মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৫২৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦٦) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے خطبہ میں کسی کو اشارہ نہ کرو، کسی کو کسی بات سے منع نہ کرو اور اسے نہ بلاؤ یہاں تک کہ امام خود اسے متوجہ کرکے خاموش کرائے۔
(۵۲۶۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لاَ تُشِرْ إِلَی أَحَدٍ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَلاَ تَنْہَہُ عَنْ شَیْئٍ ، وَلاَ تَدْعُ إِلاَّ أَنْ یَدْعُوَ الإِمَامُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦٧) حضرت مجزاۃ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت زاہر نے ایک آدمی کو دیکھا جو جمعہ کے دن گفتگو کررہا تھا انھوں نے اسے چپ رہنے کا اشارہ کیا۔
(۵۲۶۷) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ مَجْزَأَۃَ بْنِ زَاہِرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یَتَکَلَّمُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَأَشَارَ إِلَیْہِ أَنِ اُسْکُتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں ؟
(٥٢٦٨) حضرت سعید بن عبداللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ تھا اور امام خطبہ دے رہا تھا۔ میں نے زمین پر پڑی کنکریوں کو ہاتھ لگایا تو انھوں نے میرے ہاتھ پر مارا۔
(۵۲۶۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ یَوْمَ جُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ ، فَمَسِسْتُ الْحَصَی ، فَضَرَبَ یَدِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٦٩) حضرت عدی بن ثابت فرماتے ہیں کہ جب نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرماتے تو آپ کے صحابہ آپ کی طرف چہروں کو متوجہ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْبَجَلِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا خَطَبَ اسْتَقْبَلَہُ أَصْحَابُہُ بِوُجُوہِہِمْ۔ (ابن ماجہ ۱۱۳۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح جمعہ کے دن دورانِ خطبہ امام کی طرف رخ کرتے تھے اور ادھر ادھر کی باتیں نہ کرتے تھے۔
(۵۲۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، عَنْ شُرَیْحٍ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَقْبِلُ الإِمَامَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِذَا خَطَبَ، وَلاَ یَقُولُ ہَکَذَا ، وَلاَ ہَکَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧١) حضرت صعصعہ جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ؛ عَمَّنْ رَأَی صَعْصَعَۃَ یَسْتَقْبِلُ الإِمَامَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا جائے۔
(۵۲۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ یُسْتَقْبَلَ الإِمَام یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٣) حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت نضر بن انس جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۷۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ یَسْتَقْبِلُ الإِمَامَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٤) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن کندہ کے دروازوں سے داخل ہوئے اور بیٹھ گئے۔ اور انھوں نے اپنے چہرے کو منبر کی طرف رکھا۔
(۵۲۷۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ إِبْرَاہِیمَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ دَخَلَ مِمَّا یَلِی أَبْوَابَ کِنْدَۃَ ، فَجَلَسَ وَجَعَلَ وَجْہَہُ قِبَلَ الْمِنْبَرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٥) حضرت سائب رقاشی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد کو دیکھا وہ سب جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ وَاصِلِ بْنِ السَّائِبِ الرَّقَاشِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً ، وَطَاوُوسًا ، وَمُجَاہِدًا یَسْتَقْبِلُونَ الإِمَامَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٦) حضرت مستمر بن ریان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن باب اول کے پاس منبر کی طرف رخ کئے بیٹھے تھے۔
(۵۲۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، عَنِ الْمُسْتَمِرِّ بْنِ الرَّیَّانِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسًا عِنْدَ الْبَابِ الأَوَّلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، قَدِ اسْتَقْبَلَ الْمِنْبَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت سالم اور حضرت قاسم جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۷۷) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ سَالِمٍ، وَالْقَاسِمِ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَسْتَقْبِلاَنِ الإِمَام یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٨) حضرت حکیم بن دیلم فرماتے ہیں کہ حضرت زاذان جمعہ کے دن خطبہ میں امام کی طرف رخ کرکے بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۷۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ الدَّیْلَمِ ، عَنْ زَاذَانَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْتَقْبِلُ الإِمَام یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٧٩) حضرت عبد الحمید بن جعفر انصاری فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جمعہ کے دن آتے اور منبر کے اردگرد بیٹھ جاتے، اور اپنے چہروں کا رخ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف کرلیا کرتے تھے۔
(۵۲۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَنْصَارِیُّ ، بِإِسْنَادٍ لاَ أَحْفَظُہُ ، قَالَ : کَانُوا یَجِیئُونَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَیَجْلِسُونَ حَوْلَ الْمِنْبَرِ ، ثُمَّ یُقْبِلُونَ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِوُجُوہِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات جمعہ کے دن امام کی طرف رخ کیا کرتے تھے
(٥٢٨٠) حضرت عمر بن عبدالعزیز فرماتے ہیں کہ واعظ (امام) قبلہ ہے۔ یعنی رخ اس کی طرف ہونا چاہیے۔
(۵۲۸۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : الْوَاعِظُ قِبْلَۃٌ ، یَعْنِی الإِمَامُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ میں حبوہ بنا کر بیٹھنے کا بیان
(٥٢٨١) حضرت ابن عمر امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھا کرتے تھے۔

(حبوہ بنانے کا مطلب یہ ہے کہ آدمی سرین کے بل بیٹھ کر گھٹنے کھڑے کرکے ان کے گرد سہارا لینے کے لیے دونوں ہاتھ باندھ لے یا کمر اور گھٹنوں کے گرد کپڑا باندھ لے۔ اہلِ عرب اکثر اس طرح بیٹھا کرتے تھے۔ )
(۵۲۸۱) حَدَّثَنَا أَبُوخَالِدٍ الأَحْمَرِِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ یَحْتَبِی وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ میں حبوہ بنا کر بیٹھنے کا بیان
(٥٢٨٢) حضرت سعید بن مسیب جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھا کرتے تھے۔
(۵۲۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّہُ کَانَ مُحْتَبِیًا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ میں حبوہ بنا کر بیٹھنے کا بیان
(٥٢٨٣) حضرت عبیداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم کو دیکھا کہ جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھے تھے۔
(۵۲۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا ، وَالْقَاسِمَ یَحْتَبِیَانِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَالإِمَام یَخْطُبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ میں حبوہ بنا کر بیٹھنے کا بیان
(٥٢٨٤) حضرت فطر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو دیکھا کہ امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھے تھے۔
(۵۲۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَطَائً مُحْتَبِیًا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫২৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ میں حبوہ بنا کر بیٹھنے کا بیان
(٥٢٨٥) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھے دیکھا ہے۔
(۵۲۸۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یَحْتَبِی وَالإِمَام یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: