মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭১৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فرض سے پہلے نفل پڑھنے میں کوئی حرج نہیں
(٧١٦٦) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ حضرت حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور لوگ نماز پڑھ چکے ہوں تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہو تو میں اسی طرح نماز پڑھوں گا جس طرح معمول کے مطابق پڑھتا ہوں۔
(۷۱۶۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ ، عَنِ الرَّجُلِ یَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّی أَہْلُہُ ، قَالَ: فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَکُنْت أُصَلِّی کَمَا کُنْت أُصَلِّی قَبْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فرض سے پہلے نفل پڑھنے میں کوئی حرج نہیں
(٧١٦٧) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر نماز کا وقت ہو تو نفل پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
(۷۱۶۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ إذَا کَانَ فِی وَقْتِ صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک فرض سے پہلے نفل پڑھنے میں کوئی حرج نہیں
(٧١٦٨) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو نفل پڑھ لے۔
(۷۱۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : قَالَ حَمَّادٌ : یَتَطَوَّعُ إِنْ شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٦٩) حضرت ابو عثمان یشکری فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک ہمارے پاس آئے، اس وقت ہم فجر کی نماز پڑھ چکے تھے۔ ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی تھے، انھوں نے ایک آدمی کو اذان دینے کا حکم دیا، پھر انھوں نے فجر سے پہلے کی دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر انھوں نے ایک آدمی کو اقامت کہنے کا حکم دیا اور خود آگے بڑھ کر نماز پڑھائی۔
(۷۱۶۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو عُثْمَانَ الْیَشْکُرِیُّ ، قَالَ : مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ وَقَدْ صَلَّیْنَا صَلاَۃَ الْغَدَاۃِ وَمَعَہُ رَہْطٌ فَأَمَرَ رَجُلاً مِنْہُمْ فَأَذَّنَ ، ثُمَّ صَلَّوْا رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ۔ قَالَ ، ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّی بِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٠) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۱۷۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ أَنَسٍ بِمِثْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧١) حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عبداللہ بن حمید مسجد میں داخل ہوئے وہاں نماز ہوچکی تھی۔ انھوں نے مجھ سے کہا کہ آؤ جماعت کرا لیتے ہیں۔ میں نے کہا کہ کچھ لوگ اسے مکروہ سمجھتے ہیں۔ وہ فرمانے لگے کہ میرے والد تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۷۱۷۱) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، قَالَ دَخَلْت أَنَا، وَعَبْدُ اللہِ بْنُ حُمَیْدٍ مَسْجِدًا وَقَدْ صُلِّیَ فِیہِ ، فقَالَ : أَلاَ تَجِیئُ حَتَّی نُصَلِّیَ فِی جَمَاعَۃٍ قُلْتُ : إنَّ بَعْضَہُمْ قَدْ کَرِہَ ذَلِکَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٢) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا چکے تھے کہ ایک آدمی آیا، حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کون اس کے ساتھ ثواب کی تجارت کرے گا ؟ اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے آنے والے کے ساتھ جماعت کی نماز پڑھی۔
(۷۱۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ النَّاجِی ، عَنْ أَبِی الْمُتَوَکِّلِ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ وَقَدْ صَلَّی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَیُّکُمْ یَتَّجِرُ عَلَی ہَذَا ، قَالَ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَصَلَّی مَعَہُ۔ (ترمذی ۲۲۰۔ احمد ۳/۶۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٣) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نماز پڑھ لینے کے بعد ایک آدمی آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کون شخص اس پر صدقہ کرے گا اور اس کے ساتھ نماز پڑھے گا۔
(۷۱۷۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَلا رَجُلٌ یَتَصَدَّقُ عَلَی ہَذَا فَیَقُومُ فَیُصَلِّی مَعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٤) حضرت عبداللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ محارب کی مسجد میں داخل ہوا، لوگ نماز پڑھ چکے تھے، انھوں نے میری امامت کرائی۔
(۷۱۷۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ دَخَلْت مَعَ إبْرَاہِیمَ مَسْجِدَ مُحَارِبٍ وَقَدْ صَلَّوْا فَأَمَّنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٥) حضرت زیاد مولی قریش فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے ساتھ بصرہ کی مسجد میں داخل ہوا، لوگ نماز پڑھ چکے تھے، انھوں نے میری امامت کرائی۔
(۷۱۷۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ زِیَادٍ مَوْلَی قُرَیْشٍ ، قَالَ دَخَلْت مَعَ الْحَسَنِ مَسْجِدَ الْبَصْرَۃِ فَوَجَدْنَاہُمْ قَدْ صَلَّوْا فَصَلَّی بِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٦) حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ بصرہ کی مسجد الکلأ میں ایک جماعت کے بعد دوسری جماعت کرائی جائے۔
(۷۱۷۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ تُصَلَّی الْجَمَاعَۃُ بَعْدَ الْجَمَاعَۃِ فِی مَسْجِدِ الْکلاّئِ بِالْبَصْرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اسلاف دوسری جماعت کو سلطان کے خوف سے ناپسندیدہ سمجھتے تھے۔
(۷۱۷۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إنَّمَا کَانُوا یکْرَہُونَ أَنْ یَجْمَعُوا مَخَافَۃَ السُّلْطَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٨) حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عدی بن ثابت اور ان کے کچھ ساتھیوں نے ایک جنازے سے واپسی پر ایک ایسی مسجد میں جاکر جماعت کرائی جہاں جماعت ہوچکی تھی۔ اس عمل کو حضرت ابراہیم نے ناپسند فرمایا۔
(۷۱۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُسَافِرٍ الْجَصَّاصِ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ عَدِیَّ بْنَ ثَابِتٍ وَأَصْحَابًا لَہُ رَجَعُوا مِنْ جِنَازَۃٍ فَدَخَلُوا مَسْجِدًا قَدْ صُلِّیَ فِیہِ فَجَمَعُوا فَکَرِہَ ذَلِکَ إبْرَاہِیمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٧٩) حضرت حی فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک فجر کی نماز میں ہمارے پاس آئے ، ہم نماز پڑھ چکے تھے، انھوں نے جماعت کھڑی کی اور لوگوں کے درمیان کھڑے ہو کر انھیں نماز پڑھائی۔
(۷۱۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الحیُّ ، قَالَ جَائَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ وَقَدْ صَلَّیْنَا الْغَدَاۃَ فَأَقَامَ الصَّلاَۃ ، ثُمَّ صَلَّی بِہِم فَقَامَ وَسَطَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٨٠) حضرت عمرو بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت سلم بن عطیہ نے مسجد حرام میں جماعت ہونے کے بعد جماعت سے نماز ادا کی۔
(۷۱۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ صَلَّی ہُوَ وَسَلْم بْنُ عَطِیَّۃَ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فِی جَمَاعَۃٍ بَعْدَ مَا صَلَّی أَہْلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٨١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ دوسری جماعت کرانے والے سب ایک صف میں کھڑے ہوں گے اور ان کا امام ان کے درمیان ہوگا۔
(۷۱۸۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، أَنَّہُ قَالَ : یُصَلُّونَ جَمِیعًا فِی صَفٍّ وَاحِدٍ إمَامُہُمْ وَسَطُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اگر کچھ لوگ جماعت ہونے کے بعد مسجد میں آئیں تو وہ اپنی جماعت کراسکتے ہیں
(٧١٨٢) حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود مسجد میں داخل ہوئے تو لوگ نماز پڑھ چکے تھے۔ انھوں نے علقمہ، مسروق اور اسود کو نماز پڑھائی۔
(۷۱۸۲) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّوْا فَجَمَّعَ بِعَلْقَمَۃَ وَمَسْرُوقٍ وَالأَسْوَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وہ اکیلے نماز پڑھیں گے اور جماعت نہیں کرائیں گے
(٧١٨٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ اکیلے نماز پڑھیں گے۔
(۷۱۸۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یُصَلُّونَ فُرَادَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وہ اکیلے نماز پڑھیں گے اور جماعت نہیں کرائیں گے
(٧١٨٤) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ وہ اکیلے نماز پڑھیں گے۔
(۷۱۸۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخبَرَنا خَالِد ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یُصَلُّونَ فُرَادَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وہ اکیلے نماز پڑھیں گے اور جماعت نہیں کرائیں گے
(٧١٨٥) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ وہ اکیلے نماز پڑھیں گے۔
(۷۱۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : یُصَلُّونَ فُرَادَی۔
tahqiq

তাহকীক: