মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭০২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں کی قنوت میں ہاتھ اٹھانے کا حکم
(٧٠٢٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتروں کی قنوت کے لیے ہاتھ اٹھاؤ۔
(۷۰۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : ارْفَعْ یَدَیْک لِلْقُنُوتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں کی قنوت میں ہاتھ اٹھانے کا حکم
(٧٠٢٧) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ وتروں کی قنوت میں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔
(۷۰۲۷) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں کی قنوت میں ہاتھ اٹھانے کا حکم
(٧٠٢٨) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ جب وتروں میں قنوت پڑھتے تو ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔
(۷۰۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ ابْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ إِذَا قَنَتَ فِی الْوِتْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں قیام کو لمبا کیا جائے گا
(٧٠٢٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک رات میں حضرت اسود کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بیمار تھے۔ انھوں نے وتر پڑھے اس حال میں ایک آدمی کے ساتھ انھوں نے ٹیک لگا رکھی تھی۔ دعائے قنوت پڑھتے ہوئے انھوں نے اسے اپنے معمول کی مقدار سے زیادہ پڑھا۔
(۷۰۲۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی الأَسْوَدِ ذَاتَ لَیْلَۃٍ وَہُوَ مَرِیضٌ ، فَصَلَّی الْوِتْرَ وَرَجُلٌ مُسْنِدٌ إِلَیْہِ ۔ قَالَ : فَقَنَتَ فَأَطَالَ الْقُنُوتَ ، حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّہُ قَدْ زَادَ عَلَی مَا کَانَ یَصْنَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں قیام کو لمبا کیا جائے گا
(٧٠٣٠) حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر ہمیں وتر پڑھاتے ہوئے سو آیات کی مقدار تک قیام کیا کرتے تھے۔
(۷۰۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُومُ بِنَا فِی الْوِتْرِ قَدْرَ مَا یَقْرَأُ مِئَۃَ آیَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں قیام کو لمبا کیا جائے گا
(٧٠٣١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وتر میں سورة الانشقاق کے برابر قیام کیا جائے گا۔
(۷۰۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُقَامُ فِی قُنُوتِ الْوِتْرِ قَدْرَ : {إِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتروں میں قیام کو لمبا کیا جائے گا
(٧٠٣٢) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوعثمان سے سوال کیا گیا کہ حضرت عمر فجر کے قنوت میں کتنی دیر صرف کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جتنی دیر میں آدمی سو آیات پڑھ لے۔
(۷۰۳۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ قُنُوتِ عُمَرَ فِی الْفَجْرِ ؟ فَقَالَ : کَانَ یَقْنُتُ بِقَدْرِ مَا یَقْرَأُ الرَّجُلُ مِئَۃَ آیَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ بغیر قنوت کے وتر نہیں ہوتے
(٧٠٣٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بغیر قنوت کے وتر نہیں ہوتے۔
(۷۰۳۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ وِتْرَ إِلاَّ بِقُنُوتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٣٤) حضرت ابو مالک اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ اے ابا جان ! آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے پیچھے نماز پڑھی، کیا آپ نے ان میں سے کسی کو نماز میں قنوت پڑھتے دیکھا ؟ انھوں نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! یہ ایک نئی چیز ہے۔
(۷۰۳۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِی : یَا أَبَتِ ، صَلَّیْتَ خَلْفَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَخَلْفَ أَبِی بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، فَہَلْ رَأَیْتَ أَحَدًا مِنْہُمْ یَقْنُتُ ؟ فَقَالَ : یَا بُنَیَّ ، ہِیَ مُحْدَثَۃٌ۔ (ترمذی ۴۰۳۔ احمد ۳/۴۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٣٥) حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر میں قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ غَسَّانَ الْمُرَادِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ لَمْ یَقْنُتْ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٣٦) حضرت ابو مالک اشجعی کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ اے ابا جان ! آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے پیچھے نماز پڑھی، کیا وہ قنوت پڑھا کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اے میرے بیٹے ! یہ ایک نئی چیز ہے۔
(۷۰۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : صَلَّیْت خَلْفَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبِی بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، أَفَکَانُوا یَقْنُتُونَ ؟ فَقَالَ : لاَ یَا بُنَیَّ ، ہِیَ مُحْدَثَۃٌ۔(ابن ماجہ ۱۲۴۱۔ طبرانی ۸۱۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٣٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور حضرت عمرو بن میمون نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز ادا کی، حضرت عمر نے فجر میں قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ الأَسْوَدَ ، وَعَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ صَلَّیَا خَلْفَ عُمَرَ الْفَجْرَ فَلَمْ یَقْنُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٣٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود بن یزید اور حضرت عمرو بن میمون نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز ادا کی، حضرت عمر نے فجر میں قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ، وَعَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ؛ أَنَّہُمَا صَلَّیَا خَلْفَ عُمَرَ الْفَجْرَ فَلَمْ یَقْنُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٣٩) حضرت عرفجہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عُثْمَانَ الثَّقَفِیِّ ، عَنْ عَرْفَجَۃَ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَانَ لاَ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٠) حضرت علقمہ بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ قَیْسٍ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ لَمْ یَکُنْ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۴۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ لاَ یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٢) حضرت سلیم ابو الشعثاء محاربی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے فجر کی نماز میں دعائے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ قنوت کیا چیز ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ قنوت یہ ہے کہ آدمی قراءت کے بعد کچھ دیر ٹھہر کر دعا کرے۔ انھوں نے فرمایا کہ میں اسے کچھ نہیں سمجھتا۔
(۷۰۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن سُلَیْمٍ أَبِی الشَّعْثَائِ الْمُحَارِبِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْقُنُوتِ فِی الْفَجْرِ ، فَقَالَ : فَأَیُّ شَیْئٍ الْقُنُوتُ قُلْتُ یَقُومُ الرَّجُلُ سَاعَۃً بَعْدَ الْقِرَائَۃِ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَا شَعَرْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٣) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر فجر کی نماز میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ وَاقِدٍ مَوْلَی زَیْدِ بْنِ خُلَیْدَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ عُمَرَ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَقْنُتَانِ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٤) حضرت عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے انھیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں دعائے قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۴۴) حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ ، أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ صَلَّی بِہِمُ الصُّبْحَ فَلَمْ یَقْنُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّ عُمَرَ کَانَ لاَ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক: