মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭১৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھا کرتے تھے
(٧١٤٦) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسلم بن یسار کو اس طرح نماز پڑھتے دیکھا وہ ایک کیل کی طرح محسوس ہوتے تھے، وہ پاؤں کو ایک دوسرے پر رکھ کر انھیں آرام نہ دیا کرتے تھے۔
(۷۱۴۶) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُسْلِمَ بْنَ یَسَارٍ یُصَلِّی کَأَنَّہُ وِدٌّ لاَ یَتَرَوَّحُ عَلَی رِجْلٍ مَرَّۃً وَعَلَی رِجْلٍ مَرَّۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھا کرتے تھے
(٧١٤٧) حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے علم کے مطابق حضرت ابن عمر نماز میں دونوں قدموں کو سیدھا رکھا کرتے تھے۔
(۷۱۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یُصَلِّی صَافًّا بَیْنَ قَدَمَیْہِ فِیمَا نَعْلَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھا کرتے تھے
(٧١٤٨) حضرت مالک بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ کو نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھ کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۱۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عِکْرِمَۃَ یُصَلِّی صَافًّا بَیْنَ قَدَمَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھا کرتے تھے
(٧١٤٩) حضرت قریش بن حیان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو دیکھا کہ وہ پاؤں کو سیدھا رکھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔
(۷۱۴۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ قُرَیْشِ بْنِ حَیَّانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یُصَلِّی صَافًّا بَیْنَ قَدَمَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھا کرتے تھے
(٧١٥٠) حضرت مختار بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو دیکھا کہ وہ پاؤں کو سیدھا رکھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔
(۷۱۵۰) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یَصُفُّ رِجْلَیْہِ فِی الصَّلاَۃ ، وَلاَ یُرَاوِحُ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥١) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جو آدمی مسجد میں داخل ہو اور جماعت ہوچکی ہو تو وہ پہلے فرض نماز پڑھے۔
(۷۱۵۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : مَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ سُبِقَ بِالصَّلاَۃ ، قَالَ یَبْدَأُ بِالْمَکْتُوبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ پہلے فرض نماز پڑھے۔
(۷۱۵۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃ۔ وَحَفص ، عن الأَعمَش ، عَن إِبْرَاہِیم قَالَ : یَبْدَأُ بِالْمَکْتُوبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ وہ پہلے فرض نماز پڑھے۔
(۷۱۵۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ یَبْدَأُ بِالْمَکْتُوبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥٤) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جس نماز کے لیے گیا ہے وہ پہلے پڑھے۔
(۷۱۵۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ووَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ ابْدَأْ بِالَّذِی جِئْت لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تم پہلے فرض نماز پڑھو۔
(۷۱۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : ابْدَأْ بِالْمَکْتُوبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ پہلے فرض نماز پڑھو۔
(۷۱۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ ابْدَأْ بِالْمَکْتُوبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥٧) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت قاسم مسجد آئے تو لوگ پہلے ہی نماز پڑھ چکے تھے۔ انھوں نے پہلے فرض نماز ادا کی۔
(۷۱۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ جِئْت أَنَا وَالْقَاسِمُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّوْا فَصَلَّی لِنَفْسِہِ ، یَعْنِی بَدَأَ بِالْمَکْتُوبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥٨) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف پہلے فرض نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۱۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانُوا یَبْدَؤُونَ بِالْمَکْتُوبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٥٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف پہلے فرض نماز پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ اسلاف پہلے فرض نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۱۵۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : قَالَ الْحَکَمُ : کَانُوا یَبْدَؤُونَ بِالْفَرِیضَۃِ۔ وَقَالَ أبو إِسْحَاقَ : کَانُوا یَبْدَؤُونَ بِالْفَرِیضَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٦٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اس شخص کی مثال جو مسجد میں آئے اور جماعت ہوچکی ہو اور وہ نفلوں میں مشغول ہوجائے اس شخص کی سی ہے جو حج کرنے سے پہلے عمرہ کرنے میں لگ جائے۔
(۷۱۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِیحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَثَلُ الَّذِی یَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صُلِّی فِیہِ فَیَتَطَوَّعُ مَثَلُ الَّذِی یَعْتَمِرُ قَبْلَ أَنْ یَحُجَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٦١) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ پہلے وہ نماز پڑھو جس کے لیے آئے ہو۔
(۷۱۶۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ ابْدَأْ بِالَّذِی جِئْت لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس کی جماعت رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٦٢) حضرت ابن عباس سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص مسجد میں آئے اور جماعت ہوچکی ہو تو کیا وہ پہلے نفل پڑھ سکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا یہ اس شخص کی طرح ہوگا جو حج کرنے سے پہلے عمرہ کرنے لگے۔
(۷۱۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِیحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی رَجُلٍ دَخَلَ مَسْجِدًا وَقَدْ صَلَّی أَہْلُہُ أَیَتَطَوَّعُ ، قَالَ ہُوَ کَرَجُلٍ یَتَطَوَّعُ قَبْلَ أَنْ یَحُجَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فرض سے پہلے نفل پڑھنے میں کوئی حرج نہیں
(٧١٦٣) حضرت حسن فرض سے پہلے نفل پڑھنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۷۱۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَیُونُس ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَتَطَوَّعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فرض سے پہلے نفل پڑھنے میں کوئی حرج نہیں
(٧١٦٤) حضرت ذر فرماتے ہیں کہ وہ اگر چاہے تو نفل پڑھ لے۔
(۷۱۶۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ یَتَطَوَّعُ إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭১৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فرض سے پہلے نفل پڑھنے میں کوئی حرج نہیں
(٧١٦٥) حضرت عبداللہ بن ابی ہذیل فرض نماز چھوٹ جانے کی صورت میں بھی پہلے نفل پڑھا کرتے تھے۔
(۷۱۶۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، أَنَّہُ کَانَ یَتَطَوَّعُ إذَا سُبِقَ بِالْمَکْتُوبَۃِ۔
তাহকীক: