মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৫০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جلد پر تھوک لگانا اچھا نہیں ؟
(١٥٠١) حضرت ابو العلاء فرماتے ہیں کہ ہم حضرت قتادہ کے پاس تھے کہ لوگوں نے ان کے سامنے حضرت ابراہیم اور کو فیین کے قول کا تذکرہ کیا کہ تھوک کو دھویا جائے تو حضرت قتادہ نے ہمیں یہ بتانے کے لیے کہ تھوک کوئی چیز نہیں اپنی پنڈلی پر خارش کی پھر اپنی تھوک کو اس پر مل دیا۔
(۱۵۰۱) حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ یَحْیَی الْحِمْیَرِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الْعَلاَئِ ، قَالَ : کُنَّا عِنْدَ قَتَادَۃَ فَتَذَاکَرُوا عِنْدَہُ قَوْلَ إبْرَاہِیمَ وَقَوْلَ الْکُوْفِیینَ فِی الْبُزَاقِ : یُغْسَلُ ، قَالَ : فَحَکَّ قَتَادَۃُ سَاقَہُ ، ثُمَّ أَخَذَ مِنْ رِیقِہِ شَیْئًا ، ثُمَّ أَمَرَّہُ عَلَیْہِ لِیُرِیَنَا أَنَّہُ لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کرنے کے بعد کوئی آدمی پیشاب کر دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٥٠٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے کوئی غسل جنابت سے فارغ ہونے سے پہلے پیشاب کر دے تو اپنے سر پر پانی ڈالے۔
(۱۵۰۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی ہَارُونَ الْغَنَوِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : إذَا اغْتَسَلَ أَحَدُکُمْ مِنَ الْجَنَابَۃِ فَبَالَ قَبْلَ أَنْ یَفْرُغَ مِنْ غُسْلِہِ فَلْیُفْرِغْ عَلَی رَأْسِہِ الْمَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کرنے کے بعد کوئی آدمی پیشاب کر دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٥٠٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ وہ دوبارہ غسل کرے۔
(۱۵۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ أَبِی ہَارُونَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : یُعِیدُ ، یَعْنِی : الْغُسْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غسل جنابت کرنے کے بعد کوئی آدمی پیشاب کر دے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٥٠٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ بالکل نئے غسل کی ضرورت نہیں۔
(۱۵۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَتِیقٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ، قَالَ: لاَ یَعُودُ إلَی غُسْلٍ مُؤْتَنَفٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جنبی اگر کنویں یا حوض سے غسل کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(١٥٠٥) حضرت عطاء اس جنبی کے بارے میں جو کنویں کے کنارے موجود ہو اور اس کے پاس برتن نہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ اپنا کپڑا لٹکا کر گیلا کر کے پھر اسے اپنے جسم پر نچوڑ لے۔
(۱۵۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ أَبِی سُلَیْمٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی الْجُنُبِ یَنْتَہِی إلَی الْبِئْرِ وَلَیْسَ مَعَہُ إنَائٌ، قَالَ : یُدْلِی ثَوْبَہُ فِی الْبِئْرِ ، ثُمَّ یَعْصِرُہُ عَلَی جَسَدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جنبی اگر کنویں یا حوض سے غسل کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(١٥٠٦) حضرت جابر سے اس جنبی کے بارے میں سوال کیا گیا جو تالاب کے کنارے کھڑا ہو تو فرمایا وہ ایک کنارے سے غسل کرلے۔
(۱۵۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ الْجُنُبِ یَنْتَہِی إلَی الْغَدِیرِ ؟ قَالَ : یَغْتَسِلُ فِی نَاحِیَۃٍ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک جنبی اگر کنویں یا حوض سے غسل کرنا چاہے تو کیا کرے ؟
(١٥٠٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم اس بات کو پسند کرتے تھے کہ حوض کے ایک کنارے سے پانی لے کر غسل کرلیں۔
(۱۵۰۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کُنَّا نَسْتَحِبُّ أَنْ نَأْخُذَ مِنْ مَائِ الْغَدِیرِ وَنَغْتَسِلَ بِہِ فِی نَاحِیَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے پانی میں پیشاب کرنا مکروہ ہے ؟
(١٥٠٨) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے پانی میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۱۵۰۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُبَالَ فِی الْمَائِ الرَّاکِدِ۔ (مسلم ۹۴۔ نسائی ۳۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے پانی میں پیشاب کرنا مکروہ ہے ؟
(١٥٠٩) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے ، پھر اس سے غسل کرے۔
(۱۵۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : لاَ یَبُلْ أَحَدُکُمْ فِی الْمَائِ الدَّائِمِ ، ثُمَّ یَغْتَسِلْ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے پانی میں پیشاب کرنا مکروہ ہے ؟
(١٥١٠) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے نہ پھر اس سے پاکی حاصل کرے۔
(۱۵۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنُ عَلْقَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : لاَ یَبُلْ أَحَدُکُمْ فِی الْمَائِ الدَّائِمِ ، ثُمَّ یَتَطَہَّرْ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے پانی میں پیشاب کرنا مکروہ ہے ؟
(١٥١١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی کھڑے پانی میں نہ تو پیشاب کرے نہ غسل جنابت کرے۔
(۱۵۱۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَبُلْ أَحَدُکُمْ فِی الْمَائِ الدَّائِمِ ، وَلاَ یَغْتَسِلْ فِیہِ مِنْ جَنَابَۃٍ۔ (ابوداؤد ۷۱۔ احمد ۲/۴۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک کھڑے پانی میں پیشاب کرنا مکروہ ہے ؟
(١٥١٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے کہ بعد میں اس سے وضو بھی کرنے لگے۔
(۱۵۱۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو مَرْیَمَ ، عْن أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ یَبُلْ أَحَدُکُمْ فِی الْمَائِ الرَّاکِدِ ، ثُمَّ یَتَوَضَّأُ مِنْہُ۔ (احمد ۵۳۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥١٣) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ کیا ہم بئر بضاعہ سے وضو کرلیا کریں ؟ (بئر بضاعہ ایک کنواں تھا جس میں حیض کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور گندگی پھینکی جاتی تھی) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی “۔
(۱۵۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قِیلَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَۃَ ، قَالَ : وَہِیَ بِئْرٌ یُلْقَی فِیہَا الْحِیَضُ وَلَحْمُ الْکِلاَبِ وَالنَّتِنُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ الْمَائَ طَہُورٌ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔ (ابوداؤد ۶۸۔ ترمذی ۶۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥١٤) ایک مرتبہ ایک سفر کے دوران نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ ایک ایسے تالاب کے پاس پہنچے جس کے ایک کنارے مردار جانور پڑا تھا۔ لوگ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے انتظار میں رک گئے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ! اس کے ایک کنارے پر یہ مردار پڑا ہے۔ آپ نے فرمایا یہ پیو اور سیراب ہو کر پیو، پانی حلال کرتا ہے حرام نہیں کرتا۔
(۱۵۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَوْفٍ الأَعْرَابِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا فِی مَجْلِسِ الأَشْیَاخِ قَبْلَ وَقْعَۃِ ابْنِ الأَشْعَثِ شَیْخٌ ، فَکَانَ یَقُصُّ عَلَیْنَا ، قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانُوا فِی مَسِیرٍ لَہُمْ فَانْتَہَوْا إلَی غَدِیرٍ فِی نَاحِیَۃٍ مِنْہُ جِیفَۃٌ ، فَأَمْسَکُوا عَنْہُ حَتَّی أَتَاہُمْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، ہَذِہِ الْجِیفَۃُ فِی نَاحِیَتِہِ ، فَقَالَ : اسْقُوا وَاسْتَقُوا ، فَإِنَّ الْمَائَ یُحِلُّ ، وَلاَ یُحَرِّمُ۔ (بیہقی ۲۵۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥١٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک تالاب کے پاس سے گذرے تو لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اس تالاب سے کتے اور درندے پانی پیتے ہیں۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ درندے نے جو پیا اس کے پیٹ میں ہے اور کتے نے جو پیا اس کے پیٹ میں ہے تم اس میں سے پیو اور وضو کرو۔ پس لوگوں نے اس میں سے پیا اور وضو کیا۔
(۱۵۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِغَدِیرٍ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّ الْکِلاَبَ تَلَغُ فِیہِ وَالسِّبَاعُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لِلسَّبُعِ مَا أَخَذَ فِی بَطْنِہِ، وَلِلْکَلْبِ مَا أَخَذَ فِی بَطْنِہِ ، فَاشْرَبُوا وَتَوَضَّؤُوا۔ قَالَ : فَشَرَبُوا وَتَوَضَّؤُوا۔ (بیہقی ۲۵۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥١٦) حضرت میمون بن ابی شبیب کہتے ہیں کہ حضرت عمر مقام مجنہ کے ایک حوض کے پاس سے گذرے اور فرمایا کہ مجھے اس سے پانی پلاؤ۔ لوگوں نے کہا کہ اس سے درندے، کتے اور گدھے پانی پیتے ہیں۔ فرمایا ان کا وہ ہے جو انھوں نے پی لیا جو باقی بچا وہ وضو کے لیے اور پینے کے لیے ہے۔
(۱۵۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ أَبِی شَبِیبٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مَرَّ بِحَوْضٍ مِجَنَّۃٍ ، فَقَالَ : اسْقُونِی مِنْہُ ، فَقَالُوا : إِنَّہُ تَرِدُہُ السِّبَاعُ وَالْکِلاَبُ وَالْحَمِیرُ ، فَقَالَ : لَہَا مَا حَمَلَتْ فِی بُطُونِہَا : وَمَا بَقِیَ فَہُوَ لَنَا طَہُورٌ وَشَرَابٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥١٧) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب ایک حوض کے پاس سے گذرے تو اس میں سے پینے اور وضو کرنے کا ارادہ کیا۔ حوض والوں نے بتایا کہ اس میں سے کتے اور درندے پیتے ہیں۔ فرمایا ان کے لیے وہ ہے جو انھوں نے پی لیا۔ پھر آپ نے اس میں سے پیا اور وضو بھی فرمایا۔
(۱۵۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَال : أَخْبَرنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَتَی عَلَی حَوْضٍ مِنَ الْحِیَاضِ فَأَرَادَ أَنْ یَتَوَضَّأَ وَیَشْرَبَ ، فَقَالَ أَہْلُ الْحَوْضِ : إِنَّہُ تَلَغُ فِیہِ الْکِلاَبُ وَالسِّبَاعُ ، فَقَالَ عُمَرُ : إنَّ لَہَا مَا وَلَغَتْ فِی بُطُونِہَا ، قَالَ : فَشَرِبَ وَتَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥١٨) حضرت منبوذ کی والدہ فرماتی ہیں کہ وہ ایک سفر میں حضرت میمونہ کے ساتھ تھیں انھوں نے ایک ایسے حوض سے پانی پیا جس میں جعلان نامی کیڑا اور مینگنیاں تھیں اور اس سے وضو بھی کیا۔
(۱۵۱۸) حَدَّثَنَا سُفیان ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَنْبُوذٍ ، عَنْ أُمِّہِ ؛ أَنَّہَا کَانَتْ تُسَافِرُ مَعَ مَیْمُونَۃَ فَتَمُرُّ بِالْغَدِیرِ فِیہِ الْجِعْلاَنُ وَالْبَعْرُ فَیُسْتَقَی لَہَا مِنْہُ ، فَتَتَوَضَّأُ وَتَشْرَبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥١٩) حضرت ابوہریرہ سے ایسے حوض کے بارے میں سوال کیا گیا جس سے درندے اور گدھے پانی پیتے تھے۔ آپ نے فرمایا پانی کو کوئی چیز حرام نہیں کرتی۔
(۱۵۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ سَأَلَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَنْ سُؤْرِ الْحَوْضِ تَرِدُہَا السِّبَاعُ وَیَشْرَبُ مِنْہُ الْحِمَارُ ؟ فَقَالَ : لاَ یُحَرِّمُ الْمَائَ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٠) حضرت کعب بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ہم ایک مرتبہ حضرت حذیفہ کے ساتھ ایک ایسے تالاب پر پہنچے جس میں مردار پڑا تھا اور حائضہ عورتیں اس میں غسل کرتی تھیں۔ آپ نے فرمایا کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۲۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ ، قَالَ : حدَّثَنَا کَعْبُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ حُذَیْفَۃَ فَانْتَہَیْنَا إلَی غَدِیرٍ فِیہِ الْمَیْتَۃُ وَتَغْتَسِلُ فِیہِ الْحَائِضُ ، فَقَالَ : الْمَائُ لاَ یُجنبُ ۔
তাহকীক: