মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২১৩০ টি
হাদীস নং: ১৫৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٤١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ پانی جب دو قُلّے ہو تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔ حضرت شریک کہتے ہیں کہ میں نے ابو اسحاق سے پوچھا دو قُلّے کتنا پانی ہوتا ہے ؟ فرمایا دو مٹکے۔
(۱۵۴۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ) ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا کَانَ الْمَائُ قُلَّتَیْنِ لاَ یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ ، قَالَ شَرِیکٌ : قُلْتُ لأَبِی إِسْحَاقَ : مَا یَعْنِی بِالْقُلَّتَیْنِ ؟ قَالَ : الْجَرَّتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٤٢) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ پانی جب ایک کر ہوجائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی ۔
(۱۵۴۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : إذَا کَانَ الْمَائُ کُرًّا لَمْ یُنَجِّسْہُ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب پانی دو قُلّے یا زیادہ ہو
(١٥٤٣) حضرت محمد بن المنکدر فرماتے ہیں کہ پانی جب چالیس قلوں تک پہنچ جائے تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔
(۱۵۴۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، قَالَ : إذَا بَلَغَ الْمَائُ أَرْبَعِینَ قُلَّۃً لَمْ یُنَجِّسْہُ شَیْئٌ ۔ أَوْ کَلِمَۃً نَحْوَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فی الرجل یمس الحناء بعد ما یطلی
(١٥٤٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف چونے کا پتھر استعمال کرنے کے بعد مہندی کو ہاتھ لگا لیتے تھے وہ اس بات کو مکروہ خیال کرتے تھے کہ ناخنوں پر اس کا اثر پڑے۔
(۱۵۴۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَمَسُّونَ الْحِنَّائَ بَعْدَ النُّورَۃِ ، وَکَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُؤَثِّرَ فِی الأَظْفَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فی الرجل یمس الحناء بعد ما یطلی
(١٥٤٥) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ چونے کا پتھر استعمال کرنے کے بعد مہندی لگانے میں کوئی حرج نہیں جبکہ خلوق (ایک زرد مائع خوشبو) کو میں مکروہ سمجھتا ہوں۔
(۱۵۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْحِنَّائِ وَالْخَلُوقِ لِلرَّجُلِ بَعْدَ النُّورَۃِ ، قَالَ : أَمَّا الْحِنَّائُ فَلاَ بَأْسَ ، وَأَمَّا الْخَلُوقُ فَإِنِّی أَکْرَہُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فی الرجل یمس الحناء بعد ما یطلی
(١٥٤٦) ابو خالد کہتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی نے میرا قرضہ دینا تھا۔ میں ان سے اس کا تقاضا کرنے آیا تو وہ حمام سے باہر آئے تھیں ان کے ناخنوں پر مہندی کے نشانات تھے اور باندی شیشے سے مہندی صاف کر رہی تھی۔
(۱۵۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ لِی عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ دَیْنٌ ، فَأَتَیْتُہُ أَتَقَاضَاہُ فَوَجَدْتُہُ قَدْ خَرَجَ مِنَ الْحَمَّامِ وَقَدْ أَثَّرَ الْحِنَّائُ بِأَظَافِیرِہِ ، وَجَارِیَۃٌ تَحُکُّ عَنْہُ الْحِنَّائَ بِقَارُورَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فی دردی الخمر یطلی بہ بعد النورۃ
(١٥٤٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف چونے کا پتھر استعمال کرنے کے بعد شراب کی تلچھٹ کے استعمال کو مکروہ خیال کرتے تھے۔
(۱۵۴۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَطْلُوا بِدُرْدِیِّ الْخَمْرِ بَعْدَ النُّورَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فی دردی الخمر یطلی بہ بعد النورۃ
(١٥٤٨) حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ کیا حمام میں شراب کی تلچھٹ کا استعمال یا زخم پر دوائی کے لیے اس کا استعمال درست ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ ناپاک چیز ہے اللہ تعالیٰ نے اس سے بچنے کا حکم دیا ہے۔
(۱۵۴۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ دُرْدِیِّ الْخَمْرِ ہَلْ یَصْلُحُ أَنْ یُتَدَلَّکَ بِہِ فِی الْحَمَّامِ ، أَوْ یُتَدَاوَی بِشَیْئٍ مِنْہُ فِی جِرَاحَۃٍ ، أَوْ سِوَاہَا ؟ قَالَ : ہُوَ رِجْسٌ ، وَأَمَرَ اللَّہُ تَعَالَی بِاجْتِنَابِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٤٩) حضرت یحییٰ بن عباد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء مسجد سے باہر نکلے، پیشاب کیا اور پھر مسجد میں آ کر اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں مشغول ہوگئے اور پانی کو ہاتھ تک نہ لگایا۔
(۱۵۴۹) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ ، قَالَ : خَرَجَ أَبُو الدَّرْدَائِ مِنَ الْمَسْجِدِ فَبَالَ ، ثُمَّ دَخَلَ فَتحَدَّث مَعَ أَصْحَابِہِ ، وَلَمْ یَمَسَّ مَائً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٠) حضرت علی نے پیشاب کیا اور وضو کئے بغیر مسجد میں تشریف لے آئے۔
(۱۵۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ہَذَا ، أَحْسَبُہُ قَبْلَ وَقْعَۃِ ابْنِ الأَشْعَثِ ، أَنَّ عَلِیًّا بَالَ ، ثُمَّ اجْتَازَ فِی الْمَسْجِدِ قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥١) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ بلا وضو مسجد میں داخل ہونے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۵۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَدْخُلَ الْمَسْجِدَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٢) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سوار اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ مسجد میں بغیر وضو بیٹھا رہے۔
(۱۵۵۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ أَبُو السَّوَّارِ یَکْرَہُ أَنْ یَتَعَمَّدَ الرَّجُلُ أَنْ یَجْلِسَ فِی الْمَسْجِدِ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٣) حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ضحی پیشاب کرتے پھر جامع مسجد میں آ کر ہم سے باتیں کیا کرتے تھے۔
(۱۵۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ خَالِدٍ ؛ قَالَ : کَانَ أَبُو الضُّحَی یَبُولُ ، ثُمَّ یَدْخُلُ الْمَسْجِدَ الْجَامِعَ فَیُحَدِّثُنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٤) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید حدث کی حالت میں مسجد آتے اور وضو کئے بغیر مسجد میں بیٹھ جاتے تھے۔
(۱۵۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَجِیئُ مِنَ الْحَدَثِ ، ثُمَّ یَجْلِسُ فِی الْمَسْجِدِ قَبْلَ أَنْ یَتَوَضَّأَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٥) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن حالت حدث کے حامل شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ مسجد سے گزر سکتا ہے لیکن بیٹھ نہیں سکتا۔
(۱۵۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُحْدِثُ قَالاَ : یَمُرُّ فِی الْمَسْجِدِ مَارًّا ، وَلاَ یَجْلِسُ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بلا وضو مسجد میں بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَجْلِسَ فِیہِ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٧) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو بلا وضو مسجد میں بیٹھے۔ فرمایا میں اس وقت اسی حالت میں ہوں۔
(۱۵۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عَنِ الرَّجُلِ یَجْلِسُ فِی الْمَسْجِدِ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ ؟ قَالَ: أَنَا السَّاعَۃَ کَذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٨) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ رفع حاجت سے واپس آئے اور مسجد میں اس طرح بیٹھے کہ اپنی ٹانگیں باہر نکال دیں۔
(۱۵۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ سِیرِینَ جَائَ مِنَ الْحَدَثِ فَجَلَسَ وَأَخْرَجَ رِجْلَیْہِ مِنَ الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر وضو مسجد میں بیٹھنے کا حکم
(١٥٥٩) حضرت نزال عصری فرماتے ہیں کہ میں نے خلید ابو سلیمان کو دیکھا انھوں نے پیشاب کیا پھر بنو عصر کی مسجد میں بیٹھ گئے۔
(۱۵۵۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخبرنَا النَّزَّالُ الْعَصَرِیُّ ، قَالَ : رَأَیْتُ خُلَیدًا أَبَا سُلَیْمَانَ بَالَ ، ثُمَّ دَخَلَ مَسْجِدَ بَنِی عَصَرٍ فَجَلَسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا جنبی غسل سے پہلے مسجد سے گزر سکتا ہے ؟
(١٥٦٠) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جنبی مسجد کو عبور کرنے کے لیے مسجد سے گزر سکتا ہے۔
(۱۵۶۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کَانَ الْجُنُبُ یَمُرُّ فِی الْمَسْجِدِ مُجْتَازًا۔
তাহকীক: