মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭২০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠٦) حضرت شعبی اور حضرت ابن سیرین اس شخص کے بارے میں جس کی امام کے ساتھ کچھ نماز رہ جائے اور وہ بعد میں قضا کررہا ہو فرماتے ہیں کہ اپنی قراءت کی بھی قضا کرو۔
(۷۲۰۶) حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : فِیمَنْ سَبَقَہُ الإِمَام إذَا قَضَیْت بَعْدَہُ فَاقْضِ قِرَائَتَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠٧) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدبن عمیر کی مغرب کی نماز میں ایک رکعت رہ گئی۔ میں نے سنا کہ وہ اس میں سورة اللیل کی تلاوت کررہے تھے۔
(۷۲۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیینََۃَ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ: فَاتَتْ عُبَیْدَ بْنَ عُمَیْرٍ رَکْعَۃٌ مِنَ الْمَغْرِبِ فَسَمِعْتُہُ یَقْرَأُ وَاللَّیْلِ إذَا یَغْشَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کے ساتھ ملنے والی نماز کو نماز کا آخری حصہ بناؤ
(٧٢٠٨) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نخعی امام سے چھوٹ جانے والی رکعت میں قراءت کیا کرتے تھے۔
(۷۲۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ النَّخْعِی یَقْرَأُ فِیمَا یَقْضِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز پڑھتے ہوئے ایک پاؤں دوسرے پر رکھ سکتا ہے ؟
(٧٢٠٩) حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ خیال فرماتے کہ آدمی نماز میں ایک پاؤں دوسرے پر رکھے، یا دیوار سے سہارا لے، البتہ کسی عذر کی وجہ سے گنجائش ہے۔
(۷۲۰۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُکْرَہُ أَنْ یَرْفَعَ إحْدَی رِجْلَیْہِ عَلَی الأُخْرَی فِی الصَّلاَۃ ، أَوْ یَسْتَنِدُ إلَی جِدَارٍ إِلاَّ مِنْ عِلَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا آدمی نماز پڑھتے ہوئے ایک پاؤں دوسرے پر رکھ سکتا ہے ؟
(٧٢١٠) حضرت یحییٰ بن ھانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا وہ ایک پاؤں کو دوسرے پر رکھے نماز پڑھ رہے تھے۔
(۷۲۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ ہَانِیئٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ قَائِمًا یُصَلِّی وَاضِعًا إحْدَی رِجْلَیْہِ عَلَی الأُخْرَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١١) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھوڑے سے گرے اور آپ کا دایاں پہلو زخمی ہوگیا، ہم آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو نماز کا وقت ہوگیا۔ آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے بھی آپ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم رَبَّنَا وَلَک الْحَمْدُ کہو۔ جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
(۷۲۱۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، قَالَ : سَقَطَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ فَرَسٍ فَجُحِشَ شِقُّہُ الأَیْمَنُ فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ نَعُودُہُ فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃ فَصَلَّی بِنَا قَاعِدًا فَصَلَّیْنَا وَرَائَہُ قُعُودًا، فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃ ، قَالَ : إنَّمَا جُعِلَ الإِمَام لِیُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَک الْحَمْدُ ، وَإِذَا صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا أَجْمَعُونَ۔ (بخاری ۱۱۱۴۔ مسلم ۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ بیمار ہوگئے تو آپ کے کچھ صحابہ آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو آپ نے انھیں بیٹھ کر نماز پڑھائی۔ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اشارے سے کہا کہ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔ چنانچہ وہ بیٹھ گئے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ رکوع سے سر اٹھائے تو تم بھی رکوع سے سر اٹھاؤ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
(۷۲۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتِ : اشْتَکَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِہِ یَعُودُونَہُ فَصَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فَصَلَّوا بِصَلاَتِہِ قِیَامًا فَأَشَارَ إلَیْہِمْ أَنِ اجْلِسُوا فَجَلَسُوا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ، قَالَ : إنَّمَا جُعِلَ الإِمَام لِیُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإِذَا رَفَعَ فَارْفَعُوا ، وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا۔ (بخاری ۶۸۸۔ ابوداؤد ۶۰۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ گھوڑے سے نیچے گرے اور کھجور کے ایک تنے پر لگے جس سے آپ کے پاؤں میں چوٹ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عائشہ کے ایک کمرے میں بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے کھڑے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر ہم دوسری مرتبہ آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے ہو کر آپ کی اقتداء شروع کردی تو آپ نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ جب وہ بیٹھا ہو تو تم کھڑے مت ہو جیسا کہ اہل فارس اپنے قابل تعظیم لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں۔
(۷۲۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : صُرِعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ فَرَسٍ لَہُ فَوَقَعَ عَلَی جِذْعِ نَخْلَۃٍ فَانْفَکَّتْ قَدَمُہُ فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ نَعُودُہُ وَہُوَ یُصَلِّی فِی مَشْرُبَۃٍ لِعَائِشَۃَ جَالِسًا فَصَلَّیْنَا بِصَلاَتِہِ وَنَحْنُ قِیَامٌ ، ثُمَّ دَخَلْنَا عَلَیْہِ مَرَّۃً أُخْرَی وَہُوَ یُصَلِّی جَالِسًا فَصَلَّیْنَا بِصَلاَتِہِ وَنَحْنُ قِیَامٌ فَأَوْمَأَ إلَیْنَا أَنِ اجْلِسُوا ، فَلَمَّا صَلَّی ، قَالَ : إنَّمَا جُعِلَ الإِمَام لِیُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا ، وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا ، وَلاَ تَقُومُوا وَہُوَ جَالِسٌ کَمَا تَفْعَلُ أَہْلُ فَارِسٍ بِعُظَمَائِہِمْ۔ (ابوداؤد ۶۰۲۔ احمد ۳/۳۳۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ تم اس کی اقتداء کرو، جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو، جب وہ غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ ، وَلاَ الضَّالِّینَ کہے تو تم آمین کہو۔ جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو۔ جب وہ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
(۷۲۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّمَا جُعِلَ الإِمَام لِیُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا، وَإذَا قَالَ غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ ، وَلاَ الضَّالِّینَ فَقُولُوا آمِین ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإذَا قَالَ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ فَقُولُوا اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ، وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١٥) حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر ایک مرتبہ مکہ میں بیمار ہوگئے۔ جب ان کی حالت قدرے بہتر ہوئی تو وہ نکلے اور لوگ بھی ان کے ساتھ نکلے۔ جب وہ راستے کی ایک منزل پر پہنچے تو نماز کا وقت ہوگیا۔ حضرت جابر نے لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھائی اور لوگوں نے بھی ان کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔
(۷۲۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ ، أَنَّ جَابِرًا اشْتَکَی عِنْدَہُمْ بِمَکَّۃَ ، فَلَمَّا أَنْ تَمَاثَلَ خَرَجَ وَإِنَّہُمْ خَرَجُوا مَعَہُ یَتْبَعُونَہُ حَتَّی إذَا بَلَغُوا بَعْضَ الطَّرِیقِ حَضَرَتْ صَلاَۃٌ مِنَ الصَّلَوَاتِ فَصَلَّی بِہِمْ جَالِسًا وَصَلَّوْا مَعَہُ جُلُوسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ امام امیر ہے۔ اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔ اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ۔
(۷۲۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : الإِمَام أَمِیرٌ ، فَإِنْ صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا وَإِنْ صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١٧) حضرت قیس بن قہد فرماتے ہیں کہ ہمارے امام ایک مرتبہ بیمار ہوگئے، ہم نے ان کی نماز کے مطابق نماز پڑھی تو حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ امام امیر ہے ، اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
(۷۲۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ قَہْدٍ ، قَالَ اشْتَکَی إمَامُنَا فَصَلَّی قَاعِدًا أَیَّامًا فَصَلَّیْنَا بِصَلاَتِہِ ، فَقَالَ : أَبُو ہُرَیْرَۃَ الإِمَام أَمِیْرٌ، فَإِنْ صَلَّی قَائِمًا فَصَلُّوا قِیَامًا وَإِنْ صَلَّی قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١٨) حضرت عبید اللہ بن ہبیرہ کہتے ہیں کہ حضرت اسید بن حضیر اپنی قوم بنو عبد الاشہل کی امامت کرایا کرتے تھے۔ وہ ایک مرتبہ بیمار ہوگئے اور اپنی بیماری کے بعد جب آئے تو لوگوں نے ان سے کہا کہ آپ آگے بڑھ کر نماز پڑھائیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نماز پڑھانے کی طاقت نہیں رکھتا۔ لوگوں نے کہا کہ جب تک آپ ہیں ہمیں آپ کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھائے گا۔ حضرت اسید نے ان سے کہا کہ پھر تم سب بیٹھ جاؤ اور انھوں نے انھیں بیٹھ کر نماز پڑھائی۔
(۷۲۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ہُبَیْرَۃَ ، أَنَّ أُسَیْدَ بْنَ حُضَیْرٍ کَانَ یَؤُمُّ قَومَہُ بَنِی عَبْدِ الأَشْہَلِ وَأَنَّہُ اشْتَکَی فَخَرَجَ إلَیْہِمْ بَعْدَ شَکْوَاہُ ، فَقَالُوا لَہُ تَقَدَّمْ ، قَالَ : لاَ أَسْتَطِیعُ أَنْ أُصَلِّیَ، قَالُوا : لاَ یَؤُمُّنَا أَحَدٌ غَیْرُک مَا دُمْت ، فَقَالَ : اجْلِسُوا فَصَلَّی بِہِمْ جُلُوسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢١٩) حضرت قاسم بن محمد کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ لوگوں کو حضرت معاویہ کی اس بات پر تعجب ہوا۔
(۷۲۱۹) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یَقُولُ ، قَالَ مُعَاوِیَۃُ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا صَلَّی الإِمَام جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا ، قَالَ فَعَجِبَ النَّاسُ مِنْ صِدْقِ مُعَاوِیَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں ؟
(٧٢٢٠) حضرت قیس بن قہد فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک امام بیمار ہوگئے تو ہم نے بیٹھ کر ان کی اقتداء میں نماز پڑھی۔
(۷۲۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ قَہْدٍ ، قَالَ : کَانَ لَنَا إمَامٌ فَمَرِضَ فَصَلَّیْنَا بِصَلاَتِہِ قُعُودًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کی اقتداء کرو
(٧٢٢١) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اتباع کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو۔ جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو۔ پہلے سر اسی نے اٹھانا ہے اور پہلے سر اسی نے رکھنا ہے۔
(۷۲۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ إنَّمَا جُعِلَ الإِمَام لِیُؤْتَمَّ بِہِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا ، وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا ، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا ، فَإِنَّہُ أَوَّلُ مَنْ یَرْفَعُ وَأَوَّلُ مَنْ یَضَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کی اقتداء کرو
(٧٢٢٢) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے یا امام سے پہلے سر رکھتا ہے، اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے وہی اسے اٹھاتا ہے اور وہی اسے رکھتا ہے۔
(۷۲۲۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، قَالَ : قَالَ سَلْمَانُ : مَنْ رَفَعَ رَأْسَہُ قَبْلَ الإِمَام وَوَضَعَ رَأْسَہُ قَبْلَ الإِمَام فَنَاصِیَتُہُ بِیَدِ الشَّیْطَانِ یَرْفَعُہَا وَیَضَعُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کی اقتداء کرو
(٧٢٢٣) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھائے یا امام سے پہلے سر رکھے تو اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے۔
(۷۲۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ مَلِیحِ بْنِ عَبْدِ اللہِ السَّعْدِیِّ ، قَالَ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : إنَّ الَّذِی یَخْفِضُ وَیَرْفَعُ رَأْسَہُ قَبْلَ الإِمَام فَإِنَّمَا نَاصِیَتُہُ بِیَدِ شَیْطَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کی اقتداء کرو
(٧٢٢٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے وہ اس بات سے کیوں نہیں ڈرتا کہ کہیں اس کا چہرہ گدھے کی طرح کانہ بنا دیا جائے ؟
(۷۲۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَمَا یَخَافُ الَّذِی یَرْفَعُ رَأْسَہُ قَبْلَ الإِمَام أَنْ یُحَوِّلَ اللَّہُ رَأْسَہُ رَأْسَ حِمَارٍ۔ (بخاری ۶۹۱۔ ابوداؤد ۶۲۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ امام کی اقتداء کرو
(٧٢٢٥) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ امام سے پہلے سر اٹھانے والا اس بات سے کیوں نہیں ڈرتا کہ اس کا سر کہیں کتے کی طرح نہ بنا دیا جائے ؟
(۷۲۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ فَیَّاضٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : أَمَا یَخَافُ الَّذِی یَرْفَعُ رَأْسَہُ قَبْلَ الإِمَام أَنْ یُحَوِّلَ اللَّہُ رَأْسَہُ رَأْسَ کَلْبٍ۔
tahqiq

তাহকীক: