মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৪৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٤١) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو صالح کے منہ سے ایسا شعر نکل گیا جو ہجو پر مشتمل تھا، پس اس پر انھوں نے پانی منگوا کر کلی کی۔
(۱۴۴۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ؛ أَنَّ أَبَا صَالِحٍ انْتَشَدَ شِعْرًا فِیہِ ہِجَائٌ ، فَدَعَا بِمَائٍ فَتَمَضْمَضَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٤٢) حضرت جعفر بن برقان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے پوچھا کہ کوئی کلام یا کوئی شعر وغیرہ ایسا ہے جس سے وضو ٹوٹ جائے، فرمایا نہیں۔
(۱۴۴۲) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الزُّہْرِیَّ فِی شَیْئٍ مِنَ الْکَلاَمِ وُضُوئٌ ؛ شِعْرٌ وَ غَیْرُہُ ؟ قَالَ : لاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بری بات اور غیبت سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں ؟
(١٤٤٣) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ کسی کلام، گالی گلوچ یا فضول بات سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
(۱۴۴۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : لَیْسَ فِی الْکَلاَمِ وَالسِّبَابِ وَالصَّخَبِ وُضُوئٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٤٤) حضرت حسن اس پٹی کے بارے میں جسے باوضو ہونے کی حالت میں باندھا گیا ہو فرماتے ہیں کہ اس پر مسح کیا جائے گا۔
(۱۴۴۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْکَسْرِ إذْ جُبِرَ عَلَی طَہَارَۃٍ : یمسح بَعْدَ ذَلِکَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٤٥) حضرت عطا اس پٹی کے بارے میں جسے باوضو ہونے کی حالت میں باندھا گیا ہو فرماتے ہیں کہ اس پر مسح کیا جائے گا۔
(۱۴۴۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْکَسْرِ إذَا جُبِرَ : یَمسح عَلَی الْجَبَائِرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٤٦) حضرت تیمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے اس زخم کے بارے میں سوال کیا جو آدمی کے چہرے یا کسی دوسرے عضو پر ہو اور اس پر دوائی یا پٹی ہو کہ وضو کے لیے اس کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا اگر نقصان کا اندیشہ ہو تو اس پر مسح کرلے اور اگر نقصان کا اندیشہ نہ ہو تو اسے کھول لے۔
(۱۴۴۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ طَاوُوسًا عَنِ الْجُرْحِ یَکُون بِوَجْہِ الرَّجُلِ ، أَوْ بِبَعْضِ جَسَدِہِ عَلَیْہِ الدَّوَائُ أَوِ الْخِرْقَۃُ ؟ قَالَ : إِنْ خَشِیَ مَسَحَ عَلَی الْخِرْقَۃِ ، وَإِنْ لَمْ یَخْشَ نَزَعَ الْخِرْقَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٤٧) ایک مرتبہ حضرت ابو العالیہ کے پاؤں پر چوٹ لگ گئی انھوں نے اس پر پٹی باندھی اور وضو میں اس پر مسح کیا اور فرمایا یہ بیمار ہے۔
(۱۴۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ وَدَاوُد ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ؛ أَنَّہُ اشْتَکَی رِجْلَہُ فَعَصَبَہَا وَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَیْہَا وَقَالَ : إِنَّہَا مَرِیضَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٤٨) حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ مجھے طاعون کا ایک زخم ہوا تو میں نے اس کے بارے میں ابو مجلز سے سوال کیا۔ انھوں نے فرمایا کہ اس پر مسح کرلو۔
(۱۴۴۸) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، قَالَ : کَانَ بِی جُرْحٌ مِنَ الطَّاعُونِ ، فَسَأَلْت أَبَا مِجْلَزٍ ، فَقَالَ : امْسَحْ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٤٩) حضرت عبید بن عمیر زخم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کے اردگرد کا حصہ دھویا جائے گا۔
(۱۴۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہَکَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ بِہِ الْجُرْحُ ، قَالَ : یَغْتَسِلُ وَیَغْسِلُ مَا حَوْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٠) حضرت سوید بن غفلہ زخم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس کے اردگرد کا حصہ دھویا جائے گا۔
(۱۴۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : یَمْسَحُ مَا حَوْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥١) حضرت شعبی اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ پٹی پر مسح کیا جائے گا۔
(۱۴۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَالْحَسَنِ أَنَّہُمَا کَانَا یَقُولاَنِ : یَمْسَحُ عَلَی الْجَبَائِرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٢) حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ مجھے یہاں (بھنوؤں کے نیچے) چوٹ لگی تو میں نے اس پر پٹی باندھ لی۔ اور اس بارے میں حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا کہ کیا اس پر مسح کروں ؟ فرمایا ہاں۔
(۱۴۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، قَالَ : أَصَابَنِی مَحْمَلٌ ہَاہُنَا ، وَوَضَعَ شُعْبَۃُ إصْبَعَہُ فِی أَصْلِ حَاجِبِہِ ، فَعَصَبْتُ عَلَیْہِ عِصَابًا ، فَسَأَلْت سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ أَمْسَحُ عَلَیْہِ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٣) حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت یوسف بن ماہک مہمان بن کر ہمارے ہاں تشریف لائے۔ انھیں احتلام ہوگیا جب کہ وہ زخمی بھی تھے۔ ہم عبید بن عمیر کے پاس آئے اور ان کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ زخم کے اردگرد کا حصہ دھو لیں اور زخم کو پانی نہ لگائیں۔
(۱۴۵۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہَکَ ، قَالَ : نَزَلَ بِنَا ضَیْفٌ فَاحْتَلَمَ وَبِہِ جُرْحٌ ، فَأَتَیْنَا عُبَیْدَ بْنَ عُمَیْرٍ فَذَکَرنَا ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : یَغْسِلُ مَا حَوْلَہُ ، وَلاَ یُمِسَّہُ الْمَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٤) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب آدمی کے ہاتھ یا پاؤں پر زخم ہو اور اسے پانی لگنے سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس پر پٹی رکھ کر اس پر مسح کرلے۔
(۱۴۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إذَا کَانَ فِی الْیَدِ ، أَوِ الرِّجْلِ الْجُرْحُ فَخَشِیَ عَلَیْہِ صَاحِبُہُ إِنْ أَصَابَہُ الْمَائُ ، مَسَحَ عَلَی الْخِرْقَۃِ إذَا تَوَضَّأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پٹی پر مسح کرلے کیونکہ اللہ عذر کو معاف فرماتے ہیں۔
(۱۴۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَمْسَحُ عَلَیْہِ ، فَإِنَّ اللَّہَ یَعْذِرُ بِالْعُذْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب آدمی کو نقصان کا اندیشہ ہو تو پٹی پر مسح کرلے۔
(۱۴۵۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : یَمْسَحُ الرَّجُلُ إذَا خَشِیَ عَلَی نَفْسِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٧) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ پٹی پر مسح کرے۔
(۱۴۵۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، أَنَّہُ قَالَ : یَمْسَحُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٨) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر زخم پر پٹی باندھے ہوئے شخص کو پانی سے نقصان کا اندیشہ ہو تو اس کے اردگرد کا مسح کرلے اور اسے دھونے سے اجتناب کرے۔
(۱۴۵۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ کَانَ بِہِ جُرْحٌ مَعْصُوبٌ فَخَشِیَ عَلَیْہِ الْعَنَتَ ، فَلْیَمْسَحْ مَا حَوْلَہُ ، وَلاَ یَغْسِلْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پٹی پر مسح کرنے کے احکام
(١٤٥٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پٹی پر مسح کرے گا۔
(۱۴۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبْجَرَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یَمْسَحُ عَلَی الْعِرْقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا بغل کو ہاتھ لگانے یا اس کے بال اکھیڑنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟
(١٤٦٠) ایک مرتبہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو دیکھا جو بغل میں خارش کررہا تھا، آپ نے اس سے فرمایا اٹھو اور ہاتھ دھوؤ یا وضو کرو۔
(۱۴۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الْعَیْزَارِ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِیبٍ ، قَالَ : رَأَی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَجُلاً حَکَّ إبْطَہُ ، أَوْ مَسَّہُ ، فَقَالَ لَہُ : قمْ فَاغْسِلْ یَدَک ، أَوْ تَطَہَّرْ۔
tahqiq

তাহকীক: