মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৬৯৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
(٦٩٨٦) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو سواری پر وتر پڑھے۔ انھوں نے فرمایا کہ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حضرت عمر زمین پر وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عْن رَجُلٍ یُوتِرُ عَلَی رَاحِلَتِہِ ؟ فَقَالَ : زَعَمُوا أَنَّ عُمَرَ کَانَ یُوتِرُ بِالأَرْضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
(٦٩٨٧) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر زمین پر وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۸۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ یُوتِرُ بِالأَرْضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
(٦٩٨٨) حضرت بکر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جب وتر پڑھنے لگتے تو زمین پر اتر کر وتر پڑھتے۔
(۶۹۸۸) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ یُوتِرَ ، نَزَلَ فَأَوْتَرَ بِالأَرْضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
(٦٩٨٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف نفلی نمازیں اپنی سواریوں اور اپنے کجاو وں پر پڑھا کرتے تھے، خواہ ان کا رخ جس طرف بھی ہوتا۔ ا لبتہ فرض نمازیں اور وتر زمین پر اتر کر پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُصَلُّونَ عَلَی رَوَاحِلِہِمْ وَدَوَابِّہِمْ ، حَیْثُ مَا کَانَتْ وُجُوہُہُمْ ، إِلاَّ الْمَکْتُوبَۃَ وَالْوِتْرَ ، فَإِنَّہُمْ کَانُوا یُصَلُّونَہُمَا عَلَی الأَرْضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
(٦٩٩٠) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ اپنی سواری پر نماز پڑھا کرتے تھے خواہ اس کا رخ جس طرف بھی پھرجاتا۔ پھر جب وہ وتر پڑھنے لگتے تو زمین پر اتر کر نماز پڑھتے۔
(۶۹۹۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ یُصَلِّی عَلَی رَاحِلَتِہِ حَیْثُ مَا تَوَجَّہَتْ بِہِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یُوتِرَ نَزَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
(٦٩٩١) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جو شخص وتر پڑھنے لگے تو اسے چاہیے کہ زمین پر اتر جائے۔
(۶۹۹۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی الْہَزْہَازِ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : إِذَا أَرَادَ أَنْ یُوتِرَ ، نَزَلَ فَأَوْتَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر وتر پڑھنا مکروہ ہے
(٦٩٩٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ کیا میں اپنی سواری پر نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں سواری پر نماز پڑھ لو۔ میں نے کہا کہ کیا میں اپنی سواری پر وتر پڑھ سکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ نہیں۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ زمین پر وتر پڑھو۔
(۶۹۹۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ ، قُلْتُ: أُصَلِّی عَلَی دَابَّتِی؟ فَقَالَ: صَلِّ عَلَیْہَا ، قُلْتُ : أُوتِرُ عَلَی دَابَّتِی ؟ قَالَ : لاَ۔ وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : أَوْتِرْ بِالأَرْضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٦٩٩٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے اپنی سواری پر نماز پڑھتے ہوئے اس پر وتر ادا فرمائے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی یونہی کیا کرتے تھے۔
(۶۹۹۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ صَلَّی عَلَی رَاحِلَتِہِ ، فَأَوْتَرَ عَلَیْہَا ، وَقَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَفْعَلُہُ۔ (بخاری ۱۰۹۵۔ احمد ۲/۱۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٦٩٩٤) حضرت ثویر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی اپنی سواری پر وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ ثُوَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یُوتِرُ عَلَی رَاحِلَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٦٩٩٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے وتر پڑھے اور فرمایا کہ سواری پر وتر جائز ہیں۔
(۶۹۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ أَوْتَرَ ، وَقَالَ : الْوِتْرُ عَلَی الرَّاحِلَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٦٩٩٦) حضرت عمر بن نافع فرماتے ہیں کہ ان کے والد اونٹ پر وتر پڑھا کرتے تھے۔
(۶۹۹۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یُوتِرُ عَلَی الْبَعِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٦٩٩٧) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اپنی سواری پر وتر پڑھے۔
(۶۹۹۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ، قَالَ: کَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُوتِرَ الرَّجُلُ عَلَی رَاحِلتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک سواری پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
(٦٩٩٨) حضرت موسیٰ بن عقبہ فرماتے ہیں کہ میں ایک سفر میں حضرت سالم کے ساتھ تھا۔ میں راستے میں پیچھے رہ گیا تو انھوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم پیچھے کیوں رہ گئے تھے ؟ میں نے کہا کہ میں وتر پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ تم نے اپنی سواری پر کیوں وتر نہیں پڑھ لیے ؟
(۶۹۹۸) حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، قَالَ : صَحِبْتُ سَالِمًا ، فَتَخَلَّفْتُ عَنْہُ بِالطَّرِیقِ ، فَقَالَ : مَا خَلَّفَکَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : أَوْتَرْتُ ، قَالَ : فَہَلاَّ أَوْتَرْتَ عَلَی رَاحِلَتِکَ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৬৯৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی وتر پڑھنے کے بعد فوراً کوئی دوسری نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٦٩٩٩) حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ وتر پڑھنے کے بعد کوئی نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ سو جائے پھر نماز پڑھے۔
(۶۹۹۹) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ عَنِ الرَّجُلِ یُوتِرُ ، ثُمَّ یُصَلِّی ؟ فَقَالَ : یَنَامُ ، ثُمَّ یُصَلِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی وتر پڑھنے کے بعد فوراً کوئی دوسری نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٧٠٠٠) حضرت ابراہیم نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی وتر پڑھنے کے بعد فوراً کوئی دوسری نماز پڑھ لے۔
(۷۰۰۰) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُوتِرَ ، ثُمَّ یُصَلِّیَ عَلَی إِثْرِ وِتْرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی وتر پڑھنے کے بعد فوراً کوئی دوسری نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٧٠٠١) حضرت علاء بن بدر فرماتے ہیں کہ حضرت سعد وتر پڑھنے کے بعد نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۰۱) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ زَکَرِیَّا بْنِ سَلاَّمٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ بَدْرٍ ؛ أَنَّ سَعْدًا کَانَ یُوتِرُ ، ثُمَّ یُصَلِّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی وتر پڑھنے کے بعد فوراً کوئی دوسری نماز پڑھ سکتا ہے ؟
(٧٠٠٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ وتر اور دو رکعتوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھا جائے۔
(۷۰۰۲) حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ الضَّجْعَۃَ بَیْنَ الْوِتْرِ وَبَیْنَ الرَّکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جسے وتروں کے بارے میں شک ہوجائے
(٧٠٠٣) حضرت ابراہیم اس شخص کے بارے میں جسے وتروں کے بارے میں شک ہوجائے فرماتے ہیں کہ وہ ایک رکعت ساتھ ملائے اور دوبارہ وتر پڑھے۔
(۷۰۰۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، وَجَہْمٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الَّذِی یَشُکُّ فِی وِتْرِہِ ، قَالَ : یَشْفَعُ بِرَکْعَۃٍ ، وَیَسْتَقْبِلُ الْوِتْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کا بیان جسے وتروں کے بارے میں شک ہوجائے
(٧٠٠٤) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جسے وتر کی ایک رکعت میں شک ہوجائے تو وہ دوبارہ وتر پڑھے گا یا نہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ دوبارہ تو نہیں پڑھے گا البتہ ایک رکعت کی قضا کرے گا اور دو سجدے کرے گا۔
(۷۰۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنِ الرَّجُلِ یَشُکُّ فِی الرَّکْعَۃِ مِنَ الْوِتْرِ ، أَیَسْتَقْبِلُ أَمْ لاَ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ یَقْضِی الرَّکْعَۃَ ، وَیَسْجُدُ سَجْدَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
(٧٠٠٥) حضرت ابن عمر صرف نصف رمضان کے بعد دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَقْنُتُ إِلاَّ فِی النِّصْفِ۔ یَعْنِی مِنْ رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক: