মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৪৪৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ فجر طلوع ہونے کے بعد دو رکعات سے زیادہ کوئی نماز پڑھی جائے
(٧٤٤٦) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ فجر طلوع ہونے کے بعدفجر کی نماز سے پہلے دو رکعتوں کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہے۔
(۷۴۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَفْرِیقِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ صَلاَۃَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ۔ (دارقطنی ۲۔ عبدالرزاق ۴۷۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৪৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ فجر طلوع ہونے کے بعد دو رکعات سے زیادہ کوئی نماز پڑھی جائے
(٧٤٤٧) حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ فجر طلوع ہونے کے بعدفجر کی نماز سے پہلے دو رکعتوں کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہے۔
(۷۴۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی مُحَمَّدٍ الْیَمَامیِّ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالاَ : لاَ صَلاَۃَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ إِلاَّ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৪৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ فجر طلوع ہونے کے بعد دو رکعات سے زیادہ کوئی نماز پڑھی جائے
(٧٤٤٨) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ طلوع فجر کے بعد فجر کی نماز سے پہلے دو رکعتوں کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہے۔
(۷۴۴۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ قَالَ : لاَ صَلاَۃَ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ حَتَّی تُصَلِّیَ الْفَجْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৪৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ فجر طلوع ہونے کے بعد دو رکعات سے زیادہ کوئی نماز پڑھی جائے
(٧٤٤٩) حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے مجھے دیکھا کہ میں تہجد کی کچھ چھوٹی ہوئی نماز کو طلوع فجر کے بعد ادا کررہا ہوں، انھوں نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ اس وقت میں فجر سے پہلے کی دو سنتوں کے علاوہ کوئی نماز پڑھنا درست نہیں ؟
(۷۴۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ : رَآنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ وَأَنَا أُصَلِّی بَعْضَ مَا فَاتَنِی مِنْ صَلاَۃِ اللَّیْلِ بَعْدَ مَا طَلَعَ الْفَجْرُ ، فَقَالَ : أَمَا عَلِمْت أَنَّ الصَّلاَۃ تُکْرَہُ ہَذِہِ السَّاعَۃَ إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ صَلاَۃِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ فجر طلوع ہونے کے بعد دو رکعات سے زیادہ کوئی نماز پڑھی جائے
(٧٤٥٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف طلوع فجر کے بعد دو سنتوں کے علاوہ کوئی اور نماز پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۴۵۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ إذَا طَلَعَ الْفَجْرُ أَنْ یُصَلُّوا إِلاَّ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ فجر طلوع ہونے کے بعد دو رکعات سے زیادہ کوئی نماز پڑھی جائے
(٧٤٥١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر کی دو سنتوں کے بعد فجر کی فرض نماز تک کسی اور نماز کے پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
(۷۴۵۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ الصَّلاَۃ بَعْدَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ حَتَّی یُصَلُّوا الْمَکْتُوبَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے طلوعِ فجر کے بعد نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
(٧٤٥٢) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جو شخص فجر کے بعد کوئی نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ لے۔
(۷۴۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَنْ شَائَ أَنْ یُصَلِّیَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَلْیَفْعَلْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے طلوعِ فجر کے بعد نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
(٧٤٥٣) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ طلوع فجر کے بعد اچھا وقت ہوتا ہے۔ حضرت عروہ طلوع فجر کے بعد سورة البقرۃ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
(۷۴۵۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إنَّ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ لَجُزْئًا حَسَنًا ، وَکَانَ یَقْرَأُ بَعْدَ الْفَجْرِ بِالْبَقَرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے طلوعِ فجر کے بعد نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
(٧٤٥٤) حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ ابو حصین شعبی نے حضرت منصور بن اشل سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کا رات کے وظیفے میں سے کچھ چھوٹ جائے تو کیا وہ طلوع فجر کے بعد ادا کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اس وقت میں اپنا وظیفہ پورا کرسکتا ہے۔
(۷۴۵۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الأَشَلِّ الْغُدَانِیِّ ، قَالَ : سَأَلَ أَبُو حَصِینٍ الشَّعْبِیَّ وَأَنَا أَسْمَعُ ، عَنْ رَجُلٍ بَقِیَ عَلَیْہِ مِنْ وِرْدِہِ شَیْئٌ وَہُوَ یُصَلِّی وَقَدْ طَلَعَ الْفَجْرُ ، فَقَالَ : یَقْرَأُ بَقِیَّۃَ وِرْدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے طلوعِ فجر کے بعد نماز پڑھنے کی رخصت دی ہے
(٧٤٥٥) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق اور حضرت حکم کو طلوع فجر کے بعد نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
(۷۴۵۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا إِسْحَاقَ وَالْحَکَمَ یُصَلِّیَانِ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٥٦) حضرت زر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت ابی بن کعب کو دیکھا کہ وہ مغرب کی اذان کے بعد دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۴۵۶) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ عَوْفٍ وَأُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ إذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ لِلْمَغْرِبِ قَامَا فصَلَّیَا رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٥٧) حضرت حمید کہتے ہیں کہ حضرت انس سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ مغرب کی اذان کے بعد جلدی سے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۴۵۷) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ ، فَقَالَ : رَأَیْتُہُمْ إذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ ابْتَدَرُوا السَّوَارِیَ فَصَلَّوْا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٥٨) حضرت ابو فزارہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم مغرب کی اذان کے بعد جلدی سے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
(۷۴۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی فَزَارَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا ، عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ ، فَقَالَ : کُنَّا نَبْتَدِرُہُمَا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (بخاری ۶۲۵۔ ابوداؤد ۱۲۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৫৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٥٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں نے ابن ابی لیلیٰ کو مغرب سے پہلے دو رکعات ادا کرتے دیکھا ہے۔
(۷۴۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ أَبِی لَیْلَی صَلَّی رَکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٦٠) حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کو دیکھا وہ ہر اذان کے وقت نماز پڑھا کرتے تھے۔
(۷۴۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : أَدْرَکْت أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصَلُّونَ عِنْدَ کُلِّ تَأْذِینٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٦١) حضرت عبداللہ بن مغفل سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے، ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے، ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے، جو چاہے اس کے لئے۔
(۷۴۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ کَہَمْسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُغَفَّلِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : بَیْنَ کُلِّ اَذَانَیْنِ صَلاَۃٌ بَیْنَ کُلِّ اَذَانَیْنِ صَلاَۃٌ بَیْنَ کُلِّ اَذَانَیْنِ صَلاَۃٌ لِمَنْ شَائَ۔ (بخاری ۶۲۷۔ مسلم ۳۰۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٦٢) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۷۴۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُغَفَّلِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِہِ۔ (بخاری ۶۲۴۔ ابوداؤد ۱۲۷۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٦٣) حضرت تمیم بن سلام یا سلام بن تمیم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ آپ مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ بہت اچھی اور خوبصورت رکعتیں ہیں اس کے لیے جس کے لیے اللہ چاہے۔
(۷۴۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ تَمِیمُ بْنُ سَلاَّمٍ ، أَوْ سَلاَّمُ بْنُ تَمِیمٍ لِلْحَسَنِ : مَا تَقُولُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ ، فَقَالَ : حَسَنَتَانِ جَمِیلَتَانِ لِمَنْ أَرَادَ اللَّہُ بِہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٦٤) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص کے علاوہ کسی فقیہ کو مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے نہیں دیکھا۔
(۷۴۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مَا رَأَیْت فَقِیہًا یُصَلِّی قَبْلَ الْمَغْرِبِ إِلاَّ سَعْدَ بْنَ أَبِی وَقَّاصٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے
(٧٤٦٥) حضرت طاوس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے مغرب سے پہلے کی دو رکعتوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے ان سے منع نہیں فرمایا۔
(۷۴۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ شَیْخًا بِوَاسِطٍ یَقُولُ : سَمِعْت طَاوُوسًا یقول : سَأَلْت ابْنَ عُمَرَ، عَنِ الرَّکْعَتَیْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ فَلَمْ یَنْہَ عَنْہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক: