মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭১৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وہ اکیلے نماز پڑھیں گے اور جماعت نہیں کرائیں گے
(٧١٨٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ اکیلے نماز پڑھیں گے۔
(۷۱۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُصَلُّونَ شَتَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وہ اکیلے نماز پڑھیں گے اور جماعت نہیں کرائیں گے
(٧١٨٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ اکیلے نماز پڑھیں گے۔
(۷۱۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشام الدَّستوائی ، عَن حَمَّاد ، عَن إِبْرَاہِیم قَالَ : یُصَلُّونَ فُرَادَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وہ اکیلے نماز پڑھیں گے اور جماعت نہیں کرائیں گے
(٧١٨٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جب کسی مسجد میں داخل ہوتے جہاں نماز ہوچکی ہوتی تو وہ اکیلے نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۱۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ کَثِیرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا دَخَلُوا الْمَسْجِدَ وَقَدْ صُلِّیَ فِیہِ صَلَّوْا فُرَادَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک وہ اکیلے نماز پڑھیں گے اور جماعت نہیں کرائیں گے
(٧١٨٩) حضرت افلح کہتے ہیں کہ ہم حضرت قاسم کے ساتھ ایک مسجد میں داخل ہوئے جہاں نماز ہوچکی تھی تو انھوں نے اکیلے نماز ادا کی۔
(۷۱۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، قَالَ : دَخَلْنَا مَعَ الْقَاسِمِ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صُلِّیَ فِیہِ ، قَالَ : فَصَلَّی الْقَاسِمُ وَحْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٩٠) حضرت علی فرماتے ہیں کہ جسے امام کے ساتھ دو رکعتیں مل جائیں تو وہ ان میں قراءت کرے گا جو اس کو مل گئیں۔
(۷۱۹۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَنْ أَدْرَکَ مَعَ الإِمَامِ رَکْعَتَیْنِ ، قَالَ : یَقْرَأُ فِیمَا أَدْرَکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٩١) حضرت عمربن خطاب اور حضرت ابوالدرداء فرمایا کرتے تھے کہ جو نماز تمہیں امام کے ساتھ مل جائے اسے اپنی نماز کا پہلا حصہ بنا لو۔
(۷۱۹۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ رَبِیعۃَ بْنِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَأَبَا الدَّرْدَائِ کَانَا یَقُولاَنِ : مَا أَدْرَکْت مِنْ صَلاَۃِ الإِمَام فَاجْعَلْہُ أَوَّلَ صَلاَتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٩٢) حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ اسے اپنی نماز کا پہلا حصہ بنالو۔
(۷۱۹۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَقُولُ : اجْعَلْہُ أَوَّلَ صَلاَتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٩٣) حضرت سعید اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو نماز تمہیں امام کے ساتھ مل جائے اسے اپنی نماز کا پہلا حصہ بنا لو۔
(۷۱۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ سَعِیدٍ، وَالْحَسَنِ، قَالاَ: مَا أَدْرَکْت مَعَ الإِمَامِ فَہُوَ أَوَّلُ صَلاَتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٩٤) حضرت علی سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۷۱۹۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٩٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اسے جو نماز مل جائے اس میں قراءت کرے۔ کیونکہ حضرت سعید بن جبیر امام کے پیچھے آہستہ آواز سے قراءت کرنے کے قائل تھے۔
(۷۱۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ یَقُولُ : یَقْرَأُ فِیمَا أَدْرَکَ لأَنَّہُ کَانَ یُسِرُّ الْقِرَائَۃَ خَلْفَ الإِمَام۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(٧١٩٦) حضرت علی اس شخص کے بارے میں جس کی امام سے ایک یا دو رکعتیں چھوٹ جائیں فرماتے ہیں کہ وہ امام کے سکتہ میں قراءت کرے۔ حضرت حسن بھی یونہی فرماتے ہیں۔
(۷۱۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ فِی الرَّجُلِ تَفُوتُہُ مَعَ الإِمَامِ الرَّکْعَۃُ ، أَوِ الرَّکْعَتَانِ ، قَالَ : یَقْرَأُ فِی سَکْتَۃِ الإِمَام۔ وَقَالَ الْحَسَنُ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧١٩٧) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ۔
(۷۱۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَا أَدْرَکْت مَعَ الإِمَامِ فَہُوَ آخِرُ صَلاَتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧١٩٨) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ۔
(۷۱۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : اجْعَلْ آخِرَ صَلاَتِکَ أَوَّلُ صَلاَتک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭১৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧١٩٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بنایا کرتے تھے۔
(۷۱۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَجْعَلُ مَا أَدْرَکَ مَعَ الإِمَامِ آخِرَ صَلاَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠٠) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر جو نماز امام کے ساتھ پاتے اس میں قراءت نہ کرتے اور جو کھڑے ہو کر قضا کرتے اس میں قراءت کیا کرتے تھے۔
(۷۲۰۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا أَدْرَکَ مَعَ الإِمَامِ لَمْ یَقْرَأْ فَإِذَا قَامَ یَقْضِی قَرَأَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ قضا کرتے ہوئے قراءت کرو۔
(۷۲۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ قَالَ : اقْرَأْ فِیمَا تَقْضِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قضا کرتے ہوئے قراءت کرو۔
(۷۲۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ وَمُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَقْرَأُ فِیمَا یَقْضِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠٣) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کی امام سے دو رکعتیں چھوٹ جائیں تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا کہ اپنی ابتدائی نماز کو اپنی نماز کا آخری حصہ بنا لو۔
(۷۲۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُجَاہِدًا ، عَنْ رَجُلٍ فَاتَتْہُ رَکْعَتَانِ مَعَ الإِمَامِ فَقَرَأَ فِیہِمَا قَالَ : اجْعَلْ آخِرَ صَلاَتِکَ أَوَّلَ صَلاَتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠٤) حضرت ابوقلابہ اس شخص کے بارے میں جس کی نماز کا کچھ حصہ فوت ہوجائے اور وہ کھڑے ہو کر قضا کرے، فرماتے ہیں کہ وہ باقی ماندہ نماز کو اپنی ابتدائی نماز بنائے اور اگر اسے معلوم ہوجائے کہ امام نے کیا قراءت کی ہے تو وہی قراءت کرے۔
(۷۲۰۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ فِی رَجُلٍ تَفُوتُہُ بَعْضُ الصَّلاَۃ فَیَقُومُ یَقْضِی ، قَالَ : یَجْعَلُ مَا بَقِیَ أَوَّلَ صَلاَتِہِ وَإِنْ عَلِمْت مَا الَّذِی قَرَأَہُ الإِمَام فَاقْرَأْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠٥) حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ جو نماز رہ گئی اسے اسی طرح قضا کرو جس طرح وہ چھوٹی ہے۔
(۷۲۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ دِینَارٍ یَقُولُ : اقْضِ مَا فَاتَکَ کَمَا فَاتَک۔
tahqiq

তাহকীক: