মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭২৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٦٦) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں اس وقت (مغرب کے بعد) نماز پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں اس وقت میں سو جاؤں اور پھر اٹھ کر نماز پڑھوں۔
(۷۲۶۶) حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ سَہْلٍ الْقُرَشِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ : لأَنْ أُصَلِّیَ الْعِشَائَ فِی ہَذِہِ السَّاعَۃِ وَذَلِکَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَنَامَ عْنہَا ، ثُمَّ أَقُومَ فَأُصَلِّیَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب اور عشاء کے درمیان سونے کی کراہت کا بیان
(٧٢٦٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں شفق غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سو جاؤں اور پھر شفق غروب ہونے کے بعد اٹھ کر جماعت سے نماز پڑھوں۔
(۷۲۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ أَبِی أُمَیَّۃَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: لأَنْ أُصَلِّیَ الْعِشَائَ قَبْلَ أَنْ یَغِیبَ الشَّفَقُ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَنَامَ عْنہَا، ثُمَّ أُصَلِّیَہَا بَعْدَ مَا یَغِیبُ الشَّفَقُ فِی جَمَاعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٦٨) حضرت علی بعض اوقات عشاء سے پہلے سوجایا کرتے تھے۔
(۷۲۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، وَابْنُ فُضَیْلٍ ووَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بن عَبْدِ اللہِ الرَّازِیّ ، عَنْ جَدَّتِہِ وَکَانَتْ سُرِّیَّۃً لِعَلِیٍّ ، أَنَّ عَلِیًّا رُبَّمَا غَفَا قَبْلَ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٦٩) حضرت ابن حصین فرماتے ہیں کہ حضرت خباب عشاء سے پہلے سوجایا کرتے تھے۔
(۷۲۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، أَنَّ خَبَّابًا نَامَ ، عَنِ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٧٠) حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل اور حضرت عبداللہ کے شاگرد عشاء سے پہلے سوجایا کرتے تھے۔
(۷۲۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ، أَنَّ أَبَا وَائِلٍ وَأَصْحَابَ عَبْدِاللہِ کَانُوا یَنَامُونَ قَبْلَ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٧١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود رمضان میں نماز پڑھنے کے بعد افطار کرتے تھے اور مغرب اور عشاء کے درمیان سویا کرتے تھے۔
(۷۲۷۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ لاَ یُفْطِرُ فِی رَمَضَانَ حَتَّی یُصَلِّیَ ، فَکَانَ یَنَامُ مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٧٢) حضرت ایوب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے پوچھا کہ کیا حضرت ابن عمر عشاء کی نماز سے پہلے سو جاتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ سو جاتے تھے لیکن کسی کو مقرر کرتے تھے کہ انھیں جگا دے۔
(۷۲۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : أَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَنَامُ عَنْہَا ، یَعْنِی الْعِشَائَ ، قَالَ : قَدْ کَانَ یَنَامُ وَیُوَکِّلُ مَنْ یُوقِظُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٧٣) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ عشاء سے پہلے سوجایا کرتے تھے۔
(۷۲۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَنَامُ قَبْلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٧٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت علی ازدی رمضان کی ہر رات میں ایک قرآن مجید ختم کیا کرتے تھے اور مغرب اور عشاء کے درمیان سویا کرتے تھے۔
(۷۲۷۴) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَلِیٍّ الأَزْدِیِّ ، قَالَ : کَانَ یَخْتِمُ الْقُرْآنَ فِی رَمَضَانَ کُلَّ لَیْلَۃٍ وَکَانَ یَنَامُ مَا بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٧٥) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اسلاف عشاء کی نماز سے پہلے کچھ دیر سو جایا کرتے تھے۔
(۷۲۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کَانُوا یَنَامُونَ نَوْمَۃً قَبْلَ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٧٦) حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ رمضان میں حضرت سعید بن جبیر عشاء کی نماز سے پہلے سو جاتے پھر اٹھتے تھے۔
(۷۲۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَقَائٍ ، أَنَّ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ کَانَ یَنَامُ قَبْلَ أَنْ یُصَلِّیَ الْعِشَائَ ، ثُمَّ یَقُومُ فِی رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عشاء سے پہلے سونے کی اجازت دی ہے
(٧٢٧٧) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت محمد عشاء کی نماز سے پہلے سویا کرتے تھے۔
(۷۲۷۷) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَنَامُ قَبْلَ الْعِشَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہو اور پھر اسے معلوم ہو کہ ابھی فجر طلوع نہیں ہوئی تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٧٨) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری نے ایک دن میں فجر کی نماز تین مرتبہ دہرائی۔ وہ نماز پڑھ کر بیٹھے تو معلوم ہوا کہ انھوں نے طلوع فجر سے پہلے نماز پڑھ لی ہے۔ لہٰذا نماز کا اعادہ کیا۔ پھر نماز پڑھ کر بیٹھے تو معلوم ہوا کہ ابھی بھی فجر طلوع نہیں ہوئی تھی، چنانچہ انھوں نے تیسری مرتبہ نماز پڑھی۔
(۷۲۷۸) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ أَبَا مُوسَی الأَشْعَرِیَّ أَعَادَ صَلاَۃَ الصُّبْحِ فِی یَوْمٍ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ صَلَّی ، ثُمَّ قَعَدَ ، حَتَّی تَبَیَّنَ لَہُ ، أَنَّہُ صَلَّی بِلَیْلٍ ، ثُمَّ أَعَادَہَا ، ثُمَّ صَلَّی وَقَعَدَ حَتَّی تَبَیَّنَ ، أَنَّہُ صَلَّی بِلَیْلٍ ، ثُمَّ أَعَادَہَا الثَّالِثَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہو اور پھر اسے معلوم ہو کہ ابھی فجر طلوع نہیں ہوئی تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٧٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ایک دن میں فجر کی نماز تین مرتبہ دہرائی۔ وہ نماز سے فارغ ہوئے تو معلوم ہوا کہ انھوں نے طلوع فجر سے پہلے نماز پڑھ لی ہے۔ لہٰذا نماز کا اعادہ کیا۔ پھر نماز پڑھی اور فارغ ہوئے تو معلوم ہوا کہ ابھی بھی فجر طلوع نہیں ہوئی تھی، چنانچہ انھوں نے تیسری مرتبہ نماز پڑھی۔
(۷۲۷۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أنَّ ابْنَ عُمَرَ أَعَادَ صَلاَۃَ الصُّبْحِ یجمع فِی یَوْمٍ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ صَلَّی فَإِذَا ہُوَ قَدْ صَلَّی بِلَیْلٍ ، ثُمَّ أَعَادَہَا فَإِذَا ہُوَ قَدْ صَلَّی بِلَیْلٍ ، ثُمَّ أَعَادَہَا الثَّالِثَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہو اور پھر اسے معلوم ہو کہ ابھی فجر طلوع نہیں ہوئی تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس کے زمانے میں لوگوں کو طلوع فجر کے بارے میں شک ہوا۔ انھوں نے اپنے مؤذن کو حکم دیا اس نے دوبارہ اقامت کہی اور حضرت ابن عباس نے آگے بڑھ کر نماز پڑھائی۔ انھوں نے پوری سورة البقرۃ پڑھی، پھر رکوع کیا پھر سجدہ کای پھر دوسری رکعت میں کھڑے ہوئے اور پوری سورة آل عمران پڑھی۔ پھر رکوع کیا اور پھر سجدہ کیا۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو روشنی ہوچکی تھی۔
(۷۲۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : شَکُّوا فِی طُلُوعِ الْفَجْرِ فِی عَہْدِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : فَأَمَرَ مُؤَذِّنَہُ فَأَقَامَ الصَّلاَۃ ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّی بِہِمْ وَاسْتَفْتَحَ الْبَقَرَۃَ حَتَّی خَتَمَہَا ، ثُمَّ رَکَعَ ، ثُمَّ سَجَدَ ، ثُمَّ قَامَ فَاسْتَفْتَحَ آلَ عِمْرَانَ حَتَّی خَتَمَہَا ، ثُمَّ رَکَعَ وَسَجَدَ ، قَالَ وَأَضَائَ لَہُمُ الصُّبْحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی فجر کی نماز پڑھ کر فارغ ہو اور پھر اسے معلوم ہو کہ ابھی فجر طلوع نہیں ہوئی تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ مجھے کھانسی لاحق تھی کہ میں فجر کی نماز کے لیے نکلا، مؤذن نے میری کھانسی کی آواز سنی اور خیال کیا کہ صبح ہوچکی ہے۔ اس نے اقامت کہہ دی اور ہم نے فجر کی نماز پڑھ لی۔ پھر ہم نے دیکھا کہ ابھی تو فجر طلوع نہیں ہوئی، لہٰذا ہم نے طلوع فجر کے بعد دوبارہ نماز پڑھی۔
(۷۲۸۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، قَالَ: حدَّثَنَا حُصَیْنٌ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانَتْ بِی سَعْلَۃٌ فَخَرَجْت لِصَلاَۃِ الصُّبْحِ فَسَمِعَ الْمُؤَذِّنُ سَعْلَتِی فَظَنَّ أَنْ قَدْ أَصْبَحْنَا فَأَقَامَ الصَّلاَۃ فَصَلَّیْنَا ، ثُمَّ نَظَرْنَا فَإِذَا الْفَجْرُ لَمْ یَطْلُعْ فَأَعَدْنَا الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٢) حضرت عبدالرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
(۷۲۸۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْمَخْزُومِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَتْنِی جَدَّتِی ، عَنْ مَوْلًی لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : إذَا طَہُرَتِ الْحَائِضُ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ صَلَّتِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَإِذَا طَہُرَتْ قَبْلَ الْفَجْرِ صَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
(۷۲۸۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ وَعُبَیْدَۃَ أَخْبَرَاہُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَعَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَالشَّعْبِیِّ ، وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ فِی الْحَائِضِ إذَا طَہُرَتْ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ صَلَّتِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَإِذَا طَہُرَتْ قَبْلَ الْفَجْرِ صَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٤) حضرت ابن عباس سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۷۲۸۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٥) حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
(۷۲۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : إذَا طَہُرَتْ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ صَلَّتِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَإِذَا طَہُرَتْ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ صَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক: