মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৯৩৩ টি
হাদীস নং: ৭৫০৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠٦) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر قرآن مجید کو بغیر وضو کے ہاتھ نہ لگاتے تھے۔
(۷۵۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَمَسُّ الْمُصْحَفَ إِلاَّ وَہُوَ طَاہِرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫০৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠٧) حضرت حسن قرآن مجید کو بغیر وضو چھونے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۷۵۰۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫০৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کیا حائضہ اور بےوضو آدمی قرآن مجید کو چھو سکتے ہیں ؟
(٧٥٠٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے بغیر وضو قرآن مجید کو ہاتھ لگانے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ محمد بن علی، عبدالرحمن بن اسود ، قاسم، سالم اور طاوس سے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔
(۷۵۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَامِرًا عَنْ مَسِّ الْمُصْحَفِ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ ، فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
وَکَرِہَہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ الأَسْوَدِ وَالْقَاسِمُ وَسَالِمٌ وَطَاوُوس۔
وَکَرِہَہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ الأَسْوَدِ وَالْقَاسِمُ وَسَالِمٌ وَطَاوُوس۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫০৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥٠٩) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے۔
(۷۵۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ: مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١٠) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے، اگر قبلہ کی طرف رخ کیا جائے۔
(۷۵۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ مَا اسْتُقْبِلَتِ الْقِبْلَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١١) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے۔
(۷۵۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١٢) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اگر مغرب تمہارے دائیں طرف اور مشرق تمہارے بائیں طرف ہو تو ان کے درمیان کا سار ا حصہ مشرق والوں کے لیے قبلہ ہے۔
(۷۵۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا جَعَلْت الْمَغْرِبَ عَنْ یَمِینِکَ وَالْمَشْرِقَ عَنْ یَسَارِکَ فَمَا بَیْنَہُمَا قِبْلَۃٌ لأَہْلِ الشَّمَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١٣) حضرت علی فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان کا سار ا حصہ قبلہ ہے۔
(۷۵۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بن عَامِرٍ الثَّعْلَبِی ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١٤) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان کا سار ا حصہ قبلہ ہے۔
(۷۵۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١٥) حضرت ابراہیم اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان کا سار ا حصہ قبلہ ہے۔
(۷۵۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیانُ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیم۔ وسُفْیان ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالا : مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৬
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١٦) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان کا سار ا حصہ قبلہ ہے۔
(۷۵۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیان ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاہُ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৭
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١٧) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان کا سار ا حصہ قبلہ ہے۔
(۷۵۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৮
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان قبلہ ہے
(٧٥١٨) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ مشرق ومغرب کے درمیان کا سار ا حصہ قبلہ ہے۔
(۷۵۱۸) حَدَّثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَخْنَسِیِّ ، عَنِ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَۃٌ۔ (حاکم ۲۰۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫১৯
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
(٧٥١٩) حضرت عباس بن عبدالرحمن ہاشمی فرماتے ہیں کہ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں تھوک گری ہوئی دیکھی، آپ نے اسے صاف کرنے کا حکم دیا اور پھر فرمایا کہ اس پر زعفران سے بنی خوشبو لگادی جائے۔ بس اس کے بعد سے لوگوں نے مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانا شروع کردی۔
(۷۵۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْہَاشِمِیِّ ، قَالَ: أَوَّلُ مَا خُلِّقَتِ الْمَسَاجِدُ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی فِی الْمَسْجِدِ نُخَامَۃً فَحَکَّہَا ، ثُمَّ أَمَرَ بِخَلُوقٍ فَلُطِخَ مَکَانَہَا۔ قَالَ: فَخَلَّقَ النَّاسُ الْمَسَاجِدَ۔ (ابوداؤد ۴۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২০
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
(٧٥٢٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد کے قبلہ کی جانب تھوک گری ہوئی دیکھی تو اسے اپنے ہاتھ سے کھرچ دیا اور زعفران میں ملی ہوئی خوشبو منگوا کر لگائی۔ حضرت عامر فرماتے ہیں کہ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبولگانا سنت ہے۔
(۷۵۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْمُجَالِدِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی فِی قِبْلَۃِ الْمَسْجِدِ نُخَامَۃً فَقَامَ إلَیْہَا فَحَکَّہَا بِیَدِہِ ، ثُمَّ دَعَا بِخَلُوقٍ ، فَقَالَ : عَامِرٌ ہُوَ سُنَّۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২১
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
(٧٥٢١) حضرت ابو نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے جب کعبہ کی تعمیر کی اس کی دیواروں پر مشک کا پانی چڑھایا۔
(۷۵۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، أَنَّ ابْنَ زُبَیْرٍ لَمَّا بَنَی الْکَعْبَۃَ طَلَی حِیطَانہَا بِالْمِسْکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২২
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
(٧٥٢٢) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھروں میں مسجدیں بنانے اور انھیں پاک وصاف رکھنے و خوشبودار رکھنے کا حکم دیا۔
(۷۵۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ أَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِبِنَائِ الْمَسَاجِدِ فِی الدُّورِ وَأَمَرَ أَنْ تُطَہَّرَ وَتُطَیَّبَ ، یَعْنِی الْقَبَائِلَ۔ (ابوداؤد ۴۵۶۔ ابن ماجہ ۷۵۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৩
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
(٧٥٢٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ہر جمعہ کو مسجد مں ق عود کی دھونی دلوایا کرتے تھے۔
(۷۵۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ یُجَمِّرُ الْمَسْجِدَ فِی کُلِّ جُمُعَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৪
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
(٧٥٢٤) حضرت سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو مسجد میں زعفران سے ملی خوشبو لگاتے دیکھا ہے، وہ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۷۵۲۴) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ إبْرَاہِیمَ یَرَی الْمَسْجِدَ یُخَلَّقُ فَلاَ یَعِیبُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৭৫২৫
جمعہ کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجدوں میں زعفران سے بنی خوشبو لگانے کا بیان
(٧٥٢٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد کے قبلے کی جانب لگی تھوک کو کھر چ دیا تھا۔
(۷۵۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَکَّ بُزَاقًا فِی قِبْلَۃِ الْمَسْجِدِ۔ (بخاری ۴۰۷۔ مسلم ۵۴۹)
তাহকীক: