মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৫৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ کا ایک رومال تھا جس سے پانی خشک کیا کرتے تھے۔
(۱۵۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَتْ لَہُ خِرْقَۃٌ یَتَمَسَّحُ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨٢) حضرت یزید بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن حارث کے پاس ایک رومال تھا جس سے وضو کا پانی خشک فرمایا کرتے تھے۔
(۱۵۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ یَزَیْدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کَانَ لَہُ مِنْدِیلٌ یَتَمَسَّحُ بِہِ بَعْدَ الْوُضُوئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨٣) حضرت یعلیٰ وضو کے بعد رومال سے چہرہ صاف کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۵۸۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ یَعْلَی ، عَنْ أَبِیہِ یَعْلَی ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِمَسْحِ الْوَجْہِ بِالْمِنْدِیلِ بَعْدَ الْوُضُوئِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨٤) حضرت حکیم بن جابر کہتے ہیں کہ میرے والد نے حضرت حسن بن علی کے پاس ایک باندی بھیجی اس نے دیکھا کہ حضرت حسن بن علی نے وضو کرنے کے بعد ایک کپڑے سے پانی خشک کیا۔ ان کا یہ عمل اس باندی کو برا محسوس ہوا تو اس نے رات کو خواب میں دیکھا کہ اس کا جگر اس کے منہ سے باہر آ رہا ہے۔
(۱۵۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : أَرْسَلَ أَبِی مَوْلاَۃً لَنَا إلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ، فَرَأَتْہُ تَوَضَّأَ فَأَخَذَ خِرْقَۃً بَعْدَ الْوُضُوئِ فَتَمَسَّحَ بِہَا ، فَکَأَنَّہَا مَقَتَتْہُ ، فرأت من اللیل کَأَنَّہَا تَقَیَّأُ کبِدہا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨٥) حضرت عثمان نے وضو کرنے کے بعد اپنے چہرے کو رومال سے خشک فرمایا۔
(۱۵۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُمِّ غُرَابٍ ، قَالَتْ : حَدَّثَتْنِی بُنَانَۃُ خَادِمٌ لأُمِّ الْبَنِینَ امْرَأَۃِ عُثْمَانَ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ وَجْہَہُ بِالْمِنْدِیلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨٦) حضرت علی نے غسل کیا اور پھر ایک کپڑے سے جسم کو خشک فرمایا۔
(۱۵۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ سُوَیْد مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا اغْتَسَلَ ، ثُمَّ أَخَذَ ثَوْبًا فَدَخَلَ فِیہِ ، یَعْنِی : تَنَشَّفَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨٧) حضرت ثابت بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت بشر بن ابی سعید کو رومال سے صاف کرتے دیکھا ہے۔
(۱۵۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ بِشْرَ بْنَ أَبِی سَعِیدٍ یَتَمَسَّحُ بِالْمِنْدِیلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨٨) حضرت مسروق کے پاس ایک رومال تھا جس سے پانی صاف کیا کرتے تھے۔
(۱۵۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّہُ کَانَتْ لَہُ خِرْقَۃٌ یَتَنَشَّفُ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٨٩) حضرت محمد اور حضرت حسن وضو کے بعد رومال سے پانی خشک کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۵۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بِمَسْحِ الْوَجْہِ بِالْمِنْدِیلِ بَعْدَ الْوُضُوئِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٠) حضرت ابن سیرین اور حضرت حسن وضو کے بعد رومال سے پانی خشک کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۵۹۰) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ الْحَسَنَ ، وَابْنَ سِیرِینَ کَانَا لاَ یَرَیَانِ بِہِ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩١) حضرت اسیر بن ربیع فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد اور حضرت ابو الاحوص کو وضو کے بعد رومال سے پانی خشک کرتے دیکھا ہے۔
(۱۵۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أُسَیْرِ بْنِ الرَّبِیعِ بْنِ عُمَیْلَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبِی وَأَبَا الأَحْوَصِ یَتَمْسَحَانِ بِالْمِنْدِیلِ بَعْدَ الْوُضُوئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٢) حضرت انس وضو کے بعد ہاتھوں اور چہرے کا پانی صاف کرتے تھے۔
(۱۵۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ رُزَیْقٍ ، عَنْ أَنَسٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَتَوَضَّأُ وَیَمْسَحُ وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٣) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٤) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو وضو کے بعد کپڑے سے اپنا چہرہ صاف کرے۔ حضرت حسن نے فرمایا کہ اگر کپڑا صاف ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الرَّجُلِ یَمْسَحُ وَجْہَہُ بِالْخِرْقَۃِ بَعْدَ مَا یَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، إذَا کَانَتِ الْخِرْقَۃُ نَظِیفَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٥) حضرت ضحاک سے وضو کے بعد رومال کے استعمال کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا کہ یہ تو چہرے کو زیادہ صاف کرنے والا ہے۔
(۱۵۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْمِنْدِیلِ بَعْدَ الْوُضُوئِ ؛ فَقَالَ : ہُوَ أَنْقَی لِلْوَجْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۵۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ وَوَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٧) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے کپڑے سے چہرے کو صاف فرمایا۔
(۱۵۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ مَسَحَ وَجْہَہُ بِثَوْبِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٨) حضرت اسود رومال سے جسم صاف کیا کرتے تھے۔
(۱۵۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ یَتَمَسَّحُ بِالْمِنْدِیلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٥٩٩) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت محمد اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے اور حضرت ابن سیرین فرماتے تھے کہ اسے چھوڑنا مجھے زیادہ پسند ہے۔
(۱۵۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بِہِ بَأْسًا ، وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ یَقُولُ : تَرْکُہُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک رومال سے وضو کا پانی صاف کرنا درست ہے
(١٦٠٠) حضرت زہری اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ آدمی رومال سے اپنا چہرہ صاف کرے۔
(۱۶۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِمَسْح الرَّجُل وَجْہَہُ بِالْمِنْدِیلِ۔
tahqiq

তাহকীক: