মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৩৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤١) حضرت ابراہیم (اس شخص کے بارے میں جو تھوکے اور اس کی تھوک میں خون آئے) فرماتے ہیں کہ اگر اس پر سفیدی غالب ہو تو اس کا وضو ٹوٹ گیا اور اگر سرخی غالب ہو تو اس کا وضو نہیں ٹوٹا۔
(۱۳۴۱) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سِنَانٍ الْبُرْجُمِیِّ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَبْزُقُ ، فَیَکُونُ فِی بُزَاقِہِ الدَّمُ ، قَالَ : إذَا غَلَبَتِ الْحُمْرَۃُ الْبَیَاضَ تَوَضَّأَ ، وَإِذَا غَلَبَ الْبَیَاضُ الْحُمْرَۃَ لَمْ یَتَوَضَّأْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤٢) حضرت محمد بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سالم نے تھوکا تو سرخ خون تھا۔ آپ نے پانی منگوا کر کلی کی اور بغیر وضو کئے مسجد میں داخل ہوگئے۔
(۱۳۴۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی سَارَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا بَزَقَ دَمًا أَحْمَرَ ، ثُمَّ دَعَا بِمَائٍ فَمَضْمَضَ ، وَلَمْ یَتَوَضَّأْ وَدَخَلَ الْمَسْجِدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤٣) حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی اوفی نے نماز کے دوران خون تھوکا لیکن نماز پڑھتے رہے۔
(۱۳۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ أَبِی أَوْفَی بَزَقَ وَہُوَ یُصَلِّی ، ثُمَّ مَضَی فِی صَلاَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤٤) حضرت حماد (اس شخص کے بارے میں جسے حالت وضو میں اپنی تھوک میں زردی دکھائی دے) فرماتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا البتہ اگر بہنے والا خون ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا۔
(۱۳۴۴) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ؛ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ عَلَی وُضُوئٍ ، فَیَرَی الصُّفْرَۃَ فِی الْبُزَاقِ، فَقَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، إِلاَّ أَنْ یَکُونَ دَمٌ سَائِل۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤٥) حضرت سالم اور حضرت قاسم تھوک کی زردی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو چیز تمہیں شک میں ڈالے اس کو چھوڑ دو اور جو چیز تمہیں شک میں نہ ڈالے اسے پکڑ لو۔
(۱۳۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، وَالْقَاسِمِ ؛ فِی الصُّفْرَۃِ فِی الْبُزَاقِ قَالاَ : دَعْ مَا یَرِیبُک إلَی مَا لاَ یَرِیبُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤٦) حضرت عامر تھوک کی زردی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی نقصان نہیں۔
(۱۳۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ جَابِرِ ،عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَخْرُجُ فِی رِیقِہِ الصُّفْرَۃُ ، قَالَ: لاَ یَضُرُّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤٧) حضرت حارث عکلی (اس شخص کے بارے میں جو تھوکے اور اس کی تھوک میں خون کا نشان ہو) فرماتے ہیں کہ اگر خون تھوک پر غالب ہو تو وضو ٹوٹ گیا۔
(۱۳۴۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَارِثَ الْعُکْلِیَّ یَقُولُ ، ؛ فِی الرَّجُلِ یَبْزُقُ وَفِی بُزَاقِہِ الدَّمُ ، قَالَ : إذَا غَلَبَ الدَّمُ الْبُزَاقَ فَفِیہِ الْوُضُوئُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تھوک میں زردی آنے سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٣٤٨) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر خون تھوک پر غالب ہو تو وضو کرو۔
(۱۳۴۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : إذَا ظَہَرَ الدَّمُ عَلَی الْبُزَاقِ فَتَوَضَّہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی ران یا کسی جگہ پیشاب لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(١٣٤٩) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ پیشاب کو دو مرتبہ دھویا جائے گا۔
(۱۳۴۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : یُغْسَلُ الْبَوْلُ مَرَّتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی ران یا کسی جگہ پیشاب لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(١٣٥٠) حضرت ابراہیم (اس شخص کے بارے میں جس کا پیشاب رانوں یا پنڈلیوں پر لگ جائے) فرماتے ہیں کہ وہ پانی سے صاف کرلے۔
(۱۳۵۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَبُولُ فَیَنْتَضِحُ عَلَی فَخِذَیْہِ وَسَاقَیْہِ ، قَالَ : یَنْضَحُہُ بِالْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی ران یا کسی جگہ پیشاب لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(١٣٥١) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ چھڑک کے بدلے چھڑکنا ہے بہاؤ کے بدلے بہانا ہے۔
(۱۳۵۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : الرَّشُّ بِالرَّشِّ ، وَالصَّبُّ بِالصَّبِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی کی ران یا کسی جگہ پیشاب لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(١٣٥٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پیشاب کو ایک یا دو مرتبہ صاف کیا جائے گا۔
(۱۳۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَسْحَۃً ، أَوْ مَسْحَتَیْنِ فِی الْبَوْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٥٣) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور میں پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ ایک رگ کا خون ہے یہ حیض نہیں جب تمہیں حیض آئے تو نماز چھوڑ دو اور جب حیض چلا جائے تو خون دھو کر نماز پڑھو۔
(۱۳۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : جَائَتْ فَاطِمَۃُ ابْنَۃُ أَبِی حُبَیْشٍ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنِّی امْرَأَۃٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ ، أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ ؟ قَالَ : لاَ ، إنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَیْسَ بِالْحَیْضَۃِ ، فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ فَدَعِی الصَّلاَۃَ ، فَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِی عَنْک الدَّمَ وَصَلِّی۔ (بخاری ۲۲۸۔ ابوداؤد ۲۸۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٥٤) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور میں پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ یہ ایک رگ کا خون ہے یہ حیض نہیں حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دو ، پھر غسل کرو اور ہر نماز کے لیے وضو کرو پھر نماز پڑھتی رہو خواہ خون چٹائی پر ٹپکتا رہے۔
(۱۳۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : جَائَتْ فَاطِمَۃُ ابْنَۃُ أَبِی حُبَیْشٍ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنِّی امْرَأَۃٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ ، أَفَادَعُ الصَّلاَۃَ ؟ قَالَ : لاَ ، إنَّمَا ذَلِکَ عِرْقٌ وَلَیْسَ بِالْحَیْضَۃِ ، اجْتَنِبِی الصَّلاَۃَ أَیَّامَ حَیْضَتک ، ثُمَّ اغْتَسِلِی ، وَتَوَضَّئِی لِکُلِّ صَلاَۃٍ ، ثُمَّ صَلِّی ، وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَی الْحَصِیرِ۔ (ابوداؤد ۳۰۲۔ ابن ماجہ ۶۲۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٥٥) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں بلکہ حیض کے دن اور راتوں میں نماز چھوڑے رکھو پھر غسل کرو، خون روکنے کے لیے کپڑا باندھو اور نماز پڑھو۔ اس حدیث میں ابن نمیر کی روایت مختلف ہے۔
(۱۳۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : سَأَلَتِ امْرَأَۃٌ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إنِّی أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْہُرُ ، أَفَأَدَعُ الصَّلاَۃَ ؟ قَالَ : لاَ، وَلَکِنْ دَعِی قَدْرَ الأَیَّامِ وَاللَّیَالِی الَّتِی کُنْت تَحِیضِینَ وَقَدْرَہُنَّ ، ثُمَّ اغْتَسِلِی وَاسْتَثْفِرِی وَصَلِّی ۔ إِلاَّ أَنَّ ابْنَ نُمَیْرٍ قَالَ : أُمُّ سَلَمَۃَ اسْتَفْتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتِ : امْرَأَۃٌ تُہْرَاقُ الدَّمَ ؟ فَقَالَ : تَنْتَظِرُ قَدْرَ الأَیَّامِ وَاللَّیَالِی الَّتِی کَانَتْ تَحِیض ، أَوْ قَدْرَہُنَّ مِنَ الشَّہْرِ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَ حَدِیثِ أَبِی أُسَامَۃَ۔

(ابوداؤد ۲۷۸۔ ابن ماجہ ۶۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٥٦) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام حبیبہ بنت جحش مستحاضہ ہوگئیں تو ان کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ وہ اپنے حیض کے دنوں کا خیال رکھے جب وہ گزر جائیں اور کچھ نظر آئے تو وضو کرے، کوئی کپڑا باندھے اور نماز پڑھ لے۔
(۱۳۵۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ ابْنَۃَ جَحْشٍ اُسْتُحِیضَتْ ، فَسَأَلَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَوْ سُئِلَ لَہَا ؟ فَأَمَرَہَا أَنْ تَنْظُرَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلَ ، فَإِنْ رَأَتْ شَیْئًا بَعْدَ ذَلِکَ تَوَضَّأَتْ وَاحْتَشَتْ وَصَلَّتْ۔ (ابوداؤد ۳۰۹۔ البیہقی ۳۵۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٥٧) حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش مستحاضہ ہوگئیں۔ ان کے بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ حیض کے دنوں میں نماز کو چھوڑے رکھیں پھر غسل کریں کوئی کپڑا باندھیں اور نماز پڑھ لیں۔
(۱۳۵۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ؛ أَنَّ فَاطِمَۃَ ابْنَۃَ أَبِی حُبَیْشٍ اُسْتُحِیضَتْ، فَسَأَلَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَوْ سُئِلَ لَہَا ؟ فَأَمَرَہَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلَ فِیمَا سِوَی ذَلِکَ ، ثُمَّ تَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّیَ۔ (دارقطنی ۱۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٥٨) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مستحاضہ کو حکم دیا ہے کہ جب اس کے حیض کے دن گزر جائیں تو غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کر کے نماز پڑھے۔
(۱۳۵۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ الْمُسْتَحَاضَۃَ إذَا مَضَتْ أَیَّامُ أَقْرَائِہَا ، أَنْ تَغْتَسِلَ وَتَوَضَّأَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ وَتُصَلِّیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٥٩) ایک عورت نے حضرت عائشہ سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا کہ وہ ہر نماز کے لیے وضو کرے اور کپڑا باندھ کر نماز پڑھے۔
(۱۳۵۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّ امْرَأَۃَ مَسْرُوقٍ سَأَلَتْ عَائِشَۃَ عَنِ الْمُسْتَحَاضَۃِ ؟ قَالَتْ : تَوَضَّأ لِکُلِّ صَلاَۃٍ وَتَحْتَشِی وَتُصَلِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٠) حضرت شعبی کہتے ہیں کہ میں نے اپنی بیوی کو حضرت مسروق کی بیوی کے پاس بھیجا کہ ان سے مستحاضہ کے بارے میں پوچھے۔ حضرت مسروق کی بیوی نے بتایا کہ حضرت عائشہ نے فرمایا ہے کہ مستحاضہ حیض کے دنوں میں نماز نہ پڑھے پھر غسل کرے اور ہر نماز کے لیے نیا وضو کرے۔
(۱۳۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنِ الْمُجَالِدِ ، وَدَاوُد ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَرْسَلْتُ امْرَأَتِی إلَی امْرَأَۃِ مَسْرُوقٍ فَسَأَلَتْہَا عَنِ الْمُسْتَحَاضَۃِ ، فَذَکَرَتْ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ : تَجْلِسُ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَوَضَّأ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক: