মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২১৩০ টি

হাদীস নং: ১৭০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٧٠١) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب آیت تیمم نازل ہوئی تو مجھے تیمم کا طریقہ معلوم نہ تھا۔ لہٰذا میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا لیکن میں نے آپ کو نہ پایا، میں آپ کی تلاش میں نکلا، جب آپ نے مجھے دیکھا تو آپ کو معلوم ہوگیا کہ میں کیوں آیا ہوں۔ لہٰذا آپ نے پیشاب کیا، پھر اپنے ہاتھوں کو زمین پر مارا پھر ان دونوں کو اپنے چہرے اور بازوؤں پر مل لیا۔
(۱۷۰۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ آیَۃُ التَّیَمُّمِ لَمْ أَدْرِ کَیْفَ أَصْنَعُ ، فَأَتَیْت النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَجِدْہُ ، فَانْطَلَقْتُ أَطْلُبُہُ فَاسْتَقْبَلْتُہُ ، فَلَمَّا رَآنی عَرَفَ الَّذِی جِئْتُ لَہُ ، فَبَالَ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِیَدَیْہِ الأَرْضَ فَمَسَحَ بِہِمَا وَجْہَہُ وَکَفَّیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیمم کا طریقہ
(١٧٠٢) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ تیمم میں دو ضربیں ہیں ایک چہرے کے لیے اور دوسری کہنیوں تک بازوؤں کے لیے۔
(۱۷۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی التَّیَمُّم ضَرْبَتَانِ : ضَرْبَۃٌ لِلْوَجْہِ ، وَضَرْبَۃٌ لِلذِّرَاعَیْنِ إلَی الْمِرْفَقَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟
(١٧٠٣) حضرت علی فرماتے ہیں کہ ہر نماز کے لیے تیمم کرے گا۔
(۱۷۰۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : تَیَمَّمُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟
(١٧٠٤) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایک تیمم سے صرف ایک نماز پڑھ سکتا ہے۔
(۱۷۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ یُصَلَّی بِالتَّیَمُّمِ إِلاَّ صَلاَۃٌ وَاحِدَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟
(١٧٠٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تیمم صرف حدث سے ٹوٹتا ہے۔
(۱۷۰۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ یَنْقُضُ التَّیَمُّمَ إِلاَّ الْحَدَثُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟
(١٧٠٦) عطاء فرماتے ہیں کہ ایک تیمم سے ساری نمازیں پڑھ سکتا ہے جب تک حدث لاحق نہ ہو۔
(۱۷۰۶) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ الْمُثَنَّی بْنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : یُصَلَّی بِالتَّیَمُّمِ الصَّلَوَاتُ کُلُّہَا مَا لَمْ یُحْدِثْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟
(١٧٠٧) حضرت عمرو بن عاص فرماتے ہیں کہ ہر نماز کے لیے تیمم کرے گا۔ حضرت قتادہ کا بھی یہی فتویٰ تھا۔
(۱۷۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : یَتَیَمَّمُ لِکُلِّ صَلاَۃٍ ۔ وَکَانَ یُفتی بِذَلِکَ قَتَادَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟
(١٧٠٨) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ تیمم سے نفلی نماز بھی نہیں پڑھی جاسکتی اور نہ ہی ایک تیمم سے دو نمازیں پڑھی جاسکتی ہیں۔
(۱۷۰۸) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ثَوْرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : لاَ یُصَلَّی تَطَوُّعًا بِتَیَمُّمٍ ، وَلاَ یُصَلَّی صَلاَتَانِ بِتَیَمُّمٍ وَاحِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟
(١٧٠٩) حضرت قتادہ کو یہ بات پسند تھی کہ ایک تیمم سے ایک ہی نماز پڑھی جائے۔
(۱۷۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : کَانَ یُعْجِبُہُ أَنْ یَتَیَمَّمَ لِکُلِّ صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک تیمم سے کتنی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟
(١٧١٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ متیمم کو جب تک حدث لاحق نہ ہو اس کا تیمم باقی رہتا ہے۔
(۱۷۱۰) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: الْمُتَیَمِّمُ عَلَی تَیَمُّمِہِ مَا لَمْ یُحْدِثْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب تک پانی ملنے کی امید ہو تیمم کرنا درست نہیں
(١٧١١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جنبی آخری وقت تک پانی ملنے کا انتظار کرے گا اور تیمم کو موخر کرے گا۔
(۱۷۱۱) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یَتَلَوَّمُ الْجُنُبُ مَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ آخِرِ الْوَقْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب تک پانی ملنے کی امید ہو تیمم کرنا درست نہیں
(١٧١٢) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر وقت نماز کے اندر پانی ملنے کی امید ہو تو تیمم کرنا درست نہیں۔
(۱۷۱۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ أَنَّہُمَا قَالاَ : لاَ یَتَیَمَّمُ مَا رَجَا أَنْ یَقْدِرَ عَلَی الْمَائِ فِی الْوَقْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب تک پانی ملنے کی امید ہو تیمم کرنا درست نہیں
(١٧١٣) حضرت عطا فرماتے ہیں کہ اگر تم حالت حضر میں ہو، اور نماز کا وقت ہوجائے، اور تمہارے پاس پانی نہ ہو تو پانی کا انتظار کرو۔ اگر تمہیں نماز کے فوت ہونے کا خوف ہو تو تیمم کر کے نماز پڑھو۔
(۱۷۱۳) حَدَّثَنَا عُمَرُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا کُنْتَ فِی الْحَضَرِ وَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ وَلَیْسَ عِنْدَکَ مَائٌ فَانْتَظِرِ الْمَائَ ، فَإِنْ خَشِیتَ فَوْتَ الصَّلاَۃِ فَتَیَمَّمْ وَصَلِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس چیز سے تیمم کرنا جائز ہے ؟
(١٧١٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ سب سے پاک مٹی کھیت کی مٹی ہے۔
(۱۷۱۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَطْیَبُ الصَّعِیدِ: الْحَرْثُ أَو: أَرْضُ الْحَرْثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس چیز سے تیمم کرنا جائز ہے ؟
(١٧١٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب کسی آدمی کو نماز کا وقت ہوجائے اور اسے پانی نہ ملے اور وہ زمین تک پہنچنے کی رسائی نہ رکھتا ہو تو اپنے ہاتھوں کو جانور کی زین پر مار کر تیمم کرلے۔
(۱۷۱۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا أَدْرَکَتِ الرَّجُلَ الصَّلاَۃُ ، وَلَمْ یَجِدِ الْمَائَ ، وَلَمْ یَصِلْ إلَی الأَرْضِ ضَرَبَ بِیَدَیْہِ عَلَی سَرْجِہِ وَعَلَی لِبَدِہِ ، ثُمَّ تَیَمَّمَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس چیز سے تیمم کرنا جائز ہے ؟
(١٧١٦) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ مٹی، چونے، پتھر اور ریت سے تیمم کیا جاسکتا ہے۔
(۱۷۱۶) حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ جَرَّاحٍ ، أَبُو عِصَامٍ ، عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : یُتَیَمَّمُ بِالصَّعِیدِ وَالْجِصِّ وَالْجَبَلِ وَالرَّمْلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس چیز سے تیمم کرنا جائز ہے ؟
(١٧١٧) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جس پر تم اپنا ہاتھ مارو وہ تمہارے لیے ” صعید “ ہے حتیٰ کہ تمہارے جانور کی زین پر پڑا ہوا غبار بھی۔
(۱۷۱۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : کُلُّ شَیْئٍ ضَرَبْتَ عَلَیْہِ بِیَدَیْکَ فَہُوَ صَعِیدٌ حَتَّی غُبَارُ لِبَدِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس چیز سے تیمم کرنا جائز ہے ؟
(١٧١٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ گھاس اور پہاڑ کے پتھر یا مٹی سے تیمم کیا جاسکتا ہے۔
(۱۷۱۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : یُتَیَمَّم بِالْکلأِ وَالْجَبَلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس چیز سے تیمم کرنا جائز ہے ؟
(١٧١٩) حضرت ابو عثمان نہدی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اپنے ہاتھوں کو زمین پر مل لو یہ تمہارے لیے پاکی کا ذریعہ ہے۔
(۱۷۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدی ، قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: تَمَسَّحُوا بِہَا فَإِنَّہَا بِکُمْ بَرَّۃٌ ، یَعْنِی : الأَرْضَ۔ (طبرانی ۴۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیشاب سے صفائی کیسے حاصل کی جائے
(١٧٢٠) حضرت عیسیٰ بن ازداد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنی شرم گاہ کو تین مرتبہ جھاڑ لے۔
(۱۷۲۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ زَمْعَۃَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَزْدَادَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا بَالَ أَحَدُکُمْ فَلْیَنْترْ ذَکَرَہُ ثَلاَثَ نَتَرَاتٍ۔ (احمد ۴/۳۴۷۔ ابن ماجہ ۳۲۶)
tahqiq

তাহকীক: