মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৪০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٠١) حضرت عمرو بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر مقام جار میں تشریف لائے اور رومال منگوائے اور فرمایا کہ سمندر کے پانی سے غسل کرو یہ بابرکت ہے۔
(۱۴۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن عَمْرِو بْنِ سَعْدٍ الْجَارِی ، قَالَ : جَائَ عُمَرُ الْجَارَ فَدَعَا بِمَنَادِیلَ ، فَقَالَ : اغْتَسِلُوا مِنْ مَائِ الْبَحْرِ ، فَإِنَّہُ مُبَارَکٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کی اجازت دی ہے
(١٤٠٢) حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ سمندر کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
(۱۴۰۲) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ أَبِی بُرْدَۃَ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْبَحْرُ الطَّہُورُ مَاؤُہُ ، الْحَلاَلُ مَیْتَتُہُ۔ (ابوداؤد ۸۴۔ ترمذی ۶۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سمندر کا پانی وضو کے لیے کافی نہیں اور اس سے وضو کرنا مکروہ ہے
(١٤٠٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ تیمم میرے نزدیک سمندر کے پانی سے وضو کرنے سے بہتر ہے۔
(۱۴۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ صُہْبَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : التَّیَمُّمُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنَ الْوُضُوئِ مِنْ مَائِ الْبَحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سمندر کا پانی وضو کے لیے کافی نہیں اور اس سے وضو کرنا مکروہ ہے
(١٤٠٤) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ سمندر کا پانی غسل جنابت اور وضو کے لیے کافی نہیں، کیونکہ سمندر کے نیچے آگ پھر پانی پھر آگ ہے۔
(۱۴۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : مَائُ الْبَحْرِ لاَ یُجْزِیئُ مِنْ وُضُوئٍ ، وَلاَ جَنَابَۃٍ ، إنَّ تَحْتَ الْبَحْرِ نَارًا ، ثُمَّ مَائً ، ثُمَّ نَارًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سمندر کا پانی وضو کے لیے کافی نہیں اور اس سے وضو کرنا مکروہ ہے
(١٤٠٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ دو پانی ایسے ہیں جن سے غسل جنابت نہیں ہوسکتا، ایک سمندر کا پانی اور دوسرا حمام کا پانی۔
(۱۴۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مَائَانِ لاَ یُجْزِئَانِ مِنْ غُسْلِ الْجَنَابَۃِ ؛ مَائُ الْبَحْرِ وَمَائُ الْحَمَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سمندر کا پانی وضو کے لیے کافی نہیں اور اس سے وضو کرنا مکروہ ہے
(١٤٠٦) حضرت ربیع بن انس کہتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ سمندر کے سفر پر تھے کہ ان کا پانی ختم ہوگیا۔ حضرت ابو العالیہ نے نبیذ سے وضو کیا اور سمندر کے پانی سے وضو کرنے کو مکروہ خیال فرمایا۔
(۱۴۰۶) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ؛ أَنَّہُ رَکِبَ الْبَحْرَ ، فَنَفِدَ مَاؤُہُ ، فَتَوَضَّأَ بِنَبِیذٍ ، وَکَرِہَ أَنْ یَتَوَضَّأَ بِمَائِ الْبَحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٠٧) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ حالت سجود میں سونے پر وضو لازم نہیں یہاں تک کہ پہلو کے بل لیٹ جائے، جب پہلو کے بل لیٹے گا تو اس کے اعضاء ڈھیلے ہوجائیں گے۔
(۱۴۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ الدَّالاَنِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَیْسَ عَلَی مَنْ نَامَ سَاجِدًا وُضُوئٌ ، حَتَّی یَضْطَجِعَ ، فَإِذَا اضْطَجَعَ اسْتَرْخَتْ مَفَاصِلُہُ۔ (احمد ۱/۲۵۶۔ ابو یعلی ۲۴۸۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٠٨) حضرت انس فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام سروں کو جھکا کر سو جاتے اور عشاء کی نماز کا انتظار کرتے پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔
(۱۴۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْفِقُونَ بِرُؤُوسِہِمْ یَنْتَظِرُونَ الْعِشَائَ ، ثُمَّ یَقُومُونَ فَیُصَلُّونَ ، وَلاَ یَتَوَضَّؤُونَ۔ (ابوداؤد ۲۰۲۔ ترمذی ۷۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٠٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جو شخص بیٹھ کر سوئے اس پر وضو لازم نہیں اور جو پہلو کے بل سوئے اس کا وضو ٹوٹ گیا۔
(۱۴۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ نَامَ وَہُوَ جَالِسٌ فَلاَ وُضُوئَ عَلَیْہِ، فَإِنِ اضْطَجَعَ فَعَلَیْہِ الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت رکوع اور حالت سجود میں سو جاتے پھر نماز پڑھتے لیکن وضو نہیں کرتے تھے۔
(۱۴۱۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنَامُ فِی رُکُوعِہِ وَسُجُودِہِ ، ثُمَّ یُصَلِّی ، وَلاَ یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں ایسا سوئے کہ خراٹوں کی آواز آنے لگی۔ پھر آپ اٹھے اور نماز پڑھی لیکن وضو نہ کیا۔ پھر فرمایا کہ میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا۔
(۱۴۱۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَامَ فِی الْمَسْجِدِ حَتَّی نَفَخَ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ، وَقَالَ : النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَنَامُ عَیْنَاہُ ، وَلاَ یَنَامُ قَلْبُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جو شخص بیٹھ کر سوئے اس کا وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۱۴۱۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی عَلَی مَنْ نَامَ قَاعِدًا وُضُوئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٣) حضرت شرحبیل بن مسلم اور حضرت محمد بن زیاد فرماتے ہیں حضرت ابو امامہ بیٹھ کر خوب اچھی طرح سو جاتے تھے پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے لیکن وضو نہیں کرتے تھے۔
(۱۴۱۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ شُرَحْبِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الأَلْہَانِیِّ قَالاَ : کَانَ أَبُو أُمَامَۃَ یَنَامُ وَہُوَ جَالِسٌ حَتَّی یَمْتَلِئَ نَوْمًا ، ثُمَّ یَقُومَ فَیُصَلِّیْ وَلاَ یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٤) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنا پہلو لگا لے وہ وضو کرے۔
(۱۴۱۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ : مَنْ وَضَع جَنْبَہُ فَلْیَتَوَضَّأْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٥) حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ وہ خود کو زیادہ بہتر جانتا ہے۔
(۱۴۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ۔ وَابْنِ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبِیدَۃَ عَنْہُ ؟ فَقَالَ : ہُوَ أَعْلَمُ بِنَفْسِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو شخص حالت سجود میں یا کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر سویا اس کا وضو نہیں ٹوٹا اور جو شخص پہلو کے بل سو گیا اس کا وضو ٹوٹ گیا۔
(۱۴۱۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ قَالَ : مَنْ نَامَ سَاجِدًا ، أَوْ قَائِمًا ، أَوْ جَالِسًا فَلاَ وُضُوئَ عَلَیْہِ ، فَإِنْ نَامَ مُضْطَجِعًا فَعَلَیْہِ الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٧) حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۴۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٨) حضرت عکرمہ بیٹھ کر سونے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، بلکہ پہلو کے بل سونے میں حرج سمجھتے تھے۔
(۱۴۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالنَّوْمِ فِی الْقُعُودِ ، وَیَکْرَہُہُ فِی الاضْطِجَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤١٩) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ اپنا سر جھکا کر سوئے پھر اٹھ کر نماز پڑھ لی۔
(۱۴۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ سِیرِینَ یَخْفِقُ بِرَأْسِہِ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٢٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سو جاتے یہاں تک کہ خراٹوں کی آواز آنے لگی پھر اٹھ کر بغیر وضو کے نماز ادا فرما لیتے تھے۔
(۱۴۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنَامُ حَتَّی یَنْفُخَ ، ثُمَّ یَقُومَ فَیُصَلِّیَ وَلاَ یَتَوَضَّأُ۔ (ابن ماجہ ۴۷۴۔ ابن راھویہ ۱۴۹۰)
তাহকীক: