মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৪৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خون کے نکلنے میں رخصت ہے
(١٤٨١) حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ناک میں انگلی داخل کرتے اگر خون نکلتا تو اسے صاف کر کے نماز پڑھ لیتے تھے۔
(۱۴۸۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ غَیْلاَنَ بْنِ جَامِعٍ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا مَنْ رَأَی أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُدْخِلُ أَصَابِعَہُ فِی أَنْفِہِ ، فَیَخْرُجُ عَلَیْہَا الدَّمُ ، فَیَحُتُّہُ ثُمَّ یَقُومُ فَیُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خون کے نکلنے میں رخصت ہے
(١٤٨٢) حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر اپنی انگلی ناک میں داخل کرتے اگر خون نکلتا تو اسے زمین یا مٹی سے صاف کر کے نماز پڑھ لیتے۔
(۱۴۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّہُ أَدْخَلَ إصْبَعَہُ فِی أَنْفِہِ فَخَرَجَ عَلَیْہَا دَمٌ فَمَسَحَہُ بِالأَرْضِ ، أَوْ بِالتُّرَابِ ثُمَّ صَلَّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خون کے نکلنے میں رخصت ہے
(١٤٨٣) حضرت ابو خلدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سوار کو دیکھا کہ انھوں نے ایک پھوڑا دبایا پھر بغیر وضو کیے نماز پڑھ لی۔
(۱۴۸۳) حَدَّثَنَا حَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا سَوَّارٍ الْعَدَوِیَّ عَصَرَ بَثْرَۃً ، ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کو پھنسیاں نکلی ہوں وہ کیا کرے ؟
(١٤٨٤) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ پھنسیوں کی وجہ سے صرف ایک مرتبہ وضو کرو۔
(۱۴۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ لِبَنِیہِ : لاَ تَوَضَّؤُوا مِنَ الدُّمَّلِ إِلاَّ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کو پھنسیاں نکلی ہوں وہ کیا کرے ؟
(١٤٨٥) حضرت سیف فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد کو ایک پھوڑا نکلا ہوا تھا جو بہتا رہتا تھا، وہ اس کی وجہ سے وضو نہیں کرتے تھے اور اگر کپڑے کو لگ جاتا تو دھوتے نہیں تھے۔
(۱۴۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ سَیْفٍ ، قَالَ : کَانَ بِمُجَاہِدٍ قَرْحَۃٌ تَمْصُلُ ، فَکَانَ لاَ یَتَوَضَّأُ ، وَیُصِیبُ ثَوْبَہُ فَلاَ یَغْسِلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کو پھنسیاں نکلی ہوں وہ کیا کرے ؟
(١٤٨٦) حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جسے بہت سی پھنسیاں نکلی ہوں اور وہ بہتی رہتی ہوں تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا وہ ان کے نشان دھوتا رہے اور وضو کر کے نماز پڑھے۔
(۱۴۸۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ ، قَالَ : قُلْتُ لإِبْرَاہِیمَ : رَجُلٌ بِہِ دَمَامِیلُ کَثِیرَۃٌ فَلاَ تَزَالُ تَسِیلُ ؟ قَالَ : یَغْسِلُ مَکَانہَا وَیَتَوَضَّأُ وَیُبَادِرُ فَیُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کو پھنسیاں نکلی ہوں وہ کیا کرے ؟
(١٤٨٧) حضرت شعبی سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جسے بواسیر کے چھالے نکلے ہوں تو فرمایا کہ وہ نماز پڑھتا رہے وہ بہہ کر پاؤں تک ہی کیوں نہ پہنچ جائیں۔
(۱۴۸۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ بِہِ النَّاصُورُ ؟ فَقَالَ : یُصَلِّی وَإِنْ سَالَ مِنْ قَرْنِہِ إلَی قَدَمِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کو پھنسیاں نکلی ہوں وہ کیا کرے ؟
(١٤٨٨) حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جسے چھالے ہوں اور ان کے نشانات کپڑوں پر لگ جائیں۔ تو فرمایا کہ جب تک ٹھیک نہ ہوجائے کپڑے دھونے کی ضرورت نہیں اور جب ٹھیک ہوجائے کپڑے دھو لے۔ حضرت ابراہیم ان کپڑوں میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے جن پر پھنسیوں کی پیپ کے نشان ہوتے تھے۔
(۱۴۸۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سَعِیدِ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُصَلِّی وَفِی ثَوْبِہِ الْحُبُونُ، قَالَ : لاَ یَغْسِلُہُ حَتَّی یَبْرَأَ ، فَإِذَا بَرَأَ غَسَلَ ثَوْبَہُ ۔ قَالَ : وَقَدْ رَأَیْت إبْرَاہِیمَ یُصَلِّی وَفِی ثَوْبِہِ صَدِیدٌ مِنْ حُبُونٍ کَانَتْ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس آدمی کو پھنسیاں نکلی ہوں وہ کیا کرے ؟
(١٤٨٩) حضرت امی فرماتے ہیں کہ حضرت طاوس کو ایسے کپڑوں میں نماز پڑھتے دیکھا ہے جو ان کی پنڈلیوں کے دانوں کے نشانات کی وجہ سے اس چمڑے کی طرح لگتے تھے۔
(۱۴۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أُمَیٍّ ، قَالَ : رَأَیْتُ طَاوُوسًا یُصَلِّی وَکَأَنَّ ثَوْبَہُ نِطْع مِنْ قُرُوحٍ کَانَتْ بِسَاقَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کے جسم سے غسل کے بعد کوئی چیز نکلے تو وہ کیا کرے ؟
(١٤٩٠) حضرت علی فرماتے ہیں کہ وہ وضو کرے۔
(۱۴۹۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کے جسم سے غسل کے بعد کوئی چیز نکلے تو وہ کیا کرے ؟
(١٤٩١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ وہ وضو کرے۔
(۱۴۹۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ حَیَّانَ الْجَوْفِی ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کے جسم سے غسل کے بعد کوئی چیز نکلے تو وہ کیا کرے ؟
(١٤٩٢) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ وہ وضو کرے۔
(۱۴۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نُبَاتَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : یَتَوَضَّأُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کے جسم سے غسل کے بعد کوئی چیز نکلے تو وہ کیا کرے ؟
(١٤٩٣) حضرت زہری ان مرد وعورت کے بارے میں جن کے جسم سے غسل کرنے کے بعد کچھ نکل آئے فرماتے ہیں کہ شرم گاہ کو دھوئیں اور غسل کریں۔
(۱۴۹۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ وَالرَّجُلِ یَخْرُجُ مِنْہُمَا الشَّیئُ بَعْدَ مَا یَغْتَسِلاَنِ ، قَالَ : یَغْسِلاَنِ فَرْجَہُمَا وَیَتَوَضَّآنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کے جسم سے غسل کے بعد کوئی چیز نکلے تو وہ کیا کرے ؟
(١٤٩٤) حضرت حسن اس مرد کے بارے میں جس کے جسم سے غسل کرنے کے بعد منی وغیرہ نکل آئے فرماتے ہیں کہ اگر اس نے غسل سے پہلے پیشاب کیا ہے تو غسل کا اعادہ نہ کرے اور اگر وہ پہلے پیشاب نہیں کیا تو دوبارہ غسل کرے۔
(۱۴۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ وَغَیْرِہِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، ثُمَّ یَخْرُجُ مِنْ ذَکَرِہِ شَیْئٌ مِنَ الْمَنِیِّ ، قَالَ : إِنْ کَانَ بَالَ قَبْلَ أَنْ یَغْتَسِلَ فَلاَ یُعِیدُ الْغُسْلَ ، وَإِنْ کَانَ لَمْ یَبُلْ فَلیعِد الْغُسْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کے جسم سے غسل کے بعد کوئی چیز نکلے تو وہ کیا کرے ؟
(١٤٩٥) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو غسل جنابت کرے اور پھر اس کے جسم سے کوئی چیز نکل آئے تو دونوں نے فرمایا کہ وہ اپنی شرم گاہ کو دھو لے۔
(۱۴۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَیَخْرُجُ مِنْ ذَکَرِہِ الشَّیئُ ؟ فَقَالاَ : یَغْسِلُ ذَکَرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر جنبی کے جسم سے غسل کے بعد کوئی چیز نکلے تو وہ کیا کرے ؟
(١٤٩٦) حضرت جابر اس عورت کے بارے میں جس کے غسل کرنے کے بعد اس کی شرم گاہ سے مرد کا پانی نکل آئے فرماتے ہیں کہ وہ صرف وضو کرے۔
(۱۴۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ فِی الْمَرْأَۃِ یَخْرُجُ مِنْہَا الشَّیئُ مِنْ مَائِ الرَّجُلِ بَعْدَ الْغُسْلِ ، قَالَ : عَلَیْہَا الْوُضُوئُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جلد پر تھوک لگانا اچھا نہیں ؟
(١٤٩٧) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی خارش کرے تو اپنے جلد پر تھوک نہ لگائے کیونکہ تھوک پاکیزہ چیز نہیں۔
(۱۴۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ ، قَالَ : قَالَ سَلْمَانُ : إذَا أَحَکَّ أَحَدُکُمْ جِلْدَہُ ، فَلاَ یَمْسَحْہُ بِبُزَاقِہِ ، فَإِنَّ الْبُزَاقَ لَیْسَ بِطَاہِرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جلد پر تھوک لگانا اچھا نہیں ؟
(١٤٩٨) حضرت اعمش سے پوچھا گیا کہ کیا حضرت ابراہیم تھوک کو ناپسند سمجھتے تھے ؟ فرمایا وہ اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ آدمی خارش کرنے کے بعد اپنی جلد پر تھوک لگائے کیونکہ تھوک پاک نہیں ہے۔
(۱۴۹۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : قِیلَ لَہُ : ہَلْ کَانَ إبْرَاہِیمُ یَکْرَہُ الْبُزَاقَ ؟ قَالَ : إنَّمَا کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَحُکَّ الرَّجُلُ جِلْدَہُ ، ثُمَّ یُتْبِعَہُ بِرِیقِہِ ، فَإِنَّ ذَلِکَ لَیْسَ بِطَہُورٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جلد پر تھوک لگانا اچھا نہیں ؟
(١٤٩٩) حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند خیال فرماتے تھے کہ آدمی اپنے پھوڑے پر تھوک لگائے۔
(۱۴۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ یَکْرَہُ أَنْ یُجْعَلَ الْبُزَاقُ عَلَی الْقُرْحَۃِ تَکُونُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جلد پر تھوک لگانا اچھا نہیں ؟
(١٥٠٠) حضرت حارث بن مالک کہتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے مکان میں تھا کہ ایک آدمی نے آ کر ان سے سوال کیا کہ اے ابو سعید ! ایک آدمی اپنے جسم یا اپنے بازوؤں پر خارش کرتا ہے پھر اپنا تھوک اس پر لگا کر ملتا ہے تو کیا وہ وضو کرے ؟ فرمایا نہیں۔
(۱۵۰۰) حَدَّثَنَا زَاجِرُ بْنُ الصَّلْتِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : انْطَلَقْتُ إلَی مَنْزِلِ الْحَسَنِ وَجَائَہُ رَجُلٌ فَسَأَلَہُ، فَقَالَ : یَا أَبَا سَعِیدٍ : الرَّجُلُ یَحُکُّ إمَّا جَسَدَہُ ، وَإِمَّا ذِرَاعَیْہِ ، ثُمَّ یَقُولُ بِرِیقِہِ عَلَیْہِ ، فَیَمْسَحُہُ عَلَیْہِ ، یَتَوَضَّأُ مِنْہُ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক: