মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৩০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جاتا ہے اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جاتا ہے۔
(۱۳۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی حَرْبِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : بَوْلُ الْغُلاَمِ یُنْضَحُ ، وَبَوْلُ الْجَارِیَۃِ یُغْسَلُ۔ (ابوداؤد ۳۸۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ لڑکا اور لڑکی جب تک کھانا نہ کھائیں اس وقت تک ان کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا۔
(۱۳۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کِلاَہُمَا یُنْضَحَانِ مَا لَمْ یَأْکُلاَ الطَّعَامَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠٣) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ لڑکی کے پیشاب کو دھویا جائے گا اور لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا۔
(۱۳۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْہَمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : یُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِیَۃِ، وَیُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلاَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بچے کے پیشاب پر پانی بہایا جائے گا۔
(۱۳۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُجْرَی عَلَی بَوْلِ الصَّبِیِّ الْمَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر بچہ کھانا کھاتا ہو تو اس کا پیشاب دھویا جائے گا اور اگر نہ کھاتا ہو تو اس کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا۔
(۱۳۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْنٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ کَانَ طَعِمَ غُسِلَ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ طَعِمَ صُبَّ عَلَیْہِ الْمَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر بچہ کھانا کھاتا ہو تو اس کا پیشاب دھویا جائے گا اور اگر نہ کھاتا ہو تو اس کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے گا۔
(۱۳۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ وَاقِدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قَالَ لَہُ رَجُلٌ : یَحْمِلُ أَحَدُنَا الصَّبِیَّ فَیُصِیبُہُ مِنْ أَذَاہُ ؟ قَالَ : إِنْ کَانَ طَعِمَ غُسِلَ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ طَعِمَ صُبَّ عَلَیْہِ الْمَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠٧) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ بچے کے پیشاب پر پانی بہایا جائے گا۔
(۱۳۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : یُصَبُّ الْمَائُ عَلَی بَوْلِ الصَّبِیِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠٨) حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ اگر بچہ کھانا نہ کھاتا ہو تو کیا اس کے پیشاب یا پاخانے سے آپ اپنے کپڑے دھوئیں گے ؟ فرمایا اس پر پانی چھڑک لو یا بہا لو۔ میں نے عرض کیا کہ بچے کو کھانا شروع کرنے سے پہلے گھی یا شہد چٹایا جاتا ہے کیا یہ کھانا ہے ؟ فرمایا اس صورت میں دھو لو یا پانی چھڑک لو۔
(۱۳۰۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُکَیْر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : الصَّبِیُّ مَا لَمْ یَأْکُلِ الطَّعَامَ ، تَغْسِلُ ثَوْبَک مِنْ بَوْلِہِ وَسَلْحِہِ أَیْضًا ؟ قَالَ : اُرْشُشْ عَلَیْہِ الْمَائَ ، أَوِ اصْبُبْ عَلَیْہِ ۔ قُلْتُ : فَالصَّبِیُّ یُلْعَقُ قَبْلَ أَنْ یَأْکُلَ الطَّعَامَ مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ ، وَذَلِکَ طَعَامٌ ؟ قَالَ : اُرْشُشْ عَلَیْہِ ، أَوِ اصْبُبْ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھوٹے بچے کے پیشاب کا حکم اگر وہ کپڑے پر لگ جائے
(١٣٠٩) حضرت ابن شہاب فرماتے ہیں کہ شریعت کا حکم یہی رہا ہے کہ کھانا نہ کھانے والے بچے کے پیشاب پر پانی چھڑکا جائے اور کھانا کھانے والے بچے کے پیشاب کو دھویا جائے۔
(۱۳۰۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُکَیْر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنَّہُ یُرَشُّ بَوْلُ مَنْ لَمْ یَأْکُلِ الطَّعَامَ ، وَمَضَتِ السُّنَّۃُ بِغَسْلِ بَوْلِ مَنْ أَکَلَ الطَّعَامَ مِنَ الصِّبْیَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے بچنے کا حکم
(١٣١٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ہم کو ان صاحب نے بیان کیا (جنہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیٹھ کر پیشاب کرتے دیکھا) کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں ٹانگوں کو اتنا زیادہ کھولتے کہ ہمیں خطرہ ہوتا کہ کہیں جسم مبارک زخمی نہ ہوجائے۔
(۱۳۱۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَنْ رَأَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَالَ قَاعِدًا ، فَتَفَاجَّ حَتَّی ظَنَنَّا أَنَّ وَرِکَہُ سَیَنْفَکُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے بچنے کا حکم
(١٣١١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیشاب کے لیے ٹانگوں کو اتنا زیادہ کھولتے کہ ہمیں خطرہ ہوتا کہ کہیں جسم مبارک زخمی نہ ہوجائے۔
(۱۳۱۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو حَرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا بَالَ تَفَاجَّ حَتَّی یُرْثَی لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے بچنے کا حکم
(١٣١٢) حضرت عبدالرحمن بن حسنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے تو آپ کے ہاتھ میں چمڑے کی ڈھال جیسی کوئی چیز تھی۔ آپ نے اس کی طرف پیشاب کیا۔ ایک آدمی کہنے لگا ان کو دیکھو ! یہ تو عورتوں کی طرح پیشاب کرتے ہیں ! آپ نے اس کی یہ بات سنی تو فرمایا ” تیرا ناس ہو کیا تو نے بنی اسرائیل کے اس آدمی کے بارے میں نہیں سنا کہ جب لوگ پیشاب لگنے کی وجہ سے کپڑے کا وہ حصہ قینچی سے کاٹ دیتے تھے تو اس نے انھیں اس سے منع کیا جس کے بدلے میں اللہ نے اسے عذاب قبر میں مبتلا کردیا تھا۔
(۱۳۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی یَدِہِ کَہَیْئَۃِ الدَّرَقَۃِ ، قَالَ : فَوَضَعَہَا ثُمَّ جَلَسَ فَبَالَ إلَیْہَا ، فَقَالَ بَعْضُہُمْ : اُنْظُرُوا إلَیْہِ ، یَبُولُ کَمَا تبُولُ الْمَرْأَۃُ ، فَسَمِعَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : وَیْحَک مَا عَلِمْت مَا أَصَابَ صَاحِبَ بَنِی إسْرَائِیلَ ، کَانُوا إذَا أَصَابَہُمُ الْبَوْلُ قَرَضُوہُ بِالْمَقَارِیضِ ، فَنَہَاہُمْ فَعُذِّبَ فِی قَبْرِہِ۔

(ابوداؤد ۲۳۔ ابن ماجہ ۳۴۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے بچنے کا حکم
(١٣١٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا کہ انھیں عذاب ہو رہا ہے اور عذاب کسی بڑی بات کی وجہ سے نہیں ہو رہا۔ ایک پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلی کیا کرتا تھا۔
(۱۳۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَیْنِ ، فَقَالَ : إنَّہُمَا لَیُعَذَّبَانِ ، وَمَا یُعَذَّبَانِ فِی کَبِیرٍ ، أَمَّا أَحَدُہُمَا فَکَانَ لاَ یَسْتَترُ مِنْ بَوْلِہِ ، وَأَمَّا الأَخَرُ فَکَانَ یَمْشِی بِالنَّمِیمَۃِ۔ (بخاری ۶۰۵۲۔ ابن ماجہ ۳۴۷۔)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے بچنے کا حکم
(١٣١٤) حضرت ابو موسیٰ پیشاب کے معاملے میں بہت سختی کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ بنی اسرائیل کے کسی آدمی کے کپڑوں پر جب پیشاب لگ جاتا تھا تو وہ اس حصے کو قینچی سے کاٹ دیتا تھا۔
(۱۳۱۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ یُحَدِّثُ ، أَنَّ أَبَا مُوسَی کَانَ یُشَدِّدُ فِی الْبَوْلِ ، فَقَالَ : کَانَتْ بَنُو إسْرَائِیلَ إذَا أَصَابَ أَحَدَہُمُ الْبَوْلُ یُتْبِعُہُ بِالْمِقْرَاضَیْن۔ (بخاری ۲۲۶۔ مسلم ۲۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے بچنے کا حکم
(١٣١٥) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ قبر کا عذاب اکثر پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔
(۱۳۱۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : أَکْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ۔ (احمد ۲/۳۸۸۔ دارقطنی ۱۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے بچنے کا حکم
(١٣١٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ ایک یہودی عورت میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ میں نے کہا تو جھوٹ بولتی ہے۔ وہ بولی میں ٹھیک کہتی ہوں اس کی وجہ سے کپڑے اور کھال کو کاٹا جاتا ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ اتنے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے اس دوران ہماری آوازیں بلند ہوچکی تھیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ کیا ہے ؟ میں نے آپ کو ساری بات بتائی تو آپ نے فرمایا کہ یہ عورت ٹھیک کہتی ہے۔
(۱۳۱۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، قَالَ : حدَّثَنَا قُدَامَۃُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْعَامِرِیُّ ، قَالَ حَدَّثَتْنِی جَسْرۃُ ، قَالَتْ حَدَّثَتْنِی عَائِشَۃُ ، قَالَتْ : دَخَلَتْ عَلَیَّ امْرَأَۃٌ مِنَ الْیَہُودِ ، فَقَالَتْ : إنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ قُلْتُ : کَذَبْت ، قَالَتْ : بَلَی ، إِنَّہُ لَیُقْرَضُ مِنْہُ الْجِلْدُ وَالثَّوْبُ ، قَالَتْ : فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی الصَّلاَۃِ ، وَقَدِ ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُنَا ، فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ فَأَخْبَرْتُہُ ، فَقَالَ : صَدَقَتْ۔ (احمد ۶/۶۱۔ نسائی ۹۹۶۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے بچنے کا حکم
(١٣١٧) حضرت ابوبکرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو قبروں کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا کہ انھیں عذاب ہو رہا ہے اور عذاب کسی بڑی چیز کی وجہ سے نہیں ہو رہا بلکہ ایک کو پیشاب کی وجہ سے اور دوسرے کو غیبت کی وجہ سے۔
(۱۳۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ شَیْبَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ مَرَّارٍ ، عَنْ جَدِّہِ أَبِی بَکْرَۃَ ، قَالَ : مَرَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَیْنِ ، فَقَالَ : إنَّہُمَا لَیُعَذَّبَانِ ، وَمَا یُعَذَّبَانِ فِی کَبِیرٍ ؛ أَمَّا أَحَدُہُمَا فَیُعَذَّبُ فِی الْبَوْلِ ، وَأَمَّا الآخَرُ فَفِی الْغِیبَۃِ۔ (احمد ۳۹۔ ابن ماجہ ۳۴۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣١٨) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قوم کے کوڑا کرکٹ ڈالنے کی جگہ تشریف لائے اور آپ نے کھڑے ہو کر پیشاب فرمایا۔
(۱۳۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَی سُبَاطَۃَ قَوْمٍ ، فَبَالَ عَلَیْہَا قَائِمًا۔ (بخاری ۲۲۴۔ مسلم ۲۲۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣١٩) حضرت زید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بَالَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٠) حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ وَحُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا بَالَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক: