মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৩৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جبڑا باندھنے کا حکم
(٧٣٨٦) حضرت طاوس جبڑا باندھ کر نماز پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۸۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ مُتَلَثِّمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جبڑا باندھنے کا حکم
(٧٣٨٧) حضرت ابراہیم نماز میں جبڑا باندھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَتَلَثَّمَ الرَّجُلُ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جبڑا باندھنے کا حکم
(٧٣٨٨) حضرت حسن جبڑا باندھ کر نماز پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۳۸۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَرِہَ لِلرَّجُلِ أَنْ یُصَلِّیَ مُتَلَثِّمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جبڑا باندھنے کا حکم
(٧٣٨٩) حضرت عطاء بن سائب تین چیزوں میں جبڑا باندھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے : قتال میں، جنازہ میں اور نماز میں۔
(۷۳۸۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ التَّلَثُّمَ فِی ثَلاَثٍ فِی الْقِتَالِ ، وَفِی الْجَنَائِزِ ، وَفِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں جبڑا باندھنے کا حکم
(٧٣٩٠) حضرت علی نے نماز میں ناک اور منہ باندھنے کو مکروہ خیال فرمایا ہے۔
(۷۳۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ کَرِہَ الاِلْتِثَامَ فِی الصَّلاَۃ عَلَی الأَنْفِ وَالْفَمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں صرف ناک ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٩١) حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں صرف اپناناک ڈھانپے تو یہ کیسا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حضرت عکرمہ نے بیان کیا ہے کہ حضرت ابن عباس اسے مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب، حضرت نخعی اور حضرت عطاء اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔ حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ منہ کو ڈھانپنے میں، میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب، حضرت نخعی اور حضرت عطاء اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔ حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ منہ کو ڈھانپنے میں، میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
(۷۳۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہَمَّام ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُغَطِّی أَنْفَہُ فِی الصَّلاَۃ ، فَقَالَ : حدَّثَنِی عِکْرِمَۃُ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَرِہَ الأَنْفَ۔
قَالَ قَتَادَۃُ : وَکَانَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ وَالنَّخَعِیُّ وَعَطَائٌ یَکْرَہُونَہُ وَکَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
قَالَ قَتَادَۃُ : فَأَمَّا الْفَمُ فَلاَ أَرَی بِہِ بَأْسًا۔
قَالَ قَتَادَۃُ : وَکَانَ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ وَالنَّخَعِیُّ وَعَطَائٌ یَکْرَہُونَہُ وَکَانَ الْحَسَنُ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
قَالَ قَتَادَۃُ : فَأَمَّا الْفَمُ فَلاَ أَرَی بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں صرف ناک ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٩٢) حضرت ابو العالیہ نے نماز میں ناک ڈھانپنے کو مکروہ خیال فرمایا ہے۔
(۷۳۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی خَلْدَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُغَطِّیَ أَنْفَہُ فِی الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں صرف ناک ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٩٣) حضرت حماد نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
(۷۳۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَمَّادًا فَکَرِہَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں صرف ناک ڈھانپنے کا بیان
(٧٣٩٤) حضرت حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ نماز میں ناک اور منہ دونوں کو ڈھانپا جائے۔ البتہ ناک کو چھوڑ کر صرف منہ کو ڈھانپنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۷۳۹۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُغَطِّیَ أَنْفَہُ وَفَمَہ جَمِیعًا ، وَلاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُغَطِّیَ فَمَہ دُونَ أَنْفِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کا نقاب پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
(٧٣٩٥) حضرت جابر بن زید نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ عورت نقاب پہن کر نماز پڑھے یا طواف کرے۔
(۷۳۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ أَبِی رَافِعٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ کَعْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ تُصَلِّیَ الْمَرْأَۃُ وَہِیَ مُتَنَقِّبۃٌ ، أَوْ تَطُوفَ وَہِیَ مُتَنَقِّبۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کا نقاب پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
(٧٣٩٦) حضرت طاوس نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ عورت نقاب پہن کر نماز پڑھے۔
(۷۳۹۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ تُصَلِّیَ الْمَرْأَۃُ مُتَنَقِّبۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کا نقاب پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے ؟
(٧٣٩٧) حضرت حسن نے اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ عورت نقاب پہن کر نماز پڑھے۔
(۷۳۹۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ أَنْ تُصَلِّیَ الْمَرْأَۃُ مُتَنَقِّبۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
(٧٣٩٨) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کے بعد مغرب تک اور فجر کے بعد طلوع شمس تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
(۷۳۹۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ ضَمْرَۃَ بْنِ سَعِیدٍ ، سَمِعَ أَبَا سَعِیدٍ یَقُولُ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ صَلاَۃٍ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی الْغُرُوبِ وَبَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّی الطُّلُوعِ۔ (بخاری ۱۱۹۷۔ مسلم ۵۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৩৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
(٧٣٩٩) حضرت معاذ قرشی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معاذبن عفراء کے ساتھ عصر کے بعد اور فجر کے بعد بیت اللہ کا طواف کیا۔ لیکن نماز نہیں پڑھی۔ میں نے اس بارے میں ان سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ دو نمازوں کے بعد نماز نہیں : فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کے بعد سورج غروب ہونے تک۔
(۷۳۹۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن نَصْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَدِّہِ مُعَاذٍ الْقُرَشِیِّ ، أَنَّہُ طَافَ بِالْبَیْتِ مَعَ مُعَاذِ بْنِ عَفْرَائَ بَعْدَ الْعَصْرِ ، وَبَعْدَ الصُّبْحِ فَلَمْ یُصَلِّ فَسَأَلْتُہُ ، فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ صَلاَۃَ بَعْدَ صَلاَتَیْنِ بَعْدَ الْغَدَاۃِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ۔ (طبرانی ۳۷۸۔ احمد ۴/۲۱۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
(٧٤٠٠) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو نمازوں سے منع فرمایا ہے ، ایک فجر کے بعد طلوع شمس تک اور دوسری عصر کے بعدغروب شمس تک۔
(۷۴۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ خُبَیب بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ صَلاَتَیْنِ ، عَنِ الصَّلاَۃ بَعْدِ طُلُوعِ الْفَجْرِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ۔ (بخاری ۵۸۴۔ احمد ۲/۴۹۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
(٧٤٠١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو نمازوں سے منع فرمایا ہے، ایک تو فجر کے بعد اس وقت تک جب تک سورج طلوع ہو کر اچھی طرح بلند نہ ہوجائے۔ کیونکہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے اور انہی کے درمیان غروب ہوتا ہے۔ اور عصر کے بعد جب تک سورج غروب نہ ہوجائے۔
(۷۴۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سَعدِ بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ أَخْبَرَتْنِی عَمْرَۃُ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنْ صَلاَتَیْنِ ، عَنْ صَلاَۃٍ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَتَرْتَفِعَ فَإِنَّہَا تَطْلُعُ بَیْنَ قَرْنَیِ الشَّیْطَانِ وتَغِیبُ بَیْنَ قَرْنَیِ الشَّیْطَانِ ، وَعَنْ صَلاَۃٍ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغِیبَ الشَّمْسُ۔ (طحاوی ۳۰۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
(٧٤٠٢) حضرت علی سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عصر کے بعد جب تک سورج سفید اور واضح نہ ہوجائے نماز پڑھنا درست نہیں۔
(۷۴۰۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ الأَجْدَعِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ صَلاَۃَ بَعْدَ الْعَصْرِ إِلاَّ أَنْ تَکُونَ الشَّمْسُ بَیْضَائَ نَقِیَّۃً۔(ابوداؤد ۱۲۶۸۔ احمد ۱/۸۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
(٧٤٠٣) حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ فجر کے بعد طلوع شمس تک نماز نہ پڑھو کیونکہ وہ شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے۔
(۷۴۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْمُہَلَّبَ بْنَ أَبِی صُفْرَۃَ یُحَدِّثُ ، عَنْ سَمُرَۃََ بْنِ جُنْدُبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لاَ تُصَلُّوا ، أَوَ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُصَلِّیَ بَعْدَ صَلاَۃِ الصُّبْحِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَإِنَّہَا تَطْلُعُ عَلَی قَرْنٍ ، أَوْ بَیْنَ قَرْنَیْ شَیْطَانٍ۔ (طحاوی ۱۵۲۔ احمد ۵/۱۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
(٧٤٠٤) حضرت حمران بن ابان فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا جو عصر کے بعد نماز پڑھ رہے تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رہے ہیں لیکن ہم نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ آپ نے اس سے منع فرمایا ہے۔
(۷۴۰۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمْرَانَ بْنَ أَبَانَ یُحَدِّثُ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ ، أَنَّہُ نَظَرَ إلَی أُنَاسٍ یُصَلُّونَ بَعْدَ الْعَصْرِ ، فَقَالَ : إنَّکُمْ تُصَلُّونَ صَلاَۃً قَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَا رَأَیْنَاہُ یُصَلِّیہَا وَقَدْ نَہَی عَنْہَا۔ (احمد ۴/۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ فجر کے بعد نماز نہیں ہوتی
(٧٤٠٥) حضرت عمرو بن شعیب کے دادا سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کے بعد غروب شمس تک اور فجر کے بعد طلوع شمس تک نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔
(۷۴۰۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُسَیْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ صَلاَۃٍ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّی تَغْرُبَ الشَّمْسُ ، وَعَنْ صَلاَۃٍ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔
তাহকীক: