মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৬০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
(١٦٠١) حضرت بکر فرماتے ہیں کہ سردیوں میں رومال کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔
(۱۶۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : أَنْفَعُ مَا یَکُونُ الْمِنْدِیلُ فِی الشِّتَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
(١٦٠٢) حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس وضو کے بعد ایک رومال لایا گیا لیکن آپ نے اسے ہاتھ نہ لگایا اور فرمانے لگے کہ پانی کو یوں جھاڑا جاسکتا ہے۔
(۱۶۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ کُرَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُتِیَ بِالْمِنْدِیلِ فَلَمْ یَمَسَّہُ وَجَعَلَ یَقُولُ : بِالْمَائِ ہَکَذَا ، یَعْنِی : یَنْفُضُہُ۔

(مسلم ۲۵۴۔ نسائی ۲۵۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
(١٦٠٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ وضو کرنے کے بعد رومال استعمال نہ کرو۔
(۱۶۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ قَالَ : لاَ تَمَنْدَلْ إذَا تَوَضَّأْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
(١٦٠٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ غسل جنابت کے بعد رومال استعمال کیا جائے لیکن نماز کا وضو کرنے کے بعد رومال استعمال نہیں کیا جائے گا۔
(۱۶۰۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یُتَمَسَّحُ مِنْ طَہُورِ الْجَنَابَۃِ ، وَلاَ یتمسح مِنْ طَہُورِ الصَّلاَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
(١٦٠٥) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت سعید بن جبیر وضو کے بعد رومال کے استعمال کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۱۶۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُمَا کَرِہَا الْمِنْدِیلَ بَعْدَ الْوُضُوئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
(١٦٠٦) حضرت عطاء وضو کے بعد رومال کے استعمال کو مکروہ خیال کرتے اور ارشاد فرماتے تھے کہ یہ رومال تو تم نے ایجاد کر لیے ہیں !
(۱۶۰۶) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُہُ وَیَقُولُ : أَحْدَثْتُمَ الْمَنَادِیلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
(١٦٠٧) حضرت ابو العالیہ اور حضرت سعید بن المسیب وضو کے بعد رومال سے چہرے کو صاف کرنا مکروہ سمجھتے تھے۔
(۱۶۰۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا الْعَالِیَۃِ وَسَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ کَرِہَا أَنْ یَمْسَحَ وَجْہَہُ بِالْمِنْدِیلِ بَعْدَ الْوُضُوئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
(١٦٠٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف عادت بن جانے کے خوف سے وضو کے بعد رومال کے استعمال کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۱۶۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إنَّمَا کَانُوا یَکْرَہُونَ الْمِنْدِیلَ بَعْدَ الْوُضُوئِ مَخَافَۃَ الْعَادَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وضو کے بعد رومال کا استعمال مکروہ ہے
(١٦٠٩) حضرت سعید بن المسیب رومال کے استعمال کو مکروہ خیال کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس پانی کا بھی وزن کیا جائے گا۔
(۱۶۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامَ ، عْن عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہُ ، وَقَالَ : ہُوَ یُوزَنُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٠) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت سلمان سے کہا کہ کیا تمہارے نبی نے تمہیں ہر چیز حتیٰ کہ پاخانہ کا طریقہ بھی سکھا دیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں، انھوں نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کریں۔
(۱۶۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قَالُوا لِسَلْمَانَ : قَدْ عَلَّمَکُمْ نَبِیُّکُمْ کُلَّ شَیْئٍ حَتَّی الْخِرَائَۃَ ؟ قَالَ : أَجَلْ ، قَدْ نَہَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃَ بِغَائِطٍ ، أَوْ بَوْلٍ۔

(ابوداؤد ۷۔ ترمذی ۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١١) حضرت ابو ایوب سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں جائے تو نہ تو قبلے کی طرف منہ کرے اور نہ ہی پشت، بلکہ مشرق کی طرف یا مغرب کی طرف رخ کر کے بیٹھو۔
(۱۶۱۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا ذَہَبَ أَحَدُکُمْ الغَائِطَ فَلاَ یَسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ ، وَلاَ یُوَلِّہَا ظَہْرَہُ ، شَرِّقُوا ، أَوْ غَرِّبُوا۔ (بخاری ۱۴۴۔ ابوداؤد ۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٢) حضرت ابو ایوب انصاری فرماتے ہیں کہ میں ان چھت بنے بیت الخلاؤں کا کیا کروں ؟ جبکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب تم میں سے کوئی پیشاب یا پاخانہ کے لیے جائے تو قبلہ کی طرف رخ نہ کرے۔
(۱۶۱۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ إِسْحَاقَ مَوْلَی أَبِی طَلْحَۃَ) ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا أَیُّوبَ یَقُولُ : مَا أَدْرِی مَا أَصْنَعُ بِہَذِہِ الْکَرَایِیسِ ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا ذَہَبَ أَحَدُکُمَ لِغَائِطٍ ، أَوْ بَوْلٍ فَلاَ تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَۃَ ، أَوَ قَالَ : الْکَعْبَۃَ بِفَرْجٍ۔ (مالک ۱۔ نسائی ۲۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٣) حضرت معقل اسدی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا کہ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت قبلتین (مسجد حرام اور مسجد اقصیٰ ) کی طرف رخ کیا جائے۔
(۱۶۱۳) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ یَحْیَی الْمَازِنِیُّ ، عَنْ أَبِی زَیْدٍ ، عَنْ مَعْقِلٍ الأَسَدِیِّ ، قَدْ صَحِبَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَتَیْنِ بِغَائِطٍ ، أَوْ بَوْلٍ۔ (بخاری ۱۷۰۶۔ ابن ماجہ ۳۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٤) حضرت مجاہد اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ پیشاب کرتے وقت قبلتین کی طرف رخ کیا جائے۔
(۱۶۱۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ أَنْ تُسْتَقْبلَ الْقِبْلَتانِ بِبَوْلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کی جائے، بلکہ قبلہ آدمی کے دائیں یا بائیں طرف ہونا چاہیے۔
(۱۶۱۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَۃَ بِغَائِطٍ ، أَوْ بَوْلٍ ، أَوْ یَسْتَدْبِرُوہَا ، وَلَکِنْ عَنْ یَمِینِہَا ، أَوْ عَنْ یَسَارِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٦) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت دونوں قبلوں میں سے کسی ایک کی طرف بھی رخ کیا جائے۔
(۱۶۱۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَسْتَقْبِلُوا وَاحِدَۃً مِنَ الْقِبْلَتَیْنِ بِغَائِطٍ ، أَوْ بَوْلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٧) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان پر اللہ کا حق ہے کہ وہ اللہ کے قبلے کا احترام کرے اور پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت اس کی طرف رخ نہ کرے۔
(۱۶۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ وَہْرَام ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : حقٌّ للہِ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ أَنْ یُکْرِمَ قِبْلَۃَ اللہِ فَلاَ یَسْتَقْبِلَ مِنْہَا شَیْئًا ۔ یَقُولُ : فِی غَائِطٍ ، أَوْ بَوْلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٨) حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ میں نے ایک طویل عرصے سے رفع حاجت کے دوران قبلے کی طرف رخ نہیں کیا۔
(۱۶۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَۃَ بِخَلاَئِی مُنْذُ کَذَا وَکَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦١٩) حضرت عبداللہ بن الحارث زبیدی فرماتے ہیں کہ میں پہلا شخص ہوں جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ” تم میں سے کوئی شخص قبلے کی طرف رخ کر کے پیشاب نہ کرے “ اور میں نے ہی سب سے پہلے لوگوں سے یہ حدیث بیان کی ہے۔
(۱۶۱۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ عَبْدَ اللہِ بْنَ الْحَارِثِ الزُّبَیْدِیَّ یَقُولُ : أَنَا أَوَّلُ مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یَقُولُ : لاَ یَبُولَنَّ أَحَدُکُمْ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ حَدَّثَ النَّاسَ بِہِ۔ (ابن حبان ۱۴۱۹۔ ۴/احمد ۱۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب اور پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ رخ ہونے کا حکم
(١٦٢٠) حضرت معقل بن ابی معقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیشاب یا پاخانہ کرتے وقت دونوں قبلوں کی طرف رخ کرنے سے منع کیا ہے۔
(۱۶۲۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حدَّثَنَا وُہَیْبٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی زَیْدٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ أَبِی مَعْقِلٍ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ نَہَی أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَتَیْنِ بِغَائِطٍ ، أَوْ بَوْلٍ۔
tahqiq

তাহকীক: