মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭০৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٦) حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے قنوت کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کہ جب تک حضرت علی ہمارے یہاں تھے انھوں نے دعائے قنوت نہیں پڑھی، پھر جب وہ تمہارے پاس آئے تو انھوں نے قنوت شروع کردی۔
(۷۰۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ ذَاکَرْت أَبَا جَعْفَرٍ الْقُنُوتَ ، فَقَالَ : خَرَجَ عَلِیٌّ مِنْ عِنْدِنَا ، وَمَا یَقْنُتْ وَإِنَّمَا قَنَتَ بَعْدَ مَا أَتَاکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٧) حضرت حسن بن عبید اللہ اور حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم امامت کراتے ہوئے فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۶۷) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ وَسُلَیْمَانَ ، قَالاَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ لاَ یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ وَہُوَ إمَامٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٨) حضرت مجاہد اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۶۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُجَاہِدٌ وَسَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَانَ لاَ یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٦٩) حضرت سعید بن جبیر فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۶۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٧٠) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھی۔
(۷۰۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ لَمْ یَقْنُتْ أَبُو بَکْرٍ، وَلاَ عُمَرُ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے
(٧٠٧١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فجر کی نماز میں د عائے قنوت نہیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی الشَّعْثَائِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَن عُمَرَ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَفْعَلُہُ، یَعْنِی الْقُنُوتَ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٧٢) حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر اور مغرب کی نماز میں د عائے قنوت پڑھی ہے۔
(۷۰۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ وَشُعْبَۃُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْبَرَائِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَنَتَ فِی الْفَجْرِ وَالْمَغْرِبِ۔ (مسلم ۳۰۶۔ احمد ۴/۲۹۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٧٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے۔
(۷۰۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا فِطَرٌ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَنَتَ فِی الْفَجْرِ۔ (احمد ۳/۱۶۲۔ بیہقی ۲۰۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٧٤) حضرت ابوبکر نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے۔
(۷۰۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ شَیْخٍ لَمْ یُسَمِّہِ ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ قَنَتَ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٧٥) حضرت عبد الرحمن بن معقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو صحابہ حضرت علی اور حضرت ابوموسیٰ نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے۔
(۷۰۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ عَبْدِ الرحمنِ بْنِ مَعْقِلٍ ، قَالَ قَنَتَ فِی الْفَجْرِ رَجُلاَنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلِیٌّ ، وَأَبُو مُوسَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٧٦) حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی ہے۔
(۷۰۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِیّ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَنَتَ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٧٧) حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس بصرہ کے قیام کے دوران فجر میں د عائے قنوت پڑھتے ہوئے ہاتھوں کو بہت زیادہ بلند کیا کرتے تھے۔
(۷۰۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَمُدُّ بِضَبْعَیْہِ فِی قُنُوتِ صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ إذْ کَانَ بِالْبَصْرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٧٨) حضرت ابو رجاء عطاردی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے بصرہ میں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو الأَشْہَبِ جَعْفَرُ بْنُ حَیَّانَ وَقُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ سَمِعَاہُ مِنْ أَبِی رَجَائٍ الْعُطَارِدِیِّ، قَالَ : صَلَّی ابْنُ عَبَّاسٍ الْفَجْرَ بِالْبَصْرَۃِ فَقَنَتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٧٩) حضرت زید بن وہب کہتے ہیں کہ حضرت عمر بعض اوقات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ الزَّرّاد ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَ : رُبَّمَا قَنَتَ عُمَرُ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٨٠) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا ایک جاری سنت ہے۔
(۷۰۸۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ الْقُنُوتُ سُنَّۃٌ مَاضِیَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٨١) حضرت زبید بن حارث یامی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی لیلیٰ سے فجر کی نماز میں قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ ایک جاری سنت ہے۔
(۷۰۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زُبَیْدِ بْنِ الْحَارِثِ الیامی ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْقُنُوتِ فِی الْفَجْرِ ، فَقَالَ : سُنَّۃٌ مَاضِیَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٨٢) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ فجر کی نماز میں دعائے قنوت کچھ عرصے کے لیے ہے۔
(۷۰۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ إِبرَاہِیم ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ قَالَ : الْقُنُوتُ فِی الْفَجْرِ ہُنَیْہَۃٌ ، أَوْ سَاعَۃٌ ، أَوْ کَلِمَۃٌ تُشْبِہُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٨٣) حضرت عبیدہ بن براء فرماتے ہیں کہ حضرت براء فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۸۳) حَدَّثَنَا ابْن مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَارِبٍ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ الْبَرَائِ، عَنِ الْبَرَائِ، أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور اس کے قائل تھے
(٧٠٨٤) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ جس نے فجر میں دعائے قنوت پڑھی اس نے اچھا کیا اور جس نے نہ پڑھی اس نے بھی اچھا کیا۔ اگر کسی نے قنوت پڑھنی ہی ہے تو قنوت پڑھنا امام کا کام ہے مقتدیوں کا نہیں۔
(۷۰۸۴) سَمِعْت وَکِیعًا یَقُولُ سَمِعْت سُفْیَانَ یَقُولُ مَنْ قَنَتَ فَحَسَنٌ وَمَنْ لَمْ یَقْنُتْ فَحَسَنٌ وَمَنْ قَنَتَ فَإِنَّمَا الْقُنُوتُ عَلَی الإِمَام وَلَیْسَ عَلَی مَنْ وَرَائَہُ قُنُوتٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭০৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٨٥) حضرت عوام بن حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عثمان سے سوال کیا کہ قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟ انھوں نے فرمایا آپ کے پاس اس کا کوئی ثبوت ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان یونہی کیا کرتے تھے۔
(۷۰۸۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَمْزَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا عُثْمَانَ ، عَنِ الْقُنُوتِ ، فَقَالَ : بَعْدَ الرُّکُوعِ ، فَقُلْت : عَمَّنْ ؟ فَقَالَ : عَنْ أَبِی بَکْرٍ وَعُمر وَعُثْمَانَ۔
tahqiq

তাহকীক: