মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি

হাদীস নং: ৭৪৮৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٦) حضرت بہینہ کہتی ہیں کہ میں نے اقامت کی آواز سنی تو تیز تیز چل کر جانے لگی۔ میں حضرت علی بن حسین کے پاس سے گذری تو انھوں نے میرا کپڑا کھینچ کر فرمایا کہ اپنی معمول کی چال چل کر نماز کے لیے جاؤ۔
(۷۴۸۶) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ بُہَیَّۃَ حَاضِنَۃِ بَنِی عَبْدِ اللہِ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ الإِقَامَۃَ فَأَسْرَعْت فَمَرَرْتُ بِعَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ وَأَنَا مُسْرِعَۃٌ فَجَذَبَ ثَوْبِی ، وَقَالَ : امْشی عَلَی رِسْلِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٧) حضرت یحییٰ بن یعلی کہتے ہیں کہ میں اور میرے ایک ساتھی جہاد سے واپس آئے تو نماز کا وقت ہوگیا۔ اس پر حضرت عثمان بن اسود نے فرمایا کہ چلو اور نماز پڑھو، اپنی معمول کی چال چل کر آؤ، جو نماز امام کے ساتھ مل جائے اسے ادا کرلو اور جو رہ جائے اسے قضا کرلو۔
(۷۴۸۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : عُدْنَا مُجَاہِدًا أَنَا وَصَاحِبٌ لِی فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃ، فَقَالَ : انْطَلِقُوا فَصَلُّوا وَامْشُوا عَلَی ہَیْنَتِکُمْ فَمَا أَدْرَکْتُمْ مَعَ الإِمَامِ فَصَلُّوا وَمَا فَاتَکُمْ فَأَتِمُّوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٨) حضرت محمد بن زید بن خلیدہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر کے ساتھ نماز کے لیے جارہا تھا وہ اتنا آہستہ چل رہے تھے کہ میرے خیال میں اگر کوئی چیونٹی بھی ان کے ساتھ چلتی تو ان سے آگے نکل جاتی۔
(۷۴۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ خُلَیْدَۃَ ، قَالَ : کُنْتُ أَمْشِی مَعَ ابْنِ عُمَرَ إلَی الصَّلاَۃ فَلَوْ مَشَتْ مَعَہُ نَمْلَۃٌ لَرَأَیْتُ أَنْ لاَ یَسْبِقَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৮৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے نماز کے لیے جاتے ہوئے جلدی جلدی چلنے کو مکروہ قرار دیا ہے
(٧٤٨٩) حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے میرا ہاتھ پکڑا اور آہستہ آہستہ نماز کے لیے جانے لگے۔ اور پھر فرمایا کہ حضرت زید بن ثابت بھی یونہی کیا کرتے تھے تاکہ قدموں کی تعدادزیادہ ہو۔
(۷۴۸۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ : أَخَذَ بِیَدِی أَنَسٌ فَجَعَلَ یَمْشِی رُوَیْدًا إلَی الصَّلاَۃ ، ثُمَّ الْتَفَتَ إلَیَّ ، فَقَالَ : ہَکَذَا کَانَ یَصْنَعُ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ لِتَکْثُرَ خُطَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا کہ مسجد سے مجھے سجدہ کرنے والا رومال دے دو ۔ میں نے عرض کیا کہ میں حالت حیض میں ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
(۷۴۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: نَاوِلِینِی الْخُمْرَۃَ مِنَ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ: إنِّی حَائِضٌ، فَقَالَ إنَّ حَیْضَتَکِ لَیْسَتْ فِی یَدِک۔ (مسلم ۲۴۴۔ ترمذی ۱۳۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے سوال کیا گیا کہ کیا عورت مسجد سے اپنے خاوند کو وضو کا پانی یا کوئی اور چیز دے سکتی ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس کا حیض اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
(۷۴۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْحَائِضِ تُنَاوِلُ الرَّجُل الطَّہُورَ، أَوِ الشَّیْئَ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : إنَّ حَیْضَتَہَا لَیْسَتْ فِی یَدِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ حائضہ مسجد میں داخل ہوئے بغیر کوئی چیز اس میں رکھے یا اٹھائے۔
(۷۴۹۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَضَعَ الْحَائِضُ فِی الْمَسْجِدِ الشَّیْئَ وَتَأْخُذَہُ مِنْہُ ، وَلاَ تَدْخُلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٣) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ حائضہ مسجد میں کوئی چیز رکھے یا اٹھائے۔
(۷۴۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ تَضَعَ الْحَائِضُ فِی الْمَسْجِدِ مَا شَائَتْ وَتَأْخُذَہُ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٤) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے لیکن رکھ نہیں سکتی۔
(۷۴۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : الْحَائِضُ تَأْخُذُ مِنَ الْمَسْجِدِ ، وَلاَ تَضَعُ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٥) حضرت عثمان بن حنیف نے اپنی باندی سے کہا اے لڑکی ! مجھے یہ سجدہ کرنے والا رومال دو ۔ اس نے کہا میں ان دنوں نماز نہیں پڑھ رہی۔ انھوں نے فرمایا کہ تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
(۷۴۹۵) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ جَدَّتِہِ الرَّبَابِ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ حُنَیْفٍ ، قَالَ : یَا جَارِیَۃُ نَاوِلِینِی الْخُمْرَۃَ ، قَالَتْ : لَسْتُ أُصَلِّی ، قَالَ : إنَّ حَیْضَتَکِ لَیْسَتْ فِی یَدِکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے اپنی باندی سے کہا مجھے یہ سجدہ کرنے والا رومال دو ۔ اس نے کہا میں ان دنوں نماز نہیں پڑھ رہی۔ انھوں نے فرمایا کہ تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
(۷۴۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ لِجَارِیَتِہِ : نَاوِلِینِی الْخُمْرَۃَ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَتَقُولُ : إنِّی حَائِضٌ ، فَیَقُولُ : إنَّ حَیْضَتَکِ لَیْسَتْ بِیَدِکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حائضہ مسجد میں کوئی چیز رکھ بھی سکتی ہے اور اٹھا بھی سکتی ہے۔
(۷۴۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تَأْخُذُ الْحَائِضُ مِنَ الْمَسْجِدِ وَتَضَعُ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٨) حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ حائضہ مسجد سے کوئی چیز اٹھا سکتی ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں، البتہ مصحف کو ہاتھ نہیں لگاسکتی۔
(۷۴۹۸) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی الْحَائِضِ تُنَاوِلُ مِنَ الْمَسْجِدِ الشَّیْئَ ، قَالَ : نَعَمْ إِلاَّ الْمُصْحَفَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৪৯৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے ؟
(٧٤٩٩) حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ حائضہ مسجد میں کوئی چیز رکھے یا اٹھائے۔
(۷۴۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ تَأْخُذَ الْحَائِضُ الشَّیْئَ مِنَ الْمَسْجِدِ وَتَضَعَہُ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠٠) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل اپنی خادمہ کو حضرت ابو رزین کے پاس بھیجتے، وہ ان کے پاس سے مصحف اٹھاکر لاتی اور اسے اس کے غلاف سے پکڑا کرتی تھی۔
(۷۵۰۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبُو وَائِلٍ یُرْسِلُ خَادِمہُ وَہِیَ حَائِضٌ إلَی أَبِی رَزِینٍ فَتَأْتِیہِ بِالْمُصْحَفِ مِنْ عِنْدِہِ فَتُمْسِکُ بِعِلاَقَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی قرآن مجید کو اس کے تھیلے یا غلاف کے ساتھ پکڑے۔
(۷۵۰۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَنَاوَلَ الرَّجُلُ الْمُصْحَفَ إذَا کَانَ فِی وِعَائِہِ، أَوْ بِعِلاَقَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠٢) حضرت قاسم اعرج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ مصحف سے پڑھ رہے تھے، پھر انھوں نے اس غلاف کے ساتھ اپنے ایک مجوسی غلام کو تھما دیا۔
(۷۵۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِی خَالِدٍ الدَّالانِیِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، یَعْنِی الأَعْرَجَ ، قَالَ : رَأَیْتُُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ قَرَأَ فِی الْمُصْحَفِ ، ثُمَّ نَاوَلَ غُلاَمًا لَہُ مَجُوسِیًّا بِعِلاَقَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠٣) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حائضہ مصحف کو اس کے غلاف کے ساتھ پکڑ سکتی ہے۔
(۷۵۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَیْمَنَ بْنِ نَابِلٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً یَقُولُ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَ الْحَائِضُ بِعِلاَقَۃِ الْمُصْحَفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠٤) حضرت محمد اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی بےوضو ہونے کی حالت میں قرآن مجید کو ہاتھ لگائے۔
(۷۵۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُحَوِّل الرَّجُلُ الْمُصْحَفَ وَہُوَ غَیْرُ طَاہِرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৭৫০৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠٥) حضرت غالب ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ مجھے ابو رزین نے بےوضو ہونے کی حالت میں قرآن مجید کھولنے کا حکم دیا۔ میں نے اس بارے میں حضرت ابراہیم سے سوال کیا تو انھوں نے اسے ناپسند فرمایا۔
(۷۵۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ غَالِبٍ أَبِی الْہُذَیْلِ ، قَالَ : أَمَرَنِی أَبُو رَزِینٍ أَنْ أَفْتَحَ الْمُصْحَفَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ فَسَأَلْت إبْرَاہِیمَ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক: