মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭০৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٨٦) حضرت ابو رجاء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کے ساتھ بصرہ کی مسجد میں فجر کی نماز پڑھی، انھوں نے رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۸۶) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ صَلَّیْت مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی مَسْجِدِ الْبَصْرَۃِ صَلاَۃَ الْغَدَاۃِ فَقَنَتَ بِنَا قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٨٧) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۰۸۷) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، قَالَ ذَکَرْت ذَلِکَ لأَبِی الْمِنْہَالِ فَحَدَّثَنِی ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٨٨) حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چالیس دن تک صبح کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۸۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، قَالَ قَنَتَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِینَ صَبَاحًا فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ بَعْدَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٨٩) حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر، حضرت علی اور حضرت ابو موسیٰ نے فجر کی نماز میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۸۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَیَّاشٍ الْعَامِرِیِّ ، عَنِ ابْنِ معقلٍ ، أَنَّ عُمَرَ وَعَلِیًّا وَأَبَا مُوسَی قَنَتُوا فِی الْفَجْرِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٠) حضرت ابو جہم فرماتے ہیں کہ حضرت براء رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی الْجَہْمِ ، عَنِ الْبَرَائِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقْنُتُ قَبْلَ الرَّکْعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩١) حضرت زید بن وہب کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر کی نماز میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۹۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ وَہْبٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَنَتَ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٢) حضرت ابو عثمان نہدی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی انھوں نے رکوع سے پہلے اس میں دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۹۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ النَّہْدِیُّ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ صَلاَۃَ الصُّبْحِ فَقَنَتَ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٣) حضرت ابو عبدالرحمن سلمی کہتے ہیں کہ حضرت علی فجر کی نماز میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۹۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ ، أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٤) حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز ادا کی۔ انھوں نے رکوع سے پہلے اس میں دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۹۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ عُمَرَ الْغَدَاۃَ ، قَالَ فَقَنَتَ فِیہَا قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٥) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۰۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عُمَرَ بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٦) حضرت نسیر بن ذعلوق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ربیع بن خثیم کے پیچھے نماز پڑھی انھوں نے رکوع سے پہلے اس میں دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ نُسَیْرِ بْنِ ذُعْلُوقٍ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ رَبِیعِ بْنِ خُثَیم فَقَنَتَ قَبْلَ الرَّکْعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٧) حضرت نعمان بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی انھوں نے رکوع سے پہلے اس میں دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۰۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ عَبِیدَۃَ الْفَجْرَ فَقَنَتَ قَبْلَ الرَّکْعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٨) حضرت ابن ابی لیلیٰ فجر میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے۔
(۷۰۹۸) حدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ، عَنْ زَائِدَۃَ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ، قَالَ: کان ابْنُ أَبِی لَیْلَی یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ قَبْلَ الرَّکْعَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭০৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی قنوت رکوع سے پہلے ہوگی یا بعد میں ؟
(٧٠٩٩) حضرت طاوس فجر کی نماز میں رکوع سے پہلے بہت سی دعائیں کیا کرتے تھے۔
(۷۰۹۹) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ وَہْبٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ یَدْعُو بِدُعَائٍ کَثِیرٍ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ قَبْلَ الرُّکُوعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے کلمات
(٧١٠٠) حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی ، انھوں نے دعائے قنوت میں یہ کلمات کہے (ترجمہ) اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خرَ کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
(۷۱۰۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ الْغَدَاۃَ ، فَقَالَ : فِی قُنُوتِہِ : اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنَسْتَغْفِرُک وَنُثْنِی عَلَیْک الْخَیْرَ ، وَلاَ نَکْفُرُک وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ، نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَک إنَّ عَذَابَک بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے کلمات
(٧١٠١) ایک اور سند سے یہی کلمات منقول ہیں۔
(۷۱۰۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ صَلَّی خَلْفَ عُمَرَ فَصَنَعَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے کلمات
(٧١٠٢) حضرت عبد الملک بن سوید کاہلی کہتے ہیں کہ حضرت علی نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے یہ دو اجزاء کہے (ترجمہ) اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہں م، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
(۷۱۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سُوَیْد الْکَاہِلِیِّ ، أَنَّ عَلِیًّا قَنَتَ فِی الْفَجْرِ بِہَاتَیْنِ السُّورَتَیْنِ : اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنَسْتَغْفِرُک وَنُثْنِی عَلَیْک وَلاَ نَکْفُرُک ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ ، اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ ، وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ ، نَرْجُو رَحْمَتَکَ ، وَنَخْشَی عَذَابَک ، إنَّ عَذَابَک بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔ (بیہقی ۲۰۴۔ ابن سعد ۲۴۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے کلمات
(٧١٠٣) حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب کی قنوت میں یہ کلمات تھے (ترجمہ) اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔
(۷۱۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ فِی قِرَائَۃِ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ : اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنَسْتَغْفِرُک وَنُثْنِی عَلَیْک ، وَلاَ نَکْفُرُک وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ ، نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَک إنَّ عَذَابَک بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے کلمات
(٧١٠٤) حضرت عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے سنا۔ انھوں نے پہلے یہ کہا (ترجمہ) بسم اللہ الرحمن الرحیم ، اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ پر ایمان لاتے ہیں، تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہں ہ، ترمی ناشکری نہیں کرتے۔ پھر انھوں نے یہ پڑھا (ترجمہ) بسم اللہ الرحمن الرحیم، اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔ اے اللہ ! ان اہل کتاب کافروں کو عذاب میں مبتلا فرما جو تیرے راستے سے روکتے ہیں۔
(۷۱۰۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ یَقْنُتُ فِی الْفَجْرِ یَقُولُ : بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ
اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْک وَنُثْنِی عَلَیْک الْخَیْرَ ، وَلاَ نَکْفُرُک۔
ثُمَّ قَرَأَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَک إنَّ عَذَابَک الْجِدَّ بِالْکَافِرینَ مُلْحِقٌ اللَّہُمَّ عَذِّبْ کَفَرَۃَ أَہْلِ الْکِتَابِ الَّذِینَ یَصُدُّونَ عَنْ سَبِیلِک۔
اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْک وَنُثْنِی عَلَیْک الْخَیْرَ ، وَلاَ نَکْفُرُک۔
ثُمَّ قَرَأَ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَک إنَّ عَذَابَک الْجِدَّ بِالْکَافِرینَ مُلْحِقٌ اللَّہُمَّ عَذِّبْ کَفَرَۃَ أَہْلِ الْکِتَابِ الَّذِینَ یَصُدُّونَ عَنْ سَبِیلِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے کلمات
(٧١٠٥) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے ایک دن فجر کی نماز پڑھائی، میرے پیچھے عثمان بن زیاد نے بھی نماز پڑھی۔ میں نے نماز میں قنوت کے کلمات کہے ، جب میں نے نماز پوری کرلی تو انھوں نے مجھ سے کہا کہ تم نے قنوت میں کیا کہا تھا۔ میں نے کہا کہ میں نے یہ کلمات کہے تھے (ترجمہ) اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، تجھ سے مغفرت مانگتے ہیں، تیری خیر کی تعریف کرتے ہیں، تیری ناشکری نہیں کرتے، جو تیری نافرمانی کرے اسے چھوڑتے ہیں اور اس سے دور ہوتے ہیں۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، تیرے لیے نماز پڑھتے ہیں، تیرے آگے سجدہ کرتے ہیں۔ تیری طرف چلتے ہیں، تیری رحمت کی امید رکھتے ہیں، تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں اور بیشک تیرا عذاب کافروں تک پہنچنے والا ہے۔ حضرت عثمان بن زیاد نے فرمایا کہ حضرت عمر اور حضرت عثمان قنوت میں یہی کلمات کہا کرتے تھے۔
(۷۱۰۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، قَالَ : صَلَّیْت الْغَدَاۃَ ذَاتَ یَوْمٍ وَصَلَّی خَلْفِی عُثْمَانُ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ: فَقَنَتُّ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، قَالَ : فَلَمَّا قَضَیْتُ صَلاَتِی ، قَالَ لِی مَا قُلْتَ فِی قُنُوتِکَ ، قَالَ : فَقُلْتُ ذَکَرْتُ ہَؤُلاَئِ الْکَلِمَاتِ اللَّہُمَّ إنَّا نَسْتَعِینُک وَنَسْتَغْفِرُک وَنُثْنِی عَلَیْک الْخَیْرَ ، وَلاَ نَکْفُرُک وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ اللَّہُمَّ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَک نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَإِلَیْک نَسْعَی وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَی عَذَابَک الْجِدَّ إنَّ عَذَابَک بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ۔ فَقَالَ عُثْمَانُ کَذَا کَانَ یَصْنَعُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ۔
তাহকীক: