মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫২৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٤٦) حضرت کلیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو یہ بات پسند تھی کہ جمعہ کے ہر خطبہ میں سورة آل عمران کی تلاوت کریں۔
(۵۲۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ یُعْجِبُہُ أَنْ یَقْرَأَ بِسُورَۃِ آلِ عِمْرَانَ فِی الْجُمُعَۃِ إِذَا خَطَبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٤٧) حضرت عنترہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے منبر پر سورة الکافرون اور سورة الاخلاص کی تلاوت فرمائی۔
(۵۲۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ عَنْتَرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا قَرَأَ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ : {قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُونَ} وَ {قُلْ ہُوَ اللَّہُ أَحَدٌ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٤٨) حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہم مدائن سے ایک فرسخ کے فاصلے پر رہائش پذیر ہوئے۔ جمعہ کا دن آیا تو میں اور میرے والد جمعہ کے لیے حاضر ہوئے۔ حضرت حذیفہ نے ہمیں خطبہ دیا اور اس میں ارشاد فرمایا ” اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں (ترجمہ) قیامت قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا “
(۵۲۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : نَزَلْنَا الْمَدَائِنَ ، فَکُنَّا مِنْہَا عَلَی رَأْسِ فَرْسَخٍ ، فَجَائَتِ الْجُمُعَۃُ ، فَحَضَرَ أَبِی وَحَضَرْتُ مَعَہُ ، فَخَطَبَنَا حُذَیْفَۃُ ، فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی یَقُولُ : {اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٤٩) حضرت صفوان بن محرز کہتے ہیں کہ حضرت اشعری ہمیں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اس میں انھوں نے سورة الحج کے دوسرے سجدے کی تلاوت فرمائی۔
(۵۲۴۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ ، قَالَ : بَیْنَا الأَشْعَرِیُّ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، إِذْ قَرَأَ السَّجْدَۃَ الآخِرَۃَ فِی سُورَۃِ الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟
(٥٢٥٠) حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو منبر پر یہ آیت پڑھتے سنا ہے (ترجمہ) اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور خود کو اس کے حوالے کردو۔ خطبے کے دوران ان کے ہاتھ میں عصا تھا۔
(۵۲۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَقْرَأُ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ : {وَأَنِیبُوا إِلَی رَبِّکُمْ وَأَسْلِمُوا لَہُ} ، وَفِی یَدِہِ عَصًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام خطبے کے دوران ہاتھ سے اشارہ کرسکتا ہے
(٥٢٥١) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سماک بن حرب سے پوچھا کہ حضرت نعمان خطبہ کیسے دیا کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا کرتے تھے۔ حضرت ضحاک بن قیس جب خطبہ دیتے تو اپنے ہاتھ کو اپنے منہ پر رکھا کرتے تھے۔
(۵۲۵۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : کَیْفَ کَانَ یَخْطُبُ النُّعْمَانُ ؟ قَالَ : کَانَ یَلْمَعُ بِیَدَیْہِ ۔ قَالَ : وَکَانَ الضَّحَّاکُ بْنُ قَیْسٍ إِذَا خَطَبَ ضَمَّ یَدَہُ عَلَی فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام خطبے کے دوران ہاتھ سے اشارہ کرسکتا ہے
(٥٢٥٢) حضرت عمارہ بن رویبہ نے بشر بن مروان کو دیکھا کہ وہ منبر پر کھڑا اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کررہا ہے۔ انھوں نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ اللہ ان دونوں ہاتھوں کو تباہ کرے، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ خطبہ میں صرف اتنا اشارہ کیا کرتے تھے ۔ یہ کہہ کر انھوں نے انگشت شہادت سے اشارہ کرکے دکھایا۔
(۵۲۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ رُوَیْبَۃَ ؛ رَأَی بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ عَلَی الْمِنْبَرِ ، فَقَالَ : قبَّحَ اللَّہُ ہَاتَیْنِ الْیَدَیْنِ ، لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا یَزِیدُ عَلَی أَنْ یَقُولَ بِیَدِہِ ہَکَذَا ، وَأَشَارَ بِإِصْبَعِہِ الْمُسَبِّحَۃِ۔ (ترمذی ۵۱۵۔ ابوداؤد ۱۰۹۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام خطبے کے دوران ہاتھ سے اشارہ کرسکتا ہے
(٥٢٥٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ خطبہ کے دوران امام کی طرف سے اجازت دینے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ جمعہ کے خطبہ میں اپنے ایک ہاتھ سے اشارہ کردے۔
(۵۲۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِذْنُ الإِمَام یَوْمَ الْجُمُعَۃِ أَنْ یُشِیرَ بِیَدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امام خطبے کے دوران ہاتھ سے اشارہ کرسکتا ہے
(٥٢٥٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ لوگ جب منبر پر امام سے اجازت طلب کیا کرتے تھے۔ زیاد کے دور حکومت میں یہ زیادہ ہوگیا۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جو اپنے ناک پر ہاتھ رکھے یہ اس کی طرف سے اجازت ہے۔
(۵۲۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَسْتَأْذِنُونَ الإِمَام وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ ، فَلَمَّا کَانَ زِیَادٌ وَکَثُرَ ذَلِکَ ، قَالَ : مَنْ وَضَعَ یَدَہُ عَلَی أَنْفِہِ فَہُوَ إِذْنُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے دوران کلام کیا جاسکتا ہے
(٥٢٥٥) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے کہ حضرت سلیک غطفانی حاضر ہوئے، نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ دو مختصر رکعتیں پڑھ لو۔
(۵۲۵۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : جَائَ سُلَیْکٌ الْغَطَفَانِیُّ وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَقَالَ لَہُ : صَلَّیْتَ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : صَلِّ رَکْعَتَیْنِ ، تَجَوَّزْ فِیہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے دوران کلام کیا جاسکتا ہے
(٥٢٥٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے کہ آپ نے فرمایا بیٹھ جاؤ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود دروازے پر تھے انھوں نے یہ بات سنی تو وہیں بیٹھ گئے۔ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا کہ اے عبداللہ ! اندر آجاؤ۔
(۵۲۵۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ ، فَقَالَ لِلنَّاسِ : اجْلِسُوا ، فَسَمِعَہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ وَہُوَ عَلَی الْبَابِ فَجَلَسَ ، فَقَالَ لَہُ : یَا عَبْدَ اللہِ ، اُدْخُلْ۔ (عبدالرزاق ۵۳۶۸۔ بیہقی ۲۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے دوران کلام کیا جاسکتا ہے
(٥٢٥٧) حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میرے والد مسجد میں حاضر ہوئے اس وقت نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ دے رہے تھے۔ وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے دھوپ میں کھڑے ہوگئے۔ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں سائے میں جانے کا حکم دیا تو آپ سائے میں ہوگئے۔
(۵۲۵۷) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : جَائَ أَبِی وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ ، فَقَامَ بَیْنَ یَدَیْہِ فِی الشَّمْسِ ، فَأَمَرَ بِہِ ، فَحُوِّلَ إِلَی الظِّلِّ۔ (احمد ۳/۴۲۶۔ حاکم ۱۷۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے دوران کلام کیا جاسکتا ہے
(٥٢٥٨) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اسلاف کا معمول یہ تھا کہ امام کو منبر پر سلام کیا کرتے تھے اور امام ان کے سلام کا جواب دیا کرتا تھا۔
(۵۲۵۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : إِنْ کَانُوا لَیُسْلِّمُونَ عَلَی الإِمَام وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَیَرُدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٥٩) حضرت زید بن صوحان کہتے ہیں کہ جب جمعہ کے دن دورانِ خطبہ کسی کو گفتگو کرتا دیکھیں تو اگر وہ آپ کے قریب ہو تو اسے آنکھ سے اشارہ کردیں۔ اگر دور ہو تو اسے اشارے سے منع کردیں۔ البتہ کنکری مارنا درست نہیں۔
(۵۲۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ صُوحَانَ ، قَالَ : إِذَا سَمِعْتُ الرَّجُلَ وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ یَتَکَلَّمُ ، فَإِنْ کَانَ قَرِیبًا مِنْک فَاغْمِزْہُ ، وَإِنْ کَانَ بَعِیدًا فَأَشِرْ إِلَیْہِ ، وَلاَ تَرْمِہِ بِالْحَصَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦٠) حضرت ابو فروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی لیلیٰ کو دیکھا انھوں نے محمد بن سعد کو اشارے سے کہا کہ خاموش ہوجاؤ۔ وہ دورانِ خطبہ بات کررہے تھے۔
(۵۲۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ أَبِی لَیْلَی وَأَشَارَ إِلَی مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، وَتَکَلَّمَ : أَنِ اسْکُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦١) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کررہا تھا۔ آپ نے اسے کنکری ماری جب اس نے ان کی طرف دیکھا تو انھوں نے اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ کر اسے چپ ہونے کا اشارہ کیا۔
(۵۲۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یَتَکَلَّمُ وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَرَمَاہُ بِحَصًی ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَیْہِ وَضَعَ یَدَہُ عَلَی فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦٢) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے دن دورانِ خطبہ کسی کو بات کرتے دیکھے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے اور اسے کنکری نہ مارے۔
(۵۲۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَکَلَّمُ وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَقَالَ : یَضَعُ یَدَہُ عَلَی فِیہِ ، وَلاَ یَرْمِیہِ بِالْحَصَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے گا۔
(۵۲۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَضَعُ یَدَہُ عَلَی فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦٤) حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد خطبہ میں گفتگو کرنے والے کو ہاتھ سے اشارہ کرکے چپ ہونے کا کہا کرتے تھے۔
(۵۲۶۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابُ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُشِیرُ إِلَی الرَّجُلِ الَّذِی یَتَکَلَّمُ أَنْ یَسْکُتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦٥) حضرت حسن نے ایک آدمی کو دیکھا جو جمعہ کے دن دورانِ خطبہ بات کررہا تھا انھوں نے اسے کنکری ماری۔
(۵۲۶۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا بَعْضُ أَشْیَاخِنَا ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ رَأَی إِنْسَانًا یَتَکَلَّمُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ ، فَرَمَاہُ بِالْحَصَی۔
tahqiq

তাহকীক: