মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৬৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی تیمم نہیں کر سکتا
(١٦٨١) ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے تیمم کے بارے میں اپنے قول سے رجوع کرلیا تھا۔
(۱۶۸۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : رَجَعَ عَبْدُ اللہِ عَنْ قَوْلِہِ فِی التَّیَمُّمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی تیمم نہیں کر سکتا
(١٦٨٢) حضرت زبید فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں جنابت کا شکار ہوگیا، میرے پاس پانی نہ تھا، میں نے حضرت ابو عطیہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نماز نہ پڑھو، حضرت سعید بن جبیر سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ تیمم کر کے نماز پڑھ لو۔
(۱۶۸۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، قَالَ : أَجْنَبْت فَلَمْ أَجِدِ الْمَائَ ، فَسَأَلْت أَبَا عَطِیَّۃَ ؟ فَقَالَ: لاَ تُصَلِّ ، وَسَأَلْت سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ؟ فَقَالَ : تَیَمَّمْ وَصَلِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جنبی تیمم نہیں کر سکتا
(١٦٨٣) حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عبداللہ اور حضرت ابو موسیٰ کے پاس بیٹھا تھا۔ حضرت ابو موسیٰ نے کہا : ” اے ابو عبد الرحمن ! آپ کی کیا رائے ہے کہ اگر کوئی آدمی حالت جنابت میں ہو اور اسے ایک مہینے تک پانی نہ ملے تو وہ نماز کا کیا کرے ؟ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ وہ تیمم نہ کرے خواہ اسے ایک مہینے تک پانی نہ ملے۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ سورة المائدہ کی اس آیت کا کیا کیا جائے ؟ (ترجمہ) اگر تمہیں پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلو۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اگر لوگوں کو اس کی رخصت دے دی جائے تو وہ پانی کے ٹھنڈا ہونے کے خوف سے بھی تیمم کرنے لگیں گے۔
(۱۶۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، قَالَ : کُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللہِ ، وَأَبِی مُوسَی ، فَقَالَ أَبُو مُوسَی : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَرَأَیْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلاً أَجْنَبَ فَلَمْ یَجِدِ الْمَائَ شَہْرًا ، کَیْفَ یَصْنَعُ بِالصَّلاَۃِ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : لاَ یَتَیَمَّمُ وَإِنْ لَمْ یَجِدِ الْمَائَ شَہْرًا ، فَقَالَ أَبُو مُوسَی : فَکَیْفَ بِہَذِہِ الآیَۃِ فِی سُورَۃِ الْمَائِدَۃِ : {فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مَائً فَتَیَمَّمُوا صَعِیدًا طَیِّبًا} فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : لَوْ رُخِّصَ لَہُمْ فِی ہَذَا لأَوْشَکُوا إذَا بَرَدَ عَلَیْہِمُ الْمَائُ أَنْ یَتَیَمَّمُوا بِالصَّعِیدِ۔ (مسلم ۱۱۰۔ بخاری ۳۴۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٨٤) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو ذر نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تین دن کی مسافت پر تھے کہ جنابت کا شکار ہوگئے۔ پھر وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی نماز سے فارغ ہو کر رفع حاجت کے لیے گئے، پھر حضرت ابوذر کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے ہاتھوں کو مٹی پر مار کر چہرے اور ہتھیلیوں پر پھیرلیا۔
(۱۶۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ قَالَ : أَجْنَبَ أَبُو ذَرٍّ ، وَہُوَ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی مَسِیرَۃِ ثَلاَثٍ ، فَجَائَہُ وَقَدِ انْصَرَفَ مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ وَتَبَرَّزَ لِحَاجَتِہِ ، فَالْتَفَتَ إلَیْہِ فَوَضَعَ یَدَہُ فِی التُّرَابِ فَمَسَحَ وَجْہَہُ وَکَفَّیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٨٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے مقام مربد النعم میں کچھ اس طرح تیمم کیا کہ اپنے ہاتھوں کو زمین پر مار کر انھیں چہرے پر ملا، پھر انھیں ایک اور مرتبہ زمین پر مار کر کہنیوں تک دونوں ہاتھوں پر مل لیا۔
(۱۶۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ تَیَمَّمَ فِی مِرْبَدِ النَّعَمِ ، فَقَالَ : بِیَدَیْہِ عَلَی الأَرْضِ فَمَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِہِمَا عَلَی الأَرْضِ ضَرْبَۃً أُخْرَی ، ثُمَّ مَسَحَ بِہِمَا یَدَیْہِ إلَی الْمِرْفَقَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٨٦) حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے تیمم کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے اپنے ہاتھوں کو زمین پر مار کر انھیں چہرے پر ملا، پھر انھیں ایک اور مرتبہ زمین پر مار کر کہنیوں تک دونوں ہاتھوں پر مل لیا۔
(۱۶۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا عَنِ التَّیَمُّمِ ؟ قَالَ : فَضَرَبَ بِیَدَیْہِ عَلَی الأَرْضِ فَمَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِیَدَیْہِ عَلَی الأَرْضِ ضَرْبَۃً أُخْرَی فَمَسَحَ بِہِمَا یَدَیْہِ إلَی الْمِرْفَقَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٨٧) حضرت حسن سے تیمم کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے اپنے ہاتھوں کو زمین پر مار کر انھیں چہرے پر ملا، پھر انھیں ایک اور مرتبہ زمین پر مار کر کہنیوں تک دونوں ہاتھوں پر مل لیا۔
(۱۶۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ الشَّہِیدِ؛ أَنَّہُ سَمِعَ الْحَسَنَ سُئِلَ عَنِ التَّیَمُّمِ؟ فَضَرَبَ بِیَدَیْہِ إِلی الأَرْضِ ضَرْبَۃً فَمَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِیَدَیْہِ عَلَی الأَرْضِ ضَرْبَۃً أُخْرَی فَمَسَحَ بِہِمَا یَدَیْہِ إلَی الْمِرْفَقَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٨٨) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تیمم میں ایک مرتبہ زمین پر ہاتھ مارنا ہے چہرے کے لیے بھی اور کہنیوں تک دونوں بازوؤں کے لیے بھی۔ حضرت داؤد نے تیمم کا طریقہ یوں بیان کیا کہ اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک مرتبہ زمین پر مارا پھر انھیں جھاڑا، پھر دونوں ہتھیلیوں کو آپس میں ملا، پھر دونوں ہاتھ چہرے پر اور پھر دونوں بازوؤں پر کہنیوں تک مل لیے۔
(۱۶۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : التَّیَمُّمُ ضَرْبَۃٌ لِلْوَجْہِ وَلِلْیَدَیْنِ إلَی الْمِرْفَقَیْنِ ۔ وَوَصَفَ لَنَا دَاوُد : فَضَرَبَ بِیَدَیْہِ عَلَی الأَرْضِ ضَرْبَۃً ، ثُمَّ نَفَضَہُمَا ، ثُمَّ مَسَحَ بِہِمَا کَفَّیْہِ ، ثُمَّ مَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ وَذِرَاعَیْہِ إلَی الْمِرْفَقَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٨٩) حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت عبداللہ سے فرمایا کہ کیا آپ نے حضرت عمار کا یہ قول نہیں سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کسی کام سے بھیجا تو میں جنبی ہوگیا مجھے پانی نہ ملا تو میں مٹی میں جانور کی طرح لوٹ پوٹ ہونے لگا۔ پھر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور ساری بات عرض کی تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہارے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں سے یوں کرلیتے۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک مرتبہ زمین پر مارا، پھر بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ پر پھیرا، پھر ہاتھوں کے ظاہری حصے اور چہرے کا مسح کیا۔ یہ سن کر حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ حضرت عمر نے حضرت عمار کے قول پر اکتفا نہیں کیا تھا۔
(۱۶۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو مُوسَی لِعَبْدِ اللہِ : أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ عَمَّارٍ : بَعَثَنِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی حَاجَۃٍ فَأَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَائَ فَتَمَرَّغْت فِی الصَّعِیدِ کَمَا تَمَرَّغُ الدَّابَّۃُ ، ثُمَّ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : إنَّمَا کَانَ یَکْفِیک أَنْ تَقُولَ بِیَدَیْک ہَکَذَا ، ثُمَّ ضَرَبَ بِیَدَیْہِ الأَرْضَ ضَرْبَۃً وَاحِدَۃً ، ثُمَّ مَسَحَ الشِّمَالَ عَلَی الْیَمِینِ وَظَاہِرَ کَفَّیْہِ وَوَجْہَہُ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : أَوْ لَمْ تَرَ عُمَرَ لَمْ یَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ؟ ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٠) حضرت ابن ابزی کے والد روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمار نے حضرت عمر سے کہا کہ کیا آپ کو وہ دن یاد نہیں جب فلاں وقت میں ہم جنبی ہوگئے تھے اور ہمیں پانی نہ ملا تو ہم مٹی میں لوٹ پوٹ ہونے لگے۔ جب ہم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ساری بات عرض کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا کہ تمہارے لیے اتنا ہی کافی تھا۔ یہ کہہ کر راوی اعمش نے اپنے دونوں ہاتھ مٹی میں مارے پھر ان میں پھونک ماری پھر انھیں اپنے چہرے اور ہتھیلیوں پر مل لیا۔
(۱۶۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عَمَّارٌ لِعُمَرَ : أَمَا تَذْکُرُ یَوْمًا کُنَّا فِی کَذَا وَکَذَا فَأَجْنَبْنَا فَلَمْ نَجِدِ الْمَائَ فَتَمَعَّکْنَا فِی التُّرَابِ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَکَرْنَا ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : إنَّمَا یَکْفِیک ہَذَا ، ثُمَّ ضَرَبَ الأَعْمَشُ بِیَدَیْہِ ضَرْبَۃً ، ثُمَّ نَفَخَہُمَا ، ثُمَّ مَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ وَکَفَّیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩١) حضرت مکحول تیمم کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ددونوں ہاتھ زمین پر مارے پھر انھیں اپنے چہرے اور اپنے ہاتھوں پر مل لے۔
(۱۶۹۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ فِی التَّیَمُّمِ : یَضْرِبُ بِیَدَیْہِ الأَرْضَ وَیَمْسَحُ بِہِمَا وَجْہَہُ وَکَفَّیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٢) حضرت ابراہیم اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ تیمم میں کہنیوں تک کا احاطہ کیا جائے۔
(۱۶۹۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ قَالَ : کَانَ یُحبُّ أَنْ یَبْلُغَ بِالتَّیَمُّمِ الْمِرْفَقَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٣) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ تیمم میں دو ضربیں ہیں ایک چہرے کے لیے اور دوسری کہنیوں تک بازوؤں کے لیے۔
(۱۶۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنِ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ قَالَ : التَّیَمُّمُ ضَرْبَتَانِ : ضَرْبَۃٌ لِلْوَجْہِ ، وَضَرْبَۃٌ لِلذِّرَاعَیْنِ إلَی الْمِرْفَقَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٤) حضرت ابن سیرین اور حضرت صالح ابو الخلیل فرماتے ہیں کہ تیمم میں چہرے اور ہتھیلیوں کا مسح ہے اور حضرت سعید بن مسیب اور حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ تیمم میں چہرے اور بازوؤں کا مسح ہے۔
(۱۶۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ الْجَعْدِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ وَصَالِحٍ أَبِی الْخَلِیلِ أَنَّہُمَا قَالاَ : التَّیَمُّمُ الوَجْہُ وَالْکَفَّانِ ۔ وَقَالَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ ، وَابْنُ عُمَرَ : الوَجْہُ وَالذِّرَاعَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تیمم میں ان چیزوں کے مسح کا حکم دیا گیا ہے جن چیزوں کے وضو میں دھونے کا حکم دیا گیا ہے یعنی چہرہ اور بازو۔
(۱۶۹۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أُمِرَ بِالتَّیَمُّمِ فِیمَا أُمِرَ فِیہِ بِالْغُسْلِ ، یَعْنِی : إنَّمَا ہُوَ الوَجْہُ وَالذِّرَاعَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ تیمم میں دو ضربیں ہیں ایک چہرے کے لیے اور ایک دونوں ہاتھوں کے لیے۔
(۱۶۹۶) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : التَّیَمُّمُ ضَرْبَتَانِ : ضَرْبَۃٌ لِلْوَجْہِ وَضَرْبَۃٌ لِلیَدیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٧) حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے اس طرح تیمم کیا کہ انھوں نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے پھر انھیں جھاڑا، پھر انھیں اپنے چہرے اور بازوؤں پر ملا لیکن اپنے بازوؤں کا مسح نہ فرمایا۔
(۱۶۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ ، عَنْ عَمَّارٍ ؛ أَنَّہُ تَیَمَّمَ فَمَسَحَ بِیَدَیْہِ التُّرَابَ ، ثُمَّ نَفَضَہُمَا ، ثُمَّ مَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ وَیَدَیْہِ ، وَلَمْ یَمْسَحْ ذِرَاعَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٨) حضرت عمار سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیمم کے بارے میں فرمایا کہ ایک ضرب چہرے اور ہاتھوں کے لیے ہے۔
(۱۶۹۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَزْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَمَّارٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ فِی التَّیَمُّمِ : ضَرْبَۃٌ لِلْوَجْہِ وَالْکَفَّیْنِ۔

(ابن حبان ۱۳۰۸۔ ابوداؤد ۳۳۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٦٩٩) حضرت اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو دیکھا کہ انھوں نے پہلے زمین پر ہاتھ مارے، پھر انھیں جھاڑا پھر انھیں چہرے پر مل لیا۔
(۱۶۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُہُ یَضْرِبُ بِیَدَیْہِ الأَرْضَ ، ثُمَّ نَفَضَہُمَا ، ثُمَّ یَمْسَحُ بِہِمَا وَجْہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٧٠٠) حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ایک مرتبہ زمین پر ہاتھ مارے پھر انھیں چہرے پر ملا پھر دوسری مرتبہ زمین پر ہاتھ مارے اور انھیں کہنیوں تک بازوؤں پر مل لیا۔
(۱۷۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَزْرَۃَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّہُ ضَرَبَ بِیَدَیْہِ الأَرْضَ ضَرْبَۃً فَمَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِہِمَا الأَرْضَ ضَرْبَۃً أُخْرَی فَمَسَحَ بِہِمَا ذِرَاعَیْہِ إلَی الْمِرْفَقَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক: