মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৩৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
(١٣٨١) حضرت رجاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت براء بن عازب کو دیکھا کہ انھوں نے پیشاب کیا اور پھر مسجد میں بنائے ہوئے وضو کے تالاب سے وضو فرمایا۔
(۱۳۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعُ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْبَرَائَ بْنَ عازِبٍ بَالَ ، ثُمَّ جَائَ إلَی مَطْہَرَۃِ الْمَسْجِدِ فَتَوَضَّأَ مِنْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
(١٣٨٢) حضرت عیسیٰ بن مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالابوں کے بارے میں سوال کیا جس میں لوگ اپنے ہاتھ ڈالتے تھے تو آپ نے فرمایا کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۳۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ الْمَطْہَرَۃِ الَّتِی یُدْخِلُ النَّاسُ أَیْدِیَہُمْ فِیہَا ؟ فَقَالَ : الْمَائُ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
(١٣٨٣) حضرت مجاہد لوگوں کے وضو کرنے کے تالاب سے وضو کیا کرتے تھے۔
(۱۳۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ مُجَاہِدٌ یَتَوَضَّأُ مِنْ وُضُوئِ النَّاسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
(١٣٨٤) حضرت ابوہریرہ نے لوگوں کے وضو کرنے کے تالاب سے وضو کیا۔
(۱۳۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِصْمَۃَ بْنِ زَامِلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّہُ تَوَضَّأَ مِنَ الْمَطْہَرَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
(١٣٨٥) حضرت مزاحم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے کہا بڑھیا کا وہ لوٹا جس پر کپڑا چڑھا ہو آپ کے خیال میں وضو کے لیے بہتر ہے یا وہ وضو کا حوض جس میں قصائی بھی اپنا ہاتھ داخل کرتا ہے ؟ فرمایا وہ حوض جس میں قصائی بھی اپنا ہاتھ داخل کرتا ہے۔
(۱۳۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُزَاحِمٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلشَّعْبِیِّ : أَکُوزُ عَجُوزٍ مُخَمَّرٌ أَحَبُّ إلَیْک أَنْ أَتَوَضَّأَ مِنْہُ ، أَوِ الْمَطْہَرَۃُ الَّتِی یُدْخِلُ فِیہَا الْجَزَّارُ یَدَہُ ؟ قَالَ : مِنَ الْمَطْہَرَۃِ الَّتِی یُدْخِلُ الْجَزَّارُ فِیہَا یَدَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
(١٣٨٦) حضرت عبداللہ بن ضرار فرماتے ہیں کہ میں بازار میں بنے ہوئے وضو کے حوض سے وضو کررہا تھا کہ حضرت عبداللہ گزرے اور فرمایا ” اے فلاں ! آج کہاں جانے کا ارادہ ہے ؟ میں نے عرض کیا شام جانے کا ارادہ ہے۔
(۱۳۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ ضِرَارٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إنِّی لاَتَوَضَّأُ مِنَ الْمِیضَأَۃِ الَّتِی فِی السُّوقِ إذْ جَائَ عَبْدُ اللہِ ، فَقَالَ : یَا ہَذَا ، أَیْنَ ہَوَاک الْیَوْمَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : بِالشَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں بنائے گئے وضو کے تالاب سے وضو کرنے کا حکم
(١٣٨٧) حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا کہ میں نے ایک آدمی کو اس کھلے حوض سے وضو کرتے دیکھا ہے۔ فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت ابن عباس نے ایسا ایک حوض بنایا تھا حالانکہ وہ جانتے تھے کہ اس سے ہر کوئی وضو کرے گا۔
(۱۳۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : رَأَیْتُ رَجُلاً یَتَوَضَّأُ فِی ذَلِکَ الْحَوْضِ مُنْکَشِفًا ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، قَدْ جَعَلَہُ ابْنُ عَبَّاسٍ ، وَقَدْ عَلِمَ أَنَّہُ یَتَوَضَّأُ مِنْہُ الأَبْیَضُ وَالأَسْوَدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٨٨) بنو مدلج کے ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم اپنی کشتیوں پر سوار ہو کر سمندر میں شکار تلاش کرتے ہیں۔ ہم پینے کے لیے اپنے ساتھ تھوڑا پانی بھی لے لیتے ہیں۔ اگر ہم میں سے کوئی نماز کے لیے اپنے پانی سے وضو کرلے تو وہ پیاسا رہ جائے گا۔ اور اگر سمندر کے پانی سے وضو کرے تو دل میں کھٹکا لگا رہتا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
(۱۳۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ بَعْضِ بَنِی مُدْلِجٍ ؛ أَنَّہُ سَأَلَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّا نَرْکَبُ الأَرْمَاثَ فِی الْبَحْرِ لِلصَّیْدِ ، فَنَحْمِلُ مَعَنَا الْمَائَ لِلشَّفَۃِ ، فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ ، فَإِنْ تَوَضَّأَ أَحَدُنَا بِمَائِہِ عَطِشَ ، وَإِنْ تَوَضَّأَ بِمَائِ الْبَحْرِ وَجَدَ فِی نَفْسِہِ ؟ فَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : ہُوَ الطَّہُورُ مَاؤُہُ ، الْحَلاَلُ مَیْتَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٨٩) حضرت ابو طفیل کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق سے سوال کیا گیا کہ کیا سمندر کے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے ؟ فرمایا اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
(۱۳۸۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، قَالَ : سُئِلَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقُ ، أَیُتَوَضَّأُ مِنْ مَائِ الْبَحْرِ ؟ فَقَالَ : ہُوَ الطَّہُورُ مَاؤُہُ وَالْحَلاَلُ مَیْتَتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٠) ایک ماہی گیر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ امیر المومنین حضرت عمر مقام جار پر تشریف لائے تو میں نے عرض کیا اے امیر المومنین ! ہم اپنی کشتیوں پر سوار ہوتے ہیں اور اپنے ساتھ پینے کے لیے تھوڑا سا پانی بھی لے لیتے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ سمندر کا پانی پاک نہیں کرتا۔ حضرت عمر نے فرمایا اس سے زیادہ پاک پانی کون سا ہوسکتا ہے ؟
(۱۳۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی یَزِیدَ الْمَدَنِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَحَدُ الصَّیَّادِینَ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ عُمَرُ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ الْجَارَ ، یَتَعَاہَدُ طَعَامَ الرِّزْقِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ؛ إنَّا نَرْکَبُ أَرْمَاثَنَا ہَذِہِ فَنَحْمِلُ مَعَنَا الْمَائَ لِلشَّفَۃِ ، فَیَزْعُمُ أُنَاسٌ أَنَّ مَائَ الْبَحْرِ لاَ یُطَہِّرُ ، فَقَالَ : وَأَیُّ مَائٍ أَطْہَرُ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩١) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سے سمندر کے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ اس سے زیادہ پاک پانی کون سا ہوسکتا ہے ؟
(۱۳۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ سُئِلَ عَنْ مَائِ الْبَحْرِ ؟ فَقَالَ : وَأَیُّ مَائٍ أَنْظَفُ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٢) حضرت عبداللہ بن عباس سے سمندر کے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ دو پانی ایسے ہیں جن سے وضو کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔ سمندر کا پانی فرات کا پانی۔
(۱۳۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ مَائِ الْبَحْرِ ؟ فَقَالَ : بَحْرَانِ لاَ یَضُرُّک مِنْ أَیِّہِمَا تَوَضَّأْت ؛ مَائُ الْبَحْرِ وَمَائُ الْفُرَاتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ سمندر کا شکار حلال اور اس کا پانی پاک کرنے والا ہے۔
(۱۳۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : صَیْدُ الْبَحْرِ حَلاَلٌ ، وَمَاؤُہُ طَہُورٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سمندر کے پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۹۴) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالْوُضُوئِ مِنْ مَائِ الْبَحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سمندر کے پانی سے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ پاک کرنے والا ہے۔
(۱۳۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، ہُوَ طَہُورٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٦) حضرت عکرمہ سے سوال کیا گیا کہ کیا سمندر کے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے ؟ تو فرمایا کیا ہم اس کی مچھلیاں نہیں کھاتے ؟
(۱۳۹۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غَیَّاثٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ مَاء الْبَحْرِ ، یُتَوَضَّأُ مِنْہُ ؟ فَقَالَ : أَلَیْسَ نَأْکُلُ حِیتَانَہُ ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٧) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ سمندر کا پانی دوسرے پانی کے مقابلے میں میل کو زیادہ صاف کرنے والا ہے۔ حضرت طاؤس اسے پاک سمجھتے تھے۔
(۱۳۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَائُ الْبَحْرِ أَذْہَبُ لِلْوَسَخِ مِنْ غَیْرِہِ ، وَکَانَ یَرَاہُ طَہُورًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ سمندر کا پانی بھی جائز ہے لیکن میٹھا پانی زیادہ بہتر ہے۔
(۱۳۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَائُ الْبَحْرِ یُجْزِیئُ ، وَالْعَذْبُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٩٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے۔
(۱۳۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : مَائُ الْبَحْرِ طَہُورٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٠٠) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مجبوری میں سمندر کا پانی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۴۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إذَا أُلْجِئْت إلَیْہِ فَلاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক: