মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৪২৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٤٢٦) حضرت اشعث بن ابی الشعثاء فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد، حضرت عمرو بن میمون، حضرت اسود بن یزید اور حضرت ابو وائل کے ساتھ نکلا پس یہ لوگ عصر کے بعددو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۴۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِی الشَّعْثَائِ ، قَالَ خَرَجْت مَعَ أَبِی وَعَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ وَالأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ، وَأَبِی وَائِلٍ فَکَانُوا یُصَلُّونَ بَعْدَ الْعَصْرِ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٤٢٧) حضرت ابراہیم بن محمد بن منتشر فرماتے ہیں کہ ان کے والد عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ ان سے اس پر اعتراض کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں یہ دو رکعتیں نہ پڑھتاتو اچھا ہوتا لیکن میں نے حضرت مسروق کو یہ دو رکعتیں پڑھتے دیکھا۔ پھر میں نے حضرت عائشہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر سے پہلے اور عصر کے بعد کی دو رکعتیں کبھی نہ چھوڑتے تھے۔
(۷۴۲۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یُصَلِّی بَعْدَ الْعَصْرِ رَکْعَتَیْنِ فَقِیلَ لَہُ ، فَقَالَ : لَوْ لَمْ أُصَلِّہِمَا إِلاَّ أَنِّی رَأَیْت مَسْرُوقًا یُصَلِّیہِمَا لَکَانَ ثِقَۃً وَلَکِنِّی سَأَلْت عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ یَدَعُ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَرَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٤٢٨) حضرت ابو طلحہ مولی شریح فرماتے ہیں کہ حضرت شریح عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے اور انھوں نے یہ عمل حضرت مسروق سے لیا تھا۔
(۷۴۲۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِی طَلْحَۃَ مولی شُرَیْحٍ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ یُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ أَخَذَہُمَا عَنْ مَسْرُوقٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪২৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٤٢٩) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر اور حضرت عبداللہ بن زبیر عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۴۲۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ الزُّبَیْرَ ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ الزُّبَیْرِ کَانَا یُصَلِّیَانِ بَعْدَ الْعَصْرِ رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٤٣٠) حضرت عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے اپنے خیمے میں عصر کے بعد دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۷۴۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ صَلَّی بِفُسْطَاطِہِ بِصِفِّینَ رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٤٣١) حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کے بعد ایک مصروفیت کی وجہ سے ظہر کے بعد کی دو سنتیں نہ ادا کرسکے تو آپ نے انھیں عصر کے بعد ادا فرمایا۔
(۷۴۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا طَلْحَۃُ بْنُ یَحْیَی ، قَالَ : سَمِعْتُ عُبَیْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : شُغِلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ بَعْدَ الظُّہْرِ فَصَلاَّہُمَا بَعْدَ الْعَصْرِ۔ (احمد ۶/۳۰۶۔ طبرانی ۵۸۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٤٣٢) حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ مجھ سے صدیقہ بنت صدیق (حضرت عائشہ ) نے بیان فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی ان کے گھر عصر کے بعد تشریف لائے آپ نے دو رکعتیں ادا فرمائیں۔
(۷۴۳۲) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِی الصِّدِّیقَۃُ بِنْتُ الصِّدِّیقِ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا دَخَلَ عَلَیْہَا بَعْدَ الْعَصْرِ إِلاَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنے کی اجازت دی ہے
(٧٤٣٣) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جحیفہ سے عصر کے بعد دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اگر یہ تمہیں کوئی فائدہ نہ دیں گی تو کوئی نقصان بھی نہ پہنچائیں گی۔
(۷۴۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا جُحَیْفَۃَ عَنْہُمَا فَقَالَ : إِنْ لَمْ تَنْفَعَاک لَمْ تَضُرَّاک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٣٤) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز کا ارادہ نہ کرو، کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔
(۷۴۳۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، قَالاَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ تَتَحَیَّنَنَّ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، وَلاَ غُرُوبِہَا بِالصَّلاَۃ فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَنْہَی عَنْ ذَلِکَ۔ (نسائی ۱۵۴۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٣٥) حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ تین اوقات میں نماز پڑھنے اور مردوں کو دفنانے سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا ہے، طلوع شمس کے وقت یہاں تک کہ سورج اچھی طرح بلند ہوجائے۔ سورج کے غروب ہوتے وقت یہاں تک کہ وہ بالکل غروب ہوجائے اور دوپہر کو سورج کے استواء کے وقت یہاں تک کہ وہ زائل ہوجائے۔
(۷۴۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُلَیٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہ یَقُولُ ثَلاَثُ سَاعَاتٍ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَانَا أَنْ نُصَلِّیَ فِیہَا أَوْ أَنْ نَقْبُرَ فِیہِنَّ مَوْتَانَا حِینَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَۃً حَتَّی تَرْتَفِعَ وَحِینَ تَضَیَّفُ لِلْغُرُوبِ حَتَّی تَغِیبَ وَحِینَ یَقُومُ قَائِمُ الظَّہِیرَۃِ حَتَّی تَمِیلَ۔ (ترمذی ۱۰۳۰۔ ابوداؤد ۳۱۸۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٣٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان سے طلوع ہوتا ہے، ہمیں طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز سے منع کیا جاتا تھا۔
(۷۴۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ حِینَ تَطْلُعُ بَیْنَ قَرْنَیْ شَیْطَانٍ ، قَالَ : فَکُنَّا نُنْہَی ، عَنِ الصَّلاَۃ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، وَعِنْدَ غُرُوبِہَا۔ (ابو یعلی ۴۹۷۷۔ بزار ۱۸۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٣٧) حضرت بلال فرماتے ہیں کہ سوائے غروب شمس کے کسی وقت نماز سے منع نہیں کیا گیا، کیونکہ وہ شیطان کے سینگ میں غروب ہوتا ہے۔
(۷۴۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، عَنْ بِلاَلٍ ، قَالَ : لَمْ یُنْہَ عَنِ الصَّلاَۃ إِلاَّ عِنْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ لأنَّہَا تَغْرُبُ فِی قَرْنِ الشَّیْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٣٨) حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے فجر کے بعد بیت اللہ کا طواف کیا، پھر رکن اسود یا حجر اسود کے پاس بیٹھ گئے۔ جب سورج طلوع ہونے لگا تو انھوں نے اٹھ کر نماز ادا کی۔ اس پر حضرت عائشہ نے فرمایا کہ پہلے تو وہ بیٹھے رہے پھر جب وہ وقت شروع ہوا جس میں نماز مکروہ ہے تو انھوں نے نماز شروع کردی۔
(۷۴۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ ، أَنَّ أُنَاسًا طَافُوا بِالْبَیْتِ بَعْدَ الْفَجْرِ، ثُمَّ قَعَدُوا عِنْدَ الْمَذْکَرِ حَتَّی إذَا کَانَ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ قَامُوا یُصَلُّونَ ، قَالَتْ عَائِشَۃُ: قَعَدُوا حَتَّی إذَا کَانَتِ السَّاعَۃُ الَّتِی یُکْرَہُ فِیہِ الصَّلاَۃ قَامُوا یُصَلُّونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৩৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٣٩) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز نہیں پڑھی جائے گی۔ کیونکہ سورج شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان طلوع اور غرو ب ہوتا ہے۔ البتہ جب سورج غروب کے بعد بالکل چھپ جائے اور طلوع کے بعد بالکل بلند ہوجائے تو اس وقت نماز جائز ہے۔
(۷۴۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ بِسْطَامِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ یُصَلَّ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، وَلاَ حِینَ تَغْرُبُ فَإِنَّہَا تَطْلُعُ وَتَغْرُبُ فِی قَرْنَیْ شَیْطَانٍ وَلَکِنْ إذَا صَفَتْ وَعَلَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٤٠) حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ میں نے طلوع شمس کے وقت یا کسی مکروہ وقت میں ایک آدمی کو نماز پڑھتے دیکھا تو ایک آدمی کو بھیج کر اسے منع کرادیا۔
(۷۴۴۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ بن الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ مَعقِل ، قَالَ : رَأَی أَبُو مَسْعُودٍ رَجُلاً یُصَلِّی عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، أَوْ فِی السَّاعَۃِ الَّتِی تُکْرَہُ فِیہَا الصَّلاَۃ فَأَمَرَ رَجُلاً فَنَہَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٤١) حضرت شریح نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ سورج زرد ہونے کے بعد نماز پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے فرمایا کہ اسے نماز پڑھنے سے منع کرو کیونکہ اس وقت نماز پڑھنا جائز نہیں۔
(۷۴۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ شُرَیْحًا رَأَی رَجُلاً یُصَلِّی حِینَ اصْفَارَّتِ الشَّمْسُ ، فَقَالَ : انْہَوْا ہَذَا أَنْ یُصَلِّیَ فَإِنَّ ہَذِہِ سَاعَۃٌ لاَ تَحِلُّ فِیہَا الصَّلاَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٤٢) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز نہ پڑھو کیونکہ سورج شیطان کے سینگ میں طلوع ہوتا ہے۔
(۷۴۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تَحَرَّوْا بِصَلاَتِکُمْ طُلُوعَ الشَّمْسِ ، وَلاَ غُرُوبَہَا فَإِنَّہَا تَطْلُعُ بِقَرْنِ الشَّیْطَانِ۔ (بخاری ۵۸۲۔ نسائی ۱۵۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٤٣) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب سورج کی نوک ظاہر ہوجائے تو نماز کو اس وقت تک مؤخر کرو جب تک وہ پورا ظاہر نہ ہوجائے اور جب سورج کی نوک غروب ہوجائے تو نماز کو اس وقت تک مؤخر کرو جب تک وہ غائب نہ ہوجاؤ۔
(۷۴۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا بَدَا حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلاَۃ حَتَّی تَبْرُزَ ، وَإِذَا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَأَخِّرُوا الصَّلاَۃ حَتَّی تَغِیبَ۔ (بخاری ۳۲۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٤٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اسلاف طلوع شمس کے وقت سورج بلند ہونے تک اور غروب ِ شمس کے وقت سورج غائب ہونے تک نماز کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۴۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عِیسَی بْنُ حُمَیْدٍ الرَّاسِبِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ یَقُولُ : کَانُوا یَکْرَہُونَ الصَّلاَۃ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ حَتَّی تَرْتَفِعَ ، وَعِنْدَ غُرُوبِہَا حَتَّی تَغِیبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৪৪৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طلوعِ شمس اور غروبِ شمس کے وقت نماز سے منع کیا کرتے تھے
(٧٤٤٥) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک سورج زرد ہوجانے کے بعد نماز پڑھنے سے دو سکے بہتر ہیں۔
(۷۴۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : مَا أُحِبُّ أَنَّ لِی بِصَلاَۃِ الرَّجُلِ حِینَ تَصْفَارُّ الشَّمْسُ فَلْسَیْنِ۔
তাহকীক: