মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৩৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ کو نماز کے وقت میں ذکر کرنا چاہیے ؟
(٧٣٤٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔
(۷۳۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ بِدْعَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ کو نماز کے وقت میں ذکر کرنا چاہیے ؟
(٧٣٤٧) حضرت حکم اور حضرت حماد نے اسے مکروہ قراردیا۔
(۷۳۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنْہُ فَکَرِہَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کا حکم دیا کرتے تھے
(٧٣٤٨) حضرت یزید صدفی فرماتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر حائضہ عورت کو اس بات کا حکم دیا کرتے تھے کہ وہ نماز کے وقت میں وضو کرے اور مسجد کے صحن میں بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرے، لا الہ الا اللہ پڑھے اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرے۔
(۷۳۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِیٔ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : حدَّثَنِی خَالِدُ بْنُ یَزِیدَ الصَّدَفِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ الْمَرْأَۃَ الْحَائِضَ فِی وَقْتِ الصَّلاَۃ أَنْ تَوَضَّأَ وَتَجْلِسَ بِفِنَائِ الْمَسْجِدِ وَتَذْکُرَ اللَّہَ وَتُہَلِّلَ وَتُسَبِّحَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کا حکم دیا کرتے تھے
(٧٣٤٩) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ ہم حائضہ عورتوں کو حکم دیا کرتے تھے کہ وہ نماز کے وقت میں وضو کریں، پھر بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کریں اور اس کا ذکر کریں۔
(۷۳۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : إِنَّا لَنَأْمُرُ نِسَائَنَا فِی الْحَیْضِ أَنْ یَتَوَضَّأْنَ فِی وَقْتِ کُلِّ صَلاَۃٍ ، ثُمَّ یَجْلِسْنَ وَیُسَبِّحْنَ وَیَذْکُرْنَ اللَّہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کا حکم دیا کرتے تھے
(٧٣٥٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حائضہ ہر نماز کے وقت وضو کرے گی اور اللہ کا ذکر کرے گی۔
(۷۳۵۰) حَدَّثَنَا یَزیْدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ فِی الْحَائِضِ تَوَضَّأُ عِنْدَ کُلِّ صَلاَۃٍ وَتَذْکُرُ اللَّہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کے بعد کی چار رکعات کا ثواب
(٧٣٥١) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعتیں پڑھنے کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
(۷۳۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : مَنْ صَلَّی أَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَائِ کُنَّ کَقَدْرِہِنَّ مِنْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کے بعد کی چار رکعات کا ثواب
(٧٣٥٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعتیں پڑھنے کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
(۷۳۵۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: أَرْبَعَۃٌ بَعْدَ الْعِشَائِ یُعْدَلْنَ بِمِثْلِہِنَّ مِنْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کے بعد کی چار رکعات کا ثواب
(٧٣٥٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے عشاء کے بعد ایک سلام سے چار رکعتیں پڑھیں ان کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
(۷۳۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ وَہْبٍ ، عَنْ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَنْ صَلَّی أَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَائِ لاَ یَفْصِلُ بَیْنَہُنَّ بِتَسْلِیمٍ عُدِلْنَ بِمِثْلِہِنَّ مِنْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کے بعد کی چار رکعات کا ثواب
(٧٣٥٤) حضرت کعب بن ماتع کہتے ہیں کہ جس شخص نے عشاء کے بعد چار رکعات پڑھیں، ان میں رکوع و سجود اچھی طرح کیا تو ان کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
(۷۳۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَیْمَنَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ تُبَیْعٍ ، عَنْ کَعْبِ بْنِ مَاتِعٍ ، قَالَ : مَنْ صَلَّی أَرْبَعًا بَعْدَ الْعِشَائِ یُحْسِنُ فِیہِنَّ الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ عُدِلْنَ بمِثْلَہِنَّ مِنْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کے بعد کی چار رکعات کا ثواب
(٧٣٥٥) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۳۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَیْمَنَ ، عَنْ تُبَیع ، عَنْ کَعْبٍ نَحْوَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کے بعد کی چار رکعات کا ثواب
(٧٣٥٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعات پڑھنے کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
(۷۳۵۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَرْبَعُ رَکَعَاتٍ بَعْدَ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ یَکُنَّ بِمَنْزِلَتِہِنَّ مِنْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کے بعد کی چار رکعات کا ثواب
(٧٣٥٧) حضرت عبدالرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعت پڑھنے کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
(۷۳۵۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : مَنْ صَلَّی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ بَعْدَ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ عُدِلْنَ بِمِثْلِہِنَّ مِنْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر انگلیاں چٹخانے کی کراہت
(٧٣٥٨) حضرت شعبہ مولی ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس کے ساتھ نماز پڑھی، نماز میں میں نے اپنی انگلیوں کو چٹخایا، جب میں نے نماز مکمل کرلی تو انھوں نے مجھے ڈانٹا اور فرمایا کہ تم نماز میں اپنی انگلیوں کو چٹخاتے ہو۔
(۷۳۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : صَلَّیْت إلَی جَنْبِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَفَقَعْت أَصَابِعِی ، فَلَمَّا قَضَیْت الصَّلاَۃ ، قَالَ : لاَ أُمَّ لَکَ أَتَفْقَع أَصَابِعَک وَأَنْتَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر انگلیاں چٹخانے کی کراہت
(٧٣٥٩) حضرت ابراہیم نماز میں انگلیاں چٹخانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۵۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُنْقِضَ الرَّجُلُ أَصَابِعَہُ ، یَعْنِی وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر انگلیاں چٹخانے کی کراہت
(٧٣٦٠) حضرت عطاء نماز میں انگلیاں چٹخانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۶۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُنْقِضَ أَصَابِعَہُ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر انگلیاں چٹخانے کی کراہت
(٧٣٦١) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ پانچ چیزیں نماز کو ناقص بنادیتی ہیں : انگڑائی لینا، ادھر ادھر دیکھنا، کنکریوں کو الٹ پلٹ کرنا، وساوس کا آنا اور انگلیوں کو چٹخانا۔
(۷۳۶۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : خَمْسٌ تُنْقِصُ الصَّلاَۃ : التَّمَطِّی وَالأَلْتِفَاتُ وَتَقْلِیبُ الْحَصَی وَالْوَسْوَسَۃُ وَتَفْقِیعُ الأَصَابِعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے اندر انگلیاں چٹخانے کی کراہت
(٧٣٦٢) حضرت ابراہیم اور حضرت مجاہد نماز میں انگلیاں چٹخانے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَعَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یُفَرْقِعَ الرَّجُلُ أَصَابِعَہُ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٦٣) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں اپنے کپڑوں پر خون دیکھے تو کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر زیادہ ہو تو کپڑے کو اتار دے اور اگر تھوڑا ہو تو نماز پڑھتا رہے۔
(۷۳۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُصَیْنٌ ، قَالَ : سَأَلْتُ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الرَّجُلِ یَرَی فِی ثَوْبِہِ دَمًا وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ ، قَالَ : إِنْ کَانَ کَثِیرًا فَلْیُلْقِ الثَّوْبَ عَنْہُ ، وَإِنْ کَانَ قَلِیلاً فَلْیَمْضِ فِی صَلاَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٦٤) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کپڑوں پر نماز میں خون لگا دیکھے، اب اگر وہ اس کپڑے کو اتارنے کی طاقت رکھتا ہو تو اتار لے، اگر اتارنے کی طاقت نہ ہو تو جا کرا سے دھو لے، پھر جو نماز پڑھ چکا ہے اس سے آگے مکمل کرے۔
(۷۳۶۴) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ إذَا کَانَ فِی الصَّلاَۃ فَرَأَی فِی ثَوْبِہِ دَمًا فَاسْتَطَاعَ أَنْ یَضَعَہُ وَضَعَہُ وَإِنْ لَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَضَعَہُ خَرَجَ فَغَسَلَہُ ، ثُمَّ جَائَ فَبَنَی عَلَی مَا کَانَ صَلَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٦٥) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کا طریقہ یہ تھا کہ اگر کپڑوں پر خون لگا دیکھتے ، تھوڑا ہو یا زیادہ ، وہ جا کر اسے دھو لیتے۔
(۷۳۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَنْصَرِفُ مِنَ الدَّمِ قَلِیلِہِ وَکَثِیرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক: