মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭২৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٦) حضرت عطاء اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاک ہو تو غسل کرے گی اور ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاک ہو تو غسل کرے گی اور مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
(۷۲۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، أَنَّہُمَا قَالاَ : إذَا طَہُرَتِ الْحَائِضُ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَإِذَا طَہُرَتْ قَبْلَ الْفَجْرِ اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں پاک ہوئی تو ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر رات کے آخری حصہ میں پاک ہوئی تو مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
(۷۲۸۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا طَہُرَتِ الْحَائِضُ مِنْ آخِرِ النَّہَارِ صَلَّتِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَإِذَا طَہُرَتْ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ صَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ رات کے آخری حصہ میں پاک ہو تو اس رات کی نمازیں پڑھے گی اور اگر دن کے آخری حصہ میں پاک ہوئی تو اس دن کی نمازیں پڑھے گی۔
(۷۲۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا طَہُرَتْ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ فَلْتُصَلِّ صَلاَۃَ لَیْلَتِہَا ، وَإِذَا طَہُرَتْ مِنْ آخِرِ النَّہَارِ فَلْتُصَلِّ صَلاَۃَ یَوْمِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٨٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ غروبِ شمس سے پہلے پاکی دیکھے تو وہ ظہر اور عصر کی نماز پڑھے گی اور اگر طلوع فجر سے پہلے پاکی دیکھے تو وہ مغرب اور عشاء کی نماز پڑھے گی۔
(۷۲۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إذَا رَأَتِ الطُّہورَ قَبْلَ الْمَغْرِبِ صَلَّتِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ ، وَإِذَا رَأَتْہُ قَبْلَ الْفَجْرِ صَلَّتِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٩٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حائضہ وہی نماز پڑھے گی جس کے وقت میں وہ پاک ہوئی۔
(۷۲۹۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تُصَلِّی الصَّلاَۃ الَّتِی طَہُرَتْ فِی وَقْتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی حائضہ دن کے آخری حصہ میں حیض سے پاک ہو تو وہ کیا کرے ؟
(٧٢٩١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کیں حائضہ نے ظہر کے وقت میں طہر دیکھا اور غسل نہ کیا یہاں تک کہ عصر کا وقت داخل ہوگیا تو وہ ظہر اور عصر دونوں نمازیں پڑھے گی۔
(۷۲۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إن رَأَتِ الطُّہْرَ فِی وَقْتِ الظُّہْرِ فَلَمْ تَغْتَسِلْ حَتَّی یَدْخُلَ وَقْتُ الْعَصْرِ صَلَّتِ الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٢٩٢) حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی امامت کراتے ہوئے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرے۔
(۷۲۹۲) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَؤُمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٢٩٣) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ کا ایک غلام امامت کراتے ہوئے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کیا کرتا تھا۔
(۷۲۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ یَقُولُ کَانَ یَؤُمُّ عَائِشَۃَ عَبْدٌ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٢٩٤) حضرت ابوبکر بن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے اپنا ایک مدبر بنایا جو امامت کراتے ہوئے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کیا کرتا تھا۔
(۷۲۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، أَنَّ عَائِشَۃَ أَعْتَقَتْ غُلاَمًا لَہَا عَنْ دُبُرٍ ، فَکَانَ یَؤُمُّہَا فِی رَمَضَانَ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٢٩٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ بنت طلحہ کسی غلام یا کسی اور کو حکم دیتی تھیں کہ رمضان میں مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے ان کی امامت کرائے۔
(۷۲۹۵) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْن عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ابْنَۃِ طَلْحَۃَ ، أَنَّہَا کَانَتْ تَأْمُرُ غُلاَمًا ، أَوْ إنْسَانًا یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ یَؤُمُّہَا فِی رَمَضَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٢٩٦) حضرت حکم سے سوال کیا گیا کہ کوئی آدمی رمضان میں مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے ان کی امامت کراسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۲۹۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَؤُمُّ فِی رَمَضَانَ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ رَخَّصَ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٢٩٧) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۲۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٢٩٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۲۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِی مَعْرُوفٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭২৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٢٩٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر زبانی پڑھنے والا نہ ملے تو مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرنے والے کی امامت کرائی جاسکتی ہے۔
(۷۲۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الرَّبِیعُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَؤُمَّ فِی الْمُصْحَفِ إذَا لَمْ یَجِدْ ، یَعْنِی مَنْ یَقْرَأُ ظَاہِرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک امامت کراتے ہوئے آدمی قرآن مجید سے دیکھ سکتا ہے
(٧٣٠٠) حضرت ثابت بنانی کہتے ہیں کہ حضرت انس نماز پڑھاتے تھے اور ان کا ایک غلام ان کے پیچھے مصحف اٹھائے کھڑا ہوتا تھا، جب کسی جگہ وہ بھولتے تو وہ انھیں لقمہ دیتا تھا۔
(۷۳۰۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِیسَی بْنُ طَہْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ ، قَالَ : کَانَ أَنَسٌ یُصَلِّی وَغُلاَمُہُ یُمْسِکُ الْمُصْحَفَ خَلْفَہُ فَإِذَا تَعَایَا فِی آیَۃٍ فَتَحَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠١) حضرت سلیمان بن حنظلہ بکری ایک آدمی کے پاس سے گذرے جو مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کر ارہا تھا۔ انھوں نے اسے ٹھوکر ماری۔
(۷۳۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ عَیَّاشِ الْعَامِرِیِّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَنْظَلَۃَ الْبَکْرِیِّ ، أَنَّہُ مَرَّ عَلَی رَجُلٍ یَؤُمُّ قَوْمًا فِی الْمُصْحَفِ فَضَرَبَہُ بِرِجْلِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠٢) حضرت ابو عبدالرحمن نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرائی جائے۔
(۷۳۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَانِ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَؤُمَّ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠٣) حضرت ابراہیم نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو اس لیے مکروہ قرار دیا ہے کہ اس میں اہل کتاب سے مشابہت ہے۔
(۷۳۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَؤُمَّ الرَّجُلُ فِی الْمُصْحَفِ کَرَاہَۃَ أَنْ یَتَشَبَّہُوا بِأَہْلِ الْکِتَابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠٤) حضرت ابراہم فرماتے ہیں کہ اسلاف نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
(۷۳۰۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَؤُمَّ الرَّجُلُ وَہُوَ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠٥) حضرت مجاہد مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
(۷۳۰۵) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَؤُمَّ الرَّجُلُ فِی الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক: