মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৪২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٢١) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب تک پہلو زمین پر نہ لگے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۱۴۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : ذَاکَرَتْہُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا فَقَالاَ : لَیْسَ عَلَیْہِ الْوُضُوئُ حَتَّی یَضَعَ جَنْبَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٢٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا وضو تو پہلو کے بل لیٹنے سے ٹوٹتا ہے۔
(۱۴۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا نَامَ الرَّجُلُ قَائِمًا ، أَوْ قَاعِدًا لَمْ یَجِبْ عَلَیْہِ الْوُضُوئُ ، فَإِذَا وَضَع جَنْبَہُ وَجَبَ عَلَیْہِ الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٢٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ہر سونے والے کا وضو ٹوٹ گیا البتہ سر کو ایک مرتبہ یا دو مرتبہ جھکا کر سونے والے کا وضو نہیں ٹوٹا۔
(۱۴۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : وَجَبَ الْوُضُوئُ عَلَی کُلِّ نَائِمٍ إِلاَّ مَنْ خَفَقَ بِرَأْسِہِ خَفْقَۃً ، أَوْ خَفْقَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٢٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنی خالہ حضرت میمونہ ام المومنین کے پاس گیا۔ اس رات حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی وہیں تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو نماز کے لیے اٹھے، پھر ایسا سوئے کہ مجھے سیٹی کی آواز بھی سنائی دی۔ پھر حضرت بلال نماز کی اطلاع دینے آئے تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تشریف لے گئے حالانکہ آپ نے نہ وضو کیا اور نہ پانی کو ہاتھ لگایا۔
(۱۴۲۴) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : زُرْت خَالَتِی مَیْمُونَۃَ فَوَافَقْت لَیْلَۃَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَامَ مِنَ اللَّیْلِ یُصَلِّی ، ثُمَّ نَامَ فَلَقَدْ سَمِعْت صَفِیرَہُ ، قَالَ : ثُمَّ جَائَ بِلاَلٌ یُؤْذِنُہُ بِالصَّلاَۃِ فَخَرَجَ إلَی الصَّلاَۃِ وَلَمْ یَتَوَضَّأْ ، وَلَمْ یَمَسَّ مَائً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٢٥) عبداللہ فرماتے ہیں کہ بعض اوقات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت سجود میں ایسا سو جاتے کہ ہمیں سانس کی آواز سنائی دینے لگتی جس سے ہمیں آپ کی نیند کا علم ہوتا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہو کر نماز جاری رکھتے۔
(۱۴۲۵) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنَامُ وَہُوَ سَاجِدٌ ، فَمَا یُعْرَفُ نَوْمُہُ إِلاَّ بِنَفْخِہِ ، ثُمَّ یَقُومُ فَیَمْضِی فِی صَلاَتِہِ۔ (احمد ۱/۴۲۶۔ ابن ماجہ ۴۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حالت سجود میں اور بیٹھ کر سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا
(١٤٢٦) حضرت ابو موسیٰ لوگوں کے درمیان اس طرح سو جاتے کہ خراٹوں کی آواز آنے لگتی۔ جب انھیں بیدار کیا جاتا تو فرماتے کیا تم نے میرے وضو ٹوٹنے کی آواز سنی ؟ لوگ کہتے نہیں تو وہ اٹھ کر نماز شروع کردیتے۔
(۱۴۲۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ طَارِقٍ بَیَّاعِ النَّوَی ، قَالَ : حدَّثَتْنِی مَنِیعَۃُ ابْنَۃُ وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِیہَا ؛ أَنَّ أَبَا مُوسَی کَانَ یَنَامُ بَیْنَہُنَّ حَتَّی یَغُطَّ ، فَنُنَبِّہُہُ ، فَیَقُولُ : ہَلْ سَمِعْتُمُونِی أَحْدَثْتُ ؟ فَنَقُولُ : لاَ، فَیَقُومُ فَیُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جیسے بھی سوئے وضو ٹوٹ گیا
(١٤٢٧) حضرت ابوہریرہ نے فرمایا : کہ جو شخص نیند کا استحقاق کرے اس کا وضو ٹوٹ گیا۔ جریری کہتے ہیں کہ ہم نے استحقاق نوم کے بارے میں سوال کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ اس سے مراد پہلو کو زمین پر لگانا ہے۔
(۱۴۲۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، وَابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ غَلَّاقٍ العیشیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : مَنِ اسْتَحَقَّ نَوْمًا فَقَدْ وَجَبَ عَلَیْہِ الْوُضُوئُ ۔ زَادَ ابْنُ عُلَیَّۃَ : قَالَ الْجُرَیرِیُّ : فَسَأَلْنَا عَنِ اسْتِحْقَاقِ النَّوْمِ ؟ فَقَالوا: إذَا وَضَع جَنْبَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جیسے بھی سوئے وضو ٹوٹ گیا
(١٤٢٨) حضرت طاؤس سے بیٹھ کر سونے کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا یہ ٹیک لگا کر سونے کے مترادف ہے اس سے وضو ٹوٹ جائے گا۔
(۱۴۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَنَامُ وَہُوَ جَالِسٌ ؟ قَالَ : إنَّمَا ہُوَ وِکَائٌ ، فَإِذَا ضَیَّعْتُہُ ۔ أَیْ : یَقُولُ : یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جیسے بھی سوئے وضو ٹوٹ گیا
(١٤٢٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ بیٹھ کر سونا ٹیک لگا کر سونا ہے، اس طرح سونے سے بھی وضو ٹوٹ جائے گا۔
(۱۴۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْوَلِیدِ الشَّنِّیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : إنَّمَا ہُوَ وِکَائٌ فَإِذَا نَامَ تَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جیسے بھی سوئے وضو ٹوٹ گیا
(١٤٣٠) حضرت حسن کے نزدیک بیٹھ کر سونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
(۱۴۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَرَی عَلَی مَنْ نَامَ جَالِسًا وُضُوئً ا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جیسے بھی سوئے وضو ٹوٹ گیا
(١٤٣١) حضرت حسن فرماتے تھے کہ جس میں نیند داخل ہوئی اس کا وضو ٹوٹ گیا۔
(۱۴۳۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، وَعَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَنْ دَخَلَہُ النَّوْمُ فَلْیَتَوَضَّأْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جیسے بھی سوئے وضو ٹوٹ گیا
(١٤٣٢) حضرت حسن اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جس کسی کے دل میں نیند سرایت کرگئی خواہ وہ بیٹھا ہو یا کھڑا ہو اس کا وضو ٹوٹ گیا۔
(۱۴۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ قَالاَ : إذَا خَالَطَ النَّوْمُ قَلْبَہُ قَائِمًا ، أَوْ جَالِسًا تَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جیسے بھی سوئے وضو ٹوٹ گیا
(١٤٣٣) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنا پہلو لگا لے وہ وضو کرے۔
(۱۴۳۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، قَالَ : مَنْ وَضَع جَنْبَہُ فَلْیَتَوَضَّأْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ جیسے بھی سوئے وضو ٹوٹ گیا
(١٤٣٤) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب بیٹھ کر سونے میں نیند غالب آگئی تو وضو ٹوٹ گیا۔
(۱۴۳۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إذَا اسْتَثْقَلَ نَوْمًا وَہُوَ قَاعِدٌ تَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٣٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ بری بات کے بعد وضو کرنا مجھے اچھے کھانے کے بعد وضو کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۱۴۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لأَنْ أَتَوَضَّأَ مِنْ کَلِمَۃٍ خَبِیثَۃٍ ، أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَوَضَّأَ مِنْ طَعَامٍ طَیِّبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٣٦) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ کتنی عجیب بات ہے کہ آدمی اچھا کھانا کھا کر وضو کرتا ہے لیکن بری بات کرنے کے بعد وضو نہیں کرتا۔
(۱۴۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُودِ ، عَنْ ذَکْوَانَ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : یَتَوَضَّأُ أَحَدُکُمْ مِنَ الطَّعَامِ الطَّیِّبِ ، وَلاَ یَتَوَضَّأُ مِنَ الْکَلِمَۃِ الْخَبِیثَۃِ ، یَقُولُہَا لِأَخِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٣٧) ایک مرتبہ ایک انصاری بزرگ کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے اور ان سے فرمایا ” دوبارہ وضو کرو کیونکہ جو بات تم نے کی ہے وہ حدث سے زیادہ بری ہے۔ “
(۱۴۳۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : نُبِّئْت أَنَّ شَیْخًا مِنَ الأَنْصَارِ کَانَ یَمُرُّ بِمَجْلِسٍ لَہُمْ فَیَقُولُ : أَعِیدُوا الْوُضُوئَ ، فَإِنَّ بَعْضَ مَا تَقُولُونَ أَشَرُّ مِنَ الْحَدَثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٣٨) حضرت محمد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے پوچھا کہ کس کس عمل سے وضو کا اعادہ کیا جائے گا فرمایا حدث اور مسلمان کی ایذا دہی سے۔
(۱۴۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قُلْتُ لِعَبِیدَۃَ : مِمَّا یُعَادُ الْوُضُوئُ ؟ قَالَ : مِنَ الْحَدَثِ ، وَأَذَی الْمُسْلِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٣٩) حضرت حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا کہ میں نے ایک آدمی کا ذکر کیا اور اس کی غیبت کی۔ انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ جاؤ اور دوبارہ وضو کرو کیونکہ اسلاف اسے بدترین بات شمار کیا کرتے تھے۔
(۱۴۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کُنْتُ آخذًا بِیَدِ إبْرَاہِیمَ فَذَکَرْت رَجُلاً فَاغْتَبْتُہُ ، قَالَ : فَقَالَ لِی : ارْجِعْ فَتَوَضَّأْ ، کَانُوا یَعُدُّونَ ہَذَا ہُجْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٤٠) ایک مرتبہ دو آدمیوں نے حضرت عطا سے سوال کیا کہ ہمارے پاس سے ایک آدمی گزرا تو ہم نے اسے مخنث کہا۔ حضرت عطاء نے پوچھا کہ تم نے نماز پڑھنے سے پہلے کہا تھا یا بعد میں کہا تھا ؟ انھوں نے جواب دیا کہ نماز سے پہلے کہا تھا۔ فرمایا تم دونوں وضو کرو اور دوبارہ نماز پڑھو کیونکہ تمہاری نماز نہیں ہوئی۔
(۱۴۴۰) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلاَنِ عَطَائً فَقَالَ : مَرَّ بِنَا رَجُلٌ فَقُلْنَا : الْمُخَنَّثُ ، قَالَ : قُلْتُمَا لَہُ قَبْلَ أَنْ تُصَلَّیَا ، أَوْ بَعْدَ مَا صَلَّیْتُمَا ؟ فَقَالاَ : قَبْلَ أَنْ نُصَلِّیَ ، فَقَالَ : تَوَضَّآ ، وَعُودَا لِصَلاَتِکُمَا ، فَإِنَّکُمَا لَمْ تَکُنْ لَکُمَا صَلاَۃٌ۔
তাহকীক: