মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৩০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠٦) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جب اس کے ساتھ کوئی زبانی تلاوت کرنے والا ہو تو اسے موقع دے اور مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت نہ کرائے۔
(۷۳۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إذَا کَانَ مَعَہُ مَنْ یَقْرَأُ رَدَّدُوہُ ، وَلَمْ یَؤُمَّ فِی الْمُصْحَفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠٧) حضرت حسن نے مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرانے کو مکروہ قرار دیا اور فرمایا کہ عیسائی ایسا کرتے ہیں۔
(۷۳۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّہُ کَرِہَہُ، وَقَالَ: ہَکَذَا تَفْعَلُ النَّصَارَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠٨) حضرت حماد اور حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ کوئی آدمی رمضان میں مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت کرائے تو یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔
(۷۳۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ وَقَتَادَۃَ فِی رَجُلٍ یَؤُمُّ الْقَوْمَ فِی رَمَضَانَ فِی الْمُصْحَفِ فَکَرِہَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک ایسا کرنا مکروہ ہے
(٧٣٠٩) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کرتے ہوئے امامت نہیں کرائی جاسکتی۔
(۷۳۰۹) حَدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ یَؤُمُّ فِی الْمُصْحَفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرے گی یا نہیں ؟
(٧٣١٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضاکرے گی۔
(۷۳۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنِ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا دَخَلَ وَقْتُ صَلاَۃٍ عَلَی الْمَرْأَۃِ فَلَمْ تُصَلِّ حَتَّی حَاضَتْ وَہِیَ فِی وَقْتِ صَلاَۃٍ قَضَتْہَا إذَا طَہُرَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرے گی یا نہیں ؟
(٧٣١١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضاکرے گی۔
(۷۳۱۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا دَخَلَ وَقْتُ الصَّلاَۃ فَحَاضَتِ الْمَرْأَۃُ قَبْلَ أَنْ تُصَلِّیَ فَلْتُصَلِّہَا حِین تَطْہُرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرے گی یا نہیں ؟
(٧٣١٢) حضرت عبد الملک بن ایاس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کسی عورت کو نماز کا وقت ملا لیکن اس نے نماز میں تاخیر کردی، اب پاک ہونے کے بعد وہ اس کی قضا کرے گی یا نہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ پاک ہونے کے بعد سب سے پہلے وہی نماز پڑھے۔
(۷۳۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ إیَاسٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ ، عَنِ امْرَأَۃٍ دَخَلَتْ فِی وَقْتِ صَلاَۃٍ فَأَخَّرَتْہَا حَتَّی حَاضَتْ ، قَالَ : تَبْدَأُ بِہَا إذَا طَہُرَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرے گی یا نہیں ؟
(٧٣١٣) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت کو نماز کے وقت میں حیض آئے تو اس پر اس وقت تک اس نماز کی قضا نہیں جب تک اس کا وقت گذر نہ جائے۔
(۷۳۱۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : إذَا حَاضَتْ فِی وَقْتِ صَلاَۃٍ فَلَیْسَ عَلَیْہَا قَضَائُ تِلْکَ الصَّلاَۃ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ الْوَقْتُ قَدْ ذَہَبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک عورت کو کسی نماز کے وقت میں حیض آئے اور اس نے وہ نماز نہ پڑھی ہو تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرے گی یا نہیں ؟
(٧٣١٤) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ اس پر اس نماز کی قضا واجب نہیں۔ اس لیے کہ وہ نماز کے وقت میں تھی۔
(۷۳۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ لَیْسَ عَلَیْہَا قَضَاؤُہَا لأَنَّہَا فِی وَقْتٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت حالتِ حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟
(٧٣١٥) حضرت معاذہ عدویہ کہتی ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ سے سوال کیا کہ کیا عورت حالت حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ تو تو بالکل حروریہ ہے ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ہم حیض میں مبتلا ہوتی تھیں لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں حیض کے دنوں کی نمازوں کی قضا کا حکم نہ دیتے تھے۔
(۷۳۱۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ مُعَاذَۃَ الْعَدَوِیَّۃِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ الْمَرْأَۃَ سَأَلَتْہَا تَقْضِی الْحَائِضُ الصَّلاَۃ ، فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ : أَحَرُورِیَّۃٌ أَنْتِ قَدْ کُنَّا نَحِیضُ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ نَطْہُرُ فَلاَ یَأْمُرُنَا بِقَضَائِ الصَّلاَۃ۔ (بخاری ۳۲۱۔ ابوداؤد ۲۶۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت حالتِ حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟
(٧٣١٦) حضرت معاذہ عدویہ بیان کرتی ہیں کہ حضرت عائشہ سے سوال کیا گیا کہ کیا عورت حالت حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج حیض میں مبتلا ہوتی تھیں اور ان دنوں کی نمازوں کی قضا نہیں کرتی تھیں۔
(۷۳۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ یَزِیدَ الرِّشْکِ، عَنْ مُعَاذَۃَ الْعَدَوِیَّۃِ، قَالَتْ: سُئلَتْ عَائِشَۃَ أَتَجْزِی الْحَائِضَ الصَّلاَۃ ، قَالَتْ : قَدْ کُنَّ نِسَائُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَحِضْنَ أَفَکُنَّ یَجْزِینَ ، تَعْنِی لاَ یَقْضِینَ۔ (مسلم ۲۶۵۔ احمد ۶/۱۸۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت حالتِ حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟
(٧٣١٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صاحبزادیاں اور آپ کی ازواج مطہرات حیض میں مبتلا ہوتی تھیں، آپ انھیں روزوں کی قضا کا حکم دیتے تھے لیکن نمازوں کی قضا کا حکم نہیں فرماتے تھے۔
(۷۳۱۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کُنَّا بَنَاتُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَزْوَاجُہُ یَحِضْنَ فَیَأْمُرُہُنَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَضَائِ الصِّیَامِ ، وَلاَ یَأْمُرُہُنَّ بِقَضَائِ الصَّلاَۃ۔ (عبدالرزاق ۱۲۷۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت حالتِ حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟
(٧٣١٨) حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حائضہ نماز کی قضا نہیں کرے گی۔
(۷۳۱۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ ، قَالاَ : لاَ تَقْضِی الْحَائِضُ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت حالتِ حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟
(٧٣١٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حائضہ نماز کی قضا نہیں کرے گی۔
(۷۳۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تَقْضِی الْحَائِضُ الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت حالتِ حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟
(٧٣٢٠) حضرت کثیر نواء کہتے ہیں کہ میں نے حضرت فاطمہ بنت علی سے پوچھا کہ کیا آپ حالت حیض کی نمازوں کی قضا کرتی ہیں ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔
(۷۳۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ کَثِیرٍ النَّوَّائِ ، قَالَ : سَأَلْتُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ عَلِیٍّ أَتَقْضِینَ الصَّلاَۃ فِی أَیَّامِ حَیْضَتِکَ ، قَالَتْ لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ عورت حالتِ حیض کی نمازوں کی قضا کرے گی ؟
(٧٣٢١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی حائضہ آیت سجدہ سنے تو پاک ہونے کے بعد بھی اس پر سجدہ لازم نہیں کیونکہ وہ نماز کی قضا بھی تو نہیں کرتی۔
(۷۳۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ فِی الْحَائِضِ تَسْمَعُ السَّجْدَۃَ ، قَالَ : لاَ تَقْضِی لأَنَّہَا لاَ تَقْضِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں حرکت کی گنجائش نہیں
(٧٣٢٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر جب نماز میں کھڑے ہوتے تو خشوع کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا تھا جیسے لکڑی کھڑی ہو۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ حضرت ابوبکر بھی یونہی نماز پڑھتے تھے۔
(۷۳۲۲) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ الزُّبَیْرِ إذَا قَامَ فِی الصَّلاَۃ کَأَنَّہُ عُودٌ مِنَ الْخُشُوعِ ، قَالَ مُجَاہِدٌ : وَحُدِّثْت ، أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَانَ کَذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں حرکت کی گنجائش نہیں
(٧٣٢٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں سکون اختیار کرو۔
(۷۳۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : قَارُّوا الصَّلاَۃ ، یَعْنِی اُسْکُنُوا فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں حرکت کی گنجائش نہیں
(٧٣٢٤) حضرت زبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زاذان کو دیکھا کہ وہ یوں نماز پڑھتے تھے جیسے لکڑی ہو !
(۷۳۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاہُ حَسَنٌ ، أَوْ سُفْیَانُ ، عَنْ زُبَیْدٍ، قَالَ: رَأَیْتُ زَاذَانَ یُصَلِّی کَأَنَّہُ خَشَبَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں حرکت کی گنجائش نہیں
(٧٣٢٥) حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسلم بن یسار کو دیکھا کہ وہ یوں نماز پڑھتے تھے جیسے لکڑی ہو !
(۷۳۲۵) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُسْلِمَ بْنَ یَسَارٍ یُصَلِّی کَأَنَّہُ وَدٌّ۔
তাহকীক: