ہے۔
(۱۲۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَا أُکِلَ لَحْمُہُ فَلاَ بَأْسَ بِبَوْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٤٩) حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے پوچھا کہ میرے اونٹ نے پیشاب کیا اور اس کا پیشاب میرے کپڑوں پر لگ گیا، میں کیا کروں ؟ فرمایا اسے دھو لو، میں نے عرض کیا وہ بہت تھوڑا ہے ؟ فرمایا اسے دھو لو۔
(۱۲۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مِجْلَزٍ یَقُولُ : قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ : بَعَثْت جَمَلِی فَبَالَ ، فَأَصَابَنِی بَوْلُہُ ، قَالَ : اغْسِلْہُ ، قُلْتُ : إنَّمَا کَانَ انْتُضِحَ کَذَا وَکَذَا یَعْنِی : یقلِّلہ ، قَالَ : اغْسِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکری یا اونٹ کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟
(١٢٥٠) حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ انسان اور جانور کے پیشاب کا حکم ایک ہے۔
(۱۲۵۰) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَیَّانَ، عَنْ عِیسَی بْنِ کَثِیرٍ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، قَالَ: بَوْلُ الْبَہِیمَۃِ وَالإِنْسَان سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خچر اور گدھے کے پیشاب کا حکم
(١٢٥١) حضرت ابن شبرمہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے ساتھ ایک بازار میں تھا کہ ایک خچر نے پیشاب کردیا۔ میں جلدی سے پیچھے ہٹا تو انھوں نے فرمایا یہ اگر تمہیں لگ بھی جائے تو کوئی حرج نہیں۔
(۱۲۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ الشَّعْبِیِّ فِی السُّوقِ ، فَبَالَ بَغْلٌ فَتَنَحَّیْت مِنْہُ ، فَقَالَ: مَا عَلَیْک لَوْ أَصَابَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خچر اور گدھے کے پیشاب کا حکم
(١٢٥٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جانوروں کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۲۵۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِنَضْحِ أَبْوَالِ الدَّوَابِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خچر اور گدھے کے پیشاب کا حکم
(١٢٥٣) حضرت ابراہیم، حضرت جابر اور حضرت عامر سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۲۵۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، وَجَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خچر اور گدھے کے پیشاب کا حکم
(١٢٥٤) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر تمہارے کپڑوں پر جانور کے پیشاب کے چھینٹے پڑجائیں تو پھر اگر تم انھیں دیکھو تو دھو لو اور اگر تمہیں اس کا نشان دکھائی نہ دے تو اسے چھوڑ دو ۔
(۱۲۵۴) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إذَا انْتَضَحَ عَلَیْک بَوْلُ الدَّابَّۃِ فَرَأَیْتُ أَثَرَہُ فَاغْسِلْہُ ، وَإِنْ لَمْ تَرَ أَثَرَہُ فَدَعْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چمگادڑ کے پیشاب کا حکم
(١٢٥٥) حضرت حسن چمگادڑ کے پیشاب میں رخصت دیا کرتے تھے۔
(۱۲۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُرَخِّصُ فِی أَبْوَالِ الْخَفَافِیشِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٢٥٦) حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ جو چیز بھی زخم سے نکلے وہ خون کے درجہ میں ہے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(۱۲۵۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَا خَرَجَ مِنَ الْجُرْحِ فَہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الدَّمِ ، وَفِیہِ الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٢٥٧) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ پیپ اور خون کا ایک حکم ہے۔
(۱۲۵۷) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : الْقَیْحُ وَالدَّمُ سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٢٥٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ پیپ اور کچ لہو میں وضو نہیں ہے۔
(۱۲۵۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْقَیْحُ وَالصَّدِید لَیْسَ فِیہِ وُضُوئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٢٥٩) حضرت ابو مجلز پیپ کو کچھ نہیں سمجھتے تھے اور فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے صرف خون کا ذکر فرمایا ہے۔
(۱۲۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی الْقَیْحَ شَیْئًا ، قَالَ: إنَّمَا ذَکَرَ اللَّہُ الدَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیپ نکلنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٢٦٠) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے تھے کہ جو چیز بھی پھوڑے سے نکلے وہ خون کے درجہ میں ہے۔
(۱۲۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ۔ وَعَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ قَالُوا : مَا خَرَجَ مِنَ الْبَثْرَۃِ مِنْ شَیْئٍ فَہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الدَّمِ۔
তাহকীক: