মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৩৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٦٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم کپڑوں پر خون لگا دیکھو، جبکہ تم کچھ نماز پڑھ چکے ہو، تو کپڑے کو اتار دو اور نماز پڑھتے رہو۔
(۷۳۶۶) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا رَأَیْتُہُ وَقَدْ صَلَّیْت بَعْضَ صَلاَتِکَ فَضَعِ الثَّوْبَ عَنْک وَامْضِ فِی صَلاَتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٦٧) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص نماز میں اپنے کپڑوں پر خون لگا دیکھے تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ کپڑے کو اتار دے۔ میں نے ان سے کہا کہ اگر اس کے پاس دو ہی کپڑے ہوں تو وہ کیا کرے ؟ انھوں نے فرمایا کہ ایک کپڑے کو اتار دے اور دوسرے کو بائیں بغل کے نیچے سے نکال کر دائیں کندھے کے اوپر ڈال دے۔ میں نے حضرت حکم سے بھی اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے بھی یہی فرمایا۔
(۷۳۶۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا ، عَنِ الرَّجُلِ یُصَلِّی فَیَرَی فِی ثَوْبِہِ الدَّمَ ، قَالَ : یُلْقِی الثَّوْبَ عَنْہُ قُلْتُ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ إِلاَّ ثَوْبَیْنِ ، قَالَ : یُلْقِی أَحَدَہُمَا وَیَتَوَشَّحُ بِالأَخَرِ۔ وَسَأَلَتُ الْحَکَمَ ، فَقَالَ مِثْلُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٦٨) حضرت افلح فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم اگر اپنے کپڑے پر خون لگا دیکھتے تو اسے اتار دیتے۔
(۷۳۶۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی فَرَأَی فِی ثَوْبِہِ دَمًا فَوَضَعَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٦٩) حضرت ابومجلز فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی تکبیر کہہ کر نماز شروع کردے اور اسے کچھ دکھائی نہ دے، پھر اسے نماز شروع کرنے کے بعد خون نظر آئے تو وہ نماز مکمل کرلے۔
(۷۳۶۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ فِی الدَّمِ یَکُونُ فِی الثَّوْبِ ، قَالَ : إذَا کَبَّرْت وَدَخَلْت فِی الصَّلاَۃ ، وَلَمْ تَرَ شَیْئًا ، ثُمَّ رَأَیْتُہُ بَعْدُ فَأَتِمَّ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٧٠) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اگر تم نماز میں اپنے کپڑوں پر خون دیکھو تو نماز پڑھتا رہو۔
(۷۳۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: إذَا رَأَیْت فِی ثَوْبِکَ دَمًا فَامْضِ فِی صَلاَتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی آدمی نماز میں خون دیکھے تو کیا کرے ؟
(٧٣٧١) حضرت ہجیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن رباح سے پوچھا کہ اگر میں کپڑوں پر خون لگا دیکھوں تو کیا کروں ؟ انھوں نے فرمایا کہ نماز پڑھتے رہو، جب نماز پوری کرلو تو اسے دھو لو۔
(۷۳۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، عَنِ الْہُجَیْمِ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ : أَرَی الدَّمَ فِی ثَوْبِی وَأَنَا فِی الصَّلاَۃ ، قَالَ : امْضِ فِی صَلاَتِکَ فَإِذَا انْصَرَفْت فَاغْسِلْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی نماز میں اٹھتے ہوئے اپنا ایک پاؤں آگے کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(٧٣٧٢) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بوڑھے آدمی کے لیے رخصت ہے کہ وہ نماز میں اٹھتے ہوئے اپنا ایک پاؤں آگے کردے۔
(۷۳۷۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ خُصَیْفٍ الْجَزَرِیِّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ: رُخِّصَ لِلشَّیْخِ إذَا أَرَادَ الْقِیَامَ لِلصَّلاَۃِ أَنْ یُقَدِّمَ رِجْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آدمی نماز میں اٹھتے ہوئے اپنا ایک پاؤں آگے کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(٧٣٧٣) حضرت ابن عباس سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں اٹھتے ہوئے اپنا ایک پاؤں آگے کردے تو یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے اسے مکروہ خیال فرمایا اور فرمایا کہ یہ ایک ملعون قدم ہے۔
(۷۳۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ السُّلَمِیِّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَنْہَضُ فِی الصَّلاَۃ فَیُقَدِّمُ إحْدَی رِجْلَیْہِ فَکَرِہَہُ ، وَقَالَ : ہَذِہِ خُطْوَۃٌ مَلْعُونَۃٌ۔ (ابوداؤد ۶۴۳۔ ابن خزیمۃ ۷۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٧٤) حضرت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں منہ ڈھانپنے سے منع فرمایا ہے۔
(۷۳۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ عَمَّنْ أَخْبَرَہُ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی أَنْ یُخَمَّرَ الْفَمُ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٧٥) حضرت محمد نماز میں منہ ڈھانپنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۷۵) حَدَّثَنِی الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوب ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُغَطِّیَ الرَّجُلُ فَاہُ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٧٦) حضرت ابراہیم نماز میں منہ ڈھانپنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُغَطِّیَ فَمَہ وَہُوَ فِی صَلاَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٧٧) حضرت جعدہ بن ہبیرہ نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ نماز پڑھ رہا تھا اور اس کے سرپر ایک خود اور ایک عمامہ تھا جس سے انھوں نے اپنے چہرے کو ڈھانپ رکھا تھا۔ انھوں نے اس کا خود اور عمامہ پیچھے سے اتار لیا۔
(۷۳۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ جَعْدَۃَ بْنِ ہُبَیْرَۃَ ، أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یُصَلِّی وَعَلَیْہِ مِغْفَرٌ وَعِمَامَۃٌ قَدْ غَطَّی بِہِمَا وَجْہَہُ فَأَخَذَ بِمِغْفَرِہِ وَعِمَامَتِہِ فَأَلْقَاہُمَا مِنْ خَلْفِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٧٨) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ نماز اور طواف میں منہ ڈھانپنا کیسا ہے ؟ انھوں نے نماز میں اسے مکروہ قرار دیا اور طواف میں اس کی اجازت عطا فرمائی۔
(۷۳۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ ، عَنْ تَغْطِیَۃِ الْفَمِ فِی الصَّلاَۃ وَالطَّوَافِ فَکَرِہَہُ فِی الصَّلاَۃ وَرَخَّصَ فِیہِ فِی الطَّوَافِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٧٩) حضرت عبد الرحمن بن مجبر فرماتے ہیں کہ حضرت سالم بن عبداللہ جب کسی آدمی کو نماز میں منہ ڈھانپے ہوئے دیکھتے تو اس کپڑے کو اتنے زور سے کھینچتے کہ اس کے منہ سے ہٹا دیتے۔
(۷۳۷۹) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبِّرِ ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ کَانَ إذَا رَأَی الرَّجُلَ یُغَطِّی فَاہُ وَہُوَ فِی الصَّلاَۃ جَبَذَ الثَّوْبَ جَبْذًا شَدِیدًا حَتَّی یَنْزِعَہُ عَنْ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٨٠) حضرت عطاء نماز میں منہ ڈھانپنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۸۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُغَطِّیَ الرَّجُلُ فَمَہ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٨١) حضرت ابن ابی لیلیٰ بھی یونہی فرماتے ہیں۔
(۷۳۸۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ عَمَّنْ سَمِعَ ابْنَ أَبِی لَیْلَی یَقُولُ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٨٢) حضرت ازہر ، حضرت ابن عون کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ حضرت مسلم بن بدیل اس طرح نماز پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ یہ کہہ کر انھوں نے اپنا کپڑا اپنے ہونٹوں پر رکھا۔
(۷۳۸۲) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ بُدَیْلٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُصَلِّیَ ہَکَذَا وَوَضَعَ أَزْہَرُ ثَوْبَہُ عَلَی شَفَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں منہ ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٨٣) حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی نماز میں منہ ڈھانپنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا بُکَیْر بْن عَامِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یُغَطِّیَ الرَّجُلُ فَاہُ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جبڑا باندھنے کا حکم
(٧٣٨٤) حضرت ابن عمر نماز میں جبڑا باندھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَتَلَثَّمَ الرَّجُلُ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৩৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جبڑا باندھنے کا حکم
(٧٣٨٥) حضرت سعید بن مسیب اور حضرت عکرمہ نماز میں جبڑا باندھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَعِکْرِمَۃَ أنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یَتَلَثَّمَ الرَّجُلُ فِی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক: