মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭২৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنے صحابہ کی امامت میں نماز پڑھنا
(٧٢٤٦) حضرت عبید اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ میں ام المؤمنین حضرت عائشہ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے ان سے عرض کیا کہ کیا آپ مجھے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض الوفات کے بارے میں بتائیں گی ؟ انھوں نے فرمایا کیوں نہیں۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طبیعت مبارکہ بہت بوجھل ہوگئی تو آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ؟ میں نے کہا نہیں، ابھی نہیں پڑھی۔ اے اللہ کے رسول ! وہ آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ میرے لیے برتن میں پانی رکھو۔ چنانچہ ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپ نے غسل فرمایا، پھر آپ مشکل سے اٹھے، لیکن آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی پھر کچھ دیر بعد افاقہ ہوا تو آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی۔ ہم نے کہا نہیں وہ آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ میرے لیے برتن میں پانی رکھو۔ ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپ نے غسل فرمایا، پھر آپ مشکل سے اٹھے، لیکن آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی پھر کچھ دیر بعد افاقہ ہوا تو آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی۔ ہم نے کہا نہیں، اے اللہ کے رسول ! وہ آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ لوگ مسجد میں رکے ہوئے عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے آپ کے منتظر تھے۔

پھر آپ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر کو پیغام بھجوایا کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ جب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قاصد حضرت ابوبکر کے پاس آیا اور انھیں بتایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو نماز پڑھنے کا حکم دے رہے ہیں۔ حضرت ابوبکر ایک نرم دل آدمی تھے ، انھوں نے حضرت عمر سے کہا کہ آپ نماز پڑھائیں۔ حضرت عمر نے کہا کہ آپ اس کے زیادہ حقد ار ہیں۔ چنانچہ ان دنوں میں حضرت ابوبکر نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔

حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ پھر آپ کی طبیعت مبارکہ میں کچھ بہتری آئی تو آپ ظہر کی نماز کے لیے دو آدمیوں کے درمیان ان کے سہارے سے چلتے ہوئے مسجد تشریف لے گئے۔ اس وقت ابوبکر لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ جب حضرت ابوبکر نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو پیچھے ہٹنے لگے۔ آپ نے اشارے سے انھیں پیچھے ہٹنے سے منع کیا اور ان دونوں آدمیوں سے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ بٹھا دو ۔ ان دونوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کے ساتھ بٹھا دیا۔ حضرت ابوبکر کھڑے ہو کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء کررہے تھے اور لوگ حضرت ابوبکر کی نماز کی اقتداء کررہے تھے۔ نبی پاک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔

حضرت عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عباس کے پاس حاضر ہوا اور میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض الوفات کا وہ واقعہ سناؤں جو مجھ سے حضرت عائشہ نے بیان کیا ہے ؟ انھوں نے کہا کہ ہاں بیان کرو۔ میں نے بیان کیا تو انھوں نے اس واقعہ میں سے ایک بات کا بھی انکار نہیں کیا۔
(۷۲۴۶) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : دَخَلْت عَلَی عَائِشَۃَ فَقُلْت : إِلاَّ تُحَدِّثِینِی ، عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : بَلَی۔ ثَقُلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَصَلَّی النَّاسُ ؟ فَقُلْت لاَ ہُمْ یَنْتَظِرُونَک یَا رَسُولَ اللہِ، فَقَالَ : ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ، قَالَتْ فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ ذَہَبَ لِیَنُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَفَاقَ ، فَقَالَ : أَصَلَّی النَّاسُ ؟ فَقُلْنَا لاَ ہُمْ یَنْتَظِرُونَک ، فَقَالَ : ضَعُوا لِی مَائً فِی الْمِخْضَبِ ، قَالَتْ : فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ ذَہَبَ لِیَنُوئَ فَأُغْمِیَ عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَفَاقَ ، فَقَالَ : أَصَلَّی النَّاسُ ؟ فَقُلْنَا ہُمْ یَنْتَظِرُونَک یَا رَسُولَ اللہِ وَالنَّاسُ عُکُوفٌ فِی الْمَسْجِدِ یَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِصَلاَۃِ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ۔

قَالَتْ : فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إلَی أَبِی بَکْرٍ أَنْ صَلِّ بِالنَّاسِ فَأَتَاہُ الرَّسُولُ ، فَقَالَ : إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْمُرُک أَنْ تُصَلِّیَ بِالنَّاسِ ، فَقَالَ : أَبُو بَکْرٍ ، وَکَانَ رَجُلاً رَقِیقًا ، یَا عُمَرُ صَلِّ بِالنَّاسِ ، فَقَالَ لَہُ : عُمَرُ أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِکَ فَصَلَّی بِہِمْ أَبُو بَکْرٍ تِلْکَ الأَیَّامَ۔

قَالَتْ ، ثُمَّ إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَجَدَ فِی نَفْسِہِ خِفَّۃً فَخَرَجَ بَیْنَ رَجُلَیْنِ لِصَلاَۃِ الظُّہْرِ ، وَأَبُو بَکْرٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ ، قَالَتْ ، فَلَمَّا رَآہُ أَبُو بَکْرٍ ذَہَبَ لِیَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إلَیْہِ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ لاَ یَتَأَخَّرَ ، وَقَالَ لَہُمَا : اجْلِسَانِی إلَی جَنْبِہِ فَأَجْلَسَاہُ إلَی جَنْبِ أَبِی بَکْرٍ فَجَعَلَ أَبُو بَکْرٍ یُصَلِّی وَہُوَ قَائِمٌ بِصَلاَۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ یُصَلُّونَ بِصَلاَۃِ أَبِی بَکْرٍ وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ۔

قَالَ عُبَیْدُ اللہِ : فَدَخَلْت عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ ، فَقُلْت : أَلاَ أَعْرِضُ عَلَیْک مَا حَدَّثَتْنِی بِہِ عَائِشَۃُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : ہَاتِ فَعَرَضْت عَلَیْہِ حَدِیثَہَا فَمَا أَنْکَرَ مِنْہُ شَیْئًا۔ (بخاری ۶۶۵۔ مسلم ۳۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنے صحابہ کی امامت میں نماز پڑھنا
(٧٢٤٧) حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبد الرحمن بن عوف کے پیچھے نماز پڑھی ہے۔
(۷۲۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ وَہْبٍ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بنِ شُعْبَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی خَلْفَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ۔ (مسلم ۸۱۔ احمد۲۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنے صحابہ کی امامت میں نماز پڑھنا
(٧٢٤٨) حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ انصار کے درمیان کوئی جھگڑا تھا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے درمیان صلح کرانے کے لیے تشریف لے گئے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس آئے تو حضرت ابوبکر لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ آپ نے حضرت ابوبکر کے پیچھے نماز پڑھی۔
(۷۲۴۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : کَانَ کَوْنٌ فِی الأَنْصَارِ فَأَتَاہُمُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِیُصْلِحَ بَیْنَہُمْ ، قَالَ : فَجَائَ وَأَبُو بَکْرٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ ، قَالَ : فَصَلَّی خَلْفَ أَبِی بَکْرٍ۔ (بخاری ۱۲۰۱۔ ابوداؤد ۹۳۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دورانِ نماز کندھے سے چادر اتارنے کا حکم
(٧٢٤٩) حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی دورانِ نماز کندھے سے چادر اتارے۔
(۷۲۴۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَضَعَ الرَّجُلُ رِدَائَہُ عَنْ مَنْکِبَیْہِ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دورانِ نماز کندھے سے چادر اتارنے کا حکم
(٧٢٥٠) حضرت ابن سیرین اسے مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۲۵۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دورانِ نماز کندھے سے چادر اتارنے کا حکم
(٧٢٥١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ دورانِ نماز کندھے سے چادر اتارنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۲۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ إذَا جَلَسَ الرَّجُلُ فِی الصَّلاَۃ أَنْ یَضَعَ رِدَائَہُ عَنْ عَاتِقِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٥٢) حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء سے پہلے سونے سے منع فرمایا ہے۔
(۷۲۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ النَّوْمِ قَبْلَہَا ، یَعْنِی الْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٥٣) حضرت ابو برزہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء سے پہلے سونے سے منع فرمایا کرتے تھے۔
(۷۲۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ سَیَّارِ بْنِ سَلاَمَۃَ ، عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَی عَنِ النَّوْمِ قَبْلَ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٥٤) حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر عشاء سے پہلے سونے والے کی اتنی مذمت کرتے کہ قریب تھا کہ اسے گالی دے دیتے۔
(۷۲۵۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، وَمُجَاہِدٍ، قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَکَادُ أَنْ یَسُبَّ الَّذِی یَنَامُ، عَنِ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٥٥) حضرت انس فرماتے ہیں کہ ہم عشاء سے پہلے بستروں سے دور رہا کرتے تھے۔
(۷۲۵۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیمَانَ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: بَلَغَنِی عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: کُنَّا نَجْتَنِبُ الْفُرُشَ قَبْلَ صَلاَۃِ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٥٦) حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک خط میں لکھا کہ کوئی عشاء سے پہلے نہ سوئے، اگر کوئی لیٹے بھی تو اس کی آنکھوں کو نیند کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
(۷۲۵۶) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ أَسْلَمَ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُوَلاَ یَنَامَ قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَہَا فَمَنْ نَامَ فَلاَ نَامَتْ عَیْنُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٥٧) ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔
(۷۲۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِیَّۃَ ، عَنْ عُمَرَ بِنَحْوٍ مِنْ حَدِیثِ الثَّقَفِیِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٥٨) حضرت سعید بن یسار فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابوہریرہ کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا ہم جنگجو اور فوجی لوگ ہیں، اگر ہم عشاء سے پہلے سو جائیں تو کیا اس میں کوئی حرج ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں حرج ہے، دو حرج ہیں بلکہ تین حرج ہیں !
(۷۲۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یسَََار ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : جَائَہ رَجُلٌ ، فَقَالَ: إنَّ مِنَّا الْمُحَارِجَ وَالْمُضَارِبَ فَہَلْ عَلَیْنَا حَرَجٌ أَنْ نَنَامَ قَبْلَ صَلاَۃِ الْعِشَائِ ؟ قَالَ : نَعَمْ وَحَرَجٌ وَحَرَجَانِ وَثَلاَثَۃُ أَحْراجَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٥٩) حضرت ہیثم مرادی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے ایک آدمی نے عشاء سے پہلے سونے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نماز پڑھ کر سونا چاہیے۔ اس نے تین مرتبہ یہی سوال کیا انھوں نے تینوں مرتبہ یہی جواب دیا۔ تیسری مرتبہ اس سے یہ فرمایا کہ نماز پڑھ کر سو نا چاہیے البتہ اگر لیٹو تو تمہاری آنکھ نہیں لگنی چاہیے۔
(۷۲۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ الْہَیْثُمِ الْمُرَادِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ ، عَنْ ذَلِکَ ، فَقَالَ : صَلِّ ، ثُمَّ نَمْ ، قَالَ ثُمَّ قَالَ لَہُ ذَلِکَ ثَلاَثًا ، فَقَالَ فِی الثَّالِثَۃِ : صَلِّ ثُمَّ نَمْ فَلاَ نَامَتْ عَیْنُک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٦٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر کوئی عشاء سے پہلے لیٹ بھی جائے تو اسے سونا نہیں چاہیے۔
(۷۲۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ نَامَ عَنْہَا فَلاَ نَامَتْ عَیْنُہُ ، یَعْنِی الْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٦١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مجھے عشاء سے پہلے سونا اور عشاء کے بعد گفتگو کرنا بالکل پسند نہیں۔
(۷۲۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ بَہْرَامَ عْن شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَا أُحِبُّ النَّوْمَ قَبْلَہَا ، وَلاَ الْحَدِیثَ بَعْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٦٢) حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد عشاء سے پہلے سونے اور عشاء کے بعد گفتگو کرنے کو ناپسند خیال فرماتے تھے۔
(۷۲۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ أَنَّہُمْ کَانُوا یَکْرَہُونَ النَّوْمَ قَبْلَہَا وَالْحَدِیثَ بَعْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٦٣) حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ مں ر نے یزید الفقیر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے حضرت ابن عمر کو فرماتے ہوئے سنا کہ عشاء سے پہلے سونا مکروہ ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں میں نے انھیں یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔
(۷۲۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ یَزِیدَ الْفَقِیرَ أَسَمِعْت ابْنَ عُمَرَ یَکْرَہُ النَّوْمَ قَبْلَہَا، قَالَ نَعَمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٦٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف عشاء سے پہلے سونے اور عشاء کے بعد گفتگو کرنے کو ناپسند خیال فرماتے تھے۔
(۷۲۶۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ النَّوْمَ قَبْلَہَا وَالْحَدِیثَ بَعْدَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٦٥) حضرت عطاء اللہ تعالیٰ کے فرمان (ترجمہ) ان کے پہلو بستروں سے دور رہتے ہیں۔ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ عشاء کی نماز سے پہلے۔
(۷۲۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ فِی قولہ تعالی: (تَتَجَافَی جُنُوبُہُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ) قَالَ: عَنِ الْعَتَمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: