মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭০৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّ عُمَر بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ لاَ یَقْنُت فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٧) حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر فجر میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ طَلْحَۃَ ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ لَمْ یَقْنُتْ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٨) حضرت یزید الفقیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی انھوں نے اس میں دعائے قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ ابْنِ عُمَرَ الْفَجْرَ فَلَمْ یَقْنُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٤٩) حضرت عمران بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کے ساتھ ان کے گھر میں فجر کی نماز پڑھی، انھوں نے نہ تو رکوع سے پہلے قنوت پڑھی اور نہ ہی بعد میں۔
(۷۰۴۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ صَلَّیْت مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی دَارِہِ صَلاَۃَ الصُّبْحِ فَلَمْ یَقْنُتْ قَبْلَ الرُّکُوعِ ، وَلاَ بَعْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٠) حضرت اسود بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت کے بارے میں یہ کلمات کہے کہ میں نے نہ کسی کو ایسا کرتے دیکھا اور نہ میں اس بارے میں کچھ جانتا ہوں۔
(۷۰۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ فِی قُنُوتِ الصُّبْحِ مَا شَہِدْت ، وَلاَ عَلِمْت۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥١) حضرت اسود بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر فجر کی قنوت کے بارے میں کوئی علم نہ رکھتے تھے۔
(۷۰۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ لَمْ یَعْرِفِ الْقُنُوتَ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٢) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی ہے۔
(۷۰۵۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : إنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَہْرًا بَعْدَ الرُّکُوعِ۔ (بخاری ۴۰۸۹۔ مسلم ۳۰۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٣) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی۔ آپ رعل اور ذکوان کے لیے اس میں بددعا کیا کرتے تھے۔
(۷۰۵۳) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : إنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ شَہْرًا بَعْدَ الرُّکُوعِ یَدْعُو عَلَی رِعْلٍ وَذَکْوَانَ۔ (بخاری ۴۰۹۴۔ احمد ۳/۱۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٤) حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینہ تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی ، اس میں آپ قراء صحابہ کو شہید کرنے والوں کے لیے بددعا کیا کرتے تھے۔
(۷۰۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : إنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَہْرًا یَدْعُو عَلَی أُنَاسٍ قَتَلُوا أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِہِ ، یُقَالُ لَہُمُ الْقُرَّائُ۔ (بخاری ۱۰۰۲۔ مسلم ۴۶۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی تو لوگوں نے اس عمل کو اچھا نہ سمجھا۔ حضرت علی نے ان سے فرمایا کہ ہم نے اپنے دشمن کے خلاف اللہ سے مدد طلب کی ہے۔
(۷۰۵۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُرْوَۃُ الْہَمْدَانِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الشَّعْبِیُّ ، قَالَ لَمَّا قَنَتَ عَلِیٌّ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ أَنْکَرَ النَّاسُ ذَلِکَ ، قَالَ : فَقَالَ : إنَّمَا اسْتَنْصَرْنَا عَلَی عَدُوِّنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٦) حضرت عامر جہنی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر میں قنوت نہ پڑھا کرتے تھے اور اہل شام کے آنے سے پہلے قنوت کا کوئی تصورنہ تھا۔
(۷۰۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَیْسٍ ، عَنْ عَامِرٍ الْجُہَنِیِّ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ لاَ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ ، وَقَالَ عَامِرٌ مَا کَانَ الْقُنُوتُ حَتَّی جَائَ أَہْلُ الشَّامِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٧) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ اگر سب لوگ ایک وادی میں چلیں اور حضرت عمر دوسری وادی میں چلیں تو میں اس وادی میں چلوں گا جس میں حضرت عمر چلتے ہیں۔ اگر حضرت عمر دعائے قنوت پڑھتے تو عبداللہ بھی قنوت پڑھتا۔
(۷۰۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَیْسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ لَوْ أَنَّ النَّاسَ سَلَکُوا وَادِیًا وَشِعْبًا وَسَلَکَ عُمَرُ وَادِیًا وَشِعْبًا سَلَکْت وَادِیَ عُمَرَ وَشِعْبَہُ وَلَوْ قَنَتَ عُمَرُ قَنَتَ عَبْدُ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٨) حضرت سعید بن جبیر فجر کی نماز میں قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۵۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٥٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چند دن فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے۔
(۷۰۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرو ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إنَّمَا قَنَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَیَّامًا۔ (طحاوی ۲۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٠) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ صحابہ جانتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینہ دعائے قنوت پڑھی ہے۔
(۷۰۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ : قَدْ عَلِمُوا ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إنَّمَا قَنَتَ شَہْرًا۔ (طحاوی ۲۴۳۔ طبرانی ۴۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦١) حضرت عمرو بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے پیچھے نماز ادا کی، انھوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فَلَمْ یَقْنُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٢) حضرت نافع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے پیچھے نماز ادا کی، انھوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ الْفَجْرَ فَلَمْ یَقْنُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٣) حضرت سلیمان تیمی ایک بزرگ سے نقل کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے پیچھے نماز ادا کی، انھوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۶۳) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ شَیْخٍ ، أَنَّہُ صَلَّی خَلْفَ عُثْمَانَ فَلَمْ یَقْنُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٤) حضرت ابو مجلز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے نماز ادا کی، انھوں نے اس میں رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دعائے قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۶۴) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ ابْنِ عُمَرَ فَلَمْ یَقْنُتْ قَبْلَ الرُّکُوعِ ، وَلاَ بَعْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٥) حضرت محمد بن اسماعیل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ جب تم قراءت کرچکو تو رکوع کرلو۔
(۷۰۶۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ ، عَنِ الْقُنُوتِ ، فَقَالَ : إذَا قَرَأْت فَارْکَعْ۔
tahqiq

তাহকীক:

মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু) | মুসলিম বাংলা