মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭১০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قنوت کے لیے تکبیر کہا کرتے تھے
(٧١٠٦) حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی، جب وہ قراءت سے فارغ ہوگئے تو انھوں نے تکبیر کہی اور پھر دعائے قنوت پڑھی، پھر تکبیر کہی پھر رکوع کیا۔
(۷۱۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُخَارِقٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، أَنَّہُ صَلَّی خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ الْفَجْرَ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الْقِرَائَۃِ کَبَّرَ ، ثُمَّ قَنَتَ ، ثُمَّ کَبَّرَ ، ثُمَّ رَکَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قنوت کے لیے تکبیر کہا کرتے تھے
(٧١٠٧) حضرت ابو عبدالرحمن سلمی فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے فجر میں قنوت پڑھنے کے لیے تکبیر کہی ، پھر رکوع کرنے کے لیے تکبیر کہی۔
(۷۱۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ أَبِی عَبْدِالرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ، أَنَّ عَلِیًّا کَبَّرَ حِینَ قَنَتَ فِی الْفَجْرِ وَکَبَّرَ حِینَ رَکَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قنوت کے لیے تکبیر کہا کرتے تھے
(٧١٠٨) حضرت ابو جہم فرماتے ہیں کہ حضرت براء قنوت سے پہلے تکبیر کہا کرتے تھے۔
(۷۱۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی الْجَہْمِ ، قَالَ : کَانَ الْبَرَائُ یُکَبِّرُ قَبْلَ أَنْ یَقْنُتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قنوت کے لیے تکبیر کہا کرتے تھے
(٧١٠٩) حضرت ابو جہم فرماتے ہیں کہ حضرت براء نے فجر میں قنوت پڑھی اس کے لیے انھوں نے قراءت سے فارغ ہونے کے بعد تکبیر کہی اور رکوع کے لیے بھی تکبیر کہی۔
(۷۱۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی الْجَہْمِ ، عَنِ الْبَرَائِ ، أَنَّہُ قَنَتَ فِی الْفَجْرِ فَکَبَّرَ حِینَ فَرَغَ مِنَ الْقِرَائَۃِ وَکَبَّرَ حِینَ رَکَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قنوت کے لیے تکبیر کہا کرتے تھے
(٧١١٠) حضرت ابو سنان فرماتے ہیں کہ حضرت ماہان فجر کی نماز میں قنوت سے پہلے تکبیر کہا کرتے تھے۔
(۷۱۱۰) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ مَاہَانَ ، قَالَ : کَانَ یُکَبِّرُ قَبْلَ أَنْ یَقْنُتَ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قنوت کے لیے تکبیر کہا کرتے تھے
(٧١١١) حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبدالرحمن فجر کی نماز میں قنوت سے پہلے تکبیر کہا کرتے تھے اور رکوع سے پہلے بھی تکبیر کہتے تھے۔
(۷۱۱۱) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ قَبْلَ أَنْ یَقْنُتَ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ وَحِینَ یُرِیدُ أَنْ یَرْکَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قنوت کے لیے تکبیر کہا کرتے تھے
(٧١١٢) حضرت زہیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق سے کہا کہ کیا آپ فجر کی نماز میں قنوت سے پہلے تکبیر کہتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں۔
(۷۱۱۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ عَنْ زُہَیْرٍ ، قَالَ قُلْتُ لأَبِی إِسْحَاقَ تُکَبِّرُ أَنْتَ قَبْلَ أَنْ تَقْنُتَ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ ، قَالَ نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات قنوت کے لیے تکبیر کہا کرتے تھے
(٧١١٣) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی قنوت کو تکبیر سے شروع کیا کرتے تھے۔
(۷۱۱۳) حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ إسْمَاعِیلَ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِیٍّ، أَنَّہُ کَانَ یَفْتَتِحُ الْقُنُوتَ بِالتَّکْبِیرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی قنوت میں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے
(٧١١٤) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رکوع کے بعد ہمیں قنوت پڑھایا کرتے تھے اور ہاتھوں کو بلند کرتے اور آواز کو اتنا بلند کرتے کہ مسجد کے باہر موجود لوگ بھی ان کی آواز سنا کرتے تھے۔
(۷۱۱۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ یَقْنُتُ بِنَا بَعْدَ الرُّکُوعِ وَیَرْفَعُ یَدَیْہِ حَتَّی یَبْدُوَ ضَبْعَاہُ وَیُسْمَعَ صَوْتُہُ مِنْ وَرَائِ الْمَسْجِدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی قنوت میں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے
(٧١١٥) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے فجر کی قنوت میں ہاتھوں کو بلند کیا۔
(۷۱۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَعْفَرٍ صَاحِبِ الأَنْمَاطِ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، أَنَّ عُمَرَ رَفَعَ یَدَیْہِ فِی قُنُوتِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی قنوت میں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے
(٧١١٦) حضرت خلاس بن عمرو ہجری کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے بصرہ میں لوگوں کو فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھائی اور ہاتھوں کو بہت بلند کیا۔
(۷۱۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ خَلاَّسِ بْنِ عَمْرٍو الْہَجَرِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أنَّہُ صَلَّی فَقَنَتَ بِہِمْ فِی الْفَجْرِ بِالْبَصْرَۃِ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی مَدَّ ضَبْعَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی قنوت میں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے
(٧١١٧) حضرت ابو رجاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے ہاتھوں کو بلند کیا۔
(۷۱۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَمُدُّ بِضَبْعَیْہِ فِی قُنُوتِ صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فجر کی قنوت میں ہاتھ اٹھایا کرتے تھے
(٧١١٨) حضرت ابو فروہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ فجر کی قنوت میں ایک انگلی سے اشارہ کیا کرتے تھے۔
(۷۱۱۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی یَدْعُو بِإِصْبَعٍ وَاحِدَۃٍ یَقُولُ فِی قُنُوتِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں لوگوں کے نام لینے کا بیان
(٧١١٩) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز میں ہاتھ اٹھائے تو یہ دعا کی (ترجمہ) اے اللہ ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام ، عیاش بن ابی ربیعہ اور مکہ کے کمزور لوگوں کو آزاد ی عطا فرما۔ اے اللہ ! قبیلہ مضر پر اپنی گرفت کو سخت فرما اور ان کے سالوں کو یوسف کی قوم کے سالوں جیسا بنادے۔
(۷۱۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : لَمَّا رَفَعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأْسَہُ مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، قَالَ اللَّہُمَّ أَنْجِ الْوَلِیدَ بْنَ الْوَلِیدِ وَسَلَمَۃَ بْنَ ہِشَامٍ وَعَیَّاشَ بْنَ أَبِی رَبِیعَۃَ وَالْمُسْتَضْعَفِینَ بِمَکَّۃَ اللَّہُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ وَاجْعَلْہَا عَلَیْہِمْ سِنِینَ کَسِنِی یُوسُفَ۔ (بخاری ۶۲۰۰۔ مسلم ۲۹۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں لوگوں کے نام لینے کا بیان
(٧١٢٠) حضرت سعید بن زید سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بددعا فرمائی (ترجمہ) اے اللہ ! رعل، زکوان ، عضل اور عصیہ پر لعنت فرما جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔
(۷۱۲۰) حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ، عَن یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ، عَنِ ابْنِ یُحَنَّسَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ زَیْدٍ، قَالَ: قَنَتَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ الْعَنْ رِعْلاً وَذَکْوَانَ وَعَضَلاً ، وَعُصَیَّۃَ عَصَتِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں لوگوں کے نام لینے کا بیان
(٧١٢١) حضرت عبد الاعلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن سلمی نے فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے ہوئے قطری کے لیے بددعا کی۔
(۷۱۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، أَنَّ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیَّ قَنَتَ فِی الْفَجْرِ یَدْعُو عَلَی قُطَرِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں لوگوں کے نام لینے کا بیان
(٧١٢٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں لوگوں کے نام نہیں لیے جائیں گے۔
(۷۱۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ عَمَّنْ سَمِعَ إبْرَاہِیمَ یَقُولُ لاَ یُسَمَّی الرِّجَالُ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں لوگوں کے نام لینے کا بیان
(٧١٢٣) حضرت عبد الرحمن بن معقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی، انھوں نے اس میں دعائے قنوت پڑھی اور اس میں یہ کلمات کہے (ترجمہ) اے اللہ ! معاویہ اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ ! عمرو بن عاص اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ ! ابو اعور اور اس کے گروہ کو سنبھال لے، اے اللہ ! عبداللہ بن قیس اور اس کے گروہ کو سنبھال لے۔
(۷۱۲۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَعْقِلٍ ، قَالَ : صَلَّیْت مَعَ عَلِیٍّ صَلاَۃَ الْغَدَاۃِ ، قَالَ : فَقَنَتَ ، فَقَالَ فِی قُنُوتِہِ : اللَّہُمَّ عَلَیْک بِمُعَاوِیَۃَ وَأَشْیَاعِہِ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَأَشْیَاعِہِ ، وَأَبِی الأعور السُّلَمِیِّ ، وَعَبْدِ اللہِ بْنِ قَیْسٍ وَأَشْیَاعِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں لوگوں کے نام لینے کا بیان
(٧١٢٤) حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چالیس دن تک فجر کی نماز میں رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھتے رہے، آپ دعائے قنوت میں یہ کلمات کہتے تھے (ترجمہ) اے اللہ ! ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام ، عیاش بن ابی ربیعہ اور مکہ کے کمزور لوگوں کو آزاد ی عطا فرما جو کوئی ذریعہ نہیں رکھتے اور ان کے پاس نجات کا کوئی راستہ نہیں۔
(۷۱۲۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، قَالَ مَکَثَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِینَ صَبَاحًا یَقْنُتُ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ بَعْدَ الرُّکُوعِ وَکَانَ یَقُولُ فِی قُنُوتِہِ : اللَّہُمَّ أَنْجِ الْوَلِیدَ بْنَ الْوَلِیدِ وَعَیَّاشَ بْنَ أَبِی رَبِیعَۃَ وَالْعَاصَ بْنَ ہِشَامٍ وَالْمُسْتَضْعَفِینَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ بِمَکَّۃَ الَّذِینَ لاَ یَسْتَطِیعُونَ حِیلَۃً ، وَلاَ یَہْتَدُونَ سَبِیلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قنوت میں لوگوں کے نام لینے کا بیان
(٧١٢٥) حضرت خفاف بن ایماء بن رحضہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی، جب آپ نے دوسری رکعت سے سر اٹھایا تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے لحیان، رعل، ذکوان اور عصیہ پر لعنت فرمائی جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ اللہ تعالیٰ قبیلہ اسلم کو سلامتی عطا فرمائے اور قبیلہ غفار کی مغفرت فرمائے۔ پھر سجدے میں گرگئے، جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اے لوگو ! یہ بات میں نے نہیں کی تھی بلکہ اللہ نے فرمائی ہے۔
(۷۱۲۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی أَنَسٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ بْنِ عَلِیٍّ الأَسْلَمِیِّ ، عَنْ خُفَافِ بْنِ إیمَائِ بْنِ رَحَضَۃَ الْغِفَارِیِّ ، قَالَ : صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْفَجْرَ ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ الرَّکْعَۃِ الآخِرَۃِ ، قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ لِحْیَانًا وَرِعْلاً وَذَکْوانًا وَعُصَیَّۃَ عَصَتِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ أَسْلَمُ سَالَمَہَا اللَّہُ ، غِفَارٌ غَفَرَ اللَّہُ لَہَا ، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا ، فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃ أَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ بِوَجْہِہِ ، فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إنِّی أَنَا لَسْتُ قُلْتُ ہَذَا وَلَکِنَّ اللَّہَ ، قَالَہُ۔ (مسلم ۳۰۷۔ احمد ۵۷)
tahqiq

তাহকীক: