মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৩২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں حرکت کی گنجائش نہیں
(٧٣٢٦) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ جب نماز پڑھتے تھے تو یوں محسوس ہوتا تھا جیسے کپڑا ڈالا گیا ہو۔
(۷۳۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ إذَا قَامَ إلَی الصَّلاَۃ کَأَنَّہُ ثَوْبٌ مُلْقًی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں حرکت کی گنجائش نہیں
(٧٣٢٧) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں سکون اختیار کرو۔
(۷۳۲۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : قَارُّوا الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ نماز میں حرکت کی گنجائش نہیں
(٧٣٢٨) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نماز میں سکون اختیار کرو۔ حضرت زائدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت منصور سے پوچھا کہ نماز میں سکون اختیار کرنے کا کیا مطلب ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ نماز میں کسی بھی طرح کی حرکت نہ کرنا۔
(۷۳۲۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ: قَارُّوا الصَّلاَۃ۔ قَالَ زَائِدَۃُ : فَقُلْت لِمَنْصُورٍ : مَا یَعْنِی بِذَلِکَ ؟ قَالَ : فَقَالَ : التَّمَکُّنَ فِیہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ نہیں کہنا چاہیے ” میں نے نماز نہیں پڑھی “
(٧٣٢٩) حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند خیال فرماتے ہیں کہ کوئی آدمی یہ کہے ” میں نے نماز نہیں پڑھی “ بلکہ وہ یہ کہتے تھے ” ہم نے نماز پڑھنی ہے “
(۷۳۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَقُولَ الرَّجُلُ لَمْ أُصَلِّ وَیَقُولُ نُصَلِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٠) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی۔
(۷۳۳۰) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : التَّسْبِیحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِیقُ لِلنِّسَائِ۔ (بخاری ۱۲۰۳۔ ابوداؤد ۹۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣١) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی، جب آپ تکبیر کہنے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر شیطان مجھے میری نماز بھلا دے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی۔
(۷۳۳۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : صَلَّی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ ذَاتَ یَوْمٍ ، فَلَمَّا قَامَ لِیُکَبِّرَ ، قَالَ : إِنْ أَنْسَانِی الشَّیْطَانُ شَیْئًا مِنْ صَلاَتِی فَالتَّسْبِیحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِیقُ لِلنِّسَائِ۔ (ترمذی ۲۷۸۷۔ نسائی ۹۴۰۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٢) حضرت سہل بن سعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی۔
(۷۳۳۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْمَدَنِیِّ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : التَّسْبِیحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِیقُ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نماز میں مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی۔
(۷۳۳۳) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: التَّسْبِیحُ فِی الصَّلاَۃ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِیقُ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٤) حضرت یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن ابی لیلیٰ سے حاضری کی اجازت مانگی، انھوں نے تسبیح کے ذریعے اپنے غلام کو حکم دیا اور اس نے میرے لیے دروازہ کھول دیا۔
(۷۳۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، قَالَ : اسْتَأْذَنْت عَلَی ابْنِ أَبِی لَیْلَی وَہُوَ یُصَلِّی فَسَبَّحَ بِالْغُلاَمِ فَفَتَحَ لِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت جابر بن عبداللہ سے حاضری کی اجازت مانگی (وہ نماز پڑھ رہے تھے) انھوں نے تسبیح کہی، چنانچہ وہ اندر آگیا اور ان کے نماز پورا کرنے تک بیٹھا رہا۔
(۷۳۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : اسْتَأْذَنَ رَجُلٌ عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ فَسَبَّحَ فَدَخَلَ فَجَلَسَ حَتَّی انْصَرَفَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٦) حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک آدمی ان کے پاس سے گذرا انھوں نے اسے دیکھ کر تسبیح پڑھی۔
(۷۳۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یُصَلِّی فِی الْمَسْجِدِ فَمَرَّ بِہِ إنْسَانٌ فَسَبَّحَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مرد کمرے میں نماز پڑھ رہا ہو تو اس کی اجازت تسبیح ہے اور عورت کی اجازت تالی بجانا ہے۔
(۷۳۳۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذْنُ الرَّجُلِ إذَا کَانَ یُصَلِّی فِی بَیْتِہِ التَّسْبِیحُ وَإِذْنُ الْمَرْأَۃِ التَّصْفِیقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٨) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ دوران نماز حضرت محمد اگر کسی انسان کو آتا ہوا محسوس کرتے تو تسبیح کہا کرتے تھے۔
(۷۳۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ رُبَّمَا کَانَ الإِنْسَاْن یَجِیئُ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ فَیَرَی ظِلَّہُ فَیُشِیرُ مُحَمَّدٌ بِیَدِہِ سُبْحَانَ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٣٩) حضرت یزید بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ میں حضرت سالم بن ابی جعد سے ملاقات کے لیے حاضر ہوا، وہ نماز پڑھ رہے تھے، انھوں نے سبحان اللہ کہا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انھوں نے فرمایا کہ مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی۔
(۷۳۳۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ زِیَادٍ ، قَالَ : دَخَلْت عَلَی سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ وَہُوَ یُصَلِّی ، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللہِ ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ، قَالَ : إنَّ التَّسْبِیحَ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِیقَ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٤٠) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی۔
(۷۳۴۰) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : التَّسْبِیحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِیقُ لِلنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٤١) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر کبھی میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضری چاہتا اور آپ نماز پڑھ رہے ہوتے تو آپ گلا کھنکھار دیتے تھے۔
(۷۳۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُکْلِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُجیٍّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : کُنْتُ إذَا دَخَلْت عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یُصَلِّی تَنَحْنَحُ لِی۔ (ابن ماجہ ۳۷۰۸۔ احمد ۱/۸۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام بھول جائے تو مرد تسبیح کہیں گے اور عورتیں تالی بجائیں گی
(٧٣٤٢) حضرت عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے پاس سے گذرا وہ نماز پڑھ رہے تھے انھوں نے تسبیح کہہ کر مجھے ڈانٹا۔
(۷۳۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : مَرَرْت بِابْنِ عُمَرَ وَہُوَ یُصَلِّی فَانْتَہَرَنِی بِتَسْبِیحِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ کو نماز کے وقت میں ذکر کرنا چاہیے ؟
(٧٣٤٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حائضہ عورت نماز کے اوقات میں صاف ہوگی اور ایک جگہ بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرے گی۔
(۷۳۴۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : فِی الْحَائِضِ تُنَظِّفُ وَتَتَّخِذُ مَکَانًا فِی مَوَاقِیتِ الصَّلاَۃ تَذْکُرُ اللَّہَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ کو نماز کے وقت میں ذکر کرنا چاہیے ؟
(٧٣٤٤) حضرت معتمر کہتے ہیں کہ میرے والد نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ حضرت ابو قلابہ سے سوال کیا گیا کہ کیا حائضہ اذان کی آواز سن کر وضو کرے گی اور تسبیح پڑھے گی ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہم نے اس بارے میں سوال کیا تھا لیکن ہمیں اس عمل کی کوئی اصل نہیں ملی۔
(۷۳۴۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قِیلَ لأَبِی قِلاَبَۃَ : الْحَائِضُ تَسْمَعُ الأَذَانَ فَتَوَضَّأُ وَتُکَبِّرُ وَتُسَبِّحُ ، قَالَ : قَدْ سَأَلْنَا ، عَنْ ذَلِکَ فَمَا وَجَدْنَا لَہُ أَصْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ کو نماز کے وقت میں ذکر کرنا چاہیے ؟
(٧٣٤٥) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ ہمیں اس عمل کی کوئی اصل نہیں ملی۔
(۷۳۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سفیان ، عَنْ سلیمان التیمی ، عن أبی قلابۃ ، قَالَ : لم نجد لہ أصلاً۔
তাহকীক: