মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৪৬৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نمازی کی طرف منہ کرنا مکروہ ہے
(٧٤٦٦) حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کوئی صورت کسی صورت کی طرف رخ نہ کرے۔
(۷۴۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ مُصْعَبٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ: لاَ تَسْتَقْبِلُ الصُّورَۃُ الصُّورَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نمازی کی طرف منہ کرنا مکروہ ہے
(٧٤٦٧) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کعبہ کی طرف پیٹھ کئے بیٹھے تھے اور ایک آدمی قبلہ کی طرف منہ کئے نماز پڑھ رہا تھا۔ حضرت ابراہیم اپنے ہاتھ سے اپنے آپ کو اس کے سامنے آنے سے بچا رہے تھے۔
(۷۴۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ إبْرَاہِیمُ جَالِسًا مُوَلِّیًا ظَہْرَہُ إلَی الْقِبْلَۃِ وَإِنْسَانٌ قَائِمٌ یُصَلِّی مُسْتَقْبِلَہُ فَأَخَذَ إبْرَاہِیمُ یَتَّقِیہِ بِیَدِہِ مِنْ ہَذَا الْجَانِبِ وَمِنْ ہَذَا الْجَانِبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نمازی کی طرف منہ کرنا مکروہ ہے
(٧٤٦٨) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نذر مانی کہ وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیشانی پر سجدہ کرے گا۔ چنانچہ وہ آیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبلہ کی طرف رخ کرکے بیٹھ گئے، وہ آپ کے پیچھے کھڑا ہوا اور اس نے آپ کی پیشانی مبارک پر سجدہ کیا۔
(۷۴۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَنْظَلَۃُ الْجُمَحِیُّ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، أَنَّ رَجُلاً نَذَرَ أَنْ یَسْجُدَ عَلَی جَبْہَۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَاہُ فَجَلَسَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ ، ثُمَّ أَقَامَ الرَّجُلَ خَلْفَہُ ، وَقَالَ ہَکَذَا بِجَبْہَتِہِ فَسَجَدَ عَلَیْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৬৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک نمازی کی طرف منہ کرنا مکروہ ہے
(٧٤٦٩) ایک روایت میں یہ اضافہ ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہاری نذر پوری ہوگئی۔
(۷۴۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَعْدَانَ أَبُو مَعْدَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ طَاوُوسًا یُحَدِّثُ بِہَذَا الْحَدِیثِ وَزَادَ فِیہِ ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : قَدْ وَفَیْتَ بِنَذْرِکَ۔ (نسائی ۷۶۳۰۔ احمد ۲۱۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز کی طرف جانے میں جلدی جلدی چلا کرتے تھے
(٧٤٧٠) حضرت اسود نماز کی طرف جانے میں جلدی کرتے تھے۔
(۷۴۷۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، أَنَّہُ کَانَ یُہَرْوِلُ إلَی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز کی طرف جانے میں جلدی جلدی چلا کرتے تھے
(٧٤٧١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن یزید کو نماز کی طرف جاتے ہوئے جلدی جلدی چلتے دیکھا ہے۔
(۷۴۷۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ یَزِیدَ مُسَارِعًا إلَی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز کی طرف جانے میں جلدی جلدی چلا کرتے تھے
(٧٤٧٢) حضرت ابن عمر نماز کی طرف جانے میں جلدی کرتے تھے۔
(۷۴۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّہُ کَانَ یُہَرْوِلُ إلَی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز کی طرف جانے میں جلدی جلدی چلا کرتے تھے
(٧٤٧٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے جنۃ البقیع میں اقامت کی آواز سنی تو جلدی سے چل کر نماز کے لیے گئے۔
(۷۴۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّہُ سَمِعَ الإِقَامَۃَ بِالْبَقِیعِ فَأَسْرَعَ الْمَشْیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز کی طرف جانے میں جلدی جلدی چلا کرتے تھے
(٧٤٧٤) حضرت عمران بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو تیز تیز چلتے ہوئے نماز کی طرف جاتے دیکھا ہے۔
(۷۴۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، قَالَ: رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یُہَرْوِلُ إلَی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز کی طرف جانے میں جلدی جلدی چلا کرتے تھے
(٧٤٧٥) حضرت عمران بن مسلم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبرک کو تیز تیز چلتے ہوئے نماز کی طرف جاتے دیکھا ہے۔
(۷۴۷۵) حَدَّثَنَا عَبِیْدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یُہَرْوِلُ إلَی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز کی طرف جانے میں جلدی جلدی چلا کرتے تھے
(٧٤٧٦) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ حق نماز کا ہے کہ ہم اس کی طرف لپک کر جائیں۔
(۷۴۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ الْمُلاَئِیِّ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : أَحَقُّ مَا سَعَیْنَا إلَیْہِ الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نماز کی طرف جانے میں جلدی جلدی چلا کرتے تھے
(٧٤٧٧) حضرت عاصم بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو تیز تیز چلتے ہوئے نماز کسوف کے لیے جاتے دیکھا ہے اور ان کے ساتھ ان کے دو جوتے بھی تھے۔
(۷۴۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِاللہِ، قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یُہَرْوِلُ إلَی الْمَسْجِدِ فِی کُسُوفٍ وَمَعَہُ نَعْلاَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٧٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم نماز کے لیے آؤ تو دوڑتے ہوئے نہ آؤ، بلکہ سکون اور وقار کے ساتھ آؤ، جو نماز مل جائے اسے ادا کرلو اور جو رہ جائے اسے قضا کرلو۔
(۷۴۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رِوَایَۃً ، قَالَ : إذَا أَتَیْتُمُ الصَّلاَۃ فَلاَ تَأْتُوہَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ وَأْتُوہَا وَعَلَیْکُمُ السَّکِینَۃُ فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُمْ فَاقْضُوا۔ (بخاری ۶۳۶۔ ابوداؤد ۵۷۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৭৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٧٩) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم نماز کے لیے آؤ تو سکون اور وقار کے ساتھ آؤ، جو نماز مل جائے اسے ادا کرلو اور جو رہ جائے اسے قضا کرلو۔
(۷۴۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عُمَرَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا أَتَیْتُمُ الصَّلاَۃ فَأْتُوہَا بِالْوَقَارِ وَالسَّکِینَۃِ فَمَا أَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوا۔ (بخاری ۶۳۶۔ ترمذی ۳۲۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٠) حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ جب نماز کے لیے آؤ تو اپنی معمول کی چال کے مطابق آؤ، جو نماز مل جائے اسے ادا کرلو اور جو رہ جائے اسے قضا کرلو۔
(۷۴۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : إذَا أُقِیمَتِ الصَّلاَۃ فَامْشِ إلَیْہَا کَمَا کُنْت تَمْشِی فَصَلِّ مَا أَدْرَکْت وَاقْضِ مَا سَبَقَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨١) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو سکون اور وقار سے چلتے ہوئے آؤ، جو نماز مل جائے اسے ادا کرلو اور جو رہ جائے اسے قضا کرلو۔
(۷۴۸۱) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : إذَا ثُوِّبَ بِالصَّلاَۃ فَامْشُوا وَعَلَیْکُمُ السَّکِینَۃَ وَالْوَقَارَ فَصَلُّوا مَا أَدْرَکْتُمْ وَاقْضُوا مَا سَبَقَکُمْ۔ (مسلم ۱۵۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٢) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نماز کے لیے چل کر آؤ، قدموں کو قریب قریب رکھو اور اللہ کا ذکر کرو۔
(۷۴۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : امْشُوا إلَی الصَّلاَۃ وَقَارِبُوا بَیْنَ الْخُطَا وَاذْکُرُوا اللَّہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم نماز کے لیے آتے ہوئے چھوٹے چھوٹے قدم رکھا کرتے تھے۔
(۷۴۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَص ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ: لَقَدْ رَأَیْتُنَا وَإِنَّا لَنُقَارِبُ بَیْنَ الْخُطَا إلَی الصَّلاَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٤) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ میں حضرت زید بن ثابت کے ساتھ مسجد کی طرف جاتے ہوئے تیز تیز چلنے لگا تو انھوں نے مجھے منع فرمایا۔
(۷۴۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حَیَّانَ أَبُو الأَشْہَبِ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : خَرَجْت مَعَ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ إلَی الْمَسْجِدِ فَأَسْرَعْتُ الْمَشْیَ فَحَبَسَنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٥) حضرت سفیان بن زیاد فرماتے ہیں کہ میں مسجد کی طرف تیزی سے چل کر جارہا تھا کہ حضرت زبیر بن عوام نے مجھے دیکھ لیا اور فرمایا کہ درمیانی چال چلو، کیونکہ تم اس وقت نماز کی حالت میں ہو، جب بھی تم کوئی قدم رکھتے ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے تمہارا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور تمہارے ایک گناہ کو معاف فرماتا ہے۔
(۷۴۸۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ فَرَاہِیجَ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَوْلاَیَ سُفْیَانُ بْنُ زِیَادٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَنْطَلِقُ إلَی الْمَسْجِدِ وَہُوَ یَسْتَعْجِلُ ، قَالَ : فَلَحِقَنِی الزُّبَیْرُ بْنُ الْعَوَّامِ ، فَقَالَ : اقْصِدْ فِی مَشْیِکَ فَإِنَّک فِی صَلاَۃٍ لَنْ تَخْطُوَ خُطْوَۃً إِلاَّ رَفَعَ اللَّہُ لَکَ بِہَا دَرَجَۃً ، وَحَطَّ عَنْکَ بِہَا خَطِیئَۃً۔
tahqiq

তাহকীক: