মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭১২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص فجر کی قنوت بھول جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٢٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص فجر کی نماز میں دعائے قنوت بھول جائے تو اس پر سہو کے دو سجدے لازم ہیں۔
(۷۱۲۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا نَسِیَ الْقُنُوتَ فِی الْفَجْرِ فَعَلَیْہِ سَجْدَتَا السَّہْوِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص فجر کی قنوت بھول جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٢٧) حضرت ابن ابی لیلیٰ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص کو سہو ہوا پھر اس نے دعائے قنوت پڑھی تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اسے سہو ہوا تھا اب اس نے درست کرلیا۔
(۷۱۲۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ سَہَا فَقَنَتَ ، فَقَالَ : ہَذَا سَہَا فَأَصَابَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص فجر کی قنوت بھول جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٢٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس کی قنوت کی رائے تھی اور اس نے قنوت نہ پڑھی اس پر سہو کے دو سجدے لازم ہیں۔
(۷۱۲۸) حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ عُقْبَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ مَنْ رَأَی الْقُنُوتَ فَلَمْ یَقْنُتْ فَعَلَیْہِ سَجْدَتَا السَّہْوِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٧١٢٩) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر اور مغرب کی نماز میں د عائے قنوت پڑھی۔ یہ روایت سن کر حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ کیا وہ حضرت عبداللہ کے اصحاب کی طرح ہیں ؟ وہ تو امراء کے ساتھی ہیں۔
(۷۱۲۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ووَکِیعٌ وَغُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَنَتَ فِی الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ۔ قَالَ : فَقَالَ : إبْرَاہِیمُ أَہُوَ کَأَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ إنَّمَا ہُوَ کَانَ صَاحِبَ أُمَرَائَ ، وَلَمْ یَذْکُرْ وَکِیعٌ قَوْلَ إبْرَاہِیمَ۔ (ترمذی ۴۰۱۔ ابوداؤد ۱۴۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٧١٣٠) حضرت عبد الرحمن بن معقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کے پیچھے مغرب کی نماز ادا کی، انھوں نے اس میں دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۱۳۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعقِلٍ ، قَالَ صَلَّیْت خَلْفَ عَلِیٍّ الْمَغْرِبَ ، فَقَنَتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٧١٣١) حضرت انس فرماتے ہیں کہ دو نمازیں ایسی ہیں جن میں دعائے قنوت پڑھی جائے گی : مغرب اور فجر۔
(۷۱۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ صَلاَتَانِ کَانَ یُقْنَتُ فِیہِمَا الْمَغْرِبُ وَالْفَجْرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٧١٣٢) حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھی۔
(۷۱۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ مَعقِلٍ ، قَالَ قَنَتَ عَلِیٌّ فِی الْمَغْرِبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنے کا حکم
(٧١٣٣) حضرت ثابت ثمالی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے قنوت کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہر وہ نماز جس میں جہری قراءت ہوتی ہے اس میں قنوت بھی ہے۔
(۷۱۳۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ ثَابِتٍ الثُّمَالِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ ، عَنِ الْقُنُوتِ ، فَقَالَ : کُلُّ صَلاَۃٍ یُجْہَرُ فِیہَا فَفِیہَا الْقُنُوتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٣٤) حضرت عبداللہ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ دونوں قدموں کو کھلا رکھے نماز میں کھڑے تھا۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اگر یہ دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرلے تو زیادہ بہتر ہے۔
( دونوں قدموں کے درمیان ” مراوحہ “ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی دائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور بائیں پاؤں پر وزن ڈالے۔ پھر بائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور دائیں پاؤں پر وزن ڈالے۔ اور باری باری ایسا کرتا رہے۔ )
( دونوں قدموں کے درمیان ” مراوحہ “ کا مطلب یہ ہے کہ آدمی دائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور بائیں پاؤں پر وزن ڈالے۔ پھر بائیں پاؤں کو کھڑا رکھے اور دائیں پاؤں پر وزن ڈالے۔ اور باری باری ایسا کرتا رہے۔ )
(۷۱۳۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ رَأَی عَبْدُ اللہِ رَجُلاً یُصَلِّی صَافًّا بَیْنَ قَدَمَیْہِ ، فَقَالَ : لَوْ رَاوَحَ ہَذَا بَیْنَ قَدَمَیْہِ کَانَ أَفْضَلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٣٥) حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف گئے تو ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ اپنے دونوں پاؤں کو کھولے نماز پڑھ رہا ہے۔ حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اس نے سنت کی مخالفت کی، اگر یہ دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرلیتا تو زیادہ بہتر تھا۔
(۷۱۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ النَّہْدِیِّ ، عَنِ الْمِنْہَالِ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ عَبْدُ اللہِ مِنْ دَارِہِ إلَی الْمَسْجِدِ ، فَإِذَا رَجُلٌ یُصَلِّی صَافًّا بَیْنَ قَدَمَیْہِ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ أَمَّا ہَذَا فَقَدْ أَخْطَأَ السُّنَّۃَ وَلَوْ رَاوَحَ بَیْنَ قَدَمَیْہِ کَانَ أَحَبَّ إلَیَّ۔ (نسائی ۹۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٣٦) حضرت عیینہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ مسجد میں تھا۔ انھوں نے ایک آدمی کو دیکھا کہ اس نے نماز میں اپنے دونوں پاؤں کھول رکھے تھے۔ میرے والد نے ان سے فرمایا کہ ایک پاؤں کو دوسرے سے ملا لو ! میں نے اسی مسجد میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اٹھارہ صحابہ کو نماز پڑھتے دیکھا ان میں سے کسی نے ایسا نہیں کیا۔
(۷۱۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ أَبِی فِی الْمَسْجِدِ فَرَأَی رَجُلاً صَافًّا بَیْنَ قَدَمَیْہِ ، فَقَالَ : أَلْزِقْ إحْدَاہُمَا بِالأُخْرَی لَقَدْ رَأَیْت فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ ، ثَمَانیَۃَ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا رَأَیْت أَحَدًا مِنْہُمْ فَعَلَ ہَذَا قَطُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٣٧) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرتے دیکھا ہے۔
(۷۱۳۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ یُرَاوِحُ بَیْنَ قَدَمَیْہِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٣٨) حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کرتے دیکھا وہ کبھی اس پاؤں کو دوسرے پر رکھتے اور کبھی دوسرے کو اس پر۔
(۷۱۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بن أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ یُرَاوِحُ بَیْنَ قَدَمَیْہِ یَضَعُ ہَذِہِ عَلَی ہَذِہِ وَہَذِہِ عَلَی ہَذِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٣٩) حضرت یوسف بن عبدہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو نماز پڑھتے دیکھا کہ وہ ایک پاؤں کو آگے کرتے اور دوسرے کو پیچھے۔
(۷۱۳۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ عَبْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ سِیرِینَ یُصَلِّی وَہُوَ ہَکَذَا ، یَعْنِی یُقَدِّمُ رِجْلاً وَیُؤَخِّرُ أُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٤٠) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے۔
(۷۱۴۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ سِیرِینَ یُرَاوِحُ بَیْنَ قَدَمَیْہِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٤١) حضرت عبداللہ بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نماز میں پاؤں کو ایک دوسرے پر سہارا دیا کرتے تھے۔
(۷۱۴۱) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَاشِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مَکْحُولاً یَتَّکیئُ عَلَی قَدَمَیْہِ عَلَی ہَذِہِ مَرَّۃً وَعَلَی ہَذِہِ مَرَّۃً فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں دونوں قدموں کے درمیان مراوحہ کیا کرتے تھے
(٧١٤٢) حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ وہ نماز میں نہ تو پاؤں کو سیدھا رکھتے تھے اور نہ ہی حرکت دیتے تھے۔
(۷۱۴۲) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا لاَ یَصُفُّ قَدَمَیْہِ فِی الصَّلاَۃ وَیُحَرِّکُہَا وَہُوَ یُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھا کرتے تھے
(٧١٤٣) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک آدمی نے بتایا کہ حضرت ابن زبیر نماز میں دونوں قدموں کو سیدھا رکھا کرتے تھے۔
(۷۱۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ ، أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ کَانَ یَصُفُّ بَیْنَ قَدَمَیْہِ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھا کرتے تھے
(٧١٤٤) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک آدمی نے بتایا کہ اس نے حضرت ابن زبیر کو نماز میں دونوں قدموں کو سیدھا رکھے ہوئے دیکھا ہے اور وہ پاؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ چمٹایا کرتے تھے۔
(۷۱۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَنْ رَأَی ابْنَ الزُّبَیْرِ یُصَلِّی قَدْ صَفَّ بَیْنَ قَدَمَیْہِ وَأَلْزَقَ إحْدَاہُمَا بِالأُخْرَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھا کرتے تھے
(٧١٤٥) حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن معقل کو نماز میں دونوں قدموں کو سدھا رکھے ہوئے دیکھا ہے۔
(۷۱۴۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ مَعقِلٍ یُصَلِّی صَافًّا بَیْنَ قَدَمَیْہِ۔
তাহকীক: