মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭০০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠٠٦) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۰۰۶) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ بِنَحْوِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠٠٧) حضرت علی نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ فِی النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابی نے حضرت عمر کے زمانہ خلافت میں لوگوں کو نماز پڑھائی۔ انھوں نے نصف رمضان تک نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھی، جب نصف رمضان گذر گیا تو انھوں نے رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی۔ جب آخری عشرہ داخل ہوا تو وہ چلے گئے اور لوگوں سے علیحدگی اختیار فرمالی۔ پھر حضرت عمر کی خلافت میں حضرت معاذ القاری آخری عشرے میں انھیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔
(۷۰۰۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعِیدٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ أُبَیًّا أَمَّ النَّاسَ فِی خِلاَفَۃِ عُمَرَ، فَصَلَّی بِہِمُ النِّصْفَ مِنْ رَمَضَانَ لاَ یَقْنُتُ ، فَلَمَّا مَضَی النِّصْفُ قَنَتَ بَعْدَ الرُّکُوعِ ، فَلَمَّا دَخَلَتِ الْعَشْرُ أَبَقَ وَخَلاَ عَنْہُمْ ، فَصَلَّی بِہِمُ الْعَشْرَ مُعَاذٌ الْقَارِیئُ فِی خِلاَفَۃِ عُمَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠٠٩) حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے رمضان میں قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نصف رمضان کے بعد سب سے پہلے حضرت عمر نے قنوت پڑھی تھی۔ میں نے کہا کہ رمضان کے نصف آخر میں اس کا زیادہ اہتمام ہوتا تھا ؟ انھوں نے فرمایا ہاں۔
(۷۰۰۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : الْقُنُوتُ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ ؟ قَالَ : عُمَرُ أَوَّلُ مَنْ قَنَتَ ، قُلْتُ : النِّصْفُ الآخَرُ أَجْمَعُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠١٠) حضرت عباد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ فِی النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠١١) حضرت مہلب بن ابی حبیبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن ابی الحسن سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا رمضان کے نصف کے بعد دعائے قنوت پڑھی جائے گی اور ہمیں یہی بات سکھائی گئی ہے۔
(۷۰۱۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ الْمُہَلَّبِ بْنِ أَبِی حَبِیبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْت سَعِیدَ بْنَ أَبِی الْحَسَنِ عَنِ الْقُنُوتِ ؟ فَقَالَ : فِی النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ ، کَذَلِکَ عُلِّمْنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠١٢) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت یحییٰ وتروں میں نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ یَحْیَی ، قَالَ : کَانَ یُصَلِّی وَلاَ یَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ حَتَّی النِّصْفِ ۔ یَعْنِی مِنْ رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠١٣) حضرت ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ وتروں میں پورا سال قنوت پڑھناسنت ہے۔ حضرت ابن سیرین صرف نصف رمضان کے بعد وتروں میں دعائے قنوت پڑھنے کے قائل تھے۔
(۷۰۱۳) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : الْقُنُوتُ فِی السَّنَۃِ کُلِّہَا ۔ قَالَ : وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ لاَ یَرَاہُ إِلاَّ فِی النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠١٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر نے حضرت ابی کو رمضان میں لوگوں کو تراویح پڑھانے کا حکم دیا تو ان سے فرمایا کہ نصف رمضان کے بعد سولہویں رمضان کی رات سے لوگوں کو دعائے قنوت بھی پڑھائیں۔ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر امام ہو تو نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھے۔ اگر امام نہ ہو تو پورا رمضان دعائے قنوت پڑھے۔
(۷۰۱۴) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ الْحَسَنِ؛ أَنَّ عُمَرَ حَیْثُ أَمَرَ أُبَیًّا أَنْ یُصَلِّیَ بِالنَّاسِ فِی رَمَضَانَ، وَأَمَرَہُ أَنْ یَقْنُتَ بِہِمْ فِی النِّصْفِ الْبَاقِی لَیْلَۃَ سِتَّ عَشْرَۃَ ۔

قَالَ : وَکَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ : إِذَا کَانَ إِمَامًا قَنَتَ فِی النِّصْفِ ، وَإِذَا لَمْ یَکُنْ إِمَامًا قَنَتَ الشَّہْرَ کُلَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠١٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ فجر میں پورا سال دعائے قنوت نہیں پڑھتے تھے اور وتروں میں پورا سال رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ ہمارے نزدیک بھی یونہی ہے۔
(۷۰۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ لاَ یَقْنُتُ السَّنَۃَ کُلَّہَا فِی الْفَجْرِ ، وَیَقْنُتُ فِی الْوِتْرِ کُلَّ لَیْلَۃٍ قَبْلَ الرُّکُوعِ ۔ قَالَ أَبُو بَکْرٍ : ہَذَا الْقَوْلُ عِنْدَنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی وتروں کے آخر میں کیا کہے ؟
(٧٠١٦) حضرت علی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتروں کے آخر میں یہ کلمات کہا کرتے تھے (ترجمہ) اے اللہ ! میں تیری رضا کے بدلے تیرے ناراضگی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں تیری طرف سے ملنے والی معافی کے بجائے تیری طرف سے اترنے والے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ میں تجھ سے تجھے مانگتا ہوں، میں تیری تعریف کا شمار نہیں کرسکتا، بس تیری اتنی تعریف کرتا ہوں جتنی تعریف تو نے اپنی کی ہے۔
(۷۰۱۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ فِی آخِرِ وِتْرِہِ : اللَّہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ، وَأَعُوذُ بِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ ، لاَ أُحْصِی ثَنَائً عَلَیْکَ ، أَنْتَ کَمَا أَثْنَیْتَ عَلَی نَفْسِکَ۔ (ترمذی ۳۵۶۶۔ ابوداؤد ۱۴۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وتروں میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠١٧) حضرت ابو مہزم فرماتے ہیں کہ میں بیس سال تک حضرت ابوہریرہ کے پاس حاضر ہوتا رہا میں نے انھیں کبھی وتروں میں دعائے قنوت پڑھتے نہیں دیکھا۔
(۷۰۱۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِی الْمُہَزِّمِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : نَزَلْتُ عَلَیْہِ عَشْرَ سِنِینَ ، فَمَا رَأَیْتُہُ قَنَتَ فِی وِتْرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وتروں میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠١٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر فجر میں اور وتروں میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔ جب ان سے قنوت کے بارے میں سوال کیا جاتا تو فرماتے کہ ہم قنوت کو قیام اور قراءت کا لمبا کرنا سمجھتے ہیں۔
(۷۰۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ، وَلاَ فِی الْوِتْرِ ، وَکَانَ إِذَا سُئِلَ عَنِ الْقُنُوتِ ، قَالَ : مَا نَعْلَمُ الْقُنُوتَ إِلاَّ طُولَ الْقِیَامِ ، وَقِرَائَۃَ الْقُرْآنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات وتروں میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠١٩) حضرت ابو عبیدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ وتر قرآن والوں پر لازم ہیں۔
(۷۰۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا الْوِتْرُ عَلَی أَہْلِ الْقُرْآنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوتِ وتر میں سہو کا بیان
(٧٠٢٠) حضرت حماد سے روایت ہے کہ اگر کسی آدمی کو وتروں میں قنوت سے پہلے سہو ہوجائے تو سہو کے دو سجدے کرے۔
(۷۰۲۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : إِذَا سَہَا قَبْلَ أَنْ یَقْنُتَ ، فَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ ۔ یَعْنِی فِی الْوِتْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں تکبیر کہنے کا بیان
(٧٠٢١) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود جب قراءت سے فارغ ہوتے تو تکبیر کہتے، پھر دعائے قنوت پڑھتے، جب قنوت سے فارغ ہوجاتے تو تکبیر کہہ کر رکوع کرتے۔
(۷۰۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ مَسْعُودٍ کَانَ إِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَائَۃِ کَبَّرَ ثُمَّ قَنَتَ ، فَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْقُنُوتِ کَبَّرَ ثُمَّ رَکَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں تکبیر کہنے کا بیان
(٧٠٢٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم دعائے قنوت پڑھنے کا ارادہ کرو تو قنوت کے لیے تکبیر کہو، اور جب رکوع کرنے کا ارادہ کرو تو پھر بھی تکبیر کہو۔
(۷۰۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَقْنُتَ ، فَکَبِّرْ لِلْقُنُوتِ ، وَکَبِّرْ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَرْکَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں تکبیر کہنے کا بیان
(٧٠٢٣) حضرت ابراہیم جب قنوت کہتے تو تکبیر کہا کرتے تھے اور جب فارغ ہوجاتے تو پھر تکبیر کہا کرتے تھے۔
(۷۰۲۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ إِذَا قَنَتَ ، وَیُکَبِّرُ إِذَا فَرَغَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں تکبیر کہنے کا بیان
(٧٠٢٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم قراءت سے فارغ ہوجاؤ تو تکبیر کہو اور جب قنوت سے فارغ ہوجاؤ تو پھر تکبیر کہو اور رکوع کرو۔
(۷۰۲۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: إِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَائَۃِ فَکَبِّرْ، ثُمَّ إِذَا فَرَغْتَ فَکَبِّرْ وَارْکَعْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں تکبیر کہنے کا بیان
(٧٠٢٥) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وتروں کی قنوت میں جب تم قراءت سے فارغ ہوجاؤ تو تکبیر کہو اور پھر دعائے قنوت پڑھو۔
(۷۰۲۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا ، وَأَبَا إِسْحَاقَ ، یَقُولُونَ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ : إِذَا فَرَغَ کَبَّرَ ، ثُمَّ قَنَتَ۔
tahqiq

তাহকীক: