মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৩৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦١) حضرت قعقاع بن حکیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس بارے میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ جب اسے حیض آئے تو نماز چھوڑ دے اور جب حیض چلا جائے تو غسل کرے اور خون دھوئے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے۔
(۱۳۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَکِیمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ عَنِ الْمُسْتَحَاضَۃِ ؟ فَقَالَ : مَا أَحَدٌ أَعْلَمُ بِہَذَا مِنِّی ، إذَا أَقْبَلَتِ الْحَیْضَۃُ فَلْتَدَعِ الصَّلاَۃَ ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَلْتَغْتَسِلْ، وَلْتَغْسِلْ عَنْہَا الدَّمَ ، وَلْتَوَضَّأْ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٢) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ مستحاضہ غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے۔
(۱۳۶۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : الْمُسْتَحَاضَۃُ تَغْتَسِلُ وَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٣) حضرت سعید بن مسیب مستحاضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حیض کے دن گزارنے کے بعد وہ غسل کرے، جسم کو صاف کرے، پھر اس طرح روئی رکھے جیسے نکسیر والا روئی رکھتا ہے پھر اچھی طرح کپڑا باندھے، پھر نماز پڑھے۔
(۱۳۶۳) حَدَّثَنَا حَاتِمُ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ؛ فِی الْمَرْأَۃِ الَّتِی تُسْتَحَاضُ، فَتُطَاوِلُہَا حَیْضَتُہَا ، تَغْتَسِلُ فَتَسْتَنْقِی ، ثُمَّ تَجْعَلُ کُرْسُفًا کَمَا یَجْعَلُ الرَّاعِفُ ، وَتَسْتَثْفِرُ بِثَوْبٍ ، ثُمَّ تُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ظہر کو موخر کرے گی اور عصر کی نماز جلدی پڑھے گی۔ ایک مرتبہ غسل کرے گی۔ پھر مغرب کو موخر کرے گی اور عشاء کی نماز جلدی پڑھے گی۔ اور ایک مرتبہ غسل کرے گی۔ پھر فجر کے لیے غسل کرے گی۔
(۱۳۶۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : تُؤَخِّرُ الظُّہْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ، وَتَغْتَسِلُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً ، وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَائَ ، وَتَغْتَسِلُ مَرَّۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ ، ثُمَّ تَقْرِنُ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مسحاضہ حیض کے دنوں میں نماز نہیں پڑھے گی۔ جب حیض گزر جائے تو غسل کرے ظہر کی نماز کو مؤخر کرے اور عصر کی نماز کو جلدی پڑھے پھر ان دونوں کو ایک غسل سے پڑھے اور دونوں کو ایک وقت میں پڑھے۔ پھر مغرب اور عشاء کے لیے غسل کرے اور مغرب کو موخر کرے اور عشاء کو جلدی پڑھے پھر دونوں نمازوں کو ایک وقت میں پڑھے پھر فجر کے لیے غسل کرے۔
(۱۳۶۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تَجْلِسُ أَیَّامَ حَیْضَتِہَا الَّتِی کَانَتْ تَحِیضُ فِیہَا ، فَإِذَا مَضَتْ تِلْکَ الأَیَّامُ اغْتَسَلَتْ ، ثُمَّ تُؤَخِّرُ مِنَ الظُّہْرِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعَصْرِ ، ثُمَّ تُصَلِّیہِمَا بِغُسْلٍ وَاحِدٍ ، کُلَّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا فِی وَقْتٍ ، ثُمَّ لِتَغْسِلْ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ ، وَتُؤَخِّرُ مِنَ الْمَغْرِبِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعِشَائِ ، ثُمَّ تُصَلِّی کُلَّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا فِی وَقْتٍ ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٦) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ظہر سے ظہر تک کے لیے غسل کرے گی۔
(۱۳۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ مِنَ الظُّہْرِ إلَی الظُّہْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٧) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۳۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سُمَیٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٨) حضرت علی اور حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ہر نماز کے لیے غسل کرے گی۔
(۱۳۶۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، أَنَّ عَلِیًّا ، وَابْنَ عَبَّاسٍ قَالاَ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ : تَغْتَسِلُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٦٩) حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ظہر اور عصر کے لیے ایک غسل کرے گی، مغرب اور عشاء کے لیے ایک غسل کرے گی اور فجر کے لیے ایک غسل کرے گی۔
(۱۳۶۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ لِلظُّہْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلاً، وَلِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ غُسْلاً ، وَلِلْفَجْرِ غُسْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس کے پاس ایک عورت ایک خط لے کر آئی میں نے پڑھا تو اس میں لکھا تھا کہ میں ایک مستحاضہ عورت ہوں اور حضرت علی فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ہر نماز کے لیے غسل کرے گی۔ حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ میری بھی اس بارے میں یہی رائے ہے۔
(۱۳۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَجَائَتِ امْرَأَۃٌ بِکِتَابٍ فَقَرَأَتْہُ ، فَإِذَا فِیہِ إنِّی امْرَأَۃٌ مُسْتَحَاضَۃٌ ، وَإِنَّ عَلِیًّا قَالَ : تَغْتَسِلُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا أَجِدُ لَہَا إِلاَّ مَا قَالَ عَلِیٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧١) حضرت علی مستحاضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ ظہر کو تاخیر سے اور عصر کو جلدی، اسی طرح مغرب کو تاخیر سے اور عشاء کو جلدی پڑھے گی۔ اور فجر کے لیے غسل کرے گی۔ حضرت حکم کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت ابن زبیر اور حضرت ابن عباس سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہماری بھی یہی رائے ہے۔
(۱۳۷۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ تُؤَخِّرُ مِنَ الظُّہْرِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعَصْرِ ، وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَائَ ، قَالَ : وَأَظُنُّہُ ، قَالَ : وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ ۔ قَالَ : فَذَکَرْت ذَلِکَ لاِبْنِ الزُّبَیْرِ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالاَ : مَا نَجِدُ لَہَا إِلاَّ مَا قَالَ عَلِیٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٢) حضرت محمد بن عثمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ وہ حیض کے دنوں میں نماز نہیں پڑھے گی۔ جب حیض کے دن گزر جائیں تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔ دوسرے نے کہا کہ ظہر سے ظہر تک کے لیے غسل کرے۔
(۱۳۷۲) حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْمَخْزُومِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا وَالْقَاسِمَ عَنِ الْمُسْتَحَاضَۃِ ، فَقَالَ أَحَدُہُمَا : تَنْتَظِرُ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، فَإِذَا مَضَتْ أَیَّامُ أَقْرَائِہَا اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ ، وَقَالَ الآخَرُ : تَغْتَسِلُ مِنَ الظُّہْرِ إلَی الظُّہْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٣) حضرت حمنہ بنت جحش فرماتی ہیں کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں مستحاضہ ہوگئیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ مجھے انتہائی شدید استحاضہ لاحق ہوگیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ روئی کو اچھی طرح کپڑے کے ساتھ باندھ لو۔ انھوں نے عرض کیا کہ وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور بہہ رہا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کپڑے کی لگام ڈال لو اور ہر مہینے اللہ کے علم کے مطابق چھ یا سات دن حیض کے گزارو پھر غسل کرو اور تیئس یا چوبیس دن نماز پڑھو اور روزے رکھو۔ ظہر کو موخر کرو اور عصر کو جلدی پڑھو اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرو۔ پھر مغرب کو موخر کرو اور عشاء کو مقدم کرو اور ان دونوں کے لیے ایک غسل کرو۔ یہ دونوں باتوں میں سے میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۱۳۷۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَمِّہِ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أُمِّہِ حَمْنَۃَ ابْنَۃِ جَحْشٍ ؛ أَنَّہَا اُسْتُحِیضَتْ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَتْ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنِّی اُسْتُحِضْت حَیْضَۃً مُنْکَرَۃً شَدِیدَۃً ، فَقَالَ لَہَا : احْتَشِی کُرْسُفًا ، قَالَتْ : إِنَّہُ أَشَدُّ مِنْ ذَلِکَ ، إنِّی أَثُجُّ ثَجًّا ، قَالَ : تَلَجَّمِی وَتَحَیَّضِی فِی کُلِّ شَہْرٍ فِی عِلْمِ اللہِ سِتَّۃَ أَیَّامٍ ، أَوْ سَبْعَۃً ، ثُمَّ اغْتَسِلِی غُسْلاً ، وَصَلِّی وَصُومِی ثَلاَثًا وَعِشْرِینَ ، أَوْ أَرْبَعًا وَعِشْرِینَ وَأَخِّرِی الظُّہْرَ وَقَدِّمِی الْعَصْرَ ، وَاغْتَسِلِی لَہُمَا غُسْلاً ، وَأَخِّرِی الْمَغْرِبَ وَقَدِّمِی الْعِشَائَ وَاغْتَسِلِی لَہُمَا غُسْلاً ، وَہَذَا أَحَبُّ الأَمْرَیْنِ إلَیَّ۔ (ابن ماجہ ۶۲۷۔ ابوداؤد ۲۹۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٤) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مستحاضہ حیض کے دنوں میں نماز چھوڑے رکھے گی، پھر غسل کرے، ہر نماز کے لیے وضو کرے، روزہ رکھے اور نماز پڑھے۔
(۱۳۷۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی الْیَقْظَانِ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْمُسْتَحَاضَۃُ تَدَعُ الصَّلاَۃَ أَیَّامَ أَقْرَائِہَا ، ثُمَّ تَغْتَسِلُ ، وَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ ، وَتَصُومُ وَتُصَلِّی۔
(ابوداؤد ۳۰۱۔ ترمذی ۱۲۶)
(ابوداؤد ۳۰۱۔ ترمذی ۱۲۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٥) حضرت علی کی سند سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۳۷۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی الْیَقْظَانِ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٦) حضرت ابو جعفر مستحاضہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ شیطان کا ایک رخنہ ہے۔ جب خون غالب آجائے تو کپڑا رکھ لے اور حیض کے بعد غسل کرے اور وضو کرے۔
(۱۳۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی إسْمَاعِیلُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا جَعْفَرٍ یَقُولُ فِی الْمُسْتَحَاضَۃِ : إنَّمَا ہِیَ رَکْضَۃٌ مِنَ الشَّیْطَانِ ، فَإِنْ غَلَبَہَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ وَتَغْتَسِلُ بَعْدَ قُرْئِہَا وَتَوَضَّأُ ، کَمَا قَالَتْ عَائِشَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٧) حضرت انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ آل انس کی ایک عورت مستحاضہ ہوگئی لوگوں نے مجھے اس کی تحقیق کا حکم دیا۔ میں نے ابن عباس سے پوچھا تو فرمایا اگر وہ مسلسل خون دیکھے تو نماز نہ پڑھے اور اگر دن کے ایک حصہ میں بھی طہر دیکھے تو غسل کرے اور نماز پڑھے۔
(۱۳۷۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : اسْتُحِیضَتِ امْرَأَۃٌ مِنْ آلِ أَنَسٍ ، فَأَمَرُونِی فَسَأَلْت ابْنَ عَبَّاسٍ ؟ فَقَالَ : أَمَّا مَا رَأَتِ الدَّمَ الْبَحْرَانِیَّ فَلاَ تُصَلِّی ، وَإِذَا رَأَتِ الطُّہْرَ وَلَوْ سَاعَۃً مِنَ النَّہَارِ فَلْتَغْتَسِلْ وَتُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٨) حضرت زینب بنت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ میں نے بنت جحش کو دیکھا۔ وہ مستحاضہ تھیں۔ اور خون بہت زیادہ تھا پھر بھی نماز پڑھتی تھیں۔
(۱۳۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : رَأَیْت ابْنَۃَ جَحْشٍ ، وَکَانَتْ مُسْتَحَاضَۃً تَخْرُجُ مِنَ الْمِرْکَنِ وَالدَّمُ غَالِبُہُ ، ثُمَّ تُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مستحاضہ کیا کرے ؟
(١٣٧٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ایک دن کی ظہر سے اگلے دن کی ظہر تک کے لیے غسل کرے گی۔
(۱۳۷۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَغْتَسِلُ مِنْ صَلاَۃِ الظُّہْرِ إلَی مِثْلِہَا مِنَ الْغَدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
(١٣٨٠) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے مسجد میں وضو کرنے کا ایک حوض بنایا۔ حالانکہ وہ جانتے تھے کہ اس سے ہر کوئی وضو کرے گا۔ اس برتن میں لوگوں کے وضو کا پانی بھی گرا کرتا تھا۔ حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ صَنَعَ ہَذِہِ الْمَطْہَرَۃَ ، وَقَدْ عَلِمَ أَنَّہُ یَتَوَضَّأُ مِنْہَا الأَسْوَدُ وَالأَبْیَضُ ، قَالَ : وَکَانَ یَنْسَکِبُ مِنْ وُضُوئِ النَّاسِ فِی جَوْفِہَا ، فَسَأَلْت عَطَائً ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক: