মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৫২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢١) حضرت مجاہد نے فرمایا کہ پانی کو انتھائی ناپاک مشرک کے علاوہ کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۲۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْمَائُ طَہُورٌ لاَ یُنَجِّسُہُ إِلاَّ النَّجِسُ ، یَعْنِی : الْمُشْرِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٢) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ پانی ناپاک نہیں ہوتا۔
(۱۵۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْمَائُ لاَ یُجْنِب۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٣) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : الْمَائُ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٤) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَمَّنْ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : الْمَائُ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ پانی ناپاک نہیں ہوتا۔
(۱۵۲۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، عَنْ أَبِیہِ الْمِقْدَامِ ، عَنْ جَدِّہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إِنَّہُ لَیْسَ یَکُونُ عَلَی الْمَائِ جَنَابَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٦) حضرت ابن المسیب نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے پانی کو پاک کرنے والا نازل کیا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید نے یہ بات اس لیے فرمائی کہ ہم نے ان سے ان حوضوں اور تالابوں کے بارے میں سوال کیا تھا جن میں کتے منہ مار دیں۔
(۱۵۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : أَنْزَلَ اللَّہُ الْمَائَ طَہُورًا فَلاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ ، وَرُبَّمَا قَالَ : لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ ،قَالَ دَاوُد : وَذَلِکَ أَنَّا سَأَلْنَاہُ عَنِ الْغُدْرَانِ وَالْحِیَاضِ تَلَغُ فِیہَا الْکِلاَبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٧) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد سے عرض کیا کہ بعض اوقات ہم ایسے تالابوں پر جاتے ہیں جن میں کتے نے منہ مارا ہوتا ہے یا گدھے نے پانی پیا ہوتا ہے۔ کیا ہم اس میں سے پی سکتے ہیں یا اس میں سے وضو کرسکتے ہیں حضرت قاسم نے میری طرف دیکھا اور فرمایا کہ جب تم کسی حوض پر جاؤ تو انتظار کرو اور سوال کرو کہ کتے نے اس میں منہ مارا ہے یا کسی گدھے نے اس میں سے پانی پیا ہے ؟
(۱۵۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : الْغَدِیرُ نَأْتِیہِ وَقَدْ وَلَغَ فِیہِ الْکِلاَبُ وَشَرِبَ مِنْہُ الْحِمَارُ ، نَشْرَبُ مِنْہُ ؟ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ : أَوْ قُلْتُ : نَتَوَضَّأُ مِنْہُ ؟ فَنَظَرَ إلَیَّ فَقَالَ : إذَا أَتَی أَحَدُکُمُ الْغَدِیرَ یَنْتَظِرُ حَتَّی یَسْأَلَ : أَیُّ کَلْبٍ وَلَغَ فِیہِ أَوْ أَیُّ حِمَارٍ شَرِبَ مِنْ ہَذَا ؟۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٨) حضرت حسن سے ان تالابوں کے بارے میں سوال کیا گیا جو مکہ کے راستے میں ہیں اور ان میں گدھے اور درندے منہ مارتے ہیں، فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ عَنِ الْحِیَاضِ الَّتِی تَکُونُ فِی طَرِیقِ مَکَّۃَ تَرِدُہَا الْحَمِیرُ وَالسِّبَاعُ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٢٩) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۲۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : الْمَائُ طَہُورٌ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٣٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ پانی پاک کرنے والا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الْبَہْرَانِیِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: الْمَائُ طَہُورٌ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٣١) سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ پانی ناپاک نہیں ہوتا۔
(۱۵۳۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عِیسَی بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْمَائُ لاَ یَنْجُسُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ پانی پاک ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی
(١٥٣٢) حضرت جابر بن زید نے ایک آدمی سے کہا کہ میرے اوپر پانی ڈالو۔ وہ حمام میں تھے۔ اس نے کہا میں جنبی ہوں۔ فرمایا جاؤ غسل کرو کیونکہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۳۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ ، عَنْ صَالِحٍ ؛ أَنَّ جَابِرَ بْنَ زَیْدِ ، قَالَ لِرَجُلٍ : صُبَّ عَلَیَّ ، وَہُوَ فِی الْحَمَّامِ ، قَالَ : إنِّی جُنُبٌ ، فَقَالَ : قُمْ فَاغْتَسِلْ فَإِنَّ الْمَائَ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٣٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس پانی کے بارے میں سوال کیا گیا جو کسی جنگل میں ہو اور جانور اور درندے اس میں سے پیتے ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” جب پانی دو قُلّے ہوجائے تو وہ ناپاکی نہیں اٹھاتا۔
(۱۵۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمَائِ یَکُونُ بِأَرْضِ الْفَلاَۃِ ، وَمَا یَنُوبُہُ مِنَ السِّبَاعِ وَالدَّوَابِّ ؟ فَقَالَ : إذَا کَانَ الْمَائُ قُلَّتَیْنِ لَمْ یَحْمِلِ الْخَبَثَ۔
(ابوداؤد ۶۵۔ ترمذی ۶۷)
(ابوداؤد ۶۵۔ ترمذی ۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٣٤) یہ حدیث ایک اور سند سے بھی منقول ہے۔
(۱۵۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ کَثِیرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہُ ، أَوْ نَحْوَہُ۔ (ابن حبان ۱۲۴۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٣٥) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ جب پانی چالیس قلہ ہوجائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : إذَا کَانَ الْمَائُ أَرْبَعِینَ قُلَّۃً لَمْ یُنَجِّسْہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٣٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ پانی جب دو ذنوب (ایک پیمانے کا نام) ہوجائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۳۶) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الْمُثَنَّی ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَہْرَام ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا کَانَ الْمَائُ ذَنُوبَیْنِ لَمْ یُنَجِّسْہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٣٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ پانی جب دو قُلّے تک پہنچ جائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا بَلَغَ الْمَائُ قُلَّتَیْنِ لَمْ یَحْمِلْ نَجِسًا ۔ أَوْ کَلِمَۃً نَحْوَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٣٨) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ پانی جب ایک کر تک پہنچ جائے تو ناپاکی کو نہیں اٹھاتا۔
(۱۵۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : إِذَا بَلَغَ الْمَائُ أَنْ یَکُونَ کُرًّا لَمْ یَحْمِلْ نَجَسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٣٩) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ پانی جب ایک کر ہوجائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : إِذَا کَانَ الْمَائُ کُرًّا فَلاَ یُنْجِسُہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٤٠) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ کھڑا پانی جب تین قلوں تک پہنچ جائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ابْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَید ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْمَائُ الرَّاکِدُ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ إذَا کَانَ قَدْرَ ثَلاَثِ قِلاَلٍ۔
তাহকীক: