মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৩২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢١) حضرت قبیصہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ثابت کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ قَبِیصَۃَ ؛ أَنَّہُ رَأَی زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ یَبُولُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٢) حضرت عبداللہ رومی فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ الرُّومِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَبُولُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٣) بنو سعد کے ایک آدمی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۲۳) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ بَنِی سَعْدٍ مِنْ أَخْوَالِ الْمُحَرَّرِ بْنِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ بَالَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٤) حضرت عمر بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا تو عرض کیا کہ کیا آپ کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہیں۔ انھوں نے فرمایا کہ کیا تم ایسا نہیں کرتے ؟ میں نے کہا نہیں فرمایا یہ تمہارے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔
(۱۳۲۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَبُولُ قَائِمًا ، فَقُلْتُ : یَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، تَبُولُ قَائِمًا ؟ أَمَا تَخْشَی أَنْ یُصِیبَک ؟ فَقَالَ لِی : أَمَا تَبُولُ أَنْتَ قَائِمًا ؟ قُلْتُ : لاَ ، قُلْتُ : ذَاکَ أَدوی لَکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٥) حضرت ابن ابی خالد کہتے ہیں کہ میں نے شعبی کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۲۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الشَّعْبِیَّ یَبُولُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٦) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے محمد کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔ وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۳۲۶) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُحَمَّدًا یَبُولُ قَائِمًا ، وَکَانَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٧) حضرت ہشام بن عروہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبِی یَبُولُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٨) حضرت طعمہ جعفری کہتے ہیں کہ میں نے یزید بن اصم کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طُعْمَۃَ الْجَعْفَرِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ یَزِیدَ بْنَ الأَصَمِّ یَبُولُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٢٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف ایک مرتبہ ایک صحرائی ٹیلہ میں کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔
(۱۳۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَبِی عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : مَا بَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَائِمًا إِلاَّ مَرَّۃً ، فِی کَثِیبٍ أَعْجَبَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٣٠) حضرت فطر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم کو کھڑے ہو کر پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَکَمَ یَبُولُ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی اجازت ہے
(١٣٣١) حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ نے کھڑے ہو کر پیشاب فرمایا۔
(۱۳۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَۃَ بَالَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
(١٣٣٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جو شخص تم سے یہ بیان کرے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو اس کی تصدیق نہ کرنا۔ کیونکہ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیٹھ کر ہی پیشاب کرتے دیکھا ہے۔
(۱۳۳۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَیْحٍ بْنِ ہانِیئٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : مَنْ حَدَّثَک أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَالَ قَائِمًا ، فَلاَ تُصَدِّقْہُ ، أَنَا رَأَیْتُہُ یَبُولُ قَاعِدًا۔ (احمد ۶/۲۱۳۔ ابن راھویہ ۱۵۷۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
(١٣٣٣) حضرت عمر فرماتے ہیں اسلام قبول کرنے کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔
(۱۳۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : مَا بُلْت قَائِمًا مُنْذُ أَسْلَمْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
(١٣٣٤) حضرت حسن کھڑے ہو کر پیشاب کرنے اور پانی پینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۱۳۳۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْبَوْلَ قَائِمًا ، وَالشُّرْبَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
(١٣٣٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔
(۱۳۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مِنَ الْجَفَائِ أَنْ یَبُولَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
(١٣٣٦) حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔
(۱۳۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ کَہْمَسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، قَالَ : کَانَ یُقَالُ : مِنَ الْجَفَائِ أَنْ تَبُولَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ ہے
(١٣٣٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بےدینی ہے۔
(۱۳۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حُرَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : مِنَ الْجَفَائِ أَنْ یَبُولَ قَائِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٣٨) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین بعض اوقات تھوک پھینکتے تو کسی آدمی سے فرماتے کہ دیکھو اس کا رنگ بدلا ہوا ہے ؟ اگر رنگ بدلا ہوا ہوتا تو دوسری مرتبہ تھوکتے، اگر تیسری مرتبہ بھی رنگ بدلا ہوا ہوتا تو وضو کرتے اور اگر تیسری مرتبہ رنگ بدلا ہوا نہ ہوتا تو وضو نہ کرتے۔
(۱۳۳۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : کَانَ ابْنُ سِیرِینَ رُبَّمَا بَزَقَ فَیَقُولُ لِلرَّجُلِ : اُنْظُرْ ، ہَلْ تَغَیَّرَ الرِّیقُ ؟ فَإِنْ کَانَ تَغَیَّرَ بَزَقَ الثَّانِیَۃَ ، فَإِنْ کَانَ فِی الثَّالِثَۃِ مُتَغَیِّرًا ، کَأَنَّہُ یَتَوَضَّأُ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ فِی الثَّالِثَۃِ مُتَغَیِّرًا لَمْ یَرَ وُضُوئً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٣٩) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو تھوکے اور اس کی تھوک میں زردی ہو فرماتے تھے کہ اس وقت تک اس کا وضو نہ ٹوٹے گا جب تک خالص تازہ خون نہ آئے۔
(۱۳۳۹) حَدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ صَدَقَۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ بَزَقَ فَرَأَی فِی بُزَاقِہِ دَمًا ، أَنَّہُ لَمْ یَرَ ذَلِکَ شَیْئًا حَتَّی یَکُونَ دَمًا عَبِیطًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤٠) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں جو تھوکے اور اس کی تھوک میں زردی ہو فرماتے تھے کہ اس وقت تک اس کا وضو نہ ٹوٹے گا جب تک خالص تازہ خون نہ آئے۔
(۱۳۴۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی الصُّفْرَۃَ شَیْئًا إِلاَّ أَنْ یَکُونَ دَمًا عَبِیطًا ، یَعْنِی : فِی الْبُزَاقِ۔
tahqiq

তাহকীক: